Fakhra Anjum Psychologist

Fakhra Anjum Psychologist Psychology is not something you should fear of. It is about behavior and mental ability. We are here to help you to manage any psychological complication.
(4)

09/08/2025

Fakhra Anjum

08/08/2025

Bottle caps can be creatively reused in various crafts, games, and learning activities. Examples include using them in art projects, sorting activities, and even creating functional items like jewelry or decorative pieces.

28/01/2024
😓 سی ایس ایس سے موت تک کا سفر 😓بلال پاشا جنوبی پنجاب کے ایک پسماندہ علاقہ میں پیدا ہوا۔ والد دیہاڑی دار مزدور تھے۔ مالی ...
28/11/2023

😓 سی ایس ایس سے موت تک کا سفر 😓
بلال پاشا جنوبی پنجاب کے ایک پسماندہ علاقہ میں پیدا ہوا۔ والد دیہاڑی دار مزدور تھے۔ مالی حالات اچھے نہ ہونے کی وجہ سے مسجد میں ہی قائم مکتب سے پرائمری پاس کی۔ جنوبی پنجاب کی پسماندگی کا عالم سب پر عیاں ہے لہذا بلال پاشا نے بھی چھٹی جماعت سے اے بی سی پڑھنا شروع کی۔ انٹر میڈیٹ ایمرسن کالج ملتان اور بیچلر زرعی یو یونیورسٹی فیصل آباد سے کیا۔ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ مسجد سے پانچ جماعتیں کرنے والا بچہ کل کو مقابلے کا امتحان پاس کرکے سی ایس پی بن جائے گا۔

بلال پاشا نے کیریئر کا آغاز ایک پرائیویٹ نوکری سے کیا۔ لیکن والد کی خواہش پر گورنمنٹ سروس میں آیا اور پولیس میں سب انسپکٹر بھرتی ہوگیا۔ بعد ازاں مختلف سرکاری اداروں میں سولہویں اور سترہویں سکیل کی ملازمت کرتے ہوئے 2018 ء میں سی ایس ایس کا امتحان پاس کرنے میں کامیاب ہوا۔

بلال پاشا نے اپنے بیک گرائونڈ کو چھپانے کی بجائے اپنے سفید داڑھی والے مزدور باپ کے ساتھ کھڑے ہوکر انٹرویو دیا اور پاکستان کے ان نوجوانوں میں امید کی شمع جلائی جو سی ایس ایس پاس کرنے کو صرف ایلیٹ کلاس سے منسوب کرتے تھے۔ سلسلہ چل نکلا اور دیکھتے ہی دیکھتے ہزاروں نوجوان سی ایس ایس کے خواب آنکھوں میں سجائے اس سفر پر گامزن ہونے لگے۔

لیکن عرفان خان نے کیا زبردست جملہ بولا تھا کہ "جب ہم جیسوں کےدن آتے ہیں موت بیچ میں ٹپک پڑتی ہے"۔ بلال پاشا کی زندگی کی شروعات ہوئی تھی اور موت نے آن دبوچ لیا۔ بلال کی موت کی وجہ بس ایک ہی تھی۔۔ سول سروس میں ملنے والا ڈپریشن۔ وہ جس سے بھی بات کرتا یہی کہتا کہ وہ یا تو نوکری چھوڑ دے گا یا خودکشی کرلے گا۔

بلال کی موت سے دو باتیں عیاں ہیں، ایک، ڈپریشن جان لیوا بیماری ہے۔ یہ ارب پتی باپ طارق جمیل کے ارب پتی بیٹے کو بھی دبوچ لیتی ہے اور یہ ایک مزدور باپ کے افسر بیٹے بلال پاشا کو بھی نہیں چھوڑتی۔ دوسرا۔۔ ہمیں اپنے خوابوں کے پیچھے اتنا بھی نہیں بھاگنا چاہیے کہ وہ ہمارے لئے Pyrrhic Victory ثابت ہو ( فرانس کا نپولین بوناپارٹ روس کو شکست دینے کے لئے اپنی چھ لاکھ فوجوں کے ساتھ آگے بڑھتا گیا۔ وہ جنگ تو جیت گیا لیکن سرد موسم کی وجہ سے صرف دس ہزار فوجیوں کو بچا کر واپس آیا اور تب تک پیرس کا بھی محاصرہ ہوچکا تھا) ۔ بلال سترہویں سکیل کی عام نوکری پہ رہتا تو شاید کبھی اس Pyrrhic Victory کا شکار نہ ہوتا۔

