Cheema Medcare

  • Home
  • Cheema Medcare

Cheema Medcare Internal Medicine, Geriatrics, Life Style Medicine, Urgent Care and Aesthetic Medicine. On-Site Lab and Pharmacy

The Clinic offers Internal Medicine, Geriatrics, Life Style Medicine, Urgent Care and Aesthetic Medicine.

Come see us for Medical Weight Loss with Medical nutrition therapy and GLP1-RA Injections under supervision.
13/08/2025

Come see us for Medical Weight Loss with Medical nutrition therapy and GLP1-RA Injections under supervision.

12/08/2025
30/07/2025

“کون سے ڈاکٹر کے پاس جانا ہے”
روماٹالوجسٹ:پاکستان میں روماٹالوجیکل بیماریاں بہت سے لوگوں کو ہیں۔ اور knee jerk reflex کے طور پہ جب بھی کچھ ھڈی یا جوڑوں سے متعلق بیماری ہو تو آرتھوپیڈک سرجن کے پاس چلے جاتے ہیں۔ اسی لئ بیشمار کیسز میں نے دیکھے جن کی درست تشخیص نہیں ہوئ تھی۔ ان کو ایسا گھٹیا تھا جس میں ٹیسٹ نیگیٹو ہوتا ہے۔ اس لئے مریضوں کو اور آرتھوپیڈک سرجنز کو ایسے مریض روماٹالوجسٹ کے پاس ریفرکرنے چاہئیں۔ ایک انٹرنسٹ کسی حد تک گنٹھیا کا علاج کر سکتا ہے لیکن بہتر ہے ایسے مریض روماٹالوجسٹ کے پاس ہی بھیجے جائیں۔ کئ آرتھوپیڈک سرجنز کو دیکھا گیا ہے کہ آٹو ایمیون بیماریوں میں “بائوجیکلز” سٹارٹ کر دیتے ہیں یہ صحیح نہیں کیونکہ یہ ان کی ٹریننگ کا حصہ نہیں اور اس کی پیچیدگیاں وہ نہیں جانتے۔ ایس ایل ای کے بیشمار کیسز ہیں جن کا درست علاج نہیں ہو رہا ۔
سائیکائٹرسٹ: نفسیاتی بیماریوں کی کوئ کمی نہیں ہے یہاں۔ لوگ سائکالوجسٹ کو ہی اپنا معالج سمجھ لیتے ہیں۔ ھاں سائیکالوجسٹ کی بہت ضرورت ہوتی ہے لیکن اس کی ریفرل سائیکاٹریسٹ کی طرف سے آنی چاہئیے۔
گائیناکالوجسٹ: میڈیکل فیلڈ میں جو اصطلاح سب سے زیادہ غلط استعمال ہوتی ہے وہ یہ ہے۔ گائناکالوجسٹ کا کام عورتوں کے ریپروڈکٹو سسٹم کی بیماریوں بشمول بریسٹ کے علاج علاج کرنا ہے۔ یہ والے ڈاکٹر رحم مادرکو نکالنے اور لیپراسکوپک سرجری جیسی سروسز کے لئے تربیت یافتہ ہوتے ہیں۔ کینسر کا علاج بھی کرتے ہیں۔ اب تو گائناکولاجیکل کینسر ز کا علاج بھی کرتے ہیں۔ حمل اور زچگی کے لئے آبسٹیٹریشئین کی خدمات لی جاتی ہیں۔ یہ زچہ و بچہ کی صحت کا خیال رکھتے ہیں۔ اکثر ٹریننگ سنٹرز گائنی اور آبز کی اکٹھی تربیت دیتے ہیں۔ پاکستان میں بیشمار ڈاکٹرز ایم بی بی ایس کے بعد زچگی
کی پریکٹس میں آ جاتی ہیں اور گائناکالوجسٹ کہلاتی ہیں۔ ان کو شاید خود علم نہیں ہوتا کہ وہ گائیناکالوجسٹ نہیں ہیں۔ اس لئے زچگی کے علاوہ کسی عورت کو وجائینا، بچہ دانی، اووری یا بریسٹ کا امراض ہوں تو ایف سی پی ایس ٹرینڈ گائناکالوجسٹ کے پاس لے جائیں۔ اس کے علاوہ اگر ھائ رسک حمل ہو تو گائینکالوجسٹ/آبسٹیٹریشئین کے پاس جانا چاھئیے جس کا اس میں تجربہ ہو۔ قریبی یا جاننے والی ایم بی بی ایس “گائنی اسپیشلسٹ” کے پاس مت جائیں۔
فزیکل تھراپی: مہروں کادرد، فروزن شولڈر، جوڑوں کے درد یا کوئ آرتھوپیڈک سرجری ہوئ ہو تو فزیکل تھراپسٹ سے ضرور ملیں۔ ایسی بیماریوں کے لئے صرف درد کی دوائیں کافی نہیں ہوتیں۔

