Dr. Jafar Bashir - Child Specialist

Dr. Jafar Bashir - Child Specialist CONSULTANT PEDIATRICIAN AND NEONATOLOGIST
MBBS FCPS
EX REGISTRAR THE CHILDREN HOSPITAL, LAHORE

07/06/2025

Have blessed Eid 🐏

Ul Adha

جب کچھ کھاتے ہوئے غذا کا ٹکڑا گلے میں پھنس جاتا ہے جس سے سانس لینا یا بات کرنا دشوار ہوجاتا ہے اور سانس کی نالی بند ہوتی...
11/04/2025

جب کچھ کھاتے ہوئے غذا کا ٹکڑا گلے میں پھنس جاتا ہے جس سے سانس لینا یا بات کرنا دشوار ہوجاتا ہے اور سانس کی نالی بند ہوتی محسوس ہوتی ہے __ ایک سال سے کم عمر بچے اور بوڑھے اس طرح کی صورتحال سے جلد دوچار ہوجاتے ہیں__ اور بعض اوقات یہ صورت حال جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے

اسے طبی اصطلاح میں Throat Choking کہتے ہیں اور اس کے دو درجے ہیں

(١) جزوی طور پہ گلہ بند ہونا : اس صورت میں غذا کا ٹکڑا گلے میں پھنسنے کی صورت میں گلہ جزوی طور پہ بند ہوجاتا ہے، انسان بمشکل بول اور سانس لے سکتا ہے...آپ نے مدد کیسے کرنی ہے؟
متاثرہ شخص کو زور زور سے کھانسنے کا کہیں تاکہ پھنسا ہوا ٹکڑا باہر نکل آئے یا اُسے جھُکا کے اُس کی پِیٹھ پہ عین گلے والی جگہ پہ اپنی ہتھیلی کی مدد سے پانچ دفعہ رگڑنے کے انداز میں تھپڑ لگائیں ( مُکے نہیں مارنے) اور ساتھ ساتھ اُسے کھانسنے کا کہیں........ سیدھا کھڑا کرکے یہ کوشش نہ کریں ورنہ پھنسا ہوا ٹکڑا مزید نیچے چلا جائے گا اور نہ ہی متاثرہ شخص کو پانی پلائیں، قوی امکان ہوتا ہے کہ پانی ناک کے راستے باہر آئے گا اور مزید تکلیف کا باعث بنے گا

اگر آپ اکیلے ہیں اور آپ اس صورت حال سے دوچار ہوجائیں اور آس پاس کوئی مددگار نہ ہو تو کُرسی کی پشت پہ کھڑے ہوکے اپنے دونوں ہاتھ پیٹ پہ باندھ کے اپنے وزن کے ساتھ اپنے پیٹ پہ دباؤ ڈالیں ( طریقہ نیچے تصویر میں دکھایا گیا ہے)

(٢) گلہ مکمل طور پہ بند ہوجانا : غذا کا بڑا ٹکڑا گلے میں پھنس جانے کی صورت میں گلہ مکمل طور پر بند ہوجاتا ہے اور گلے سے آکسیجن کی آمدورفت بھی رُک جاتی ہے .... یہ کنڈیشن زیادہ خطرناک اور زیادہ تکلیف دہ ہوتی ہے... متاثرہ شخص بول نہیں سکتا، بات نہیں کرسکتا، کھانس نہیں سکتا.... ہونٹ اور ناخن نیلے ہوجاتے ہیں... آپ نے مدد کیسے کرنی ہے
متاثرہ شخص کو سیدھا کھڑا کرکے اُس کے پیچھے کھڑے ہوجائیں اور اُسے پیچھےسے جپھی ڈال کے اُس کی ناف اور پسلیوں کے درمیان اپنے دونوں ہاتھ اوپر نیچے باندھ کے اُسے اٹھانے کے انداز میں پانچ یا اس سے زائد دفعہ جھٹکے دیں. اور تب تک کرتے رہیں جب تک گلے میں پھنسی چیز باہر نہ آجائے (طریقہ نیچے تصویر میں دکھایا گیا ہے) اگر مریض بے ہوش ہوجائے تو ریسکیو کال کریں اور پروفیشنلز کے پہنچنے تک CPR کرتے ھوئے مریض کا سانس بحال کرنے کی کوشش کریں... لیکن CPR صرف اُس صورت میں مفید ہوگا جب گلہ صاف ہوچکا ہوگا۔

♻️ عوامی آگاہی کے لیے دوسروں کے ساتھ بھی شیر کریں

🌀بچوں کی صحت سے متعلق مزید معلومات اور رہنماٸ کے لیے ہمارا پیج ضرور وزٹ کریں↙️↙️

Dr. Jafar Bashir - Child Specialist
>>

t

🌀یہ کیلشیم کی کمی نہیں ہے ۔اپنا پیسا اور وقت برباد نہ کریں 🌀اس بیماری کا نام Pityriasis Alba ہے جس کے لئے فکر یا دوا کی ...
06/04/2025

🌀یہ کیلشیم کی کمی نہیں ہے ۔اپنا پیسا اور وقت برباد نہ کریں

🌀اس بیماری کا نام Pityriasis Alba ہے جس کے لئے فکر یا دوا کی ضرورت نہیں ہوتی- یہ 6 سے 12 مہینے میں خود ہی ٹھیک ہوجاتا ہے ۔

⭐️اگر پھر بھی نہ ٹھیک ہو تو بچوں کے ڈاکٹر کو دکھا لیں۔

⭐عوامی آگاہی کے لیے دوسروں کے ساتھ بھی شیر کریں

🌀بچوں کی صحت سے متعلق مزید معلومات اور رہنماٸ کے لیے ہمارا پیج ضرور وزٹ کریں↙️↙️

Dr. Jafar Bashir - Child Specialist
>>

31/03/2025

“Eid ul-Fitr is a gift of Allah after a month of patience and devotion.”

اسلام و علیکم !آپ سب کو میری طرف سے نئے سال کی خوشیاں مبارک-ڈاکٹر جعفر بشیر ایف سی پی ایس پیڈیا ٹریکس کنسلٹنٹ چائلڈ اسپی...
01/01/2025

اسلام و علیکم !
آپ سب کو میری طرف سے نئے سال کی خوشیاں مبارک-

ڈاکٹر جعفر بشیر
ایف سی پی ایس پیڈیا ٹریکس
کنسلٹنٹ چائلڈ اسپیشلسٹ اینڈ نیونٹالوجسٹ 👨‍👩‍👧‍👦🏨🥇🩺
ایک سے سولہ سال کے بچوں کے تمام مسائل کا حل

کنسلٹنٹ ڈاکٹرز روزانہ شام 4 سے 8 بجے تک مریضوں کے علاج کے لیے موجود ہوتے ہیں.
آپ آنکھیں چیک کروانے یا بچوں کے علاج کے لیے اپائنٹمنٹ بُک کروا سکتے ہیں.
شکریہ
📍 پتہ: فرسٹ فلور کلینکس فارمیسی، بھمبر روڈ، گجرات
⏰ اوقات: شام 5 تا 8 بجے (سوموار تا جمعہ)
📞 رابطہ نمبر:
📧 0336-3112222
☎️ 053-3600372

📍پتہ: عمر بشیر ہسپتال، لالہ موسی
بروز جمعرات و ہفتہ دوپہر 1:30 سے 3:00
بروز جمعہ دوپہر 12:00 سے 1:00

📞 رابطہ نمبر:
☎️ 053-7518555

📍پتہ: طارق میڈیکل کمپلیکس، پرانی پنڈی منڈی بہاؤالدین
بروز اتوار دن 10 سے 1 بجے

“او میری تے نارمل شوگر ای 400  رہندی اے“"میرا BP کدی 180  توں تھلے نئیں آیا،  مینوں تے کُج نئیں ہویا""شوگر بی پی دی پروا...
14/11/2024

“او میری تے نارمل شوگر ای 400 رہندی اے“
"میرا BP کدی 180 توں تھلے نئیں آیا، مینوں تے کُج نئیں ہویا"
"شوگر بی پی دی پرواہ نہ کرو، جیہڑی رات قبر اچ اے او باہر نئیں"

ایسی بھڑکیں ہم اپنے اردگرد روزانہ کی بنیاد پہ سنتے رہتے ہیں. مگر ان بھڑک بازوں کے انجام سے صرف ڈاکٹر ہی واقف ہوتا ہے کیونکہ شوگر کی آخری سٹیج پہ یہ بھڑکیں ختم ہو جاتی ہیں اور منتیں ترلے شروع ہو جاتے ہیں کہ ڈاکٹر صاحب اب کچھ ہو سکتا ہے تو کریں. مگر جواب صرف صبر اور دعا کی صورت میں ملتا ہے.

