Mustafai Medical Store & Cosmetics Center

Mustafai Medical Store & Cosmetics Center مصطفائی میڈیکل سٹور اپنے معزز کسٹمرکو دے رہا ہے خصوصی ڈسکاؤنٹ

دانت برش کرنا ہمارا روزمرہ کا معمول ہے۔ لیکن کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ ٹوتھ پیسٹ کی ٹیوب پر بالکل نیچے ایک رنگین چوک...
02/10/2025

دانت برش کرنا ہمارا روزمرہ کا معمول ہے۔
لیکن
کیا
آپ نے کبھی غور کیا ہے
کہ
ٹوتھ پیسٹ کی ٹیوب پر بالکل نیچے ایک رنگین چوکور ڈبہ بنا ہوتا ہے جو کلر کوڈ کہلاتا ہے۔

آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں
کہ
یہ کلر کوڈ کیا بتاتے ہیں۔

*سیاہ*
ٹوتھ پیسٹ کی ٹیوب کے نیچے بنے کلر کوڈ کا سیاہ رنگ ظاہر کرتا ہے کہ یہ صرف کیمیکلز سے بنا ہوا ٹوتھ پیسٹ ہے۔

*سرخ*
سرخ رنگ کا کوڈ ظاہر کرتا ہے کہ ٹوتھ پیسٹ قدرتی اور کیمیائی اجزا کی آمیزش سے بنایا گیا ہے۔

*نیلا*
نیلے رنگ کا مطلب ہے کہ ٹوتھ پیسٹ میں قدرتی اجزا اور دوائیں شامل ہیں۔ یہ ٹوتھ پیسٹ دانتوں کی کسی قسم کی بیماری رکھنے والے افراد کو تجویز کیا جاتا ہے۔

*سبز*
سبز کلر کوڈ ٹوتھ پیسٹ کے خالص قدرتی اجزا سے بنے ہونے کی نشاندہی کرتا ہے۔

ماہرین کے مطابق جب بھی ٹوتھ پیسٹ خریدا جائے تو ان کلر کوڈز کو ذہن میں رکھتے ہوئے خریدا جائے۔

بچوں کے لیے سیاہ کلر کوڈ والے ٹوتھ پیسٹ نقصان دہ ثابت ہوسکتے ہیں.