29/07/2025

“آپ کو کس قسم کے ڈاکٹر کی ضرورت ہے”
یہ تحریر پاکستان کے نظام کو سامنے رکھتے ہوئے لکھی گئ ہے۔ اس کا مقصد مریضوں کے لئے راھنمائ ہے۔
۱-جی پی: جنرل پریکٹیشنر: یو کے میں یہ اصطلاح عام استعمال ہوتی ہے ۔ جی پی آپ کو براڈ بیسڈ کیئر فراھم کرتا ہے۔ جس میں روٹین معائنہ، ویکسینیشنز اور ہر عمر کے مریض پریکٹس میں شامل ہوتے ہیں۔ امریکہ میں اس کے لئے فیملی پریکٹس کی ٹرم مستعمل ہے۔ فیملی پریکٹیشنر بچوں، عورتوں ( بمعہ زچگی کے معاملات) اور بالغ مردوں کا علاج کرتے ہیں۔ پاکستان میں عموماً ایم بی بی ایس کے بعد جی پی پریکٹس شروع کر دی جاتی ہے۔ گو اب فیملی میڈیسن کی فیلو شپ بھی کروائ جاتی ہے۔ جو عام جی پی پیں وہ عام بیماریوں کے لئے کیئر فراھم کرتے ہیں۔ کمپلیکس بیماریوں کے لئے آپ کو سپیشلسٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔
۲- انٹرنسٹ: پاکستان میں عموماً ان کے لئے میڈیکل سپیشلسٹ کی ٹرم مستعمل ہے جو کہ درست نہیں۔ انٹرنل میڈیسن کی پریکٹس کے لئے تین برس کی ٹریننگ ہوتی ہے اور یہ تربیت ۱۸ برس اور اس سے بڑی عمر کے مریضوں کی پیچیدہ بیماریوں کی تشخیص اور علاج کے لئے ہوتی ہے۔ انٹرنسٹ ھاسپٹل میں داخل مریضوں کا علاج بھی کرتے ہیں۔ آئ سی یو میں بھی ان کا رول ہوتا ہے۔ فیملی میڈیسن کی طرح یہ بھی پرائمری کیئر کے رول میں کام کرتے ہیں۔ مگر تربیت مشکل و پیچیدہ بیماریوں بارے ہوتی ہے۔ مثلآً دل، پھیپھڑے، جگر، معدہ، گردے، مثانہ، انفیکشنز، زخموں کا علاج ان کی ذمہ داری ہے مگر جب پیچیدگی بڑھ جائے تو سپیشلسٹ کے پاس بھیجا جاتا ہے جیسے کہ ھارٹ سہیشلسٹ، گیسٹروانٹرولوجسٹ، نیفرولوجسٹ، روماٹولوجسٹ وغیرہ۔ میڈیکل سپیشلسٹ وہ ہو گا جس نے انٹرنل میڈیسن کی ٹریننگ کے بعد کسی خاص شعبہ میں فیلوشپ یا اضافی ٹریننگ کی ہو جیسا کہ ھارٹ سپیشلسٹ۔
۳- پاکستان میں اکثریت کو یورالوجسٹ اور نیفرالوجسٹ اس کے علاوہ نیورالوجسٹ اور نیورو سرجن کے مابین فرق کا علم نہیں۔ اگر پتھری ہو یا گردے مثانہ کی رسولی ہو ، غدود ( پراسٹیٹ) کا مسئلہ ہو یا ان اعضا کا کینسر ہو تو یورالوجسٹ کے پاس جائیں۔ اگر گردوں کے فنگشن کا مسئلہ ہے جیسا کہ کرونک کڈنی ڈیزیز ہے تو نیفرالوجسٹ آپ کی مدد کرے گا۔ اس صورت میں یورالوجسٹ کام نہیں آ سکتا۔ اسی طرح اگر دماغ یا سپائین کا کوئ مسئلہ ہے جیسا کہ چوٹ کی وجہ سے برین ھیمرج ہو گیا ہے، مہرے کا فریکچر ہو جائے تو نیورو سرجن کے پاس جانا ہوتا ہے۔ لیکن اگر دماغ یا یوں کہیں تمام نروس سسٹم کی کوئ بیماری ہے تو نیورالوجسٹ کے پاس جانا چاھئیے۔ اکثر دیکھا گیا ہے کہ سر درد کے لئے نیورو سرجن کے پاس چلے جاتے ہیں۔ مرگی کے لئے بھی سرجن کے پاس چلے جاتے ہیں۔ یہ غلط طریقہ ہے۔ ڈاکٹر کی بھی ذمہ داری ہے کہ اگر کوئ ایسا مریض ان کے پاس آئے جو ان کی سکوپ آف پریکٹس یا ٹریننگ سے متعلق نہیں تو مریض کی راھنمائ کریں کہ کس قسم کے ڈاکٹر کے پاس جانا چاھئے۔
۴-اٹھارہ یا اس سے اوپر کے مریضوں کے لئے پہلا سٹاپ انٹرنسٹ ہوتا ہے۔ اگر انٹرنسٹ محسوس کرے کہ کسی مریض کو ہائر لیول آف کئر کی ضرورت ہے تو اسے متعلقہ سپیشلسٹ کے پاس بھیجنا چاہئیے۔
۵- جب بھی کسی ڈاکٹر کے پاس جائیں تو تمام میڈیکل ریکارڈز ساتھ لے کے جائیں۔ یہاں ڈاکٹر کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ ریکارڈ دیکھے اور کوئ دوائ دوبارہ سے نہیں لکھے جو مریض پہلے ہی لے رہا ہے مگر مختلف برانڈ کی۔ یا پھر مریض کو بتائے کہ یہ والی دوائ وہی ہے جو کسی دوسرے ڈاکٹر نے پہلے سے لکھی ہوئ ہے۔ دیکھنے میں آیا ہے کہ مریض ایک ہی دوائ تین مختلف ڈاکٹرز سے مختلف برانڈ کی استعمال کئے جا رہے ہوتے ہیں۔ گھر کے پڑھے لکھے افراد کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے فیملی ممبرز کی دواؤں بارے جانیں اور نظر رکھیں کہ ایسی کوئ غلطی نہیں ہو۔

Address

Bhimber Road

Opening Hours

Monday 10:00 - 21:00
Tuesday 10:00 - 21:00
Wednesday 10:00 - 21:00
Thursday 10:00 - 21:00
Friday 10:00 - 21:00
Saturday 10:00 - 21:00

Telephone

+92533709111

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Cheema Medcare posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Cheema Medcare:

  • Want your practice to be the top-listed Clinic?

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram