Clinical Psychologist Hangu

Clinical Psychologist Hangu Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Clinical Psychologist Hangu, Psychologist, Hangu.

Clinical Psychologist and Speech Therapist

Clinical Psychologist with a wide range of experience seeking an opportunity to help people by applying my skills and knowledge.

06/05/2025

ضروری نہیں کہ ہر لکھا جانے والا لفظ پڑھنے والے کے معیار کے مطابق ہو ، لکھنے والا اپنی کیفیت جبکہ پڑھنے والا اپنی کیفیت میں ہوتا ہے۔۔۔۔۔مسکراٸیں اور دوسروں کے مسکرانے کی وجہ بنیں کیونکہ مسکرانے کا نام ہے خوبصورت زندگی ، انسان عمر کے ہر حصّے میں تبدیل ہو سکتا ہے اور ہوتا رہتا ہے۔ کوشش کیجئے کہ یہ تبدیلی مثبت ہو منفی نہیں۔

03/05/2025

‏گُفتگو ایسے کیجیئے،
کہ اُمید کے دِیئے جَلیں، دِل نہیں،

قَدر ایسے کیجیئے،
کہ آپکے آس پاس والوں کو جِینے کا حوصلہ مِلے، زِندگی کو ہارنے کا نہیں۔۔۔۔۔۔

احساس ایسے کیجیئے،
کہ اِنسانوں کو اِنسانیت کا یَقین ہو جائے،
اِنسانیت کے اُٹھ جانے کا نہیں۔۔۔۔

کسی کے چہرے پر مسکراہٹ بکھیرنے کے لیے بیہودہ مزاق نہیں
معیاری اور مناسب الفاظ کا استعمال کیجیئے۔۔۔۔۔

25/04/2025

زندگی میں کئی بار ایسا وقت آتا ہے جب ہم ٹوٹ جاتے ہیں، بکھر جاتے ہیں۔ مشکلات ہمیں اس طرح روندتی ہیں کہ ہمیں لگتا ہے جیسے سب کچھ ختم ہو گیا ہو۔ لیکن ذرا ایک لمحے کے لیے رک کر، ایک درخت کو دیکھیے جو طوفانوں میں ٹوٹ جاتا ہے، شاخیں بکھر جاتی ہیں، لیکن پھر بھی وہ زمین کو نہیں چھوڑتا۔ وہیں سے، جہاں وہ ٹوٹا ہوتا ہے، ایک نئی زندگی پھوٹتی ہے۔ نئی کونپلیں، نئی شاخیں، اور نیا حوصلہ… وہ پھر سے جینے لگتا ہے، پھر سے پھیلنے لگتا ہے۔

ہم بھی اگر ہمت کریں، اگر ہم اپنی جڑوں پر یقین رکھیں، تو ہم بھی دوبارہ اُگ سکتے ہیں۔ ہماری زندگی کی شاخیں بھی نئی سمتوں میں پھیل سکتی ہیں، بس ضرورت ہے خود پر اعتماد کی، اور اس لمحے کی جس سے ہم دوبارہ آغاز کر سکیں۔

یاد رکھیے، ٹوٹ جانا ختم ہو جانا نہیں ہوتا۔ بعض اوقات یہ ایک نئے سفر کی شروعات ہوتی ہے۔ تو ہمت کیجیے! جہاں سے بکھرے تھے، وہیں سے نئی روشنی کی طرف قدم بڑھائیے۔ آپ کی شاخیں بھی ضرور پھیلیں گی، بس تھوڑا سا صبر، تھوڑی سی امید، تھوڑا سا حوصلا اور تھوڑی سی ہمت کی ضرورت ہے ۔
Psychologist
Nazish Orakzai
Copied #

22/03/2025

تین فطری قوانین جو کڑوے لیکن حق ہیں :-
پہلا قانون فطرت:
اگر کھیت میں" دانہ" نہ ڈالا جاۓ تو قدرت اسے "گھاس پھوس" سے بھر دیتی ہے....
اسی طرح اگر" دماغ" کو" اچھی فکروں" سے نہ بھرا جاۓ تو "کج فکری" اسے اپنا مسکن بنا لیتی ہے۔ یعنی اس میں صرف "الٹے سیدھے "خیالات آتے ہیں اور وہ "شیطان کا گھر" بن جاتا ہے۔
اس لئے مثبت سوچیں، اچھا سوچیں
دوسرا قانون فطرت:
جس کے پاس "جو کچھ" ہوتا ہے وہ" وہی کچھ" بانٹتا ہے۔ ۔ ۔
* خوش مزاج انسان "خوشیاں "بانٹتا ہے۔
* غمزدہ انسان "غم" بانٹتا ہے۔
* عالم "علم" بانٹتا ہے۔
* دیندار انسان "دین" بانٹتا ہے۔
* خوف زدہ انسان "خوف" بانٹتا ہے۔
اس لئے خود میں مثبت احساس پیدا کریں۔ اچھی چیزیں سیکھیں۔ مصروف رہیں۔ خوش رہیں۔
تیسرا قانون فطرت:
آپ کو زندگی میں جو کچھ بھی حاصل ہو اسے "ہضم" کرنا سیکھیں، اس لۓ کہ۔ ۔ ۔
* کھانا ہضم نہ ہونے پر" بیماریاں" پیدا ہوتی ہیں۔
* مال وثروت ہضم نہ ہونے کی صورت میں" ریاکاری" بڑھتی ہے۔
* بات ہضم نہ ہونے پر "چغلی" اور "غیبت" بڑھتی ہے۔
* تعریف ہضم نہ ہونے کی صورت میں "غرور" میں اضافہ ہوتا ہے۔
* غم ہضم نہ ہونے کی صورت میں "مایوسی" بڑھتی ہے۔
اس لئے ہضم کرنا سیکھیں۔
اپنی زندگی کو آسان بنائیں اور ایک" با مقصد" اور "با اخلاق" زندگی گزاریں، لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کریں
خوش رہیں۔۔۔خوشیاں بانٹیں۔۔۔۔

💐💐💐💐💐💐💐💐
15/03/2025

💐💐💐💐💐💐💐💐

24/12/2024

منفی خیالات

انسان کی فطرت کا ایک حصہ ہیں، اور ہر انسان کبھی نہ کبھی منفی خیالات کا سامنا کرتا ہے۔ یہ خیالات بعض اوقات ہمارے ذہن میں آتے ہیں اور ہماری زندگی کے مختلف پہلوؤں کو متاثر کرتے ہیں۔ تاہم، یہ ممکن ہے کہ ہم منفی خیالات کو کم کر سکیں، اور انہیں پازیٹو(مثبت) خیالات میں تبدیل کرنے کی کوشش کریں۔

منفی خیالات کو کم کرنے کے لیے اقدامات

آگاہی اور شعور

سب سے پہلے، یہ سمجھنا ضروری ہے کہ منفی خیالات سب کے ذہن میں آتے ہیں، اور یہ فطری بات ہے۔ لیکن ان کے بارے میں آگاہی حاصل کرنا اور ان پر قابو پانے کی کوشش کرنا ضروری ہے۔ جب آپ اپنے ذہن میں منفی خیالات کا مشاہدہ کریں، تو ان پر دھیان دینا اور انہیں چیلنج کرنا شروع کریں۔

مثبت خود کلامی (Positive Self-Talk)

منفی خیالات کا مقابلہ کرنے کے لیے مثبت خود کلامیاہم ہے۔ جب آپ کو منفی خیالات آئیں، تو انہیں چیلنج کریں اور اپنے آپ سے کہیں، میں یہ کر سکتا ہوں" یا "یہ مشکل ہے، مگر میں اس پر قابو پانے کی کوشش کروں گا۔

مائنڈفلنیس (Mindfulness) اور مراقبہ (Meditation)

مائنڈفلنیس اور مراقبہ ایسی تکنیکیں ہیں جو ذہن کو موجودہ لمحے پر مرکوز کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ جب آپ مائنڈفل ہوتے ہیں، تو آپ اپنے منفی خیالات کو زیادہ آسانی سے پہچان سکتے ہیں اور انہیں اپنی زندگی پر اثرانداز ہونے سے روک سکتے ہیں۔
- مراقبہ آپ کو ذہن کی سکونت اور توجہ میں مدد دیتا ہے، جس سے منفی خیالات کم ہو سکتے ہیں۔

