Eco Friendly Pakistan

Eco Friendly Pakistan We aims at for the welfare of human beings by giving awareness about plastic and other environmental issues

مسجد کی وضو گاہ میں لکھا ہوا ایک چھوٹا سا پیغام. ایسی ہی چھوٹی چھوٹی کوششیں کرنے سے ہم پانی کے ضائع کو کم کرسکتے ہیں    ...
31/07/2025

مسجد کی وضو گاہ میں لکھا ہوا ایک چھوٹا سا پیغام. ایسی ہی چھوٹی چھوٹی کوششیں کرنے سے ہم پانی کے ضائع کو کم کرسکتے ہیں

Words with the deepest meanings
21/07/2025

Words with the deepest meanings

ہماری زمین کے لیے سب سے بڑا خطرہ کیا ہے ؟

آئیے چھوٹی چھوٹی کوشش سے پانی بچائیں. اگر  آپ موٹر-سائیکل، کار ، سائیکل گھر پر واش کرتے ہیں.اگر آپ پودوں اور لان میں موج...
14/07/2025

آئیے چھوٹی چھوٹی کوشش سے پانی بچائیں.
اگر آپ موٹر-سائیکل، کار ، سائیکل گھر پر واش کرتے ہیں.
اگر آپ پودوں اور لان میں موجود گھاس کو پانی لگاتے ہیں.
اگر آپ گھر کا فرش دھوتے ہیں
اگر آپ کہیں پر بھی گندگی کی جمی تہ اتارنا چاہتے ہیں.
تو ان سب کاموں کے لئے یہ نوزل ضرور استعمال کریں کیونکہ 320 روپے کی یہ ڈیوائس نا صرف آپ کے کام کو آسان کرتی ہے بلکہ پانی کو ضائع ہونے سے بچاتی ہے.

شہری علاقوں میں رہنے والے تقریباً سبھی گھروں میں فریج ہوتی ہے اور ہم سب ہی برف بنانے کے لیے برتن رکھتے ہیں. ممکن ہے آپ ل...
09/07/2025

شہری علاقوں میں رہنے والے تقریباً سبھی گھروں میں فریج ہوتی ہے اور ہم سب ہی برف بنانے کے لیے برتن رکھتے ہیں. ممکن ہے آپ لوگ بھی برف نکالنے کے لیے یہی طریقہ استعمال کرتے ہو. ہم بھی آپ سے اپنا طریقہ شیئر کرتے ہیں
ایک کھُلے برتن میں پانی لیں. اور
برف والا برتن، پانی والے برتن میں رکھ کر سِپن کریں. برف بر تن سے آسانی سے نکل آئے گی. اور کھُلے برتن میں موجود پانی کو برف بنانے والے برتن میں ڈال کر دوبارہ
استعمال کر لیں
آئیے پانی کو ضائع ہونے سے بچائیں اور ایک چھوٹی سی کوشش سے شروعات کریں.

پانی کی بحث اور دوبارہ استعمال کا ایک چھوٹا اور آسان طریقہ.ہم سب کے گھروں میں چنے، چاول، دالیں، پکانے سے پہلے بھگوئے جات...
05/07/2025

پانی کی بحث اور دوبارہ استعمال کا ایک چھوٹا اور آسان طریقہ.
ہم سب کے گھروں میں چنے، چاول، دالیں، پکانے سے پہلے بھگوئے جاتے ہیں اس کے علاوہ سبزیاں اور پھل بھی کھانے سے پہلے دھوئے جاتے ہیں.. لیکن کبھی آپ نے سوچا ہے کہ ہم یہ پانی ضائع ہونے سے بچا بھی سکتے ہیں اور اس پانی کو دوبارہ استعمال میں بھی لا سکتے ہیں
آپ تصویر میں نظر آنے والی جالی دار ٹوکری میں چیزیں بھگو دیں اور پانی بالٹی میں نتھار. لیں.. بالٹی میں نتھارا گیا پانی، پودوں کو دیں، فرش دھوئیں، فلش میں پھینک دیں. سائیکل دھوئیں یا جہاں آپ مناسب سمجھیں، استعمال کریں.
یاد رکھیں پانی کم استعمال کرنے سے بجلی کا استعمال بھی کم ہو گا.
نوٹ : میں کوئی پروفیشنل سیلر نہیں. لیکن یہ ارادہ کیا ہے کہ صرف ماحول دوست اشیاء انتہائی مناسب قیمت پر سیل کیا کروں گا. اگر آپ یہ. خریدنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں،

Do we have the same lungs?
01/07/2025

Do we have the same lungs?

Here are the all reasons of plastic pollution. Plz minimize any of these which you can do easily no matter a single piec...
26/06/2025

Here are the all reasons of plastic pollution. Plz minimize any of these which you can do easily no matter a single piece per day 🙏🙏
پلاسٹک آلودگی کی تمام وجوہات یہ ہیں۔ براہ کرم ان میں سے کسی کو بھی کم کریں جو آپ آسانی سے کر سکتے ہیں چاہے روزانہ ایک عدد ہی کیوں نہ ہو۔

السلامُ علیکم، جب بھی گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتا ہے تو ہر کوئی اس با ت پر زور دیتا ہے کہ ہمیں شجرکاری کرنی چاہیے.  بلاشب...
22/06/2025

السلامُ علیکم، جب بھی گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتا ہے تو ہر کوئی اس با ت پر زور دیتا ہے کہ ہمیں شجرکاری کرنی چاہیے. بلاشبہ شجرکاری ہمارے بے شمار مسائل کا حل ہے. لیکن کچھ ایسے حقیقت پسندانہ مسائل ہیں جیسے قانون کی پاسداری نا ہونا،
مہنگائی، بیروزگاری، غربت ، چھوٹے گھر، فلیٹ، کرائے کے مکان، جس کی وجہ سے قریب کوئی ایسی جگہ نہیں جہاں پودے لگائے جائیں اور ان کی باقاعدہ دیکھ بھال کی جائے، اور اگر کوئی شوق سے لگاتا ہے تو اس کی دیکھ بھال نا ہونے کی وجہ سے وہ بڑھ نہیں پاتا.ایسے میں ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ہم میں جو پودے نہیں لگا سکتے وہ کیسے زمیں کے لیے درجہ حرارت کو نارمل کر سکتے ہیں.اگر آپ سرچ کریں تو آپ کو پتہ چلے گا کہ زمین کا درجہ حرارت بڑھنے کی سب سے بڑی وجہ پڑولیم مصنوعات کا استعمال ہے
جو لوگ گرمی کی شدت کو کم کرنا چاہتے ہیں
آپ ان کو بتائیں کہ 1.پلاسٹک کے استعمال کو کم کریں کیونکہ اس وقت کل انڈسٹری کا 32..36 فیصد صرف
پلاسٹک تیار کر رہا ہے،
2 ایک سال میں صرف 50..60 لیڑ پیڑول کم استعمال کرتے ہیں تو 4 درخت لگانے اور 10 سال تک ان کی حفاظت کرنے کے برابر ہے
3.پیکنگ پراڈکٹس کو کم استعمال کرنے کی کوشش کریں، صرف ایک لیڑ پلاسٹک پانی کی بوتل استعمال کرتے وقت آپ 1/4 لیٹر تیل بھی استعمال کرتے ہیں.
کبھی آپ نے سوچا ایک ٹرک جس میں صرف Lays ہے، پروڈکشن سے لے کر آپ تک پہنچنے کے لیے کتنا پیڑول استعمال کرے گا.
لیکن ان سب باتوں سے پہلے ہمیں اس سوچ کو بدلنا ہو گا کہ" ایک" بندہ کے کرنے سے کیا ہو گا. آئیے ایک دوسرے کو الزام دینے کی بجائے اپنے اپنے حصے کا کردار ادا کریں

"غیر ملکی مصنوعات خریدیں تو ایمان سے جائیں. مقامی مصنوعات خریدیں تو جان سے جائیں.."کیا آپ نے بھی کسی سے یہ جملہ سنا ہے؟ ...
16/06/2025

"غیر ملکی مصنوعات خریدیں تو ایمان سے جائیں. مقامی مصنوعات خریدیں تو جان سے جائیں.."
کیا آپ نے بھی کسی سے یہ جملہ سنا ہے؟
جب بھی بائیکاٹ کے حوالے سے بات ہوتی ہے تو اکثر لوگوں کا یہی کہنا ہوتا ہے کہ مقامی /ملکی مصنوعات غیر معیاری ہیں.. لیکن کبھی آپ نے سوچا بھی ہے کہ مقامی مصنوعات کیا ہیں.
مقامی مصنوعات سے مراد دراصل وہ اشیاء ہیں جو کسی خاص علاقے(گاؤں، شہر، صوبہ، ملک) کے اندر دستیاب وسائل، خام مال، اور مقامی کاریگروں یا صنعت کاروں کی محنت سے تیار کیے جاتے ہیں۔ اور ان کی تیاری میں بیرونی ذرائع یا درآمد شدہ مواد کا کم سے کم استعمال ہوتا ہے
اگر ہم اس تعریف کو مدنظر رکھیں تو درج ذیل چیزوں کو مقامی مصنوعات کہہ سکتے ہیں؟

1. تمام سبزیاں مقامی مصنوعات ہیں..
2. ایسے تمام پھل، اناج(دالیں ) جو آپ کے علاقے میں پیدا ہوتی ہے.
3. ایسی تمام اشیاء جو آپ کے اپنے علاقے میں تیار ہوتی ہے، جیسے مٹی کے برتن، گڑ، شکر، مشروبات /ڈرنکس، قلفی، بیکری آئٹمز، کپڑے، جوتے وغیرہ...
*مقامی مصنوعات کو استعمال کیسے کریں*
1.بچوں کو سنیکس، چاکلیٹ، بسکٹس اور آئس کریم کے ساتھ ساتھ ریشن سلاد، سلاد، کچی سبزیاں، ابلی ہوئی سبزیاں دہی بھلے، فروٹ چاٹ، پاپ کارن، مقامی تیار کردہ قلفی اور پھل کھانے کی بھی عادت ڈالیں
2.چینی کے ساتھ ساتھ شکر اور گڑ کا استعمال بھی کریں
3.کولڈ ڈرنکس کے ساتھ ساتھ دوسرے مشروبات جیسے لیموں پانی... روح افزا. شربت بادام وغیرہ کے استعمال کی کوشش کریں
4.صوفی ڈالٹا اور دوسرے کوکنگ ائل کے ساتھ ساتھ سرسوں کا تیل بھی استعمال کریں.
*مقامی مصنوعات استعمال کرنے کے فائدے*
1.مقامی اشیاء آپ کی صحت کے لیے زیادہ فائدہ مند ہو سکتی ہیں، کیونکہ ان میں کیمیکل کم استعمال ہونے کے امکانات ہوتے.
2. مقامی لوگوں کو براہ راست فائدہ پہنچتا ہے
3 پٹرول اور ڈیزل کا استعمال کم ہونے سےماحولیاتی الودگی بہت کم ہو جاتی ہے
4.دولت چند لوگوں کے پاس اکٹھی نہیں ہوتی .بلکہ براہ راست چھوٹا طبقہ جیسے کسان اور گھریلو صنعت کار کو فائدہ ہوتا ہے.
ہمیں چاہیے کہ ہم مقامی اشیاء کو ترجیح دیں، ان کے فروغ کے لیے مہمات چلائیں اور نئی نسل میں ان کی اہمیت اجاگر کریں، تاکہ ہمارا ملک ایک مضبوط، خود کفیل اور باوقار قوم بن سکے۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ جب  ایک لیڑ پلاسٹک پانی کی بوتل استعمال کرتے ہیں تو آپ 1/4 لیٹر تیل بھی استعمال کرتے ہیں جو اس کی تی...
05/06/2025

کیا آپ جانتے ہیں کہ جب ایک لیڑ پلاسٹک پانی کی بوتل استعمال کرتے ہیں تو آپ 1/4 لیٹر تیل بھی استعمال کرتے ہیں جو اس کی تیاری، ٹرانسپورٹیشن، اور ری سائیکلنگ کے لیے استعمال ہوتا ہے. جس سے زمین کا درجہ حرارت بڑھ رہا ہے. برائے مہربانی پلاسٹک بوتل کا استعمال کم کرنے کی کوشش کریں
پلاسٹک بوتل کو کم. کرنے کے چند آسان طریقے
1.دوران سفر، کھیل کے لیے جاتے ہوئے، سکول، دفتر جاتے ہوئے BPA فری یا ہاٹ اینڈ کول بوتل ساتھ لے لیں
2. اگر آپ منرل واٹر استعمال کرتے ہیں تو کوشش کریں کہ چھوٹے سائز کی بجائے بڑے سائز کی بوتل خرید لیں اپنی صحت اور ماحول کے ساتھ ساتھ آبی مخلوق کی زندگی بچانے کی کوشش کریں

اگر آپ درخت نہیں لگا سکتے تو یہ کام کریں. جہاں تک ہو سکے پیدل چلیں یا  سائیکل چلائیں۔ ایک سال تک روزانہ صرف ایک میل چلنا...
31/05/2025

اگر آپ درخت نہیں لگا سکتے تو یہ کام کریں. جہاں تک ہو سکے پیدل چلیں یا سائیکل چلائیں۔ ایک سال تک روزانہ صرف ایک میل چلنا یا سائیکل چلانے سے 330 پاؤنڈ کاربن ڈائی آکسائیڈ کی بچت ہو سکتی ہے- یہ چار درخت لگانے اور انہیں 10 سال تک بڑھنے دینے کے مترادف ہے
پیڑول کے استعمال کو کم کریں ماحول کو صاف رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں

A very simple, space saving, pocket friendly as well as environment friendly idea for plant lovers. 🥰🥰السلامُ علیکم زیر ...
21/03/2025

A very simple, space saving, pocket friendly as well as environment friendly idea for plant lovers. 🥰🥰
السلامُ علیکم زیر نظر تصویر بہت سارے پیغامات سمیٹے ہوئی ہے،
*جگہ کی بچت،
*بظاہر فالتو نظر آنے والی اشیا کا دوبارہ استعمال
*انتہائی معمولی خرچ
آئیے. دوبارہ استعمال(reuse) کی عادت اپنائیں، اپنی جیب کے ساتھ ساتھ ماحول کا بھی خیال رکھیں، شکریہ 😊

Address

Gujrat
50200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Eco Friendly Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share