14/05/2026
آج مورخہ 14 مئی 2026 کو چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی گجرات، ڈاکٹر سید عطاء المُنعم نے چیف منسٹر انٹیگریٹڈ ہیلتھ سکریننگ کیمپس کا تفصیلی معائنہ کیا۔
اس سلسلے میں انہوں نے الصبح تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سرائے عالمگیر کا دورہ کیا، جہاں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر بلال بن طارق نے کیمپ میں قائم مختلف کاؤنٹرز اور فراہم کی جانے والی سہولیات پر بریفنگ دی۔ بعد ازاں رورل ہیلتھ سنٹر سرائے عالمگیر میں انچارج سی ڈی او ایچ ڈاکٹر وحید کامران نے بھی کیمپ کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔
سی ای او ہیلتھ نے کیمپس میں مریضوں کے لیے قائم مختلف کاؤنٹرز کا معائنہ کیا، جن میں آن لائن رجسٹریشن، وائٹل سائنز، بلڈ سکریننگ، بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات، مرد و خواتین کے لیے ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کے ٹیکے، زچہ و بچہ کی صحت و نشوونما، اور ڈینٹل سروسز شامل تھیں۔ مزید برآں، تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سرائے عالمگیر اور بعد ازاں لالہ موسیٰ میں ڈینٹل اور نظر کی کمزوری سے متعلق قائم خصوصی کاؤنٹرز کا بھی جائزہ لیا، جہاں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مرزا محمد اشرف نے بریفنگ دی۔
بعد ازاں ڈاکٹر سید عطاء المُنعم نے رورل ہیلتھ سنٹر شادیوال میں قائم ہیلتھ سکریننگ کیمپ کا بھی دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔
Khawaja Imran Nazeer
Syed Ata Ul Munamm
Punjab Health Reforms
Health & Population Department
Deputy Commissioner Gujrat