22/12/2024

ﺗﻌﻠﻘﺎﺕ ﻧﺎﮐﺎﻡ ﮐﯿﻮﮞ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ؟
ﺩﻭ ’ ﺿﺮﻭﺭﺕ ﻣﻨﺪ ‘ ۔۔۔ﺟﺐ ﺁﭘﺲ ﻣﯿﮟ ﺗﻌﻠﻖ ﺑﻨﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺗﻮ۔۔۔ﺷﺮﻭﻉ ﺷﺮﻭﻉ ﻣﯿﮟ۔۔۔ﺑﮩﺖ ﺧﻮﺵ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﺩﻭﻧﻮﮞ۔۔۔ﺩﻝ ﮨﯽ ﺩﻝ ﻣﯿﮟ۔۔۔ﺳﻮﭺ ﺭﮨﮯ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ۔۔۔ﯾﮧ ﻭﮨﯽ ﮨﮯ۔۔۔ﺟﺲ ﮐﺎ ﻣﯿﮟ۔۔۔ﺁﺝ ﺗﮏ ﺍﻧﺘﻈﺎﺭ ‏( ﮐﺮﺗﯽ ﯾﺎ ‏) ﮐﺮﺗﺎ ﺁﯾﺎ ﮨﻮﮞ۔۔۔
ﯾﮧ ﻭﮨﯽ ﺧﺎﺹ ﮨﮯ۔۔۔ﺟﻮ ﻣﯿﺮﯼ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﻮ۔۔۔ﺧﻮﺷﯿﻮﮞ ﺳﮯ ﺑﮭﺮ ﺩﮮ ﮔﺎ۔۔۔ﻏﻤﻮﮞ ﺳﮯ ﻧﺠﺎﺕ ﺩﻻﺋﮯ ﮔﺎ۔۔۔ﻣﯿﺮﮮ ﺯﺧﻢ ﺑﮭﺮﮮ ﮔﺎ۔۔۔ﻣﺎﺿﯽ ﮐﻮ ﻣﺮﮨﻢ ﻟﮕﺎﺋﮯ ﮔﺎ۔۔۔ﻣﯿﺮﮮ ﻟﺌﮯ ﺗﺎﺭﮮ ﺗﻮﮌ ﮐﮯ ﻻﺋﮯ ﮔﺎ۔۔۔ﻣﯿﮟ ﺭﻭﺅﮞ ﺗﻮ ﻣﺠﮭﮯ۔۔۔ﮨﻨﺴﺎﺋﮯ ﮔﺎ۔۔۔ﻣﯿﮟ ﺭﻭﭨﮭﻮﮞ ﺗﻮ۔۔۔ﻣﺠﮭﮯ ﻣﻨﺎﺋﮯ ﮔﺎ۔۔۔ﻣﺮﺗﮯ ﺩﻡ ﺗﮏ۔۔۔ﻣﯿﺮﺍ ﺳﺎﺗﮫ ﻧﺒﮭﺎﺋﮯ ﮔﺎ۔۔۔ﮔﻮ ﮐﮯ ﻣﯿﺮﯼ ﺗﻤﺎﻡ ﺿﺮﻭﺭﺗﯿﮟ ۔۔۔ﺟﻨﮭﯿﮟ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺧﻮﺍﮨﺸﻮﮞ ﮐﺎ ﻧﺎﻡ۔۔۔ﺩﮮ ﺭﮐﮭﺎ ﮨﮯ ﮐﻮ۔۔۔ﭘﻮﺭﯼ ﮐﺮﮮ ﮔﺎ۔۔۔ﺩﻭﻧﻮﮞ ﮐﻮ ﯾﮧ ﻧﮩﯿﮟ ﭘﺘﺎ ﮨﻮﺗﺎ ﮐﮧ۔۔۔ﺍﻧﺪﺭ ﺳﮯ ﮨﻢ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﮨﯽ۔۔۔ﺿﺮﻭﺭﺕ ﻣﻨﺪ ﮨﯿﮟ ﯾﻌﻨﯽ۔۔۔ﺻﺮﻑ ﻟﯿﻨﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﮨﯿﮟ۔۔۔ﺩﯾﻨﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﻧﮩﯿﮟ۔۔۔
ﺟﺐ ﺗﻌﻠﻖ ﮐﺎ۔۔۔ ’ ﻧﯿﺎ ﭘﻦ ‘ ۔۔۔ﺧﺘﻢ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﺗﻮ۔۔۔ﺍﯾﮏ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﺳﮯ۔۔۔ﺑﺎﻧﺪﮬﯽ ﺍﻣﯿﺪﯾﮟ ﺑﮭﯽ۔۔۔ﻣﺮﻧﮯ ﻟﮕﺘﯽ ﮨﯿﮟ۔۔۔ﺩﻭﻧﻮﮞ ﯾﮧ ﺳﻮﭼﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ۔۔۔ﯾﮧ ﻭﮦ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ ۔۔۔ﺟﺴﮯ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺳﻤﺠﮭﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ۔۔۔ﻣﯿﺮﯼ ﺿﺮﻭﺭﺗﯿﮟ ﭘﻮﺭﯼ ﮐﺮﮮ ﮔﺎ ۔۔۔ﺩﻭﻧﻮﮞ ﮐﻮ ﺩﺭﺩ ﮨﻮ ﻧﮯ ﻟﮕﺘﺎ ﮨﮯ۔۔۔ﺩﻭﻧﻮﮞ ﺍﯾﮏ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﺳﮯ۔۔۔ﺩﻭﺭ ﮨﻮﻧﮯ ﻟﮕﺘﮯ ﮨﯿﮟ۔۔۔ﻓﻮﺭﺍََ ﻣﯿﺴﺞ ﮐﺎ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﻨﮯ ﻭﺍﻟﮯ۔۔۔