Dr Umer Farooq Dar - Eye Specialist

Dr Umer Farooq Dar - Eye Specialist Best eye services in gujrat

18/09/2025

السلام علیکم
گجرات میڈی کیئر کی انتظامیہ نے فری آئی کیمپ میں ایک دن کا اضافہ کر دیا ہے.
اگر آپ یا آپ کا کوئی جاننے والا آنکھیں چیک نہیں کروا سکے تو آج 18ستمبر کو شام 4 بجے تشریف لے آئیں.
فری کیمپ کا آج آخری دن ہو گا.
شکریہ

فری آئی کیمپ 👀 (آنکھوں کا مفت معائنہ اور قطرے)پورے ضلع گجرات کے لیے سات دن 11 سے 17 ستمبر 2025⏰ اوقات:    شام 4 تا 8 بجے...
13/09/2025

فری آئی کیمپ 👀 (آنکھوں کا مفت معائنہ اور قطرے)

پورے ضلع گجرات کے لیے
سات دن 11 سے 17 ستمبر 2025

⏰ اوقات: شام 4 تا 8 بجے
📍 پتہ: گجرات میڈی کیئر، فرسٹ فلور کلینکس فارمیسی، بھمبر روڈ، گجرات
📞 رابطہ نمبر:
0336-3112222
053-3600372
لوکیشن:
https://maps.app.goo.gl/fidYfqd322dmWYhz8

اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تا کہ تمام لوگوں تک پہنچ جائے. شکریہ

👀فری میڈیکل کیمپ  (برائے آشوبِ چشم)گجرات اور گردونواح میں سیلاب کے بعد آشوب چشم کے مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے.آنکھوں کی ...
11/09/2025

👀فری میڈیکل کیمپ (برائے آشوبِ چشم)

گجرات اور گردونواح میں سیلاب کے بعد آشوب چشم کے مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے.

آنکھوں کی سُرخی، خارش اور پلکوں پہ گندگی کا آنا اس کی واضع علامات ہیں.

خود سے آنکھوں کے کوئی بھی قطرے استعمال کرنے سے پرہیز کریں.

ہم ایسے تمام مریضوں کا مفت معائنہ اور مفت علاج کریں گے.

اور سیلاب زدگان کی مکمل بحالی تک ہمارا خدمت کا مشن جاری رہے گا.

آئی اسپیشلسٹ : ڈاکٹر عمر فاروق ڈار
⏰ اوقات: شام 4 تا 8 بجے (سوموار تا ہفتہ)

📍 پتہ: گجرات میڈی کیئر، فرسٹ فلور کلینکس فارمیسی، بھمبر روڈ، گجرات

📞 رابطہ نمبر:
0336-3112222
053-3600372

لوکیشن:
https://maps.app.goo.gl/fidYfqd322dmWYhz8

اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تا کہ تمام لوگوں تک پہنچ جائے. شکریہ

اس پوسٹ میں دی گئی تینوں تصویروں کو غور سے دیکھیں. ایک اہم مسئلے کو سمجھنے کے لیے آپ کی مکمل توجہ درکار ہے تا کہ شاید آپ...
28/08/2025

اس پوسٹ میں دی گئی تینوں تصویروں کو غور سے دیکھیں.

ایک اہم مسئلے کو سمجھنے کے لیے آپ کی مکمل توجہ درکار ہے تا کہ شاید آپ کسی بچے کا مستقبل بچانے میں اس کی رہنمائی کر سکیں !!!

نظر کی کمزوری، بھینگا پن اور سست آنکھ (Amblyopia) بظاہر تین الگ الگ بیماریاں ہیں جن کی بے شمار الگ الگ وجوہات ہو سکتی ہیں. لیکن عام طور پر یہ تینوں علامات کوئی الگ الگ بیماریاں نہیں بلکہ ایک ہی بیماری کے مختلف مراحل ہوتے ہیں.

اگر کسی بچے کی نظر کمزور ہو اور اسے عینک کی ضرورت ہو لیکن عینک نہ لگائی جائے تو زیادہ کمزور آنکھ دماغ کے کنٹرول سے نکل جاتی ہے. دماغ اس کمزوری کی وجہ سے دونوں آنکھوں کو ایک سیدھ میں نہیں رکھ پاتا اور اسی توازن کی خواہش میں بھینگا پن پیدا ہو جاتا ہے.

بھینگے پن کی وجہ سے ایک چیز دو دو نظر آنے لگتی ہے جس سے بچنے کے لیے دماغ کمزور آنکھ کو مزید دبا (Suppress) دیتا ہے تا کہ ایک چیز ایک ہی نظر آئے. یوں کمزور آنکھ بالکل دیکھنا بند کر دیتی ہے اور کبھی کبھار ہونے والا بھینگا پن مستقل بھینگے پن میں تبدیل ہو جاتا ہے.

اگر یہ آنکھ بہت کمزور ہو اور آپریشن کے ذریعے اسے سیدھا بھی کر دیا جائے تو عام طور پر کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوتا کیونکہ یہ آنکھ دماغ کے کنٹرول سے نکل چکی ہوتی ہے اس لیے کچھ عرصہ بعد کسی اور سمت کو کسی اور زاویے پہ ٹیڑھی ہو جاتی ہے.

انسانی آنکھ میں 9 سال کی عمر تک یہ خاصیت ہوتی ہے کہ علاج کے ذریعے اسے بہتر بنایا جا سکتا ہے. نو سال کی عمر کے بعد جب دماغ کا دیکھنے کا حصہ میچور ہو جاتا ہے تو اسے مزید بہتر کرنے کا امکان بھی ختم ہو جاتا ہے. پھر ساری زندگی اسی نظر کے ساتھ گزارہ کرنا پڑتا ہے.

لہذا اپنے گھروں میں موجود پانچ چھ سال کے بچوں کی باقاعدہ نظر چیک کروائیں تا کہ اگر سست آنکھ کا کوئی بھی امکان موجود ہے تو اس عمر میں اس کو ٹھیک کیا جا سکتا ہے.

پانچ سال کے بچے کا ایک بار نظر کا معائنہ لازمی ہے. کیونکہ بچہ کبھی یہ شکایت نہیں کرے گا کہ اس کی نظر کمزور ہے بلکہ وہ لاشعوری طور پہ یہی سمجھتا ہے کہ دنیا ویسی ہی ہے جیسی اُسے نظر آ رہی ہے.

اپنے ارد گرد گلی محلے اور خاندان میں نظر دوڑائیں کوئی ایسا بچہ جس کی آنکھوں میں کبھی کبھار ٹیڑھا پن آتا ہو اور پھر خودبخود ٹھیک ہو جاتا ہو. یا کوئی ایسا بچہ جو ہر وقت آنکھیں مَلتا رہتا ہو اور اس کی خارش وقفے وقفے سے ٹھیک ہی نہ ہوتی ہو. ان بچوں کی آنکھوں کا مستقبل خطرے میں ہے.

ہم گجرات میڈی کیئر کے پلیٹ فارم سے بچوں کی نظر کو مخفوط بنانے کے لیے باقاعدہ ایک پروگرام لانچ کر رہے ہیں. اس پروگرام کے تحت ہر تین ماہ بعد صرف بچوں کے لیے خصوصی فری کیمپ لگایا جائے گا.

یہ کیمپ تمام بچوں کے لیے مفت ہو گا البتہ یتیم اور مستحق بچے اس کیمپ کی پہلی ترجیح ہوں گے اور انہیں مفت معائنے اور رہنمائی کے ساتھ ساتھ مفت عینکیں فراہم کرنے کی بھی بھرپور کوشش کی جائے گی.

ایسے تمام بچوں کو ہم تک پہنچانا آپ کی ذمہ داری ہے جن کی عمر دس سال سے کم ہے. اس کے بعد علاج میں لاپرواہی سے بچنے کے لیے ان کی مکمل نگرانی بھی آپ کی ذمہ داری ہے کیونکہ شعور کی کمی کی وجہ سے اکثر والدین بچوں کے معاملے میں لاپرواہی کر جاتے ہیں جس کا نقصان بچہ ساری زندگی اٹھاتا رہتا ہے.

شعور اور بصارت کے سفر میں ہمارے ہمسفر بنیں تا کہ ہر بچہ وہ نظر حاصل کر سکے جو اس کا بنیادی حق ہے.

یکم اور دو ستمبر 2025
بروز سوموار منگل
شام 4 تا 8 بجے
گجرات میڈی کیئر، فرسٹ فلور کلینکس فارمیسی بھمبر روڈ گجرات

لوکیشن:
https://maps.app.goo.gl/fidYfqd322dmWYhz8


!!!

اسلام ہی اس ملک کی بنیاد و بقا ہےجشن آزادی مبارک 💚
14/08/2025

اسلام ہی اس ملک کی بنیاد و بقا ہے

جشن آزادی مبارک 💚

آنکھوں کی تمام بیماریوں کا علاج  !!!لاہور جنرل ہسپتال سے وابستہ کنسلٹنٹ آئی سپیشلسٹ 👀ڈاکٹر عمر فاروق ڈار  👉  🌟 ہماری خدم...
06/08/2025

آنکھوں کی تمام بیماریوں کا علاج !!!

لاہور جنرل ہسپتال سے وابستہ کنسلٹنٹ آئی سپیشلسٹ 👀

ڈاکٹر عمر فاروق ڈار 👉

🌟 ہماری خدمات :
*بچوں میں نظر کے مسائل کا علاج ✓
*سفید موتیا کا علاج بذریعہ جدید فیکو آپریشن ✓
*کمپیوٹرائزڈ آنکھوں کا معائنہ ✓
*بذریعہ لیزر عینک سے نجات (Trans PRK, Femto LASIK) ✓
*شوگر سے متاثرہ پردے کا معائنہ اور علاج✓
*کالا موتیا کی تشخیص اور علاج

👓 آج ہی معائنہ کروائیں!

📍 پتہ: فرسٹ فلور کلینکس فارمیسی، بھمبر روڈ، گجرات
⏰ اوقات: شام 4 تا 8 بجے (سوموار تا ہفتہ)

📞 رابطہ نمبر:
0336-3112222
053-3600372
لوکیشن:
https://maps.app.goo.gl/fidYfqd322dmWYhz8

گجرات میڈی کیئر (کلینکس فارمیسی گجرات)

** عینک سے مکمل نجات بذریعہ لیزر **اب گجرات میں مکمل معائنے کی سہولت★ اگر آپ کی عمر 18 سے 40  سال کے درمیان ہے★ آپ کی آن...
28/07/2025

** عینک سے مکمل نجات بذریعہ لیزر **

اب گجرات میں مکمل معائنے کی سہولت

★ اگر آپ کی عمر 18 سے 40 سال کے درمیان ہے
★ آپ کی آنکھ میں کسی قسم کی کوئی دوسری بیماری نہیں ہے
★ اور آپ عینک کے بوجھ سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں

تو آپ آج ہی معائنہ کروا کر اپنی عینک سے مستقل نجات حاصل کر سکتے ہیں.

مزید تفصیلات کے لیے آج ہی اپائنٹمنٹ بُک کروائیں.

