Qazi Medical store

Qazi Medical store Good Quality medicine

جانور پیدا کئے ہیں تیری وفا کے واسطے چاند سورج اور ستاروں کو ضیا کے واسطےکھیتیاں سرسبز ہیں تیری غذا کے واسطے یہ جہاں تیر...
17/08/2025

جانور پیدا کئے ہیں تیری وفا کے واسطے
چاند سورج اور ستاروں کو ضیا کے واسطے
کھیتیاں سرسبز ہیں تیری غذا کے واسطے
یہ جہاں تیرے لئے ہے اور تُو خُدا کے واسطے

On the night of September 7, 2025, skywatchers across Asia, Europe, Africa, and Australia will be treated to one of nature’s most magical shows—a total lunar eclipse, often called a Blood Moon. For more than 80 minutes, the Moon will glow in deep shades of red as it passes completely into Earth’s shadow, creating a breathtaking celestial display.

This fiery transformation occurs because Earth’s atmosphere bends and scatters sunlight. The shorter blue wavelengths are filtered out, while the longer red wavelengths reach the Moon, bathing it in a crimson hue that has inspired awe and wonder for thousands of years.

The best part? No special equipment is needed. Simply step outside, find a clear open view of the sky, and watch the eclipse unfold. It’s a perfect event to share with friends or family under the calm of the night.

What makes this eclipse even more remarkable is that it will be the longest lunar eclipse of 2025. Such alignments—when the Sun, Earth, and Moon line up in perfect harmony—are rare, which means missing it could mean waiting years for another like it.

Throughout history, Blood Moons have been wrapped in myths, legends, and spiritual symbolism. But whether you see it as a cosmic omen or a dazzling scientific wonder, one thing is certain: this is a night sky event you’ll never forget.

✨ Save the date, set a reminder, and prepare to witness the Moon turn fiery red in one of the most unforgettable sky shows of the year.

15/08/2025

دانتوں کی حقیقی آزادی

جشنِ آزادی کی رات تھی۔ میں نے خوب نعرے لگائے، ترانے گائے اور آخرکار یہ سوچ کر جلدی سو گیا کہ آزادی کی خوشیاں میٹھی نیند کے ساتھ مکمل کی جائیں۔ لیکن دو گھنٹے بعد ہی ایک دانت نے بغاوت کر دی۔ درد نے ایسا حملہ کیا کہ پوری آزادی کی خوشی کافور ہوگئی۔

میں نے طرح طرح کے ٹوٹکے آزمائے، کبھی نمک پانی، کبھی آئس پیک، لیکن دانت نے ہتھیار ڈالنے سے صاف انکار کر دیا۔ صبح آنکھ کھلی تو فوراً دانتوں کی گنتی کی۔ حساب لگایا تو اکتیس دانت نکلے۔ ایک غائب! پتہ چلا کہ ایک دانت ’’کیڑے کے قبضے‘‘ میں ہے اور گنتی میں آنے کے قابل ہی نہیں رہا۔

ڈاکٹر کے پاس پہنچا تو انہوں نے بڑی سنجیدگی سے پوچھا:
“بھائی صاحب! دانتوں کی سنتوں پر کتنا عمل کرتے ہیں؟”
میں نے معصومیت سے جواب دیا:
“ڈاکٹر صاحب! ابھی تک تو نہیں، لیکن آج شام مسجد کے امام صاحب سے پوچھ کر فوراً عمل شروع کر دوں گا۔”
ڈاکٹر نے میرا دانت دیکھا تو ہنس کر بولے:
“آپ کے دانت آزادی مانگ رہے ہیں۔ آپ نے ان کے حقوق ادا نہیں کیے۔ اور یہ بھی جان لیں کہ آپ کروڑ پتی ہیں۔ آپ کے منہ میں ایک کروڑ کے دانت چھپے ہیں۔”
یہ سن کر میں چونکا اور خوشی سے کہا:
واہ بھئی! بغیر لاٹری کے کروڑ پتی بن گیا

