Clinical Psychologist - Arooj Andleeb

Clinical Psychologist - Arooj Andleeb I believe in giving clients space to express themselves openly and without judgment.

عورت کو شوہر کا کھانا گرم کرنے یا موزہ ڈھونڈنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ نفیس مزاج عورتیں تو ویسے بھی ٹانگیں سمیٹ کر بیٹھن...
01/01/2025

عورت کو شوہر کا کھانا گرم کرنے یا موزہ ڈھونڈنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ نفیس مزاج عورتیں تو ویسے بھی ٹانگیں سمیٹ کر بیٹھنا پسند کرتی ہیں۔ ہر لڑکی کی خواہش ہوتی ہے کہ مناسب رشتہ مل جائے۔ ڈوپٹہ سر پر لینے سے کسی عورت کی موت نہیں واقع ہوئی آج تک۔ آج کل کتنی عورتوں کے دس بچے ہوتے ہیں کہ یہ شکایت ہو کہ عورت بچہ پیدا کرنے کی مشین ہے۔ یہاں تین سے زیادہ بچے کسی کے گھر شاہد ہی ہوں۔

یہ مسائل عورت کے ہیں ہی نہیں-

عورت کا دکھ یہ ہے کہ تیزاب گردی ہوتی ہے۔

عورت کا دکھ یہ ہے کہ پسند کی شادی پر قتل ہوتی ہے۔

عورت کا دکھ یہ ہے کہ اگر وہ طلاق لینا چاہے وہ نہیں لے سکتی۔

عورت کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ اپنا رشتہ نہیں بھیج سکتی۔

عورت کا دکھ یہ ہے کہ بھلے وہ کیسی ہی تعلیم یافتہ ہو، اسے جہیز لے جانا ہے۔

عورت کا دکھ یہ ہے کہ وہ محلے کے بدقماشوں کی شکایت باپ بھائی سے کرنے سے ڈرتی ہے۔

عورت کا مسئلہ یہ ہے کہ مرد کی توجہ اس پر پڑ جائے تو یقین رکھا جاتا ہے کہ عورت نے ہی ورغلایا ہو گا۔

عورت کا مسئلہ یہ ہے کہ روٹی گول نہ ہو تو بوریا بستر گول ہو جاتا ہے۔

عورت کی غلطی کو زمانہ معاف نہیں کرتا ہے۔

عورت کا مسئلہ یہ ہے کہ تعلیم زیادہ ہونے کو اس کی عمر کے زیادہ ہونے اور دماغ کے خراب ہونے کی دلیل سمجھا جاتا ہے۔

عورت کا مسئلہ یہ ہے کہ اس کی نوکری کو اس کی بدکرداری کی دلیل مانا جاتا ہے۔

عورت کا مسئلہ یہ ہے کہ اس کے سوشل میڈیا پر ہونے کو اس کی "دستیابی" کی دلیل مانا جاتا ہے۔

عورت کا مسئلہ یہ ہے کہ پسند کی شادی آج بھی اس کے خاندان کے ماتھے کا داغ ہے۔

عورت کا مسئلہ یہ ہے کہ اسے بھائیوں کی خاطر جائیداد میں حق چھوڑ کر اچھی بہن ہونا ثابت کرنا ہوتا ہے۔

عورت کا مسئلہ یہ ہے کہ اسے ساری عمر ماں باپ کی عزت کی خاطر کسی مرد کی مار بھی سہنی پڑ سکتی ہے۔

عورت کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ بیوہ یا مطلقہ ہو جائے تو اسکو رشتہ نہیں ملتا۔ کوئی اس کے یتیم بچوں کے سر پردست شفقت نہیں رکھتا۔

لیکن معاشرہ ان سب مسائل کا حل بتانے سے قاصر ہے۔

26/12/2024

آہستہ آہستہ ہم ناراض ہونا چھوڑ دیتے ہیں ہمیں مزاج کے خلاف باتیں برداشت کرنے کی عادت ہو جاتی ہے ہم لوگوں کے بُرے رویوں میں الجھنے کی بجائے انہیں اگنور کرنے لگتے ہیں۔ ہمیں دوسروں سے محبت اور پیار کی کوئی اُمید نہیں رہتی ہم چھوٹی چھوٹی باتوں سے دل کو تکلیف نہیں دیتے، نہ ہی ہم بہت ساری خواہشات کے بوجھ میں جیتے ہیں اور یہی وہ وقت ہوتا ہے جب ہم صحیح معنوں میں میچور ہو رہے ہوتے ہیں اور جب تقویٰ ہمارے اندر داخل ہو رہا ہوتا ہے.....!!!!

"جب آپ کچھ نہیں کر رہے ہوتے تو خوبصورت نظر آنا آسان ہوتا ہے..."
08/12/2024

"جب آپ کچھ نہیں کر رہے ہوتے تو خوبصورت نظر آنا آسان ہوتا ہے..."

07/12/2024

زندگی میں، آپ یہ جان جائیں گے کہ ہر شخص کا ایک خاص کردار ہوتا ہے جو آپ سے ملتا ہے:
کچھ لوگ آپ کو کامیابی کی طرف لے جائیں گے...
کچھ آپ سے محبت کریں گے...
کچھ آپ کا امتحان لیں گے...
کچھ آپ کو استعمال کریں گے...
کچھ آپ کو مایوس کریں گے...
کچھ آپ کو وہ سبق سکھائیں گے جو آپ زندگی بھر نہیں بھولیں گے...
اور سب سے اہم وہ ہیں جو آپ میں موجود بہترین خوبیوں کو سامنے لائیں گے۔ 🌺
اور آپ کبھی بھی دل چھوٹا نہ کریں۔حالات چاہے جیسے بھی ھوں۔۔اپنا حوصلہ قائم و دائم رکھیں۔۔زندگی کی خامیوں سے سبق حاصل کریں اور اپنی منزل کی جانب بڑھیں۔۔۔
شکریہ۔۔۔سلامت رہیں۔۔۔

کوشش کریں  آپ کے کانوں تک وہ باتیں نہ پہنچیں جو لوگ آپ کی پیٹھ پیچھے کرتے ہیں ورنہ دنیا میں مخلص نظر آنے والے  منافق چہر...
06/12/2024

کوشش کریں آپ کے کانوں تک وہ باتیں نہ پہنچیں جو لوگ آپ کی پیٹھ پیچھے کرتے ہیں ورنہ دنیا میں مخلص نظر آنے والے منافق چہروں سے آپ کو شدید نفرت ہو جائے گی...!

10/10/2024

“اپنے ذہنی سکون کو اہمیت دیں، کیونکہ یہ جسمانی صحت کی بنیاد ہے۔ ذہنی صحت کا خیال رکھنا خود سے محبت کی پہلی نشانی ہے۔”

10 October

World Mental Health Day






تصویر میں، ایک شخص نے اپنے ذاتی نقطہ نظر سے اپنا "منصفانہ" حصہ لینے کا فیصلہ کیا، اور اس عمل میں دوسروں کے حصے کو برباد ...
25/09/2024

تصویر میں، ایک شخص نے اپنے ذاتی نقطہ نظر سے اپنا "منصفانہ" حصہ لینے کا فیصلہ کیا، اور اس عمل میں دوسروں کے حصے کو برباد کر دیا... یہ شخص آپ کو قسم دے کر کہے گا کہ اس نے صرف اپنا حق لیا ہے، اور وہ واقعی سچ بول رہا ہو گا، لیکن وہ ان لوگوں میں سے ہے جو فساد پھیلاتے ہیں۔

آپ کو اپنا حق لینے کا پورا حق ہے...
لیکن آپ کو یہ حق نہیں کہ اسے اس طریقے سے لیں جو آپ کے نزدیک منصفانہ ہو اور دوسروں کے حقوق کو نقصان پہنچائے۔

یہی حق کے استعمال میں زیادتی ہے!

05/09/2024

کمبخت ذہنی صحت 15

کہا جاتا ہے کہ ایک شخص کو عمر قید ہوتی ہے۔ جب اس سے انٹرویو لیا جاتا ہے تو وہ اپنا واقعہ بتاتا ہے کہ اس کی بہن کو کسی نے چھیڑنے کی کوشش کی تھی۔ تو اس نے جذبات میں آ کر اس شخص پر فائر کیا تھا اور وہ شخص مر گیا تھا۔ فیصلہ سنایا گیا کہ اس کو عمر قید کی سزا دی جائے۔
اس سے پوچھا گیا کہ تم نے یہ کیوں کیا۔
اس نے کہا کہ مجھے شدید غصہ آیا تھا اور میں بہن کی عزت کی خاطر کیا۔ میں نہیں چاہتا تھا کہ کوئی اس کو بری نظر سے دیکھے۔
پوچھا گیا کہ اب بہن کا کیا حال ہے؟
تو اس نے کہا کہ اب وہ دھکے کھا رہی ہے۔ جب مجھ سے ملنے آتی ہے تو اس کو پولیس اور عدالت والے آنکھیں پھاڑ کر دیکھ رہے ہوتے ہیں۔ میں مجبور ہوں اب۔ مجھے لگتا ہے میں نے غلطی کی۔

جب بھی ہم Decision Making کرتے ہیں. آسان الفاظ میں فیصلہ سازی کرتے ہیں تو اس کے پیچھے (Back end) پر دو طرح کی صلاحیتیں استعمال ہو رہی ہوتی ہیں۔
جذباتی صلاحیت
لاجیکل صلاحیت
جذباتی صلاحیت وہ ہوتی ہے کہ جب آپ emotional spike پر ہوں۔ کیلکولیشن کیے بغیر کچھ فیصلہ سازی کر دیں۔ اس میں آپ کا ماضی کا نالج اور تجربہ کام نہیں آتا۔ اچھے بھلے سیانے لوگ بھی بچوں والی حرکت کر جاتے ہیں۔
لاجیکل صلاحیت
یہ وہ صلاحیت ہے کہ آپ جذبات میں نہیں ہوتے بالکل ٹھنڈے دماغ سے سوچتے ہیں۔ اس کے فائدے اور نقصانات کو مدنظر رکھتے ہیں۔ آپ اپنے تجربے سے بھی فائدہ اٹھاتے ہیں اور اپنے علم سے بھی مستفید ہوتے ہیں۔ اس کے بعد اس کے مستقبل میں نتائج کو بھی سامنے رکھتے ہیں۔ پھر اپنی Capar کو دیکھ کر کوئی فیصلہ کرتے ہیں۔ زیادہ تر کیسز میں یہ فیصلہ قابل قبول ہوتا ہے کیونکہ آپ اس پر پوری کیلکولیشن کرتے ہیں۔

اچھا یہاں ایک بات یاد رکھیں کہ میں کوئی بڑے فیصلوں کی بات نہیں کر رہا کہ شادی کہاں کرنی ہے، کاروبار کون سا کرنا ہے، کسی سے بدلہ کیسے لینا ہے۔ بلکہ میں مائیکرو لیول پر
فیصلہ سازی کی بات کر رہا ہوں۔ مجھے ابھی کہاں جانا چاہیے، مجھے مووی دیکھنی چاہیے، سو جانا چاہیے، واک کے لیے جانا چاہیے، اس شخص کو گالی دے دوں، یہاں تک کہ کسی کو کیا جواب دینا ہے۔ اس کے پیچھے بھی یہ دونوں صلاحیتیں کار فرما ہیں۔
ایک اور صورت یہ ہو سکتی ہے کہ کچھ لوگ جذبات کو بھی شامل کرتے ہیں اور تھوڑا سا لاجیکل ہو کر فیصلہ کرتے ہیں۔ یعنی دونوں صلاحیتوں کا برابر استعمال کرتے ہیں۔ جبکہ کچھ لوگ ایک چیز کی نسبت زیادہ رکھتے ہیں اور دوسری کی نسبت کم رکھتے ہیں۔
یہ بھی ممکن ہوتا ہے کہ آپ ایک صورت میں جذباتی فیصلہ کریں اور ایک صورت میں لاجیکل فیصلہ کریں۔ یعنی ہم صورتحال کے مطابق یہ صلاحیتیں استعمال کر کے فیصلہ کر رہے ہوتے ہیں اور عمل کر رہے ہوتے ہیں۔
اگر آپ اپنی شخصیت کو باکمال اور ذہنی صحت کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں تو یاد رکھیں کہ لاجیکل صلاحیت کو زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا ہے۔ جذباتی صلاحیت کو کم استعمال کرنا ہے۔ کیونکہ آپ کی قابلیت، علم اور تجربہ تب ہی کام آئے گا جب آپ لاجیکل ہو کر فیصلہ کریں گے۔
سائیکالوجی میں اس کو Right and left brain سے بھی سمجھایا جاتا ہے۔ لیکن میں اس میں نہیں جانا چاہتا کہ اس سے پوسٹ لمبی ہو جائے گی۔ آپ کو سادہ الفاظ میں بتانا چاہوں گا کہ جذباتی حالت میں کوئی فیصلہ نہ کریں۔
آپ سوچ رہے ہوں گے کہ ہم اگر جذباتی ہو جائیں تو کیا کریں؟
چلیں مان لیا آپ جذباتی ہو جائیں گے۔ ظاہری بات ہے آپ انسان ہیں، جذباتی تو ہونا ہی ہے۔ یہ یاد رکھیں کہ اس وقت کوئی فیصلہ نہیں کرنا۔
اپنے اوپر تھوڑا غور کرنا ہے کہ اس وقت میری کیا کیفیت ہے۔ میرا کون سا ذہن زیادہ ایکٹو ہے۔ جذباتی ذہن ایکٹو ہے یا لاجیکل ذہن۔
اگر جذباتی ذہن ایکٹو ہو تو اسی ٹائم الرٹ ہو جائیں۔ خود کو تھوڑا پرسکون کر لیں۔ اس وقت کوئی فیصلہ نہ کریں۔ کیونکہ اس وقت آپ جو بھی فیصلہ کریں گے وہ عقل اور دلیل سے کوسوں دور ہوگا۔ وہ آپ کے جذبات کی شدت پر مبنی ہوگا۔

چیلنج!
آپ نے اگلے 24 گھنٹے خود پر غور کرنا ہے کہ آپ کس وقت جذباتی حالت میں تھے۔ آپ نے اس حالت کو کتنی بار شناخت کیا۔

14/08/2024

20 روپے والے جوس کا ڈبہ بھی آخری قطرے کے شڑوپ کی آواز آنے تک نہ پھینکنے والے چوہدریوں کو بھی جشن آزادی مبارک😂😂😂

: قربانی دے گوشت نال فریجاں بھرن والے سخیوں کو جشنِ آزادی مبارک🤣🤣🤣😂😂
: جن لوگوں کے ڈر سے واٹر کولر کے ساتھ گلاس کو سنگلی کے ساتھ باندھ کر رکھا جاتا ہے ان لوگوں کو جشنِ آزادی مبارک🤣🤣🤣

: صبح صبح قوالیاں سن کر نیکیاں حاصل کرنے والوں کو جشنِ آزادی مبارک😂😂🤣😅😅
[: ہر پوسٹ پر nice bro لکھنے والوں کو جشنِ آزادی مبارک🤣🤣🤣
: پودے لگانے والوں کو شاباش اور پودے اکھاڑنے والوں کو جشنِ آزادی مبارک😂😂😂
: گائے اور بھینس کا دودھ مکس کرنے کے بعد بھی پانی ملا کر دودھ بیچنے والے گوالوں کو جشنِ آزادی مبارک🤣🤣🤣

[: آم کی پیٹی کے اوپر 6 آم پکے اور نیچے 25 اچاری آم رکھنے والے حاجیوں کو بھی جشنِ آزادی مبارک🤣🤣😂😂😂: ہسپتال میں مریض کی تیمارداری پر جا کر چائے پانی نہ پوچھنے پر ناراض ہو کر واپس آنے والوں کو جشنِ آزادی مبارک🤣🤣🤣🤣
: ویلنٹائن ڈے کو حرام قرار دے کر خود انباکس میں جانو مانو کرنے والوں کو جشنِ آزادی مبارک🤣🤣🤣😂😂

