04/08/2025
اس ٹرے میں کیا کیا ہے یہ آپ سب جانتے ہیں لیکن اس کو کس ترتیب سے کھانا چاہیے کہ شوگر نہ بڑھے وہ ہم آپ کو بتاتے ہیں
سب سے پہلے پانی میں بھگوئے ہوئے چیا سیڈز ۔۔۔جس میں فائبر موجود ہو جو آپ کی آنتوں کی دیواروں پر نرم سی تہہ بنائے گا۔۔یہ تہہ اس کے بعد کھائے جانے والے کھانے کو فوری شوگر بڑھانے سے روکے گی۔ اور بھوک بھی دیر سے لگے گی۔ (آپ چیا سیڈز کی بجائے تازہ سبزیوں کا سلاد بھی لے سکتے ہیں)
اس کے بعد پروٹین جو کہ ابلے انڈوں کی صورت میں پلیٹ میں موجود ہیں۔ پروٹین آپ کو کافی دیر تک آہستہ آہستہ توانائی دیں گے۔ اور بھوک کا احساس مزید کم ہو گا
اس کے بعد کریلے گوشت کا سالن اور روٹی (اگر روٹی پر 1 چمچ دیسی گھی ہوتا تو مزید اچھا ہوتا ہے)۔ گندم کی بغیر چھنے آٹے کی روٹی سے آپ کو کاربوہائیڈریٹس اور فائبر ملے گا۔۔کریلوں سے وٹامنز گوشت سے پروٹین۔ مجموعی طور پر روٹی اور سالن آپ کو توانائی خوشی اور زبان کا ذائقہ سب دے گا
سلم ٹی ۔ جو ہاضمہ بہتر کرے گی۔ موڈ خوشگوار کرے گی۔اور آپ ہلکا محسوس کریں گے ۔ (یہ ٹی آپشنل ہے۔)
اگر آپ کوئی بھی قہوہ یا گرین ٹی لینا چاہیں تو کھانے کے آدھ گھنٹے بعد لیں تو زیادہ بہتر رہے گا
یہ پلیٹ ہماری شوگر کنٹرول پروگرام کی ایک لاہور کی رہائشی مریضہ کی ہے جو اپنی شوگر کو 9•10 سے 2•5 پر لا چکی ہیں
دن میں 2 بار انسولین لگاتی تھیں آخری بار انسولین شوگر کنٹرول پروگرام کو جوائن کرنے کے 12 ویں دن تک لگائی تھی
ان کا شوگر کنٹرول پروگرام مکمل ہو چکا ہے
گاہے بگاہے اپنی کھانے کی پلیٹ اور اپنی پراگریس ہمیں بھیجتی رہتی ہیں
ان کی رینڈم 140 تک اور فاسٹنگ 90 سے 100 کے درمیان آرہی ہے
بلڈپریشر بھی مکمل کنٹرول ہو چکا ہے
پہلے چند قدم چل کر سانس پھول جاتا تھا اب روزانہ 2 وقت واک کرتی ہیں
پیٹ کے گرد چربی ختم ہو چکی ہے
خود کو ایکٹیو توانا اور خوش محسوس کرتی ہیں