لیکن ڈاکٹر نے فوراً حقیقت بتائی:
“وضو کے وقت مسواک نہ کرنے اور کھانے کے بعد کلی نہ کرنے اور رات کو سوتے وقت دانتوں میں مسواک میں کوتاہی کرنے سے آپ نے اپنی دولت ضائع کر دی۔ یہ ایک دانت اسی لاپرواہی کا نتیجہ ہے۔”
میں نے ڈاکٹر سے ضد کی:
“ڈاکٹر صاحب! یہ کیڑا مجرم نمبر ون ہے۔ براہِ کرم اسے زندہ پکڑ کر میرے حوالے کریں، میں اس کا کڑا احتساب کرنا چاہتا ہوں۔”
ڈاکٹر قہقہہ لگا کر بولا:
“دن کے وقت تو تھوک کی یلگار دانتوں کو بچا لیتی ہے۔ لیکن رات کو جب آپ سو جاتے ہیں تو یہ بیکٹیریا کی فوج آرام کرنے چلی جاتی ہے۔ تب بیکٹیریا آزادی کا جشن شروع کرتے ہیں اور دانتوں کے مورچے میں چھپی خوراک پر یلغار کر دیتے ہیں۔ نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ دانت سڑنے لگتے ہیں اور آزادی کا نعرہ بلند کرتے ہیں۔”
حقیقی آزادی صرف نعرے لگانے سے نہیں آتی بلکہ دانتوں کو بھی آزادی دینی ہوتی ہے۔ آزادی اس بات میں ہے کہ ان کے حقوق ادا کیے جائیں: مسواک کی جائے، کھانے کے بعد کلی ہو، صفائی کا خیال رکھا جائے۔ ورنہ ایک دن دانت واقعی آزادی کا اعلان کر دیں گے اور کہیں گے:
“ہم نے اپنا راستہ الگ کر لیا ہے۔ اب منہ میں رہنا ہمیں منظور نہیں!”

ضروری معلومات
13/08/2025

ضروری معلومات

سانپ کا کاٹا: کیا کریں، کیا نہ کریں

٭ بارشوں یا حبس کے موسم میں سانپوں کے کاٹنے کے واقعات زیادہ ہوتے ہیں
٭ زہریلے سانپوں کے 30 سے 40 فیصد بائیٹ ڈرائی ہوتے ہیں، یعنی وہ زہر نہیں چھوڑتے
٭ اموات ہسپتال پہنچنے میں تاخیر کی وجہ سے ہوتی ہیں

عملی اقدامات
٭ سانپ زہریلا ہو یا نہ ہو، ہر صورت میں فوراً ہسپتال جائیں
٭ متاثرہ حصے کو حرکت نہ دیں
٭ اس پر برف نہ لگائیں
٭ سخت پٹی نہ باندھیں
٭ اس جگہ پر کٹ نہ لگائیں
٭ زہر چوسنے کی کوشش نہ کریں
For more content visit our website: www.shifanews.com

04/08/2025

Very good step,
Appreciated

آپ نے اکثر ادویات کے نام کے ساتھ اس طرح HCl لکھا دیکھا ہوگا، اور سکول میں کیمسٹری پڑھ کر اپکو یہ تو معلوم ہوگا کہ HCl یع...
05/02/2024

آپ نے اکثر ادویات کے نام کے ساتھ اس طرح HCl لکھا دیکھا ہوگا، اور سکول میں کیمسٹری پڑھ کر اپکو یہ تو معلوم ہوگا کہ HCl یعنی hydrochloric acid ایک تیزاب ہے۔ اسی طرح آپ نے کچھ ادویات کے ناموں کے ساتھ "citrate" یا "acetate" یا "sodium" یا "sulfate" وغیرہ لکھا دیکھا ہوگا۔ تو ادویات کے ناموں کے ساتھ ان کیمکلز کو کیوں لکھا جاتا ہے ؟ اس کے لیے ہمیں دو باتوں کو سمجھنا ہوگا

1- پہلی بات یہ کہ ہمارے پاس جتنی ادویات موجود ہیں ان میں سے اکثریت کو ہم دو کیٹاگریز میں تقسیم کرسکتے ہیں ؛ "ویک ایسڈز" (weak acids) اور "ویک بیسز" (weak bases)۔ اگر آپ نے بنیادی کیمسٹری پڑھ رکھی ہے تو آپکو ان چیزوں کے متعلق معلوم ہونا چاہیے۔

2- دوسری بات یہ کہ زیادہ تر ادویات اپنی اصل حالت میں ("اصل حالت سے کیا مراد ہے، اسکی وضاحت ابھی ہو جائے گی) اپنے اندر کچھ خامیاں رکھتی ہیں۔ سب سے بڑی خامی تو یہ کہ اکثر ادویات پانی میں صحیح سے حل نہیں ہوتیں، اور اگر آپ نے کوئی گولی کھائی ہے جو آپکے نظام انہضام میں پہنچ چکی ہے تو اسے پانی میں حل ہونا ضروری ہے، کیونکہ اپکے نظام انہضام کا ماحول aqueous ہے، یعنی نظام انہضام میں کھانا اور دوسری چیزیں پانی میں حل ہوکر پھر خون میں جذب ہوتی ہیں۔

تو اپنی دوائی کو پانی میں حل ہونے کے قابل بنانے کے لیے کیا کیا جائے ؟ اس کام کے لیے ہم اپنی دوائی کا "سالٹ" بنائیں گے۔ کیونکہ سالٹ کی کیمائی ساخت اسے اچھے سے پانی میں حل ہونے کے قابل بناتی ہے۔ یہاں سالٹ سے مراد ہمارے عام کھانے والا نمک تو نہیں ہے، البتہ وہ بھی ایک سالٹ ہی ہے۔

پھر سے اپکی کیمسٹری کا امتحان آتا ہے تو یہ بتائیں کہ سالٹ کب بنتا ہے ؟ جب ایسڈ اور بیس کا ریکشن ہوتا ہے تو سالٹ بنتا ہے (اور اکثر ساتھ میں پانی بھی بنتا ہے، لیکن ہمیشہ نہیں)۔

اور اب پہلی بات یاد کریں، وہ یہ کہ اکثر ادویات ویک ایسڈ یا ویک بیس ہوتی ہیں۔ تو فرض کریں کہ ہماری دوائی ایک ویکی بیس ہے، (جیسے تصویر میں آپکو metformin نظر آرہی ہے) تو اس دوائی کا ریکشن میں ایک "سٹرانگ ایسڈ" سے کرواؤں گا۔ جس سے میری دوائی کا سالٹ بن جائے گا، اور وہ سالٹ ہوگا "metformin hydrochloride"۔ تو اسی لیے دوائی کا نام metformin HCl لکھا گیا ہے۔

اسی طرح اگر کوئی دوائی ویک ایسڈ ہے تو اسکا سالٹ بنانے کے لیے اسے کسی "سٹرانگ بیس" سے ریکٹ کروایا جائے گا۔ جیسا کہ NaOH اور اس طرح جو سالٹ بنے گا اس کے نام کے ساتھ "سوڈیم" آئے گا۔

اس لیے اصل میں ادویات کے سالٹ کے نام کے ساتھ ان مختلف کیمیکلز کے نام لکھے جاتے ہیں۔ سالٹ کی صورت میں ادویات پانی میں بہت اچھے سے حل ہوتی ہیں، ساتھ ہی کچھ اور فوائد بھی ہوتے ہیں جن سے دوائی کی کارکردگی بڑھ جاتی ہے۔ اس لیے زیادہ تر ادویات اپنے سالٹ کی صورت میں ہوتی ہیں۔