ِبحیثیت ڈاکٹر میرے لیے یہ ایک تکلیف دہ لمحہ ہوتا ہے جب مریض کو یہ بتانا پڑے کہ اب آپ کی بیماری کا علاج کرنا ممکن نہیں ہے اب دعا کریں.

تصویر میں نظر آنے والا یہ انجیکشن خالی نہیں ہے بلکہ اس کے پیندے میں جو چار پانچ قطروں کی دوائی نظر آ رہی ہے پاکستان میں اس وقت اس کی قیمت تقریباً سوا لاکھ روپے ہے.

یہ انجیکشن شوگر کے مریضوں کی آنکھ کے اندر لگایا جاتا ہے جن کی بینائی شوگر کی وجہ سے متاثر ہو چکی ہوتی ہے اور یہ انجیکشن ہر ماہ لگایا جاتا ہے.

پاکستان میں اس وقت کوئی بھی مڈل کلاس آدمی اس علاج کو افورڈ نہیں کر سکتا کیونکہ اس کا تین ماہ کا خرچ چار سے پانچ لاکھ روپے بنتا ہے.

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ اور آپ کے پیارے اس تکلیف اور اذیت سے محفوظ رہیں تو صحیح اور بر وقت علاج ہی اس کا واحد حل ہے. دو کلو کھانا کھا کر پھیکی چائے پی کر آپ خود کو دھوکہ دے سکتے ہیں شوگر کو نہیں!

آپ کو اپنا لائف سٹائل تبدیل کرنا ہو گا. کسی ٹُونے ٹوٹکے اور جڑی بوٹی سے اس کا علاج نہیں ہو گا. کریلے کا جوس، نیم کے پتے، آملے کا سالن اور بھُنے ہوئے چنے وغیرہ سب بکواس باتیں ہیں. اس پہ صرف وقت ضائع کر کے آپ اصل علاج میں تاخیر کرتے اور پیچیدگیوں میں اضافہ کرتے ہیں.

سوشل میڈیا پہ بیٹھے فاتح ذیابیطس اور قاری خنیف ڈاروں سے بچیں جو آپ کو بتاتے ہیں کہ جلیبیاں کھانے سے بھی ان کی شوگر زیادہ نہیں ہوتی. یہ اپنے لائکس اور ویوز کی خارش کم کرنے کے لیے آپ کی صحت سے کھیلتے ہیں. یہ مہنگی دوائیوں کے متبادل آپ کو سستے علاج بھی فراہم کر سکتے ہیں مگر اس سستے علاج کی قیمت آپ اپنی صحت سے چکاتے ہیں.

دنیا علم اور تحقیق کے میدان میں بہت آگے نکل گئی ہے. وہاں ہر کام تحقیق، تجربات اور ان کے data analysis کی بنیاد پر ہو رہا ہے. یہ اربوں ڈالر کی میڈیسن انڈسٹری کسی یہودی کی سازش نہیں ہے بلکہ اس نے پوری انسانیت کی زندگی کو بہت آسان بنایا ہے. جبکہ ہمارے غیر مستند ٹوٹکوں نے صرف ہماری پیچیدگیوں میں اضافہ کر کے ہماری کوالٹی آف لائف کو برباد کیا ہے. ہم کیلے کی چھلکے سے کینسر کا اور پیاز کے پانی سے کرونا کا علاج کر رہے ہیں.

پاکستان ایک تحقیق کے مطابق شوگر سے متاثر دنیا میں پہلے نمبر پر ہے. برائے مہربانی اپنا اور اپنے پیاروں کا خیال رکھیں. ان کی صحیح اور درست علاج کی طرف رہنمائی کریں. کیونکہ بینائی جانے کے بعد جب مریض کے پاس علاج کروانے کے پیسے نہیں ہوتے اور میرے پاس کوئی علاج نہیں ہوتا تو یہ منظر بہت تکلیف دہ ہوتا ہے. اس منظر کو دیکھنے سے بچیں. شکریہ




You've done it! Another achievement to your credit, Uzair Safdar, with God's blessing. Congratulations on passing your M...
25/10/2024

You've done it! Another achievement to your credit, Uzair Safdar, with God's blessing. Congratulations on passing your MS Orthopaedic exam with flying colors! I knew you could do it. Great job on your perseverance!

اہلِ گجرات کے لیے خوشخبری  !!!آپ کے بچوں کی صحت اب محفوظ ہاتھوں میں !!ڈاکٹر جعفر بشیر ✅سابقہ رجسٹرار چلڈرن ہسپتال لاہور ...
15/10/2024

اہلِ گجرات کے لیے خوشخبری !!!

آپ کے بچوں کی صحت اب محفوظ ہاتھوں میں !!

ڈاکٹر جعفر بشیر ✅

سابقہ رجسٹرار چلڈرن ہسپتال لاہور 👇

کھانسی، نزلہ، زکام، بخار، پیٹ درد ✅
بچوں کا پڑھائی میں دل نہ لگنا ✅
قد کا نہ بڑھنا ، ٹانگوں میں درد ✅
نومولود بچوں کے تمام مسائل کا حل👉

📍 پتہ: فرسٹ فلور کلینکس فارمیسی، بھمبر روڈ، گجرات
⏰ اوقات کار: شام 5 تا 8 بجے (سوموار تا ہفتہ)

📞 رابطہ نمبر:
📧 0300-6109407
📍 0336-3112222
☎️ 053-3600372

لوکیشن:
https://maps.app.goo.gl/fidYfqd322dmWYhz8

05/10/2024

ڈاکٹر جعفر بشیر ✅
سابق رجسٹرار چلڈرن ہسپتال لاہور 👇
چڑچڑا پن ✅
بچوں کا پڑھائی میں دل نہ لگنا ✅
قد کا نہ بڑھنا ✅
نومولود بچوں کے تمام مسائل کا حل👉
نرسری کی 24 گھنٹے سہولت موجود ہے. ✅



Address: Main GT Road Near Sadiqabad Lalamusa

Phone No :
0537518555 | 03325777222

Assalamu alaikum Respected Viewers,We offer specialized eye care services. Please consider referring patients requiring:...
30/09/2024

Assalamu alaikum Respected Viewers,

We offer specialized eye care services. Please consider referring patients requiring:

1. Vision Correction
2. Cataract surgery
3. FEMTO LASIK (Glasses Removal)
4. Diabetic Retinopathy management
5. Eye infection treatment

Thank you.

Dr Umer Farooq Dar

0336-3112222
053-3600372

اب آپ کے شہر گجرات میں !!!

ہم آپ کی آنکھوں کی مکمل دیکھ بھال کے لیے حاضر ہیں!

🌟 ہماری خدمات میں شامل ہیں:

*بچوں کی آنکھوں کا مکمل چیک اپ
*سفید موتیا، کالا موتیا اور دیگر بیماریوں کی تشخیص
*کمپیوٹرائزڈ آنکھوں کا معائنہ
*بذریعہ لیزر عینک سے نجات!

👓 اپنی آنکھوں کی حفاظت کریں، آج ہی وقت لیں!

📍 پتہ: فرسٹ فلور کلینکس فارمیسی، بھمبر روڈ، گجرات
⏰ اوقات: شام 5 تا 8 بجے (سوموار تا ہفتہ)

📞 رابطہ نمبر:
0336-3112222
053-3600372

لوکیشن:
https://maps.app.goo.gl/fidYfqd322dmWYhz8:

https://www.facebook.com/share/C7USici5GfJJWnVA/?mibextid=qi2Omg

Address

Gujrat

Opening Hours

Monday 17:00 - 20:00
Tuesday 17:00 - 20:00
Wednesday 17:00 - 20:00
Thursday 16:00 - 20:00
Friday 17:00 - 20:00
Saturday 16:00 - 19:00

Telephone

+923006109407

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr. Jafar Bashir - Child Specialist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr. Jafar Bashir - Child Specialist:

Share