Shafqat Al Hijama

Shafqat Al Hijama Hijama Gives you the Feelings Which you Never Experienced
(2)

Its Sunnat Way Of Treatment with latest equipments
hijama is the most effective way to keep yourself Healthy & Active to Avoid Fatal Disease Caused Due to Toxins and Dead Blood in the Body.

13/07/2025
Hijama (Cupping Therapy) is a traditional healing practice used for detoxifying the body, relieving pain, and improving ...
28/06/2025

Hijama (Cupping Therapy) is a traditional healing practice used for detoxifying the body, relieving pain, and improving circulation. It’s part of prophetic medicine and is known to support physical and spiritual well-being.



🌿 How Hijama Detoxes the Body
1. Removes “stagnant” blood
→ Improves circulation and allows fresh, oxygenated blood to flow.
2. Eliminates toxins
→ Draws out cellular waste, heavy metals, and inflammation-causing substances.
3. Stimulates lymphatic drainage
→ Boosts the immune system and clears blockages.
4. Reduces stress and fatigue
→ Promotes relaxation and mental clarity.



✅ Benefits of Hijama
• Relieves headaches & migraines
• Reduces back, neck, and joint pain
• Helps with digestive problems
• Supports hormonal balance
• Improves sleep & energy levels



🔁 Best Time for Hijama (According to Sunnah):
• 17th, 19th, or 21st of the Islamic lunar month (especially if it falls on Monday, Tuesday, or Thursday)



📍 Recommended with a Qualified Practitioner

Always make sure Hijama is performed under hygienic conditions by a certified professional.

حجامہ سے مکمل علاج
- چہرے کے دانے ،خارش,تمام جلدی امراض٫ جسمانی درد، کولیسٹرول بلڈپریشر ،شوگر ،جوڑوں کا درد ، نیند نہ آنا ، سستی, تھکاوٹ ، سردرد، مائیگرین, ڈپریشن,بے چینی ,گردوں کی تکلیف ، یورک ایسڈ ،مہروں کا درد
جیسے شیاٹیکا یا سروائکل پین , قبض٫ تیزابیت، موٹاپا, بال گرنا ،دمہ

ڈاکٹر و حکیم حافظ عمیر شفقت
میمبر برٹش کپنگ سوسائٹی ، انٹرنیشنل آلٹرنیٹو میڈیسنز اینڈ حجامہ ایکسپرٹ
شفقت الحجامہ
مین شیخوپورہ روڈ کھیالی اڈا گوجرانوالہ 03226415700


*طب یونانی کے مطابق گردے کا فیلیر کیا ہے؟۔طب یونانی* کے مطابق *گردے کا فیلیر* (فشل کلیہ) ایک ایسا مرض ہے جس میں گردے اپن...
03/05/2025

*طب یونانی کے مطابق گردے کا فیلیر کیا ہے؟۔

طب یونانی* کے مطابق
*گردے کا فیلیر* (فشل کلیہ) ایک ایسا مرض ہے جس میں گردے اپنی فطری افعال، یعنی تصفیۂ خون (خون کو چھاننا)، اخراج فضلات، اور اخراج بول کے افعال درست طور پر انجام نہیں دیتے۔

*طب یونانی میں گردے کے افعال:*
گردے کو طب یونانی میں "کلیہ" کہا جاتا ہے، اور یہ *مفرز عضو* (فضلات خارج کرنے والا) مانا جاتا ہے، جو:

1. خون میں موجود فاسد مواد کو پیشاب کے ذریعے خارج کرتا ہے
2. بدن میں رطوبات کا توازن قائم رکھتا ہے
3. مثانے میں بول پہنچانے کا کام انجام دیتا ہے
4. بدن کی حرارت و برودت کی اعتدال میں مدد دیتا ہے

*گردے فیل ہونے کی وجوہات (طب یونانی کی روشنی میں):*

1. *سوء مزاج کلیہ:*
کلیہ کا مزاج جب اپنے اعتدال سے ہٹ جائے (سرد، خشک یا گرم ہو جائے) تو افعال متاثر ہوتے ہیں۔

2. *انسداد مجاری بول:*
پیشاب کی نالیوں میں رکاوٹ، جیسے پتھری یا سوزش، جس سے بول رک جائے۔

