02/02/2025
🩺 کان، ناک اور گلے کی عام بیماریاں جنہیں نظر انداز نہ کریں! 👂👃🗣️
کیا آپ جانتے ہیں کہ کئی ENT مسائل ہلکی علامات کے ساتھ شروع ہوتے ہیں لیکن اگر بروقت علاج نہ کیا جائے تو سنگین پیچیدگیوں کا سبب بن سکتے ہیں؟
چند عام بیماریوں پر نظر ڈالیں:
🔹 بار بار کان کا انفیکشن – اگر آپ کو مسلسل کان میں درد، سننے میں دقت یا بہتا ہوا مواد محسوس ہو تو فوری معائنہ کروائیں۔
🔹 ناک کی بندش اور سائنس کا مسئلہ – مسلسل ناک بند رہنا، سر درد اور حلق میں بلغم گرنا ناک اور سائنس کی بیماری کی علامت ہو سکتی ہے۔
🔹 گلے کی سوجن اور ٹانسلز کا مسئلہ – اگر آپ کو بار بار گلے میں درد یا نگلنے میں مشکل ہو رہی ہے تو یہ عام نزلہ نہیں بلکہ ٹانسلز کا مسئلہ بھی ہو سکتا ہے۔
🔹 سماعت کی کمزوری اور کانوں میں شور (tinitus) – اگر آپ کو کانوں میں سنسناہٹ یا سننے میں دقت ہو رہی ہے تو فوری چیک اپ کروائیں۔
🔹 خراٹےاور نیند کی بیماریاں – نیند میں زور سے خراٹے لینا یا نیند کے بعد بھی تھکن محسوس کرنا نیند کی بیماری کی علامت ہو سکتی ہے۔
اگر آپ یا آپ کے کسی عزیز کو یہ مسائل درپیش ہیں تو انہیں نظر انداز نہ کریں! بروقت تشخیص اور علاج پیچیدگیوں سے بچا سکتا ہے۔
📍 فوری معائنہ کروائیں اور اپنی صحت کا خیال رکھیں