اعوام سے مفت ووٹ لے کر بعد میں اپنا ووٹ بیچنے والے کونسلروں کو جشنِ آزادی مبارک😅😅😢😆😂😂
: کمپوڈر کا کورس کر کے خود کو ڈاکٹر سمجھنے والوں کو جشنِ آزادی مبارک😅😅🤣🤣🤣😂😂😂
: دو نمبر بوتلیں بیچ کر رحمت کی بارش مانگنے والی اعوام کو جشنِ آزادی مبارک🤣🤣🤣🤣
: تھوڑا تھوڑا مِلک شیک زیادہ برف ڈالنے والے جوس کارنر مالکان کو جشنِ آزادی مبارک😂😂😂
: باسی بریانی اور تازہ بریانی مکس کر کے بیچنے والے بریانی سینٹر والوں کو جشنِ آزادی مبارک😂😂😂

: بھینس کو ٹیکے لگا لگا کر دودھ نکالنے والوں کو جشنِ آزادی مبارک😂😂😂
: واش روم میں بیٹھ کر موبائل فون استعمال کرنے والوں کو جشنِ آزادی مبارک😂😂😂
جلیبیاں سموسے پکوڑے بریانی کھا کر ووٹ دینے والی اعوام کو جشنِ آزادی مبارک😂😂😂😅😅😅😅
: ایک ٹرالی میں تین چار سو اینٹوں کی کرپشن کرنے والے ٹریکٹر ٹرالی والوں کو جشنِ آزادی مبارک🤣🤣🤣😅😅
: ترقی کا معیار صرف نالیاں گلیاں سڑکیں بتانے والی اعوام کو جشنِ آزادی مبارک😅😅😅😂😂😂
: آگے آگے صاف اور تازہ پھل
پیچھے باسی اور خراب پھل لگا کر
ایک ہی ریٹ پر فروخت کرنے والے پھل فروشوں کو جشنِ آزادی مبارک😅😅😢😂😂😂: پوری مزدوری لے کر دیہاڑی میں صرف 400+ اینٹیں لگانے والے مستریوں کو جشنِ آزادی مبارک😢😢😅😅😅
: صرف ڈرامہ دیکھ کر خود کو ارتغرل سمجھنے والوں کو جشنِ آزادی مبارک😂😂😂😂
: نقلی چالان کاٹنے والے ٹریفک وارڈنز کو جشنِ آزادی مبارک🤣🤣🤣🤣
: روزہ نہ رکھ کر افطاری میں شامل ہونے والوں کو جشنِ آزادی مبارک🤣🤣🤣🤣: بغیر ٹیسٹ کئیے رزلٹ دینے والی میڈیکل لیبارٹریوں کو جشنِ آزادی مبارک🤣🤣🤣
: میرے کپڑے خراب نے
کہہ کر نماز نہ پڑھنے والوں کو جشنِ آزادی مبارک😢😢😢
: ڈیڑھ لیٹر کی بوتل شرط لگا کر کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو جشنِ آزادی مبارک😂😂😂🤣🤣🤣: چوری پٹھے وڈن والوں کو جشنِ آزادی مبارک😅😅🤣🤣🤣: ہر گھر سے سو سو روپے لے کر اوپر اوپر سے نالی صاف کرنے والے صفائی والوں کو جشنِ آزادی مبارک😂😂😂😂
ہر حال میں خوش رہنے والوں کو اﷲ کریم برکتیں عطا فرمائے اور کھاتے پیتے رونے والوں کو جشنِ آزادی مبارک😂😂😂😂

: آپ کا سوٹ سی کر بقایا کپڑے سے اپنے بچوں کی نِکریں بنانے والے درزیوں کو جشنِ آزادی مبارک🤣🤣🤣🤣
ایمبولینس 🚑 کے سائرن سن کر بھی راستہ نہ دینے والوں کو جشنِ آزادی مبارک🤣🤣🤣🤣
بیسن میں آٹا ملا کر پکوڑے بیچنے والوں کو جشنِ آزادی مبارک🤣🤣🤣

پاؤں کے ساتھ آٹا گوندھنے والے نان بائیوں کو جشنِ آزادی مبارک🤣🤣🤣🤣 ڈیوٹی ٹائمنگ میں رکشہ چلانے والے چپڑاسیوں کو جشنِ آزادی مبارک🤣🤣🤣😂😂
ہر جھاڑو سے 4,-4 تیلے نکال کر دکان کے استعمال کیلئے الگ منی جھاڑو مینیج کرنے والے تاجروں کو بھی جشن آزادی مبارک😂😂😂😂🤣

چوہدری صاحب دے حکم طے میں اپنے دو پروگرام کینسل کر ایتھے پڑھن آگیا وے, اے کہہ کے نعت پڑھن والے نعت خواناں نوں وی جشن آزادی مبارک😅😅😅

پولیس والوں کو کولڈ ڈرنک پلا کر, پھر ان کے ساتھ سیلفیاں بنانے والوں کو جشن آزادی مبارک🤣🤣🤣
جمعے دے دو فرض پڑھ کر فٹافٹ مسجد وچوں نسن والیاں نوں وی جشن آزادی مبارک😅😅😅😅
پیسے لگا کر جعلی ڈگری 🎓 حاصل کرنے والوں کو جشنِ آزادی مبارک🤣🤣🤣😂😂😂
عمرہ کر کے واپسی مدینہ پاک دیاں کھجوراں گھر میں رکھ کر , پاکستانی سستیاں کھجوراں وڈن والیاں نوں وی جشن آزادی مبارک🤣🤣🤣

دوستوں کو مس کال مارنے اور معشوقوں کو ایزی لوڈ کرانے والوں کو جشنِ آزادی مبارک🤣🤣🤣🤣😂😂😂
دعوت طے جان لںٔی سارا دن گھر سے روٹی نہ کھانے والوں کو بھی جشن آزادی مبارک🤣🤣🤣🤣
: گاہکاں واسطے 2500 دا طے تواڈے واسطے 2000 دا کہہ کے فیر 1100 دا سوٹ دین والے دوکانداراں نوں جشن آزادی مبارک🤣🤣🤣🤣

: مینوں جلدی فارغ کر دیو, میں ہور جگہ وی ختم پڑھنا وے, کہن والیاں مولویاں نوں وی جشن آزادی مبارک🤣🤣🤣🤣
کال آف ڈیوٹی کھیلنے والوں کو سلیوٹ اور پب جی کھیلنے والوں کو جشنِ آزادی مبارک😂🤣🤣🤣🤣
: بینک کے بعد پیسوں کے لیے,
مخفوظ ترین جگہ شلوار والی جیب نوں سمجھن والیاں نوں وی جشن آزادی مبارک🤣🤣🤣🤣🤣

📯📢📣ساڈے گروپ وچ ہر خبر پڑھ کےاس تے ریکٹ نا کرن والیاں نوں تے باقی کچھ خاموش زندہ لاشاں نوں وی جشن آزادی مبارک🤣🤣

28/07/2024

اگر آپ ایک خوشحال زندگی گزار رہے ہیں تو اسکی کوئی ایک وجہ بیان کریں کہ باقی لوگ بھی اس وجہ سے خوشحال زندگی گزار سکیں!

30/06/2024

آج کل گرمی اور لوڈشیڈنگ کی وجہ ہر شخص ڈسٹرب نظر آتا ہے۔ لیکن حوصلہ مند لوگ اس سب کے باوجود بھی اپنا کام کرتے رہتے ہیں۔ اس مشکل صورتحال کو ایک ٹیسٹ کی طرح سمجھیں۔ یہ وقت لوگوں کو ٹیسٹ کر رہا ہے کہ کون سے لوگ مشکل حالات میں بھی اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔ حوصلہ مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ثابت کیجئے کہ آپ کے حوصلے اور جذبے اس لوڈشیڈنگ اور گرمی سے کہیں زیادہ ہیں۔

05/05/2024

ضروری اعلان
درخت پر معشوق کا نا م لکھنے کی بجاے معشوق کے نام کا درخت لگائیں. درخت ہمیشہ آکسیجن دیتا رہے گا.
معشوق ذیادہ ہوتو جنگل لگائیے. شکریہ

Address

Gujrat

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Clinical Psychologist - Arooj Andleeb posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Clinical Psychologist - Arooj Andleeb:

Share

Category