3. *کثرت فضلات:*
بدن میں فاسد خون، صفراء، یا سوداء کی زیادتی، جو گردے پر بوجھ ڈالتی ہے۔

4. *ضعف قوت مفرزہ:*
جب کلیہ کی مفرزہ قوت (اخراج کرنے کی صلاحیت) کمزور ہو جائے۔

5. *عرق البول کی قلت:*
پیشاب کا اخراج کم ہو جانا جو زہریلے مادے کو بدن میں جمع ہونے دیتا ہے۔

6.*سوء ترکیب الاعضاء:*
کلیہ کی ساخت میں نقص، جیسے مادرزادی خرابی یا ضرب لگنے کی صورت۔

*علامات گردہ فیل ہونے کی۔

- جسم میں ورم (خصوصاً پاؤں، ٹخنوں، چہرے پر)
- پیشاب کا کم یا بند ہونا- چہرے کا زرد یا سیاہ پڑ جانا
- شدید تھکن، بے خوابی
- دل کی دھڑکن تیز ہونا
- سانس کی تنگی
- بھوک نہ لگنا، متلی

🌿 *طب یونانی میں علاج کے اصول:*

1. *اصلاح مزاج:*
کلیہ کا مزاج اگر گرم ہو تو ٹھنڈا کرنے والی ادویات (مثلاً صندل، کاسنی)
اگر سرد ہو تو گرم مزاج ادویات (مثلاً زعفران، دارچینی)

2. *تقویت گردہ:*
تقویت دینے والی ادویات جیسے:
- حب کبلی
- معجون آرد خواص
- عرق کاسنی
- شربت بزوری

3. *مدر بول ادویات:*
پیشاب آور جڑی بوٹیاں جیسے:
- تخم کاسنی
- بیربری
- تخم خربوزہ
- عرق گلاب و سونف

4. *پرہیز:*
شور والے کھانے، گوشت، تیز مرچ مصالحے، کم پانی پینا — سب سے اجتناب...

*شفقت الحجامہ سینٹر*  میں' قدیم طریقہ علاج‘ جدید سائنٹفک ریسرچ اور حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق صاف ستھرے ماحول میں ...
02/05/2025

*شفقت الحجامہ سینٹر* میں' قدیم طریقہ علاج‘ جدید سائنٹفک ریسرچ اور حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق صاف ستھرے ماحول میں *حجامہ کروائیں* ....!
🔴 وریکوسیل وینز میں شاندار نتائج کا حامل ہے۔
🟣 بے اولادی کے لیے حجامہ کروایا جا سکتا ہے۔
🟠 خون صاف کرتا ہے، حرام مغز کو فعال بناتا ہے اور شریانوں پر اچھا اثر ڈالتا ہے۔
⚪ امیون سسٹم کو بہتر کرتا ہے۔
🔵 پٹھوں کے اکڑاؤ کو ختم کرنے کے لیے مفید ہے۔
🟤 دمہ اور پھیپھڑوں کے امراض اور انجائنا کے لیے مفید ہے۔
🟠 سر درد، سر اور چہروں کے پھوڑوں، درد شقیقہ اور دانتوں کے درد کو آرام دیتا ہے۔
🟡 آنکھوں کی بیماریوں میں مفید ہے ۔
🟠مردانہ کمزوری میں معاون ہے۔
🔴 رحم کی بیماریوں اور ماہواری کے بند ہوجانے کی تکالیف اور ترتیب سے آنے کے لیے مفید ہے۔
⚫ گھٹیا، عرق النساء اور نقرس کے دردوں میں مفید ہے۔
🟢 بلند فشار خون میں آرام پہنچاتا ہے۔
🔵 کندھوں، سینہ اور پیٹھ کے درد میں مفید ہے۔
🟡 کاہلی، سستی اور زیادہ نیند آنے کی بیماریوں میں مفید ہے۔
🟠 ناسور، دنبل، مہاسوں اور خارش میں مفید ہے۔
🔴 دل کے غلاف اور ورمِ گردہ میں مفید ہے۔
🟤 زہر خورانی اور مواد بھرے زخموں میں مفید ہے۔

ڈاکٹر و حکیم حافظ عمیر شفقت
میمبر برٹش کپنگ سوسائٹی ، انٹرنیشنل آلٹرنیٹو میڈیسنز اینڈ حجامہ ایکسپرٹ
شفقت الحجامہ
مین شیخوپورہ روڈ کھیالی اڈا گوجرانوالہ 03226415700

ڈاکٹر صاحب  یہ fatty liver کیسے ختم ھو گا ؟؟؟جگر پر چربی تشخیص ھونے کے بعد کلینک آنے والا ھر مریض یہ سوال کرتا ھے تو اسک...
01/05/2025

ڈاکٹر صاحب یہ fatty liver کیسے ختم ھو گا ؟؟؟

جگر پر چربی تشخیص ھونے کے بعد کلینک آنے والا ھر مریض یہ سوال کرتا ھے تو اسکا جواب یہ ھے کہ جگر پر چربی کوی دو چار ھفتوں مہینوں میں نہی چڑھتی یہ سالوں پرانا نام مناسب طرز زندگی ھوتا ھے جس کے نتیجہ میں جگر پر چربی اتی ھے جگر فیٹی ھو جاتا ھے ۔

سے سے پہلی وجہ High Carb ڈائٹ ھے ، چینی ، کاربونیٹیڈ ڈرنکس ، الکوحل ، جنک فوڈز کا مسلسل استعمال ، چاول آلو روٹی چاے کا کثرت سے استعمال اور یہ سب کچھ کھانے پینے کے بعد کوئ فزیکل ایکٹیویٹی نہ کرنا ھے اسے ھم بسیار خوری ، Over Eating بھی کہہ سکتے ھیں اب اسکا علاج اور علاج میں کامیابی کا راز بھی کم کھانے اور زیادہ چلنے پھرنے ورزش کرنے میں ھے ۔

ھمارا مریض کیا کرتا ھے ؟؟؟

کھاؤ پیو کولیسٹرول کی گولی ھے ناں
کھاؤ پیا شوگر کی گولی ھے ناں
کھاؤ پیو بلڈ پریشر کی گولی ھے ناں

اس طریقہ سے آپ کا fatty liver ریورس نہی ھو گا ھاں مینج ھو سکتا ھے 19 بیس کا فرق بھی محسوس ھو سکتا ھے لیکن کامل شفا اپنا طرز زندگی جو آپ نے ساری زندگی اپنایا ھے اسے بدلنے میں ھے ۔

جب تک آپ علاج کے ساتھ اپنا طرز زندگی نہی بدلیں گے سوچ سمجھ کر ناپ طور کر کھائیں پییں گے نہی کولیسٹرول ھی نہی درجنوں دیگر صحت کے مسائل آپ کی زندگی میں آنے والے ھیں جس میں پتہ کی پتھری ، شوگر ، بلڈ پریشر ، یورک ایسڈ ، جوڑوں کے درد ، کمر درد ، دل کی تکالیف ، جلدی مسائل ، مندانہ کمزوری، بانجھ پن آپ کی زندگی کو گراھن لگا سکتے ھیں ۔۔۔ اس سے پہلے کہ اک سادہ بیماری کسی Syndrome میں بدلے ، کسی autoimmune disorder میں بدلے آج ھی خود کو اپنے لائف سٹائل کو بدل لیں ۔۔۔

مریض کی فیملی ھسٹری کو علاج میں پہلی ترجیح دیجیے جو مرض فیملی میں ھو یا کبھی رھا ھو وہ ھماری کھتی سلجھا دیتی ھے اسکے مطابق جو اینٹی بیکٹیریا اینٹی وائرل نوسوڈ یا پلانٹ یا منرل کنگڈم سے ریمیڈی بنتی ھے وہ بھی لازمی استعمال کروائیں ۔۔ وہ کہتے ھیں ناں کہ پہلے تھوجا پھر کم دوجا ۔۔

مرض کا میازم اور مریض کی عمر ھمارے لیے مشعل راہ ھوتے ھیں اسی لیے لایف سٹائل مینجمنٹ ، احتیاط ، پرھیز ھر مریض کی انفرادی ھسٹری و علامات تعین کرتی ھیں۔۔

علاج کا تسلسل قائم رکھیں کم سے کم تین سے چھے ماہ ، چھے ماہ سے اک سال کہ آپ کا جگر پھر سے صحت مند ھو جاے کوی جادو کی چھڑی نہی ایسی دوا نہی برسوں کا فیٹی لیور ھفتے میں نان فیٹی نارمل ھو جاے ۔۔ #حافظ۔عمیر۔شفقت #نسخہ #حکیم #

*لیکوریا (Leucorrhoea)*  جو خواتین کی اندام نہانی (va**na) سے غیر معمولی سفید یا پیلا سا رطوبتی اخراج (discharge) کو ظاہ...
27/04/2025

*لیکوریا (Leucorrhoea)*
جو خواتین کی اندام نہانی (va**na) سے غیر معمولی سفید یا پیلا سا رطوبتی اخراج (discharge) کو ظاہر کرتی ہے۔ یہ حالت اکثر ہارمونی، انفیکشن، یا جینیاتی نظام کے کسی خلل کی وجہ سے ہوتی ہے۔
*لیکوریا کی اقسام (Types of Leucorrhoea):*

1️⃣. *فزیالوجیکل لیکوریا (Physiological Leucorrhoea):*
یہ نارمل ہارمونی تبدیلیوں، حیض سے پہلے یا بعد، حمل، یا جنسی تحریک کے وقت ہوتا ہے۔
عام طور پر بے رنگ یا دودھیا سفید ہوتا ہے اور اس سے جلن یا بدبو نہیں آتی۔
2️⃣. *پیتھالوجیکل لیکوریا (Pathological Leucorrhoea):*
یہ کسی انفیکشن، سوزش، یا اندرونی بیماری کی علامت ہوتی ہے۔
رنگ، بو، مقدار اور علامات مختلف ہو سکتی ہیں۔

*لیکوریا کی وجوہات (Causes):*

1. فنگل انفیکشن (مثلاً Candida)

2. بیکٹیریل انفیکشن (Bacterial Vaginosis)

3. پیرسائٹ انفیکشن (Trichomoniasis)

4. ہارمونی عدم توازن

5. آئرن کی کمی یا خون کی کمی (Anemia)

6. حمل یا بچے کی پیدائش کے بعد جسمانی کمزوری

7. ذہنی دباؤ، ٹینشن، یا غم

*علامات (Symptoms):*

اندام نہانی سے مسلسل سفید، پیلا یا سبز مواد کا اخراج

بدبو دار رطوبت

پیشاب میں جلن

کمر اور پیٹ کے نچلے حصے میں درد

تھکن، کمزوری، چکر آنا

نیند میں کمی

چڑچڑا پن، ذہنی بے چینی

*پیچیدگیاں (Complications):*

بانجھ پن (Infertility)

حمل میں رکاوٹ

جنسی زندگی پر منفی اثر

انفیکشن کا رحم اور بچہ دانی تک پھیلنا

مسلسل کمزوری اور انیمیا

ذہنی دباؤ اور بے سکونی۔

23/02/2025

پروفیسر حکیم ابوبکر یحییٰ صاحب کی شفقت الحجامہ تشریف آوری ۔۔
اس موقع پر تشخیص کے ساتھ مکمل علاج حجامہ اور ہربل ادویات کے بارے میں گفتگو ہوئی ۔
اللّٰہ پاک ہم سب کے علم اور عمل میں برکت عطاء فرمائیں اور ہر آنے والے مریض کو شفائے کاملہ عطاء فرمائیں ۔آمین

وَإِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ✅1st & Top Rated Brand Shafqat Al Hijama Center in Pakistan :-------✅ ویسے توحجامہ صحت ...
19/01/2025

وَإِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ

✅1st & Top Rated Brand Shafqat Al Hijama Center in Pakistan :
-------
✅ ویسے توحجامہ صحت کی حالت میں کروانا چاہیے کیونکہ یہ باڈی کی ٹیوننگ ہے ۔ تا کہ آپ ایکٹو اور فریش رہیں ۔ تھکاوٹ ،جنسی، جسمانی کمزوری اور تمام بیماریوں سے بچے رہیں
✅ لیکن ہر بیماری کا مکمل علاج بھی حجامہ میں ہے ،
✅ تو آپ باڈی فٹنس کے لیے حجامہ کروانا چاہتے ہیں یا ساتھ کسی پرابلم کا بھی ؟
-----
% 80 بیماریوں کی وجہ ہی جسم کا گندہ خون ہے ۔تین سے چار ماہ میں حجامہ کروانے سے انسان ہمیشہ فریش , ایکٹو اور بیماریوں سے دور رہتا ہے
------
حجامہ سے مکمل علاج
- چہرے کے دانے ،خارش,تمام جلدی امراض٫ جسمانی درد، کولیسٹرول بلڈپریشر ،شوگر ،جوڑوں کا درد ، نیند نہ آنا ، سستی, تھکاوٹ ، سردرد، مائیگرین, ڈپریشن,بے چینی ,گردوں کی تکلیف ، یورک ایسڈ ،مہروں کا درد
جیسے شیاٹیکا یا سروائکل پین , قبض٫ تیزابیت، موٹاپا, بال گرنا ،دمہ

ڈاکٹر و حکیم حافظ عمیر شفقت
میمبر برٹش کپنگ سوسائٹی ، انٹرنیشنل آلٹرنیٹو میڈیسنز اینڈ حجامہ ایکسپرٹ
شفقت الحجامہ
مین شیخوپورہ روڈ کھیالی اڈا گوجرانوالہ 03226415700


کولیسٹرول۔۔۔کولیسٹرول یونانی زبان کے دو الفاظ  کول بمعنی  صفراء،، سٹریوس بمعنی ٹھوس سے مرکب ہے۔ یعنی صفراء کا منجمد ہو ج...
19/12/2024

کولیسٹرول۔۔۔
کولیسٹرول یونانی زبان کے دو الفاظ کول بمعنی صفراء،، سٹریوس بمعنی ٹھوس سے مرکب ہے۔ یعنی صفراء کا منجمد ہو جانا ۔۔
یہ ایک سفید رنگ کا بے بو اور چربی جیسا مومی مادہ ہے جو انسانی جسم کا جزو لاینفک ہے صحت کی حالت میں اتنا ہی بنتا ہے جتنی ضرورت ہوتی ہے ۔جب ہم کوئی بھی غذا لیتے ہیں جس میں چکنائی کا عنصر شامل ہوگا وہ خون میں جا کر کولیسٹرول بنائے گا۔ یہ فیٹ سے بنتا ہے یہ ہمارے جسم کے سیل کو بنانے میں درکار ہے لیکن مسئلہ یہ ہے جب یہ ہماری خوراک میں زیادہ ہو یا کسی جسم کے میٹابولزم کی وجہ سے وراثتی طور پر کولیسٹرول جسم میں صحیح طرح سے مینج نہ ہو رہا ہو تو یہ خون کی شریانوں میں جمنا شروع ہو جاتا ہے اور انہیں بلاک کر دیتا ہے ۔جسم کا ہر خلیہ اسی حفاظتی تہ میں لپٹا ہوتا ہے جو جزوی طور پر کولیسٹرول سے بنی ہوتی ہے حتیٰ کہ دماغ کا ایک بڑا حصہ کولیسٹرول پر مشتمل ہوتا ہے ۔سردی میں جسم کو نہ موافق درجہ حرارت سے محفوظ رکھتا ہے جسم کی باقاعدہ نشوونما اور کارکردگی کے لیے ضروری ہے ۔
کولیسٹرول کا تعلق موٹا یا پتلا ہونے سے نہیں ہے بہت سے پتلے افراد میں بھی کولیسٹرول بڑھا ہوا دیکھا گیا ہے کیونکہ اس کا تعلق جگر کے انزائم سے ہے ۔انزائم کی کمی یا زیادتی ہونے سے خون میں کولیسٹرول کا لیول ہائی ہو جاتا ہے۔
اسباب ۔۔
عضلات میں تحریک اعصاب میں تحلیل اور غدد میں تسکین کی وجہ سے جگر کی اپنی طبعی حرارت کم ہو جاتی ہے جس میں ایک ظرف صفراء کی پیدائش کم اور دوسری طرف سودا زیادہ بننے لگتا ہے صفراوی نمکیات کم ہو جاتے ہیں جو پتے کے جوسز کو رقیق رکھتے ہیں نتیجتاً وہ پانی سودا کے بڑھنے سے غلیظ ہو کر جمنے لگتا ہے پھر وہ زیادہ سرد اور خشک ہو کر پتھر جیسی شکل اختیار کر لیتا ہے پتے کی پتھریاں بھی اسی کی ایک مثال ہے ۔

۔۔۔۔۔خون کی نالیاں تنگ ہو جاتی ہیں جس سے انجائنا اور دل کے اٹیک جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اسی طرح جسم کے کسی بھی حصے کی طرف خون لے جانے والی آرٹریز اگر بند ہو جائیں تو وہ عضو متاثر ہو جائے گا ۔
ڈائیٹ
موٹاپا
شوگر ٹائپ ٹو
تھائرائیڈ
فیملی ہسٹری اس کے بڑے اسباب میں شامل ہیں ۔
جسم کا 75 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہے اور یہ جسم میں مختلف غذائی عناصر کو پھیلاتا ہے اس میں چکنائی چونکہ غیر حل پذیر ہے اس لیے اسے معدہ ہضم کرنے کے بعد چھوٹی آنت میں بھیجتا ہے اور پھر یہ جگر تک پہنچتی ہے جگر اس چکنائی کو ایل ڈی ایل کے ذریعے جسم کے مطلوبہ مقام تک پہنچا دیتا ہے اور وی ایل ڈی ایل چکنائی اundload
کر کے ایل ڈی ایل میں تبدیل کر دیتا ہے یہ وہ خراب کولیسٹرول ہے جو شریانوں کی بندش کا سبب بنتا ہے
۔۔۔ کولیسٹرول HDL صحت کے لیے انتہائی مفید ہے یہ LDL کو شریانوں میں ٹھہرنے سے روکتا ہے اور اسے واپس جگر تک لے جاتا ہے جگر اس کو دوبارہ VLDL میں تبدیل کر دیتا ہے اگر ایچ ڈی ایل کی مقدار کم ہو تو ایل ڈی ایل شریانوں میں زیادہ دیر رکنے لگتا ہے جس سے دل کے امراض شروع ہوتے ہیں ۔
دنیا بھر کے ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ ۔۔۔۔
۔VLDL ہمیشہ 30mg/dl سے کم ہونا چاہئیے ۔
۔ LDL ہمیشہ 160mg/dl سے کم ہونا چاہئے ۔
۔ HDL ہمیشہ 34mg/dl سے زیادہ ہونا چاہئے ۔
پرہیز اور علاج۔
ایسا نہی ہے کہ ہر مریض جس کا کولیسٹرول لیول ہائی آئے تو اس کو دوا دینا شروع کردیں۔بلکہ اس کو چھ سے بارہ ہفتے اپنی ڈائیٹ پر توجہ دینا ہو گی ۔کیونکہ احتیاط ہمیشہ ہی علاج سے بہتر ہے ۔
اگر ہم اپنی خوراک میں کچھ ایسی تبدیلیاں لے ائیں جس کی مدد سے اپنے جسم میں کولیسٹرول کو کم رکھ سکیں تو پھر ہمیں ادویات کی ضرورت نہی پڑے گی ۔اپنی روٹین کی غذا سے سرخ گوشت
بیکری آئٹمز بسکٹ کیک رس وغیرہ
ڈیری پراڈکٹس جیسے کریم مکھن
مٹھائیاں
تلی ہوئی اشیاء
کوکونٹ آئل ،پام آئل گھی وغیرہ نکال دیں اور کم از کم تیس سے چالیس منٹ تیز واک کریں ۔تو دس سے بارہ ہفتوں میں نمایاں فرق ہو گا۔۔
تمباکو نوشی ترک کردیں ۔۔
فکر و تشویش سے دور رہنے کی کوشش کریں ۔
سبز پتوں والی سبزیاں۔
ہرے پتے والی سبزیاں کولیسٹرول لیول کو کم کرنے میں انتہائی فائدہ مند ہے پالک دل کی بیماری میں بہت مفید ہے
لہسن ۔۔
عام طور پر ہر کھانے میں ذائقہ شامل کرنے کے لیے لہسن کا استعمال ہوتا ہے مگر اس میں بہت خصوصیات ہیں یہ اینٹی بیکٹیریل ہے خون کو پتلا کرتا ہے اور کسی بھی اندرونی سوزش میں مفید ہے
اناج
فائبر اور ضروری معدنیات کے اجزاء سے لدے ہوتے ہیں مجموعی طور پر دل کی بہتر صحت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں دلیہ گندم اور جو کا دلیہ بہترین آپشن ہے ۔
مالٹا ۔۔
نہ صرف کولیسٹرول کی شرح کو کنٹرول کرنے میں معاون ہے بلکہ نظام انہظام کا حصّہ بنا کر اسے دوران خون میں منتقل کرتے ہیں مالٹے کے جوس کا ایک گلاس روزانہ وٹامن سی کی کثیر مقدار فراہم کر دیتا ہے ۔
سیب
روزانہ سیب کھانے کی عادت کولیسٹرول کو خون میں اکٹھا ہونے سے بچاتی ہے اس میں موجود فائبر موٹاپے کو کم کرنے میں بہت مفید ہے ۔
خوبانی
خوبانی سے اچھا کولیسٹرول یعنی ایچ ڈی ایل کی مقدار میں اضافہ ہوتا ہے اس کے علاوہ بھی یہ متعدد امراض میں مفید ہے
سرخ انگور
ان میں فائبر کی بڑی مقدار ہوتی ہے طبی ماہرین کے مطابق سرخ انگوروں کا چھ ہفتے تک روزانہ استعمال مضر صحت کولیسٹرول کی شرح میں 14 فیصد تک کمی لاتا ہے ۔
خشک میوہ جات کا استعمال کریں ۔
پر خوری سے بچیں ۔ہمیشہ بھوک رکھ کر کھانا کھائیں ۔
جوس کی بجائے پھل کھائیں ۔
اپنا وزن معیاری حد سے نہ بڑھنے دیں ۔موٹاپا صحت مندی کی علامت نہیں ہے ۔ یاد رکھیں کہ ہر کلو گرام وزن جو آپ کے معیاری وزن سے زائد ہو آپ میں دل کے امراض اور ہائی بلڈ پریشر کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے۔

دوائی علاج ۔۔
سناءمکی 50 گرام
سنڈھ 100 گرام
مرچ سیاہ 25 گرام
نوشادر ٹھیکری 50 گرام
ریوند خطائی 100 گرام
تمام اجزاء کو باریک کر کے چھان لیں ۔۔ آدھی چمچ دن میں دو سے تین بار کھائیں ۔۔ انشااءللہ ایک سے ڈیڑھ ماہ میں جگر کی سوزش اور کولیسٹرول نارمل ہو جائے گا ۔
مزید فیٹی لیور اور اضافی وزن میں انتہائی مفید ہے ۔قبض، تیزابیت، بھوک کی کمی اور منہ کے پکنے میں مفید ہے ۔ خواتین میں ہارمونز کو بیلنس کرنے میں موثر ہے۔ ہیپاٹائیٹس بی میں امیون سسٹم کو بڑھا کر مرض کو کنٹرول کرنے میں معاون ہے ۔

شوگر ایک ہارمونل بیماری ہےلیکن یہ ہارمونل بیماریاں آخر ہوتی کیا ہیںآج اس پر تفصیل سے بات کرتے ہیںہمارے جسم میں مختلف غدو...
23/11/2024

شوگر ایک ہارمونل بیماری ہے
لیکن یہ ہارمونل بیماریاں آخر ہوتی کیا ہیں
آج اس پر تفصیل سے بات کرتے ہیں
ہمارے جسم میں مختلف غدود مسلسل کیمیکلز بناتے اور خون کے دھارے میں شامل کرتے رہتے ہیں ۔ان کیمیکلز کو ہارمون کہتے ہیں
یہ ہارمون جسم میں انتہائی ضروری کام کرتے ہیں۔ جیسا کہ آپ کے سر پر بال اگانا ، مردوں کے چہرے پر داڑھی لانا ، خواتین کی ماہواری کو وقت پر لانا جنسی خواہش ، خوراک کو ہضم کرنا اور ایسے لاتعداد کام
ان ہارمون کی پیداوار کا کم ہو جانا یا جسمانی ضروریات سے زیادہ ہو جانا دونوں آپ کے جسم میں منفی تبدیلیاں لاتا ہے
جیسا کہ گلے میں موجود غدود ، تھائی رائیڈ نامی کیمیکل پیدا کرتے ہیں اگر یہ بگڑ جائے تو دل کی دھڑکن بے ترتیب ہو جاتی ہے ، قبض رہتی ہے ، جنسی خواہش کم ہو جاتی ہے وغیرہ
اسی طرح ہمارا لبلبہ انسولین نامی ایک ہارمون خارج کرتا ہے
جس کا بنیادی کام انسانی خون کے دھارے میں شوگر کی مقدار کو نارمل سطح پر رکھنا ہے
جب آپ لمبے عرصے تک زیادہ کھاتے ہیں اچھی نیند نہیں لیتے جسمانی طور پر فعال نہیں رہتے تو انسولین نامی یہ ہارمون اپنا کام کرنا بھول جاتا ہے
خون میں شوگر بڑھنے لگتی ہے
اور معالج بتاتا ہے کہ آپ کو شوگر ہو گئی ہے
تعجب کی بات یہ ہے کہ شوگر ٹائپ 2 میں جسم مسلسل انسولین پیدا کر رہا ہوتا ہے لیکن استعمال نہیں کر پا رہا ہوتا
اس کے باوجود لوگ بیرونی طور پر انسولین لگانے لگتے ہیں
حالانکہ اپنا طرز زندگی بدل کر قدرتی انسولین کی ہی کارکردگی کو بہتر کیا جا سکتا ہے
البتہ شوگر ٹائپ 1 میں لبلبہ انسولین پیدا ہی نہیں کر پاتا ۔پاکستان میں اس قسم سے تعلق رکھنے والے مریضوں کی تعداد بہت کم ہے
اگر آپ اپنی شوگر کنٹرول کرنا چاہتے ہیں تو اچھے معالج کا انتخاب کریں
ایسے خوراک کھائیں جو آپ کو توانائی فراہم کرے لیکن خون میں شوگر نہ بڑھائے
اچھے معالج کے ساتھ رابطے میں رہیں
ہمارے 2 ماہ کے شوگر کنٹرول پروگرام میں رجسٹریشن کے لیے کمنٹس میں لکھیں SCP
ٹیم آپ کو تفصیلات فراہم کر دے گی

سنگھاڑہ کھانے کا فائدہسنگھاڑه واٹر چیسٹ نٹ ایک غذائیت سے بھرپور پھل ہے جو مختلف صحت کے فوائد رکھتا ہے۔ اس کے چند اہم فائ...
16/11/2024

سنگھاڑہ کھانے کا فائدہ

سنگھاڑه واٹر چیسٹ نٹ ایک غذائیت سے بھرپور پھل ہے جو مختلف صحت کے فوائد رکھتا ہے۔ اس کے چند اہم فائدے درج ذیل ہیں:

1 غذائیت سے بھرپور

سنگھاڑه وٹامنز اور معدنیات جیسے وٹامن بی پوٹاشیم، میگنیشیم اور فاسفورس سے بھرپور ہوتا ہے۔

2 وزن کنٹرول

اس میں کم کیلوریز ہوتی ہیں، اس لیے یہ وزن کنٹرول کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔
3 نظام ہاضمہ کی بہتری

سنگھاڑہ میں فائبر کی اچھی مقدار ہوتی ہے جو ہاضمے کو بہتر بناتی ہے اور

قبض کو روکتی ہے۔
4 قوت مدافعت کی بہتری

اس میں اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جو جسم کی قوت مدافعت بڑھاتے ہیں اور

بیماریوں سے بچاتے ہیں۔

5 بلڈ پریشر کنٹرول

پوٹاشیم کی موجودگی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتی ہے۔

6 جلد کی صحت

اس کے غذائی اجزاء جلد کو صحت مند رکھتے ہیں اور بڑھتی عمر کے اثرات کم

کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

سنگھاڑہ کو مختلف طریقوں سے کھایا جا سکتا ہے جیسے کہ کچا ابال کر یا

مختلف ڈشز میں شامل کر کے۔

Address

Main Shekhupura Road, Khiali Adda , Gujranwala
Gujranwala
52250

Opening Hours

Monday 10:00 - 21:00
Tuesday 10:00 - 21:00
Wednesday 10:00 - 21:00
Thursday 10:00 - 21:00
Friday 10:00 - 21:00
Saturday 10:00 - 21:00
Sunday 10:00 - 21:00

Telephone

+923226415700

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shafqat Al Hijama posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Shafqat Al Hijama:

Share