کسی نے کیا خوب کہا ہے " جس کی طلب میں تڑپ رہے ہو، وہ مل بھی بھی گیا تو کیا کرو گے"۔ یا پھر چارلس بکوسکی سے نے کہا تھا " ڈھونڈو اسے جس سے تم محبت کرتے ہو تاکہ وہ تمہیں مارسکے"۔ بلال کو بھی سی ایس ایس کرنے نے مار دیا۔ لہذا سی ایس ایس ایسی چیز نہیں ہے جس کی خاطر جان سے بھی ہاتھ دھویا جائے۔ ہر سال 17 فیصد بیوروکریٹ اپنی نیلی بتی اور سبز نمبر پلیٹ کو اللہ حافظ کہتے ہوئے استعفے دے دیتے ہیں۔ بلال بھی یہی کہتا تھا " یہ لوگ بتی اور سبز نمبر پلیٹ دیکھتے ہیں لیکن میرے اندر نہیں دیکھتے"۔ اب قیامت گزر چکی ہے۔

آج کی رات بلال کے باریش والد کے لئے بہت بھاری ہے۔ آج وہ اپنے ناتواں ہاتھوں سے اپنے لخت جگر کے سونے جیسے جسم کو سپرد خاک کرے گا۔ آج کی رات بہت طویل ہے۔۔ بہت کٹھن۔۔ ہر طرف چیخ و پکار ہوگی۔۔ بلال کی میت کو روکا جائے گا۔۔ لیکن جانے والے کو کوئی روک پایا ہے؟ آج رات تو ہوگی لیکن اس کی سحر نہیں ہوگی۔ جب صبح کا سورج طلوع ہوگا تو اس کا باریش باپ گلیوں گلیوں صدائیں لگاتا ہوا اسی مسجد کے صحن میں جا پہنچے گا جہاں سے بلال نے اپنی زندگی کا آغاز کیا تھا۔ لیکن۔۔۔ اب کی بار وہ میسر نہیں ہوگا۔ اب کی بار مسجد کے درودیوار سے بس آہ و بکا سنائی دے گی۔۔ وحشت نظر آئے گی۔۔ لیکن بلال کہیں نظر نہیں آئے گا۔۔۔ وہ اس نیلی بتی۔۔۔ سبز نمبر پلیٹ ۔۔۔ اور اس سماج کے خودساختہ معیار سے بہت دور جاچکا ہوگا۔ اب کی بار وہ لوٹ کے نہیں آئے گا۔

اللہ پاک کے فضل و کرم سے 26 نومبر کوفری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا تمام مریضوں کی مینٹل ہیلتھ کے بارے میں آگاہی فراہم...
27/11/2023

اللہ پاک کے فضل و کرم سے 26 نومبر کوفری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا تمام مریضوں کی مینٹل ہیلتھ کے بارے میں آگاہی فراہم کی ڈاکٹر صاحب کی زیرِ قیادت فری میڈیکل چیک اور فری میڈیکل ٹیسٹ کرائے گےاللہ پاک تمام مریضوں کو صحت و تندرستی عطا فرمائیں

27/11/2023

تمام والدین سے گزارش ہے کہ اللہ پاک نے ہر کسی کو خاص قسم کی خصوصیات سے نوازا ہے لہذا تمام والدین اپنے بچوں کی خصوصیات کو پہچانیں اور ن کو مزید پالش کرنے کی کوشش کریں اللہ پاک آپ کی محنت کو کبھی رائے گا نہیں جانے دیں گے

کیا آپ ٹینشن یا کوئی پریشانی محسوس کررہے ہیں❓ اگر آپ سر درد ،نیند کے مسائل ،بے جا خوف غصہ ،مایوسی ،ڈپریشن،یاداشت کی کمی،...
13/11/2023

کیا آپ ٹینشن یا کوئی پریشانی محسوس کررہے ہیں❓

اگر آپ سر درد ،نیند کے مسائل ،بے جا خوف غصہ ،مایوسی ،ڈپریشن،یاداشت کی کمی،بچوں کے نفسیاتی مسائل ،گبھراہٹ،بے چینی ،ڈر ،خوف،وہم چڑچڑاپن جیسے مسائل سے دو چار ہیں تو آج ہی گوجرانوالہ کے سب سے مستند نفسیاتی ماہرین کے کلینک سے رابطہ کریں
مریض چاہے کئی سالوں سے نفسیاتی مسائل سے دو چارہوں
دماغی صحت یابی ایک ایسی چیز ہے جس پر آپ کو ہر ایک دن کام کرنا پڑتا ہے اور یہ ایسی چیز ہے جس میں ایک دن کی چھٹی نہیں ملتی ہے۔ لیکن پریشان نہ ہوں ہم آپ کی مدد کے لیے حاضر ہیں

یاد رکھیں ۔دماغی صحت کا صحت مند ہونا بہت ضروری ہے

بس ہمیں کال کریں اور ہمارے زہنی صحت کےبحالی کے ماہر سے ملاقات کا وقت بُک کریں اور دیکھیں کہ ہم آپ کی مدد کیسے کر سکتے
فاخرہ شاہ زیب
سینئر کلینکل سائیکالوجسٹ
سوشل سیکورٹی ہسپتال گوجرانوالہ
یوسف میڈ ی کیئر سنٹر گوجرانوالہ
0553891677
03001595975

Self confidence Being Pakistani we people are always interested in getting holidays. We never try to get the message of ...
09/11/2023

Self confidence
Being Pakistani we people are always interested in getting holidays. We never try to get the message of great personalities on behalf of whom we demand holiday.
I think instead of focusing on holiday of 9 November it is better for us to study the great saying of Allama Iqbal, who wants us to gain knowledge and have a thirst for knowledge. In Iqbal’s poetry there is a great discipline, knowledge, wisdom, commitment and the main focus is on “Khudi”. He urges his readers to develop “khudi” to such a great instant that God would ask them what they wish. Right now we need to develop “khudi” to get success in life.

Happy Iqbal Day :)

Alhamdulillah Inauguration Ceremony of Yousef Medicare Centre at Sui Gas Road, GujranwalaIt was an auspicious occasion a...
01/11/2023

Alhamdulillah Inauguration Ceremony of Yousef Medicare Centre at Sui Gas Road, Gujranwala

It was an auspicious occasion as the Yousef Medicare Centre was inaugurated at Sui Gas Road, Gujranwala, marking a significant step in healthcare provision for the community. The center, boasting a team of highly qualified doctors and clinical psychologists, will offer daily check-ups for patients. With a focus on comprehensive medical care and mental health support, this center stands as a beacon of accessible healthcare for the local residents, promising quality services and a commitment to well-being.

01/11/2023

Alhamdulillah Inauguration Ceremony of Yousef Medicare Centre at Sui Gas Road, Gujranwala

It was an auspicious occasion as the Yousef Medicare Centre was inaugurated at Sui Gas Road, Gujranwala, marking a significant step in healthcare provision for the community. The center, boasting a team of highly qualified doctors and clinical psychologists, will offer daily check-ups for patients. With a focus on comprehensive medical care and mental health support, this center stands as a beacon of accessible healthcare for the local residents, promising quality services and a commitment to well-being.

آج پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا ذہنی امراض کی لپیٹ میں ہے۔ ذہنی صحت زوال پذیر ہے۔ کشمکش اور تناؤ میں اضافہ ہوتا جا رہا...
27/10/2023

آج پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا ذہنی امراض کی لپیٹ میں ہے۔ ذہنی صحت زوال پذیر ہے۔ کشمکش اور تناؤ میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ انسانی رشتوں کی مطابقت ختم ہوتی جا رہی ہے اور مادیت کے لوازمات بڑھ چکے .جب انسان اپنے مسائل کے سامنے ہار مان لیتا ہے تو اس کا ذہن بیمار ہونے لگتاہے جس کی وجہ سے اس میں کئی قسم کی ذہنی و نفسیاتی بیماریاں پیدا ہونے لگتی ہیں ۔زندگی کے مسائل ہمیں زندہ رہنے کا حوصلہ دیتے ہیں۔ یہ حقیقت ہے کہ مسائل ہی زندگی کو بامقصد اور دلچسپ بناتے ہیں۔صرف قبرستان ہی وہ جگہ ہے کہ جہاں کے باسیوںکو کوئی الجھن ،کوئی پریشانی نہیں ہے ۔ اگر انسان زندہ ہے تو اْسے دْکھ سْکھ اور مختلف مسائل کا سامنا کرنا ہے اور زندگی کی روانی ان ہی سے مربوط ہے ۔ جب انسان اپنے مسائل سے نمٹنے کے لیے جدوجہد کرتا ہے تو اس کے اثرات دوسروں پر بھی مرتب ہوتے ہیں۔
ذہنی امراض بے شمار ہیں۔ایک مرض ڈیلوژن آف ریفرنس ( Reference of Delusion) ہے۔ اس مرض کے شکار مریض کو ایسا گمان ہوتا ہے کہ لوگ اس کے متعلق باتیں کر رہے ہیں۔ ٹی وی دیکھنے، ریڈیو سننے ، اخبار یا کتاب پڑھنے پر،کہیں تعریف ہو رہی ہو یا برائی وہ اسی قسم کی صورتحال میں مبتلا رہتے ہیں۔
اسی طرح کچھ افراد ڈیلوژن آف پرسیکیوشن (Delusion of Persecution) کا شکار ہوتے ہیں‘ ایسے افراد کو دوسروں سے خطرہ محسوس ہوتا ہے، کھانے پینے کی اشیاء زہر آلود ہونے کا گمان ہوتا ہے۔کچھ افراد ڈیلوژن آف پیسویٹی ( Passivity Delusion of ) کا شکار ہوتے ہیں ‘ اس مرض کے شکار افراد کا یہ خیال ہوتا ہے کہ جو کچھ و ہ سوچتے ہیں وہ سب کو معلوم ہو جاتا ہے‘ ایسے بھی محسوس ہوتا ہے کہ ان کے خیالات ان کے نہیں ہیں جبکہ دوسروں کے خیالات پر یہ شبہ ہوتا ہے کہ یہ تو میرے خیالات ہیں، اس شخص کو کیسے معلوم ہو گئے۔
جذبات اور ہیجانات انسانی جسم پر براہِ راست اثر انداز ہوتے ہیں ۔ اسی طرح بہت سے ذہنی و جذباتی عوامل انسانی جسم کو متاثر کرتے ہیںجن میں بہت زیادہ فکر مندی و تشویش سے معدے کا السر ،خوف و صدمہ کی وجہ سے کمزور ی و غشی ،ذہنی تناؤ کے سبب سردرد ، بہت زیادہ پریشانیوں سے انسان کی جنسی صلاحیتوں پر منفی اثرات، بہت زیادہ غصے میں ہائی بلڈ پریشر کا عارضہ ، بہت زیادہ فکر مند ی کی وجہ سے جِلد پر جھریاں اور بال وقت سے پہلے سفید ہو جانا اور نظام ہضم کے بگاڑ وغیرہ شامل ہیں۔ یہ چند ایک مثالیں ہیں ورنہ انسان کے ذہنی و جذباتی عوامل اس کے جسم پر اثر انداز ہو کر بہت سے پیچیدہ ذہنی ، جسمانی و نفسیاتی امراض پیدا کرنے کا باعث بنتے ہیں۔
ذہنی امراض بے شمار ہیں۔ایک مرض ڈیلوژن آف ریفرنس ( Reference of Delusion) ہے۔ اس مرض کے شکار مریض کو ایسا گمان ہوتا ہے کہ لوگ اس کے متعلق باتیں کر رہے ہیں۔ ٹی وی دیکھنے، ریڈیو سننے ، اخبار یا کتاب پڑھنے پر،کہیں تعریف ہو رہی ہو یا برائی وہ اسی قسم کی صورتحال میں مبتلا رہتے ہیں۔
اسی طرح کچھ افراد ڈیلوژن آف پرسیکیوشن (Delusion of Persecution) کا شکار ہوتے ہیں‘ ایسے افراد کو دوسروں سے خطرہ محسوس ہوتا ہے، کھانے پینے کی اشیاء زہر آلود ہونے کا گمان ہوتا ہے۔کچھ افراد ڈیلوژن آف پیسویٹی ( Passivity Delusion of ) کا شکار ہوتے ہیں ‘ اس مرض کے شکار افراد کا یہ خیال ہوتا ہے کہ جو کچھ و ہ سوچتے ہیں وہ سب کو معلوم ہو جاتا ہے‘ ایسے بھی محسوس ہوتا ہے کہ ان کے خیالات ان کے نہیں ہیں جبکہ دوسروں کے خیالات پر یہ شبہ ہوتا ہے کہ یہ تو میرے خیالات ہیں، اس شخص کو کیسے معلوم ہو گئے۔
ذہنی و نفسیاتی صحت برقرار رکھنے کے چند رہنما اصول
24 گھنٹوں کے دوران 8گھنٹے کی نیند لازمی لیں تاکہ دن بھر کی تھکاوٹ دْور ہو سکے اور جسم و دماغ کھوئی ہوئی توانائی بحال کر لیں،کھانا آرام و سکون سے کھائیں، غصہ، حسد اور کینہ جیسی منفی عادات سے احتراز برتیں، غصے کے دوران ہمیشہ ضبط سے کام لیں، لوگوں سے ہمیشہ خوش اسلوبی سے ملیں اور چھوٹی موٹی باتوں کو درگزر کریں۔
ہر بات کو اپنے ذہن پر سوار مت کریں، اگر کوئی ناموافق بات سنیں یا نظر آئے تو اسے بھلانے کی کوشش کریں، چھوٹوں سے پیار و محبت اور بڑے افراد کا ادب کریں، لالچ ، حرص و ہوس سے گریز کریں، ہر قسم کے نشہ سے دور رہیں ،احساسِ کمتری کو کبھی اپنے اْوپر غالب نہ آنے دیں اور مراقبہ یعنی خاموشی و یکسوئی سے ارتکاز اور ورزش کی عادت ڈالیں جو ذہنی و جسمانی صحت کیلئے اکسیر کی حیثیت رکھتے ہیں۔
پاکستان میں ذہنی امراض کے ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ پاکستان میں ذہنی صحت کے حوالے سے شہریوں کی صورتحال اچھی نہیں ہے اور ملک میں ڈپریشن کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
اسی وجہ سے ملک میں خود کشیوں کی شرح بھی بڑھ رہی ہے ۔ ملک میں جاری دہشت گردی، بد امنی، خود کش بم دھماکے، غربت، بے روزگاری، لوڈ شیڈنگ اورخاندانی نظام کی ٹوٹ پھوٹ کے علاوہ بے یقینی اور عدم تحفط کا بڑھتا ہوا احساس لوگوں میں اضطراب، بے چینی، چڑچڑاپن، غصہ اور ذہنی دباؤ پیدا کرنے کا باعث بنتا جا رہا ہے جو کہ ان کی جسمانی ، ذہنی و نفسیاتی صحت کے لیے زہرِ قاتل ہے۔ یاد رکھیں کہ زندگی گزارنے کے لیے ہمیشہ پر اْمید اور مثبت انداز اختیار کریں۔ واہمے اور نااْمیدی انسان کو کمزور کر دیتی ہے اور کمزور انسان بیماریوں کا گڑھ بن جاتا ہے ۔ یہ حالت مسلسل رہے تو آخر کار انسان ذہنی، جسمانی اور نفسیاتی امراض میں مبتلا ہو کر نہ صرف اپنی بلکہ اپنے پیاروں کی زندگی کیلئے بھی روگ بن جاتا ہے۔
چند ایک بیماریاں ہیں جن کے متعلق عموماً معاشرے میں جنوں کے سایہ کی باتیں کی جاتی ہیں حالانکہ یہ مکمل طور پر ذہنی و نفسیاتی عوارض ہیں ۔ بس شرط یہ ہے کہ ان کی طرف دھیان دیا جائے اور ان کا مکمل علاج معالجہ کرایا جائے تو یہ افراد بھی معاشرے کے دیگر صحتمند افراد کی طرح بہتر ،خوشحال، قابلِ تکریم اور پُروقار زندگی بسر کر سکتے ہیں۔

الحمدللہ انشاللہ اللہ پاک کے فضل و کرم نبی پاک صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے صدقے والدین اور سب بہن بھائیوں کی دعاؤں سے انشالل...
25/10/2023

الحمدللہ انشاللہ اللہ پاک کے فضل و کرم نبی پاک صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے صدقے والدین اور سب بہن بھائیوں کی دعاؤں سے انشاللہ یکم نومبر 2023کو یوسف میڈی کیئر سنٹر کا انعقاد کیا جائے گا اللہ پاک ہمارے اندر دلی ہمدردی اور رحم دلی کا جذبہ ہمشہ قائم رکھیں۔ ہم دوسروں میں خوشیاں بانٹتے رہیں مریضوں کا بہترین علاج کریں۔اللہ تعالی ہم کو آپنے شعبے میں امانت داری سے ہمیشہ اپنے فرائض نبھانے کی توفیق عطا فرمائیں اللہ پاک ہم کو ہمیشہ خوش رکھیں اور ہم کومزید کامیابیاں عطا فرمائیں آمین ثم آمین

Address

Gujranwala

Telephone

+923334538838

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Fakhra Anjum Psychologist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share