جو صرف کیمیکلز سے بنائے گئے ہوتے ہیں۔

اسی طرح سبز کلر کوڈ والے ٹوتھ پیسٹ دانتوں کی صحت کے لیے موزوں ہیں۔

17/09/2025

*لیپڈ پروفائل(Lipid Profile) کیا ہے؟*
ایک مشہور ڈاکٹر نے لیپڈ پروفائل کو بہت اچھے طریقے سے سمجھایا اور اسے ایک منفرد کہانی کے ذریعے بیان کیا۔
تصور کریں کہ ہمارا جسم ایک چھوٹا سا شہر ہے۔ اس شہر کا سب سے بڑا بد معاش ہے – *کولیسٹرول*۔
اس کے کچھ ساتھی بھی ہیں۔ اس کا اہم ساتھی ہے – *ٹرائی گلیسرائیڈ*۔
ان کا کام گلیوں میں گھومنا، شرارت کرنا اور سڑکوں کو بلاک کرنا ہے۔
*دل* اس شہر کا مرکزی چوک ہے۔ تمام سڑکیں دل تک جاتی ہیں۔
جب یہ بدمعاش تعداد میں بڑھنے لگتے ہیں، تو آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ کیا ہوتا ہے۔ یہ دل کے کام میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔
لیکن ہمارے جسم-شہر میں ایک پولیس فورس بھی تعینات ہے – *HDL*۔
اچھا پولیس والا ان بد معاشو ں کو پکڑتا ہے اور جیل یعنی *(جگر)* میں ڈال دیتا ہے۔
پھر جگر انہیں جسم سے نکال دیتا ہے – ہمارے نکاسی کے نظام کے ذریعے۔
لیکن ایک برا پولیس والا بھی ہے – *LDL* جو طاقت کا بھوکا ہے۔
‏LDL ان غنڈوں کو جیل سے نکال کر دوبارہ گلیوں میں چھوڑ دیتا ہے۔
جب اچھا پولیس والا *HDL* کم ہو جاتا ہے، تو پورا شہر تہ و بالا ہو جاتا ہے۔
کیا آپ ایسے شہر میں رہنا چاہیں گے؟
کیا آپ ان غنڈوں کو کم کرنا اور اچھے پولیس والوں کی تعداد بڑھانا چاہتے ہیں؟
تو چہل قدمی شروع کردیں!*
ہر قدم کے ساتھ *HDL* بڑھے گا، اور بدمعاش جیسے *کولیسٹرول، ٹرائی گلیسرائیڈ* اور *LDL* کم ہوں گے۔
آپ کا جسم (شہر) دوبارہ زندہ ہو جائے گا۔
آپ کا دل – شہر کا مرکز – بدمعاشوں کی بندش کی وجہ سے یعنی (ہارٹ بلاک)* سے محفوظ رہے گا۔
اور جب دل صحت مند ہوگا، تو آپ بھی صحت مند ہوں گے۔
اس لیے جب بھی موقع ملے – چلنا شروع کریں!
*صحت مند رہیں...* اور *آپ کی صحت کے لیے دعا گو ہیں*
*یہ مضمون آپ کو HDL (اچھا کولیسٹرول) بڑھانے اور LDL (برا کولیسٹرول) کم کرنے کا بہترین طریقہ بتاتا ہے، یعنی چلنا۔*
ہر قدم HDL کو بڑھاتا ہے۔ اس لیے – *آگے بڑھیں اور چلتے رہیں۔*
*سینئر سٹیزنز ویک مبارک ہو*
ان چیزوں کو کم کریں:
1. نمک
2. چینی
3. بلیچڈ ریفائنڈ آٹا
4. ڈیری مصنوعات
5. پروسیسڈ غذائیں

*یہ چیزیں روزانہ کھائیں:*
1. سبزیاں
2. دالیں
3. پھلیاں
4. گری دار میوے
5. کولڈ پریسڈ تیل
6. پھل

*تین چیزیں بھولنے کی کوشش کریں:*
1. آپ کی عمر
2. آپ کا ماضی
3. آپ کی شکایات

*چار اہم چیزیں اپنائیں:*
1. آپ کا خاندان
2. آپ کے دوست
3. مثبت سوچ
4. صاف اور خوش آئند گھر

*تین بنیادی چیزیں اپنائیں:*
1. ہمیشہ مسکرائیں
2. اپنی رفتار سے باقاعدہ جسمانی سرگرمی کریں
3. اپنا وزن چیک اور کنٹرول کریں

*چھ ضروری زندگی کے عادات جو آپ کو اپنانی چاہئیں:*
1. پیاس لگنے کا انتظار نہ کریں، پانی پئیں۔
2. تھک جانے کا انتظار نہ کریں، آرام کریں۔
3. بیمار ہونے کا انتظار نہ کریں، میڈیکل چیک اپ کروائیں۔
4. معجزوں کا انتظار نہ کریں، اللہ پر بھروسہ کریں۔
5. کبھی اپنے آپ پر سے بھروسہ نہ ٹوٹنے دیں۔
6. مثبت رہیں اور ہمیشہ بہتر کل کی امید رکھیں۔
اگر آپ کے دوست اس عمری گروپ *(45-80 سال)* میں ہیں، تو براہ کرم یہ ان تک پہنچائیں۔
*سینئر سٹیزنز ویک مبارک ہو!*
اپنے جاننے والے تمام پیارے بزرگوں کو یہ پیغام بھیجیں۔
اللہ آپ پر بہت رحمتیں نازل فرمائے۔ ایک بار درود شریف پڑھ لیں۔

*Zeeshan Ali

17/09/2025

پہلے آئے پہلے پائے
اہل علاقہ کولوتارڑکےلیےخوشخبری
مصطفائی میڈیکل سٹور پہلے 30دن اپنے معزز کسٹمرکو خصوصی ڈسکاؤنٹ دے رہا ہے

Low Blood Pressure VS High Blood Pressure
16/09/2025

Low Blood Pressure VS High Blood Pressure

Near Farooq e azam chowk Hospital Road Kolo Tarar
15/09/2025

Near Farooq e azam chowk Hospital Road Kolo Tarar

New Golden Purl with Gluta Serum Available at Mustafai M/S
15/09/2025

New Golden Purl with Gluta Serum Available at Mustafai M/S

الحمداللہ مصطفائی میڈیکل سٹورہسپتال روڈ پرشفٹ ہو گیاہےایڈریس سِول ہسپتال روڈ نزد فاروقِ اعظم چوک کولو تارڑ ضلع حافظ آباد...
10/09/2025

الحمداللہ مصطفائی میڈیکل سٹورہسپتال روڈ پرشفٹ ہو گیاہے
ایڈریس سِول ہسپتال روڈ نزد فاروقِ اعظم چوک کولو تارڑ ضلع حافظ آباد
ذیشان علی مصطفائی
03470684026

شوگر کے مریض اکثر اپنی خوراک میں گندم کو بےضرر سمجھتے ہیں حالانکہ یہ خون میں شکر کی سطح کو تباہ کن حد تک بڑھا دیتی ہے۔ گ...
19/08/2025

شوگر کے مریض اکثر اپنی خوراک میں گندم کو بےضرر سمجھتے ہیں حالانکہ یہ خون میں شکر کی سطح کو تباہ کن حد تک بڑھا دیتی ہے۔

گندم میں موجود کاربوہائیڈریٹس خاص طور پر ریفائن شدہ آٹا (میدہ)، جسم میں جا کر تیزی سے گلوکوز میں تبدیل ہو جاتے ہیں۔
بلڈ شوگر اچانک آسمان کو چھونے لگتی ہے۔

گندم میں امیلوپیکٹین-اے نامی ایک کاربوہائیڈریٹ پایا جاتا ہے جو گلوکوز میں بہت تیزی سے بدلتا ہے

یہاں تک کہ چینی سے بھی زیادہ رفتار سے یہی وجہ ہے کہ گندم کی روٹی یا پراٹھا کھاتے ہی شوگر لیول اچانک بڑھ جاتا ہے اور انسولین کی زیادہ مقدار درکار ہوتی ہے۔

مزید یہ کہ گندم میں گلیوٹن موجود ہوتا ہے، جو آنتوں میں سوزش پیدا کر سکتا ہے اور نظامِ ہضم کو متاثر کرتا ہے۔
اس سے انسولین کی حساسیت کم ہو جاتی ہے اور ذیابطیس مزید بگڑتی ہے۔

شوگر کے مریضوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ مکمل طور پر متبادل تلاش کریں جو کم گلائیسیمک انڈیکس والے ہوں

یاد رکھیں
روٹی کا ایک نوالہ آپ کی محنت پر پانی پھیر سکتا ہے۔ اگر شوگر ریورس کرنا چاہتے ہیں تو گندم سے ناتا توڑنا پڑے گا۔

مختلف قہوہ جات اور ان کے بہترین طبی فوائد 🌿آج کل چائے کا استعمال حد سے زیادہ بڑھ چکا ہے، لیکن سچ یہ ہے کہ زیادہ چائے صحت...
18/08/2025

مختلف قہوہ جات اور ان کے بہترین طبی فوائد 🌿

آج کل چائے کا استعمال حد سے زیادہ بڑھ چکا ہے، لیکن سچ یہ ہے کہ زیادہ چائے صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے، خاص طور پر جب اس میں ملاوٹ شدہ پتی، چینی اور ناقص دودھ استعمال کیا جائے۔ اس کے برعکس قہوہ جات قدرتی جڑی بوٹیوں سے تیار ہوتے ہیں اور صحت کو فائدہ پہنچاتے ہیں۔

آئیے جانتے ہیں چند مفید قہوہ جات اور ان کے طبی فوائد:

☕ لونگ، دارچینی قہوہ:
اینٹی سیپٹک، بلغم ختم کرے، بھوک بڑھائے، جگر کو طاقت دے، جسم کی فالتو چربی کم کرے، پتھری میں مفید۔

☕ ادرک قہوہ:
ہاضمہ بہتر، بھوک میں اضافہ، ریاح خارج کرے، رنگت نکھارے۔

☕ تیز پات قہوہ:
دل، دماغ اور معدے کے لیے طاقتور، سردرد میں مفید۔

☕ اجوائن قہوہ:
ریاح کا خاتمہ، بخار میں فائدہ مند، گرمی کے امراض میں مفید۔

☕ گل بنفشہ قہوہ:
کھانسی، نزلہ، گلے کی خراش، سانس کی بندش میں شفاء۔

☕ گورکھ پان قہوہ:
خون کی صفائی، خارش کا خاتمہ، بلڈ پریشر اور کولیسٹرول میں کمی۔

☕ ادرک + شہد قہوہ:
سردی، کھانسی، بند ناک اور موسمی اثرات سے تحفظ۔

☕ انجبار قہوہ:
دست بند کرے، آنتوں کو مضبوط بنائے، ٹانگوں کے درد میں مفید۔

☕ ڈاڑھی بوڑھ قہوہ:
فالج، لقوہ اور مردانہ/زنانہ کمزوریوں میں مفید۔

☕ گل سرخ قہوہ:
بلغم ختم، قبض دور، جسم کو نرم اور ہلکا رکھے۔

☕ کالی پتی قہوہ:
کمزوری ختم، پسینہ لائے، خون کی روانی تیز، سردی میں طاقتور۔

☕ لیمن گراس قہوہ:
بلغم، نزلہ، اسہال، لو بلڈ پریشر میں مفید۔

☕ زیرہ سفید + الائچی قہوہ:
معدے کی تیزابیت، بواسیر، بھوک بڑھانے اور ہاضمے کے لیے بہترین۔

☕ سونف قہوہ:
ریاح، کھانسی، معدے کی جلن، ہاضمے اور بھوک کے لیے مفید۔

☕ بادیان خطائی + دارچینی + الائچی قہوہ:
قوت ہاضمہ اور بھوک میں اضافہ، چائے کی عادت سے نجات۔

☕ بنفشہ + ملیٹھی قہوہ:
سینے کی جلن، کھانسی، قبض اور گلے کی خراش کا مؤثر علاج۔

☕ بہی دانہ + بنفشہ قہوہ:
نزلہ، دل اور گردے کے درد، پیشاب کی جلن، قبض میں فائدہ مند۔

☕ بنفشی قہوہ:
دائمی کھانسی، کیرا، ریشہ، نزلہ اور ہر موسم کے لیے مؤثر۔

🍵 چائے کی جگہ قہوہ اپنائیں، صحت
مند زندگی پائیں!

07/05/2024

مصطفائی میڈیکل سٹور نزد فاروق اعظم چوک کولوتارڑپر کام کے لئے ایک لڑکے کی ضرورت ہے.
رابطہ نمبر 03470684026

19/04/2024

Address

Near Chowk Farooq E Azam RHC Hospital Road Kolo Tarar District Hafizabad
Hafizabad

Opening Hours

Monday 07:00 - 23:00
Tuesday 07:00 - 23:00
Wednesday 07:00 - 23:00
Thursday 07:00 - 23:00
Friday 07:00 - 23:00
Saturday 07:00 - 23:00
Sunday 07:00 - 23:00

Telephone

+923470684026

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mustafai Medical Store & Cosmetics Center posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Mustafai Medical Store & Cosmetics Center:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram