
14/09/2025
ذیابیطس ایک لائف سٹائل بیماری ہے۔
✍️روبینہ یاسمین
لائف سٹائل بدل لیں تو یہ بیماری نہیں رہتی۔ یہ بیماری ہمیں بتاتی ہے کہ ہم ضرورت سے زیادہ ریفائنڈ اور پراسیسسڈ چیزیں کھا رہے ہیں۔۔
ہم اناج کو مکمل حالت میں نہیں لے رہے۔ ہماری غذا میں پروٹین اور ڈائٹری فائبرز کی کمی ہے۔ فائبر روز کے ٹاکسنز کو اپنے ساتھ لے کر جسم سے خارج ہو جاتا ہے یعنی ایک ٹرانسپورٹ کے طور پر کام کرتا ہے۔
پروٹین ، فائبرز بڑھانے اور اناج کو مکمل حالت میں کھانے سے بلڈ شوگر کو اعتدال میں رکھا جا سکتا ہے۔ اب کچھ لوگوں کا سوال یہ ہوتا ہے کہ پروٹین سے یورک ایسڈ بڑھتا ہے۔
پروٹین کا بریک ڈاؤن کرنے میں جسم کو بہت محنت کرنی پڑتی ہے۔ اس محنت کی وجہ سے زیادہ کیلوریز استعمال ہوتی ہیں اور زیادہ کیلوریز جلنے سے وزن بڑھنے کا معاملہ بھی کنٹرول ہو جاتا ہے۔
پروٹین بریک ڈاؤن کے اینڈ رزلٹ پر بننے والی ٹاکسنز کو جسم سے نکالنے کے لئے غذا میں فائبر کا ہونا لازمی ہے۔ اس لئے جب بھی پروٹین کھائیں ساتھ میں فائبر والی سبزی کھائیں ۔
اسپغول ، ستو، السی کے پسے ہوئے بیج (فلیکس سیڈ) بھی فائبر بڑھانے کا آ سان طریقہ ہیں ۔۔سلاد میں تھوڑا سا دہی اور اوپر یہ چیزیں چھڑک کر کھائی۔۔تو آ پکا کھانا بالکل صحیح رزلٹ دیتا ہے۔