Noor Veterinary Medical Store, Gujrat

Noor Veterinary Medical Store, Gujrat We deal in all veterinary medicine imported as well as local made. We provide you vaccines of animals and birds.

Our prices are less than market and products are available on whole sale price.

22/04/2023

*السلام علیکم ورحمة الله وبرکاته*
*میری طرف سے آپ کو اور آپکی فیملی کو رمضان المبارک کی تکمیل اور عید الفطر کی آمد کی خوشی بہت بہت مبارک ہو* ۔
*الله ﷻ ماہِ مقدس میں کی گئی تمام عبادات کو درجہِ قبولیت سے نوازے، تمام کمزوریاں و کوتاہیاں درگزر فرمائے*
*اور*
*عید الفطر کے مبارک دن کی حقیقی خوشیاں بطریقِ احسن آپ کا مقدر فرمائے* ۔
*آمین ثم آمیـــــــــــــن یَارَبَّ العَالَمِین*
فدا حسین

28/02/2023

السلام علیکم۔۔۔!
میرا نام لیڈی بگ Ladybug 🐞 ہے۔
میں گوشت خور جانور ہوں اور تیلے کے تقریباً 150 بالغان کو ایک دن میں کھا جاتا ہوں۔
پھول درخت پودے میرے دوست ہیں۔
میں کسی پھول پودے یا درخت کو نہیں کھاتا بلکہ دوسرے کیڑوں کو بہت شوق سے کھاتا ہوں جو آپ کی فصل اور پودوں کو کھانے آتے ہیں۔
میرے بچے بھی ایک دن میں فی کس 40 سے زیادہ کیڑے کھا جاتے ہیں۔
مجھے قدرت نے یہ کام سونپا ہے۔ لہذا میری
کسان بھائیوں سے التجا ہے کہ مجھے دشمن نہیں دوست سمجھتے ہوئے مارنے سے گریز کریں۔
مجھے بچانے کے لیے آپ کو زہروں کا استعمال ترک کرنا ہوگا اور خالص دیسی طرز عمل اپنانا ہوگا۔
شکریہ۔

27/02/2023


جب گندم سٹہ نکال لے توبیج بننے کا عمل شروع ہو جاتا ہے. اس دوران کاشتکار فصل کی ضرورت دیکھے بغیر گندم کو پانی لگا دیتے ہیں جس کی وجہ سےدانا ٹھیک نہیں بن پاتا. یاد رہے آپ جتنی مرضی خوراک دے لیکن اکثر اوقات آپ دیکھتے ہیں کہ فصل تو بہت اچھی نظر آ رہی ہوتی ہے مگر دانہ بہت باریک اور بیمار سا نکل آتا ہے. اس کی سب سے بڑی وجہ یہی ہے کہ جب سٹے میں دانا بننا شروع ہوتا ہے تو اس دوران ایک خاص وقت کے علاوہ اگر پانی دے دیا جائے تو گندم کا فائدے کی بجائے نقصان ہو جاتا ہے۔لہذا اچھی پیداوار لینے کے لئے بہت ضروری ہے کہ گندم کو آخری پانی دیکھ بھال کر لگایا جائے

سٹا نکلنے کے بعد دودھیا حالت ختم ہونے لیکن دانہ سخت ہونے سے پہلے پہلے آخری پانی لگا دیا جائے. اگر دانہ سخت ہو چکا ہو تو آپ پاشی نہ کی جائے. دانا سخت ہونے پر آب پاشی کر دی جائے یا 10 ملی لیٹر سے زیادہ بارش ہو جائے تو اضافے کی بجائے گندم کی پیداوار میں کمی واقع ہو جاتی ہے. مناسب وقت کے علاوہ پانی لگانے سے آکسیجن کی کمی پیدا ہونے کے سبب گندم کی جڑیں تیزی سے تلف ہونے لگتی ہیں جس کے نتیجے میں گندم کا دانہ پچک جاتا ہے۔

نہ دانہ سخت نہ زیادہ دودھیا ۔ ۔ ۔ مناسب وقت پر آخری پانی لگائیں

میرا زمینوں میں آخری پانی لگانے سے کمزورتنے والی (آری۔ 2011 یا لاثانی۔2008) یا لمبے تنے والی (گلیکسی۔2013 یا عقاب۔2000) یا وزنی سٹے والی (اجالا۔2015، اے ایس۔2002 یا فیصل آباد۔2008) اقسام، ہوا نہ بھی چلے تب بھی سٹے کے وزن سے ہی گر سکتی ہیں۔ ایسی صورت میں مارچ کے آخر میں پانی لگانے سے فائدے کی بجائے تھوڑا نقصان پہنچ سکتا ہے. معمولی سو کا ظاہر کرنے والی فصل کو آخری پانی نہ لگانا ہی بہتر رہتا ہے.

اگرچہ گندم آخری پانی کا سوکا برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے لیکن تھل کا علاقہ یا جنوبی پنجاب کی ریتلی میرا خشکی کا شکار کمزور زمینوں میں دودھیا حالت ختم ہونے کے بعد فصل کو شدید سوکا لگ جائے تو پیداواری نقصان ہو جاتا ہے. اس قسم کی زمینوں میں دانہ معمولی سخت ہونے کے بعد بھی آخری پانی لگایاجاسکتاہے

محکمہ زراعت کی سفارش یہی ہے کہ نومبر کاشتہ گندم کو 20 مارچ کے بعد آبپاشی نہ کی جائے. جنوبی پنجاب کے لئے کم و بیش یہ سفارش اب بھی درست ہے لیکن چاول کے علاقے میں کاشتہ گندم کے لئے یہ سفارش درست نہیں ہے. اس کی وجہ یہ ہے کہ گزشتہ عشروں کے دوران گندم کی کٹائی اپریل کے دوران کی جاتی تھی لیکن آج کل موسمی حالات اس طرح بدل چکے ہیں کہ گندم کی کٹائی کا بیشتر عمل اپریل کے تیسرے ہفتے سے لے کر مئی کے تیسرے ہفتے تک موخر ہو گیا ہے. اس لئے بدلتے موسمی حالات کے تناظر میں موسمی پیشگوئی پر پوری پوری نظر رکھتے ہوئے جنوبی پنجاب میں اکثر وسط مارچ، وسطی پنجاب میں 25 مارچ اور شمالی پنجاب خصوصا چاول کے علاقے میں 31 مارچ کے دوران آخری پانی لگانے کی سفارش کی جاتی ہے۔

کتے میں پچس اور الٹی روکنے کا دیسی اور آزمودہ علاج
03/02/2023

کتے میں پچس اور الٹی روکنے کا دیسی اور آزمودہ علاج

30/01/2023

رات کو اپنے جانوروں کو #سردی سے محفوظ رکھ کر جانوروں کی صحت اور پیدوار کو قائم رکھا جا سکتا ہے

بعض دوستوں کا نظریہ ہے کہ جانوروں کو سردی کم لگتی ھے جو کہ غلط بات ہے
کمزور جانور جو سردی میں بال کھڑے کریں ان پر کپڑا ڈالیں تا کہ اسے گرمائش پہنچے
اور جب دھوپ نکلے تب اتار دیں
تازہ پانی پلائیں رات کا پڑا ٹھنڈا پانی ہرگز نہ پلائیں
ٹھنڈے پانی سے جانور کے ریومن (معدہ) کی کارکردگی متاثر ھوتی ھے اور جانور کی قوت ھاضمہ کم ھو جاتی ھے۔

• احتیاط علاج سے بہتر ہے
• اپنے جانوروں کا خیال رکھیں
• اپنے جانوروں سے محبت کریں

19/09/2022
  Gujrat Gujrat Gujrat City "گجرات شہر" sook kalan gujrat
12/09/2022

Gujrat Gujrat Gujrat City "گجرات شہر" sook kalan gujrat

11/09/2022

Gujrat Gujrat Gujrat Gujrat Gujrat City "گجرات شہر"

Gujrat Gujrat City "گجرات شہر" Gujrat Gujrat Noor Pharmacy, Bolay Gujrat
08/09/2022

Gujrat Gujrat City "گجرات شہر" Gujrat Gujrat Noor Pharmacy, Bolay Gujrat

18/08/2022

السلامُ علیکم

جہاں لمپی اسکن ڈیزیز نے نقصان مچایا ہوا ہے وہاں سوشل میڈیا کے دانشور اور ماہرین نے دودھ کے متعلق اپنے تجزیے بیان کرنا شروع کیے ہوئے ہیں۔

فیسبکی ماہرین کے مطابق گوشت اور دودھ کے استعمال سے انسانوں میں بھی وائرس منتقل ہو جاتا ہے۔ اُنکی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ دیگر ممالک میں یہ بیماری1929 عرصہ دراز سے موجود ہے اور اُنکی رپورٹس کو پڑھا جائے تو ایسا منطق کہیں بھی نہیں لکھا گیا۔ اس بیماری سے متاثرہ جانور کا دودھ خود بخود کم ہوتا ہوا تقریباً ختم ہو جاتا ہے۔ اِس کے علاوہ بیماری سب جانوروں پر نہیں ہے۔ صحتمند جانور کے ساتھ ساتھ متاثر جانوروں کا دودھ اُبال کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

بحیثیت قوم ہمیں چاہیے کہ اِس مشکل گھڑی میں جہاں مویشی پال حضرات کا پہلے ہی کافی نقصان ہو چکا ہے تو ایسی افواہیں اور ہے بنیاد تجزیے جاری کر کے مزید نقصان نہ پہنچائیں۔

ڈبہ دودھ مافیا شروع سے ہی آرگینک دودھ کے خلاف اپنی مہم چلاتے آ رہے ہیں اور اِس موقع پر اُنکی کمپین کو فیسبکی ماہرین مزید ہوا دے رہے ہیں۔ اِن افواہوں سے بچیں تا کہ مستقبل میں خالص گوشت اور دودھ جیسی نعمت سے محروم نہ ہو سکیں۔

اگر کوئی ایسا مسئلہ ہوتا تو سب سے پہلے جانوروں کے ڈاکٹر بیمار ہوتے۔ لیکن اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ابھی ایسا کوئی مسئلہ نہیں بنا

شکریہ

Address

Gujrat

Opening Hours

Monday 08:30 - 18:30
Tuesday 08:30 - 18:30
Wednesday 08:30 - 18:30
Thursday 08:30 - 18:30
Friday 08:30 - 12:45
Saturday 08:30 - 18:30
Sunday 08:30 - 18:30

Telephone

+923216223326

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Noor Veterinary Medical Store, Gujrat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share