📞 رابطہ نمبر:
0336-3112222
053-3600372

⏰ اوقات: شام 4 تا 8 بجے (سوموار تا ہفتہ)

📍 پتہ: فرسٹ فلور کلینکس فارمیسی، بھمبر روڈ، گجرات

لوکیشن:
https://maps.app.goo.gl/fidYfqd322dmWYhz8


عید الاضحٰی مبارک۔۔۔ 🐂 🐑 🐪اللہ تعالٰی قربانیوں کو قبول کرے اور آپ کو بہترین خوشیوں سے نوازے آمین
07/06/2025

عید الاضحٰی مبارک۔۔۔ 🐂 🐑 🐪
اللہ تعالٰی قربانیوں کو قبول کرے اور آپ کو بہترین خوشیوں سے نوازے آمین

گجرات میڈی کیئر  (کلینکس فارمیسی گجرات) !!!ڈاکٹر عمر فاروق ڈار  👉  🌟 ہماری خدمات :*بچوں میں نظر کے مسائل کا علاج ✓*سفید ...
19/05/2025

گجرات میڈی کیئر (کلینکس فارمیسی گجرات) !!!

ڈاکٹر عمر فاروق ڈار 👉

🌟 ہماری خدمات :
*بچوں میں نظر کے مسائل کا علاج ✓
*سفید موتیا کا علاج بذریعہ جدید فیکو آپریشن ✓
*کمپیوٹرائزڈ آنکھوں کا معائنہ ✓
*بذریعہ لیزر عینک سے نجات (Trans PRK, Femto LASIK) ✓
*شوگر سے متاثرہ پردے کا معائنہ اور علاج✓
*کالا موتیا کی تشخیص اور علاج √

🕓 اوقات : شام 4 تا 8 بجے (سوموار تا ہفتہ)

📍 پتہ: فرسٹ فلور کلینکس فارمیسی، بھمبر روڈ، گجرات

📞 رابطہ نمبر:
0336-3112222
053-3600372
لوکیشن:
https://maps.app.goo.gl/fidYfqd322dmWYhz8

https://youtu.be/n8iNR8JG1TsAn important interview about Eye Health 👀Must listen  !!!
25/04/2025

https://youtu.be/n8iNR8JG1Ts
An important interview about Eye Health 👀
Must listen !!!

In this special episode of the Bazm-e-Zauq Podcast, renowned eye specialist Dr. Umar Farooq Dar discusses important questions like: "Kya bachon ki aankhon me...

عید مبارک  🌙تقبل اللہ منا و منکم 💚
31/03/2025

عید مبارک 🌙
تقبل اللہ منا و منکم 💚

گجرات میڈی کیئر (کلینکس فارمیسی گجرات) Eid Special Dealsڈاکٹر فبہا بلال ماہر امراضِ جِلد اینڈ کاسمیٹولوجسٹUK Certified A...
13/03/2025

گجرات میڈی کیئر (کلینکس فارمیسی گجرات)

Eid Special Deals
ڈاکٹر فبہا بلال

ماہر امراضِ جِلد اینڈ کاسمیٹولوجسٹ
UK Certified Aesthetic physician
Dermatology Dept. Aziz Bhatti Hospital Gujrat

★ جلد ، بال ، ناخن کی تمام بیماریوں کاعلاج
★ چہرے کے دانے, کیل, مہاسے, چھائیاں، چنبل
★ گرتے بالوں کا علاج
★ رنگ گورا کرنے کا علاج
★ غیر ضروری بالوں کا لیزر سے خاتمہ
★ غیر ضروری چربی کا خاتمہ

📍 پتہ: فرسٹ فلور کلینکس فارمیسی، بھمبر روڈ، گجرات
⏰ اوقات: شام 5 تا 8 بجے (جمعہ،ہفتہ)

📞 رابطہ نمبر:
0336-3112222
053-3600372
لوکیشن:
https://maps.app.goo.gl/fidYfqd322dmWYhz8

Address

Clinix Pharmacy, Bhimber Road, Gujrat
Gujrat
50700

Opening Hours

Monday 16:00 - 20:00
Tuesday 16:00 - 20:00
Wednesday 16:00 - 20:00
Thursday 16:00 - 20:00
Friday 16:00 - 20:00
Saturday 16:00 - 20:00

Telephone

+923363112222

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Umer Farooq Dar - Eye Specialist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr Umer Farooq Dar - Eye Specialist:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram