03/07/2024
سیکس کی خواہش نہ ہو تو عورت کی زندگی کیسی ہوتی ہے؟
ہنستی کھلکھلاتی اور سٹائلش کپڑے پہننے والی سندھیا اپنی عمر 40 برس بتاتی ہیں۔ اس بات پر پہلی بار میں تو یقین بھی نہیں ہوتا کیونکہ وہ دیکھنے میں اپنی عمر سے بہت کم لگتی ہیں۔
تو اس پر ہم اُن سے پوچھے بغیر نہ رہ سکے کہ ’آپ تو مشکل سے 30 کی لگتی ہیں، 40 برس کی بالکل بھی نہیں۔ اس کا راز کیا ہے؟
سندھیا مسکراتے ہوئے اس کا جواب دیتی ہیں۔ ’راز یہ ہے کہ نو بوائے فرینڈ، نو ہسبینڈ، نو فیملی اور نو فکر.‘
سندھیا بنسل ایک نامور کپمنی میں مارکیٹنگ پروفیشنل ہیں اور دلی کے ایک نواحی علاقے میں کرائے کے فلیٹ میں رہتی ہیں۔
اکیلے وہ اس لیے رہتی ہیں کیونکہ وہ خود کو ’اے سیکشوئل‘ بتاتی ہیں۔ انھوں نے شادی نہیں کی اور فیملی یا خاندان سے متعلق ان کے خیالات کافی مختلف ہیں۔
اے سیکشوئل ایسے لوگوں کو کہا جاتا ہے جو عام طور پر کسی مرد یا عورت کے ساتھ کے جنسی طور پر کشش محسوس نہیں کرتے ہیں۔ کسی مرد یا عورت سے کشش محسوس کرنے کی طرح یہ بھی ایک طرح کا جنسی رجحان یا ’سیکشوئل اورینٹیشن‘ ہے۔
مزید پڑھنے لے لیے لائک کرتے جائیں ریڈرز 👍
شناخت کو خاندان پر ترجیح‘
سندھیا یہ نہیں چاہتیں کہ ان کی شناخت خاندان کے روایتی ڈھانچے میں گم ہو کر رہ جائے۔
انھیں ایسا نہیں لگتا کہ ایک خوش حال خاندان میں شوہر، بیوی اور بچوں کا ہونا لازمی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہر شخص کے خاندان کا ایک منفرد تصور اور تعریف ہوتی ہے۔
سندھیا بتاتی ہیں ’23-24 برس کی عمر میں مجھے یہ احساس ہونے لگا کہ میرے بارے میں کچھ تو ہے جو دوسروں سے جدا ہے۔ اس وقت میری ہم عمر لڑکیوں کے بوائے فرینڈز بننے لگے تھیں۔ وہ لڑکوں کے ساتھ ڈیٹ کر رہی تھیں اور رشتے قائم کر رہی تھیں۔ لیکن میں ایسا کچھ بھی نہیں کررہی تھی❤