ﺍﯾﮏ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﮐﻮ۔۔۔ﮐﺌﯽ ﮐﺌﯽ ﺩﻥ ﺟﻮﺍﺏ ﻧﮩﯿﮟ ﺩﯾﺘﮯ۔۔۔ﺩﻭﻧﻮﮞ ﮐﮯ ﺩﺭﻣﯿﺎﻥ۔۔۔ﮐﺎﻟﺰ ﮐﻢ ﮨﻮ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﯿﮟ۔۔۔ﺑﻠﯿﻢ ﮔﯿﻢ ﺷﺮﻭﻉ ﮨﻮ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ۔۔۔ﺗﻢ ﯾﮧ ﮨﻮ۔۔۔ﺗﻢ ﻭﮦ ﮨﻮ۔۔۔ﺗﻢ ﺍﯾﺴﮯ ﮨﻮ۔۔۔ﺗﻢ ﻭﯾﺴﮯ ﮨﻮ۔۔۔ﯾﮧ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ؟۔۔۔ﻭﮦ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ؟۔۔۔ﺗﻢ ﯾﮧ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﺗﮯ۔۔۔ﺗﻢ ﻭﮦ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﺗﮯ۔۔۔ﻻﺷﻌﻮﺭ ﮐﯽ ﻟﮍﺍﺋﯽ۔۔۔ﺷﻌﻮﺭﯼ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ ﮨﻮﻧﮯ ﻟﮕﺘﯽ ﮨﮯ۔۔۔ﯾﮩﺎﮞ ﺗﮏ ﮐﮯ ﺑﺎﺕ۔۔۔ﺑﺮﯾﮏ ﺍَﭖ ﺗﮏ ﭘﮩﻨﭻ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ۔۔۔
ﺟﻮ ﮨﺎﺗﮫ ﻣﯿﮟ ﮨﻮ۔۔۔ﺍﺳﮯ ﭼﮭﻮﮌﻧﮯ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ۔۔۔ﮐﺴﯽ ﻧﺌﮯ ﮐﯽ ﺗﻼﺵ۔۔۔ﺷﺮﻭﻉ ﮨﻮ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ۔۔۔ﺍﯾﮏ ﺿﺮﻭﺭﺕ ﻣﻨﺪ۔۔۔ﺩﻭﺳﺮﮮ ﺿﺮﻭﺭﺕ ﻣﻨﺪ ﮐﻮ۔۔۔ﭼﮭﻮﮌ ﮐﺮ۔۔۔ﮐﭽﮫ ’ ﻧﯿﺎ ‘ ﮈﮬﻮﻧﮉﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ۔۔۔ﻧﮑﻞ ﮐﮭﮍﺍ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ۔۔۔ﻧﺌﮯ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ۔۔۔ﺟﺐ ’ ﻧﯿﺎ ﭘﻦ ‘ ﺧﺘﻢ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﺗﻮ۔۔۔ﭘﺘﺎ ﭼﻠﺘﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ۔۔۔ﯾﮧ ﺑﮭﯽ ﺿﺮﻭﺭﺕ ﻣﻨﺪ ﮨﮯ۔۔۔
ﮐﮩﺎﻧﯽ ﺧﻮﺩ ﮐﻮ۔۔۔ﺑﺎﺭ ﺑﺎﺭ ﺩﮬﺮﺍﺗﯽ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ۔۔۔ﮐﺮﺩﺍﺭ ﮐﻮ ﺳﻤﺠﮫ ﻧﮩﯿﮟ ﺁﺗﯽ ﮐﮧ۔۔۔ﮐﮩﺎﻧﯽ ﺗﺐ ﺧﺘﻢ ﮨﻮ ﮔﯽ۔۔۔ﺯﻧﺪﮔﯽ ﺧﻮﺷﯿﻮﮞ ﺳﮯ۔۔۔ﻣﺤﺒﺖ ﺳﮯ۔۔۔ﺗﺐ ﺑﮭﺮﮮ ﮔﯽ ﺟﺐ۔۔۔ﯾﮧ ﺳﻤﺠﮫ ﺁ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﯽ ﮐﮧ۔۔۔ﻟﯿﻨﮯ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﮐﻮ۔۔۔ﺩﯾﻨﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﮐﻢ ﮨﯽ ﻣﻠﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﻣﮕﺮ۔۔۔ﺩﯾﻨﮯ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﭘﺮ۔۔۔ﺩﻧﯿﺎ ﭨﻮﭦ ﭘﮍﺗﯽ ﮨﮯ۔

14/10/2024

عورت۔۔۔۔❤️
پتہ ہے عورت کی سب سے بڑی خُوبی کیا ہے وہ بات بات پہ مرد کی طرح مردانگی نہیں دکھاتی، "_عورت_" وہ مرد پہ تھپڑوں کی بارش نہیں کرتی،
وہ مرد کو اُس کی اولاد کے سامنے گندی گالیاں نہیں دیتی، وہ غیرت کے نام پہ مردوں کے قتل نہیں کرتی، وہ مردکو غُصے میں طلاق نہیں دیتی، وہ گلیوں بازاروں میں مرد پہ آوازیں نہیں کَستی، وہ مرد جو کہتے کہ عورتوں کی عقل اس کے گھٹنوں میں ہے اصل میں وہ پاگل ہے،، جب وہ آس سے ہوتی ہے تو اپنی پسند کی سب چیزیں چھوڑ دیتی ہے اپنی اولاد کے لیے،جب اولاد جنم دیتی ہے تو زندگی اور موت کی کشمکش میں ہوتی ہے، پتہ ہی نہیں ہوتا کہ جیے گی یا مَر جائے گی، دو سو چھ ہڈیاں بیک وقت ٹوٹنے کے جتنا درد سہتی ہے ایک بچے کو جنم دیتے وقت، اتنا درد کبھی محسوس بھی کیا ہے تم نے. عورت بہت ہی پیاری چیز ہے، یہ مرد کے کردار پہ اُنگلیاں نہیں اُٹھاتی، یہ مرد کو اُس کے ماضی کے طعنے نہیں دیتی، عورت بیٹی ہے تو رب کی رحمت ہے، ماں ہے تو قدموں تلے جنت لیے پھرتی ہے" وہ کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ ”وجود زَن سے ہے کائنات میں رنگ ❤️🦋۔۔۔۔۔۔۔۔💯
Copied..

07/10/2024

گھبراہٹ (Panic)کم کرنے کے لیےکچھ آزمودہ کارآمد تجاویز:

آھستہ سانس لیں۔ جب گھبراہٹ کا حملہ ہو تو اکژ اوقات سانس تیز اور ناہموار ہوجاتی ہے۔ سانس کی رفتار کو آھستہ کرنے کے لیے سانس لیتے
ہوئے تین تک گنیں اور سانس چھوڑتے ہوئے بھی تین تک گنیں۔
پٹھوں (muscle)کو ڈھیلا چھوڑ دیں۔ کسی پرسکون جگہ کا انتخاب کرکے بیٹھ جائیں اور اپنے پیروں سے لے کر سر تک کے اعصاب کو سخت کریں پھر ڈھیلا چھوڑ دیں۔ اس سے جو جسم میں تناو آجاتا ہے وہ کم ہوگا۔

حال میں رہنے کی کوشش کریں۔ اکژ لوگ گھبراہٹ کے حملے میں مستقبل سے متعلق سوچوں سے خوفزدہ ہو جاتے ہیں جس سے انکی حملے کی شدت میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے اسلیے کوشش کریں کہ اپنی سوچوں کو واپس حال میں لائیں۔

صحتمندانہ طرز زندگی۔ عبادت کرنا،اچھی خوراک، ورزش کرنا، دوستوں اور گھر والوں کے ساتھ اچھا وقت گزارنا، اچھی اور مثبت کتابیں پڑھنا، اپنا خیال رکھنا اور اپنی شخصیت کو بہتر بنانے کے اقدام آپکے اور گھبراہٹ کو کم کرنے میں بہت مفید ہوسکتے ہیں۔

اپنی پریشانیاں لکھا کریں۔ قلم سے کاغذ پر لکھنے کا جو عمل ہے اسکا آپکے ذہن سے ایک خاص تعلق ہے۔ جو کچھ آپ قلم سے لکھتے ہیں

04/10/2024

یونیورسٹی میں ایک پروفیسر تھے
جو اپنی کلائی میں لیڈی گھڑی باندھتے تھے، جسے دیکھ سب طلباء کی ہنسی چھوٹ جایا کرتی تھی،
ایک عرصے بعد وائس چانسلر کے ذریعے جب ہم پر انکشاف ہوا
کہ
پروفیسر صاحب جو زنانہ گھڑی پہنتے ہیں وہ ان کی فوت شدہ بیوی کی ہے۔۔۔
اس واقعے سے سیکھا
کہ
‏"کچھ دل بِنا بولے محبوب کی رحلت کے بعد بھی اَلم اور درد محسوس کرتے ہیں۔"

ایک دفعہ ہسپتال میں
کسی مریض کی عیادت کے لیے جانا ہوا، کوریڈور میں چلتے ہوئے ایک جواں سال لڑکی کی
وِگ (بال) گر گئی
وہاں موجود تمام لوگ اس پر ہنسنے لگے،
آگے بڑھ کر جب ایک دوسری عورت نے اس کی مدد کی
‏تو وہ روتے ہوئے کہنے لگی
اِس میں میرا کوئی قصور نہیں
"کینسر"
نے میرے بال لے لیے
اس لیے مجھے یہ آرٹیفشل وِگ لگانا پڑتی ہے۔۔۔

اسی طرح قبرستان میں
دس سالہ بچے کو ایک قبر پر کھڑا کچھ کہتے ہوئے سنا جو کہہ رہا تھا
"ماما اٹھو میرے ساتھ سکول چلو
استاد مجھے تمام لڑکوں کے
‏سامنے مارتا اور کہتا ہے کہ تمہاری ماں کتنی سست اور کاہل ہے جو تمہاری پڑھائی کا خیال نہیں رکھتی۔۔۔

کسی کی ظاہری حالت دیکھ کر ہمیں قطعا مذاق یا کسی قسم کا بھونڈا ری ایکشن نہیں دینا چاہیے
ہوسکتا ہے کہ وہ اپنے اندر ہزار دُکھ چھپائے ہوئے ہو جس کا ہمیں علم نہ ہو۔۔۔
‏بولنے
سوچنے
اور ری ایکشن
دینے سے پہلے اگلے بندے کی فیلنگز کا خیال رکھیے۔۔۔
بلاشبہ بعض باتیں انسان کو قتل کر دیتیں ہیں۔۔۔

بدگمانی بہت سے معاملات خراب کرتی ہے

عربی میں ایک مقوله ہے

"ترجمہ "
زبان سے نکلنے والے الفاظ دو دھاری تلوار کی طرح ہوتے ہیں۔
احتیاط کیا کریں🙂💔

Address

Hangu

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Clinical Psychologist Hangu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Clinical Psychologist Hangu:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category