جاتے جاتے آپکے دماغ میں تھوڑی اور کیمسٹری "ٹھونس" دوں۔ وہ یہ کہ "زیادہ تر" صورتوں جب ایک "ویک ایسڈ" ایک "سٹرانگ بیس" سے ریکٹ کرتا ہے تو جو سالٹ بنتا ہے وہ "ویک بیس" کے طور پر عمل کرتا ہے۔ اسی طرح "ویک بیس" اور "سٹرانگ ایسڈ" کے ریکشن سے بننے والا سالٹ "ویک ایسڈ" کے طور پر عمل کرتا ہے۔ وارث_علی

یہ بات دوائی کے نظام انہضام سے خون میں جذب ہونے کے لیے بہت ضروری ہے۔ کیونکہ نظام انہضام میں جاکر دوائی کو سالٹ کی صورت سے واپس اپنی اصل حالت میں آنا ہوتا ہے (اصل حالت یعنی سالٹ بننے سے پہلے والی حالت)، اور وہاں پر نظام انہضام کی پی ایچ کا بڑا اہم کردار ہوتا.

لیکن ابھی کے لیے اتنا کافی ہے، مزید کیمسٹری جیسے "خشک" مضمون سے اپکو تنگ نہیں کروں گا، مجھے تو خود کیمسٹری پسند نہیں۔ البتہ یہ کیمسٹری تو ہمارے جسم کے اندر باہر ہر جگہ پھیلی ہوئی ہے۔۔۔
Copied

04/10/2023
29/09/2023
1: ہڈیوں کی تعداد: 206 2: پٹھوں کی تعداد: 639 3: گردے کی تعداد: 2 4: دودھ کے دانتوں کی تعداد: 20 5: پسلیوں کی تعداد: 24 ...
24/09/2023

1: ہڈیوں کی تعداد: 206
2: پٹھوں کی تعداد: 639
3: گردے کی تعداد: 2
4: دودھ کے دانتوں کی تعداد: 20
5: پسلیوں کی تعداد: 24 (12 جوڑے)
6: دل کے چیمبرز کی تعداد: 4
7: سب سے بڑی شریان: شہ رگ
8: نارمل بلڈ پریشر: 120/80 ایم ایم ایچ جی

9: خون کا پی ایچ: 7.4
10: ریڑھ کی ہڈی میں ریڑھ کی ہڈی کی تعداد: 33
11: گردن میں ریڑھ کی ہڈی کی تعداد: 7
12: درمیانی کان میں ہڈیوں کی تعداد: 6
13: چہرے پر ہڈیوں کی تعداد: 14
14: کھوپڑی میں ہڈیوں کی تعداد: 22
15: سینے میں ہڈیوں کی تعداد: 25
16: بازو میں ہڈیوں کی تعداد: 6
17: انسانی بازو میں پٹھوں کی تعداد: 72
19: قدیم ترین رکن: چمڑا
20: سب سے بڑی خوراک: جگر
21: سب سے بڑا خلیہ: مادہ بیضہ
22: سب سے چھوٹا خلیہ: سپرم سیل
23: سب سے چھوٹی ہڈی: درمیانی کان کی رکاب
24: پہلا ٹرانسپلانٹ شدہ عضو: ایک گردہ
25: پتلی آنت کی اوسط لمبائی: 7 میٹر
26: بڑی آنت کی اوسط لمبائی: 1.5 میٹر
27: نوزائیدہ بچے کا اوسط وزن: 3 کلوگرام
28: ایک منٹ میں دل کی دھڑکن: 72 بار
29: جسمانی درجہ حرارت: 37 °C
30: خون کا اوسط حجم: 4 سے 5 لیٹر

19/09/2023
05/07/2023

Address

Hafiz Abad

Opening Hours

Monday 15:30 - 21:00
Tuesday 15:30 - 21:00
Wednesday 15:30 - 21:00
Thursday 15:30 - 21:00
Friday 15:30 - 21:00
Saturday 15:30 - 21:00
Sunday 15:30 - 21:00

Telephone

+923459831578

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Qazi Medical store posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Qazi Medical store:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram