PURE HERB

PURE HERB یہ پیج آپکو آسان الفاظ میں سمجھانے کہ لئے ہے کہ صحت حکمت کے ساتھ کیسے حاصل کی جائے (مشورہ بلکل فری)

پین کلر ھربل ٹیبلٹیہ دواء بروقت انجکشن کا کام کرتی ھےجسم کا درد کان کا درد پیٹ کا درد گردہ کا درد قولنج سر کا درداگر جسم...
02/02/2024

پین کلر ھربل ٹیبلٹ
یہ دواء بروقت انجکشن کا کام کرتی ھے

جسم کا درد کان کا درد پیٹ کا درد گردہ کا درد قولنج سر کا درد
اگر جسم میں کہیں کوئی تکلیف ہو اس کا استعمال نعمت خداوندی سے کم نہیں ھے.

ھوالشافی

تخم جوزماثل 50گرام
زنجبیل 100گرام
ریوند چینی 40گرام
گوند ببول 50گرام

تمام ادویہ کا باریک سفوف بنا لیں اورنخودی گولیاں بنا لیں .
بوقت ضرورت ایک گولی بدرقہ مناسبہ کے ہمراہ استعمال میں لاۓ۔

حکیم رانا محمد عمر (ہربل ایکسپرٹ)
نقشبندی دواخانہ ہڑپہ ساہیوال





#قولنج

#اعصابی

خواتین کا دشمن مرض لیکوریا، لیکوریا سے جتنی بیماریاں پیدا ھوں گئی سب کے لیے ایک ھی دوا لکھ کر بتا رھا ھوں جو لیکوریا کا ...
02/02/2024

خواتین کا دشمن مرض لیکوریا، لیکوریا سے جتنی بیماریاں پیدا ھوں گئی سب کے لیے ایک ھی دوا لکھ کر بتا رھا ھوں جو لیکوریا کا دشمن ثابت ھوئی ھے
ایسے دوا بہت کم طبیب بتاتے ھیں لیکن میں آج سب خواتین کے خدمت میں ایک دوا پیش کر رھا ھوں چائے وہ نوجوان لڑکی ھو یا شادی شدہ سب کے لیے ایک ہی نسخہ دے رھا ھوں بنائیں اور یاد رکھے گئے۔۔خاص کورس مکمل ایک ماہ کھائیں اور اپنی جوانی کو پھر سے نئے سرے سے شروع کریں

ھوالشافی۔۔

گل سپاری ۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک تولا
گل پستہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک تولا
گوند ڈھاک۔۔۔۔۔۔۔ ایک تولا
اندر جو شرین۔۔۔۔ دو تولا
اسگندر ناگوری۔۔۔۔ دو تولا
کشتہ قلعی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔دو ماشہ
کشتہ مرجان۔۔۔۔۔۔ تین ماشہ
کشتہ عقیق۔۔۔۔۔۔ ڈھیڑ ماشہ
کوزہ مصری۔۔۔۔۔۔۔آٹھ تولا۔

سب چیزوں کا سفوف بنالیں۔
اوپر سے کشتہ جات شامل کرلیں۔تیار ھے۔

آدھاچمچ صبح شام نہارمنہ ھمراہ دودھ۔

بنائیں اور دعاوں میں یار رکھے مجھے ایک عمدہ خزانہ آپ سب کی خدمت میں پیش کر دیا ھے

حکیم رانا محمد عمر (ہربل ایکسپرٹ)
نقشبندی دواخانہ
ہڑپہ ساہیوال

#لیکوریا

30/12/2023

👈 #کولیسٹرول #بلاکیج وغیرہ کیلئے

ھوالشافی

آب انار تازہ (جوس) 3 لیٹر
سونف 2 چمچ
لیموں 1 عدد
چینی 2 چمچ ایک مرتبان میں انار کا جوس ڈال کر سونف چینی اور لیموں ڈال دیں مرتبان کو اچھی طرح ڈھانپ دیں اوپر کپڑا لپیٹ دیں...
15 سے 20 دن میں خمیر پیدا ہو جائے گا نتھار کر سرکہ الگ کر لیں...!!
ایک ایک چمچ دن میں 3 بار سالن میں ملا کر یا کھانے کے بعد استعمال کریں...!!

👈 #فوائد
ہائی بلڈ پریشر، لو بلڈ پریشر دونوں کے لیے بہترین ہے کولیسٹرول کو ختم کرتا ہے دل کی دھڑکن کا تیز ہونا کے لیے بہد مفید ہے بلاکج کو کھولتا ہے بہت مجرب اور بے ضرر ہے اس کے استعمال سے بلڈ پریشر کی گولی پر لگے مریضوں کی گولی بھی چھوٹ جاتی ہے۔ #مجرب المجرب ہے۔

حکیم حافظ رانا محمد عمر ( )
نقشبندی دواخانہ ہڑپہ شہر ساہیوال

👈مفاد عامہ اور لوگوں کی بھلائی کے لئے اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں.🤲🤲❤️🌷نیچے پڑھیں👇👇دھوپ میں لو لگنے سے موت کیوں...
19/06/2023

👈مفاد عامہ اور لوگوں کی بھلائی کے لئے اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں.🤲🤲❤️🌷نیچے پڑھیں👇👇

دھوپ میں لو لگنے سے موت کیوں ہوتی ہے؟؟؟📛

ہم سب دھوپ میں کام کرتے ہیں باہر نکلتے ہیں گھومتے ہیں لیکن کچھ لوگوں کو دھوپ لگ جانے کی وجہ سے اچانک موت کیوں ہو جاتی ہے؟

آئیں اس کے بارے میں جانتے ہیں۔۔۔

1: ہمارے جسم کا درجہ حرارت ہمیشہ 37 ° ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے، اس درجہ حرارت پر ہی ہمارے جسم کے تمام اعضاء صحیح طریقے سے کام کر پاتے ہیں.

2: پسینے کے طور پر پانی باہر نکال کر جسم 37 ° سینٹی گریڈ درجہ حرارت برقرار رکھتا ہے، مسلسل پسینہ نکلتے وقت پانی پیتے رہنا انتہائی مفید اور ضروری ہے.

3: اس کے علاوہ بھی پانی بہت کارآمد ہے، جسم میں پانی کی کمی ہونے پر ہمارا جسم پسینے کے ذریعے ہونے والے پانی کے اخراج کو روکتا ہے. (یعنی بند کر دیتا ہے)

4: جب باہر درجہ حرارت 45 ° ڈگری سے زائد ہو جاتا ہے اور جسم کا کولنگ سسٹم ٹھپ ہو جاتا ہے، تب جسم کا درجہ حرارت 37 ° ڈگری سے زیادہ ہونے لگتا ہے.

5: جسم کا درجہ حرارت جب 42 ° سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے تب خون گرم ہونے لگتا ہے اور خون میں موجود پروٹین پکنے لگتا ہے.

6: پٹھوں کڑک لگتے ہے اس دوران سانس لینے کے لئے ضروری پٹھوں بھی کام کرنا بند کر دیتے ہیں.

7: جسم کا پانی کم ہو جانے سے خون گاڑھا ہونے لگتا ہے، بلڈ پریشر low ہو جاتا ہے، اہم عضو (بالخصوص دماغ) تک خون کی رسائی رک جاتی ہے.

8: انسان کوما میں چلا جاتا ہے اور اس کے جسم کے ایک کے بعد ایک عضو دھیرے دھیرے کام کرنا بند کر دیتے ہیں، اور اس کی موت ہو جاتی ہے.

احتیاطی تدابیر:

گرمی کے دنوں میں ایسے مسائل ٹالنے کے لئے مسلسل پانی پیتے رہنا چاہئے، اس سے ہمارے جسم کا درجہ حرارت 37 ° برقرار رہ پائے گا اس بات پر ہمیں توجہ دینا چاہئے.

براہ مہربانی دوپہر 12 سے 3 کے درمیان زیادہ سے زیادہ گھر، کمرے یا آفس کے اندر رہنے کی کوشش کریں.

درجہ حرارت 40 سے 45 ڈگری کے آس پاس ہوگا اور گرم شہروں میں لازماً اس سے بھی زیادہ اس لئے؛
موسم کی یہ سختی جسم میں پانی کی کمی اور لو لگنے والی صورتحال پیدا کر دے گی.

(یہ اثرات خط استوا کے ٹھیک اوپر سورج چمکنے کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں)

براہ مہربانی خود کو اور اپنے متعلقین کو پانی کی کمی میں مبتلا ہونے سے بچائیں.

بلا ناغہ کم از کم 3 لیٹر پانی ضرور استعمال کریں. گردے کی بیماری والے فی دن کم از کم 6 سے 8 لیٹر پانی پینے کی کوشش کریں..

جہاں تک ممکن ہو بلڈ پریشر پر نظر رکھیں. کسی کو بھی لو لگنا یعنی ہیٹ اسٹروک ہو سکتا ہے.

ٹھنڈے پانی کے ساتھ نہائیں. جتنا ہو سکے چہرے اور پاؤں کو بار بار ٹھنڈے پانی سے دھوتے جاؤ دھوتے جاؤ (یہ لائف بوائے کی ایڈ نہیں😅)

گوشت مرچ مصالحہ تلی ہوئی اشیاء کا استعمال بند یا کم از کم کریں. پھل اور سبزیاں کھانے میں زیادہ استعمال کریں.

گرمی کی لہر کوئی معمولی بات نہیں. ایک غیر استعمال شدہ موم بتی کو کمرے سے باہر یا کھلے میں رکھیں، اگر موم بتی پگھل جاتی ہے تو یہ سنگین صورت حال ہے.

سونے کے کمرے اور دیگر کمروں میں 2 نصف پانی سے بھرے اوپر سے کھلے برتنوں کو رکھ کر کمرے کی نمی برقرار رکھی جا سکتی ہے.

اپنے ہونٹوں اور آنکھوں کو نم رکھنے کی کوشش کریں.

اپنا اور اپنوں کا خیال رکھیں

والسلام



السلامُ علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہآج ایک دوست نے پیج کے توسط سے ( #اینزائٹی -   ) کے بارے میں مشورہ اور  #ریلیف کے لئے حل...
18/06/2023

السلامُ علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
آج ایک دوست نے پیج کے توسط سے ( #اینزائٹی - ) کے بارے میں مشورہ اور #ریلیف کے لئے حل طلب کیا جو ہم چاہتے ہیں کے باقی قارئین صحت حکمت کے ساتھ بھی شیئر کیا جائے،،

اینزائٹی پاکستان اور دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتا ایک مسئلہ ہے
پاکستان میں ہر تیسرا فرد اس کا شکار ہے،

اینزائٹی جسے #گھبراہٹ بے چینی وغیرہ بھی کہا جا سکتا ہے کی وجہ سے انسان مختلف ذہنی واہمات وساوس و جسمانی بیماریوں کا شکار ہونا شروع ہو جاتا ہے جیسے آپ ڈیتھ فوبیا غصہ زیادہ آنا منفی سوچیں اور معدہ کے مسائل وغیرہ کا شکار ہیں
ویسے عمومی طور پر اس مسئلہ کا حل سائیکو تھراپی وغیرہ ہے لیکن میرے نزدیک یہ کافی نہیں ہے آپکو اپنی روز مرہ زندگی میں بھی بہت ساری تبدیلوں کی ضرورت ہے۔۔۔

نیند کو بہتر بنائیں اچھی #نیند دماغی صحت کے لئے بہت ضروری ہے اپنی نیند کا دورانیہ سیٹ کریں

جسمانی سرگرمیوں پر توجہ دیں صبح کے وقت تازہ ہوا میں ہلکی پھلکی ورزش اور چہل قدمی کریں

تمباکو نوشی اور نشہ آور اشیاء کا استعمال ترک کردیں (آپ کر سکتے ہیں) فحش مواد دیکھنے سے پرہیز کریں دماغ کو صاف ستھرا رکھیں اور صحت مند مشاغل میں مصروف کریں

کیفین یعنی چائے کافی سوفٹ ڈرنکس چاکلیٹ وغیرہ کا استعمال مت کریں،

فاسٹ فوڈز بازاری کھانے #کاربونیٹیڈ مشروبات یعنی کولڈ ڈرنکس وغیرہ کو ترک کر کہ متوازن غذا کو روٹین میں لائیں، تازہ پھلوں کا استعمال تازہ پھلوں کا جوس اپنی روٹین میں لائیں کم از کم ہر روز خالی پیٹ ٹھنڈی تاثیر کے حامل پھلوں کا ایک گلاس جوس پیئیں۔۔۔

اپنے معمولات کی درستگی کیجیئے صفائی ستھرائی پاکیزگی پنجگانہ نماز و روزانہ تلاوت اور توبہ استغفار کو معمول میں لائیں۔۔۔

اینزائٹی کی وجہ سے ہونے والی کسی بھی جسمانی تکلیف یا #بیماری کے بارے میں #مشورہ اور #حل لے سکتے ہیں۔۔۔

امید ہے آپ #عمل کریں گے اور یہ #ہدایات آپکے لئے بفضلِ ربی کارآمد ثابت ہوں گی
جزاک اللہ


🥀🍃💕آمین یا رب العالمین 🥰🤍💕🌿✨️
18/06/2023

🥀🍃💕آمین یا رب العالمین 🥰🤍💕🌿✨️



سوچ بدلو سوچنے کا انداز بدلو بہترین صحت مند زندگی پر گامزن ہونے کے لیئے پہلا راستہ۔۔۔۔🌷" انسان بہت بےبس ہوتا ہے۔ سب کچھ ...
18/06/2023

سوچ بدلو سوچنے کا انداز بدلو بہترین صحت مند زندگی پر گامزن ہونے کے لیئے پہلا راستہ۔۔۔۔🌷

" انسان بہت بےبس ہوتا ہے۔ سب کچھ دیکھ کے ، سن کے بھی کچھ نہیں کر سکتا" منفی سوچ

"انسان بےبس ضرور ہے ، سب کچھ اس کے ہاتھ میں نہیں ہے لیکن اگر اللہ پہ امید ہے ، خود پہ بھروسہ ہے اور ثابت قدم اور دماغ کو استعمال کرے تو سب کچھ اس کے ہاتھ میں ہے۔" مثبت سوچ

میٹھی  #کونین #مدار (اک یا آک) کو کہا جاتا ہے اور شیر اسکے دودھ کو، مزید جاننے اور سمجھنے کے لیئے پودے کی تصویر بھی کمنٹ...
18/06/2023

میٹھی #کونین

#مدار (اک یا آک) کو کہا جاتا ہے اور شیر اسکے دودھ کو، مزید جاننے اور سمجھنے کے لیئے پودے کی تصویر بھی کمنٹ باکس میں دی گئی ہے، پنجاب میں بکثرت پایا جاتا ہے۔۔۔( #شیرمدار #آک #اک )
والسلام.



17/06/2023

باتھ روم میں بے ہوشی اور غشی

ہم ہمیشہ ان لوگوں کے بارے میں سنتے ہیں جنہیں نہانے کے دوران گرنے کے بعد فالج ہوتا ہے..!!

ماہرین کے مطابق آپ نہانے سے پہلے اپنے بالوں کو نہ دھویں، آپ کو پہلے اپنے جسم کے دوسرے حصوں کو صاف کرنا چاہئے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ جب سر گیلا اور سرد ہوگا تو،خون گرم ہونے کے لئے سر کی جانب بہہ جائے گا۔ اگر خون کی رگیں تنگ ہوجاتی ہیں

تو،ایسی صورت میں خون کی نالیوں کے پھٹنے کا امکان ہوتا ہے۔ چونکہ یہ باتھ روم میں عام طور پر ہوتا ہے،

اس لئے دوبارہ فالج کا حملہ ہونے سے بچنے کے لئےاپنی آگہی اور شعورکو اجاگر کرنے کو یقینی بنائیں

1. سب سے پہلے وضو کریں.

2. پھر دائیں کندھے پہ پانی ڈالیں پھر بائیں طرف ۔

3.پھر سر پہ پانی ڈالیں.

یہ غسل کرنے کا سنت طریقہ ھے

ہم جسم سے بھاپ،ہوا کی طرح بہتی ہوئی محسوس کریں گے، اور پھر حسب معمول کی طرح نہائیں گے

حکمت: یہ بالکل اسی طرح جیسےگرم پانی سے بھرا گلاس ہو،

پھر اس میں ٹھنڈا پانی بھردیں توکیا ہوگا؟*

شیشہ پھٹ جائے گا۔

ہمارےجسم میں ... کیا شئے حائل ہوئی

ہمارے جسم کا درجہ حرارت بہت زیادہ ہو اور پانی بہت ٹھنڈا ہو،

اگر ہم جسم یا سرپر براہ راست پھوارڈالیں تو ہوا پھنس سکتی ہے اور خون کی نالیوں کی ٹوٹ پھوٹ سے موت واقع ہو سکتی ہے

اوہ ، یہی وجہ ہے کہ ہم اکثر لوگوں کو اچانک باتھ روم میں گرتے ہوئے دیکھتے ہیں۔

غلط طریقے سے غسل کرنے کی وجہ سے ، ہمیں فالج ہوسکتا ہے یا درد شقیقہ(آدھے سر کا درد ) لاحق ہوسکتا ہے

یہ غسل کرنے کا طریقہ ہر عمر کےافراد لئے موزوں ہے،خاص طور پر ان لوگوں کو جنھیں ذیابیطس(شوگر کا مرض ) ،ہائی بلڈ پریشر(بلند فشار

خون)،کولیسٹرول(چکنائی)اور درد شقیقہ(آدھے سرکے درد) ، کی شکایت ہے۔

علم حاصل کر کے محض اپنے تک نہ رکھیں.
براہ کرم دوسروں کو آگاہ بھی کریں..!

🥀🍃💕الــحـمـدُلِـلّـہ💕🌿✨️
17/06/2023

🥀🍃💕الــحـمـدُلِـلّـہ💕🌿✨️


 #ایلوویرا کو اُردو میں کھیکوار گندل اور کوار گندل بھی جبکہ مقامی زبان میں ہم اسکو   خرغوژ   بولتے ہیں یہ ہمارے گاوں میں...
17/06/2023

#ایلوویرا کو اُردو میں کھیکوار گندل اور کوار گندل بھی جبکہ مقامی زبان میں ہم اسکو خرغوژ بولتے ہیں یہ ہمارے گاوں میں کافی تعدار میں پایا جاتا ہے۔۔۔

ایلوویرا کی تاریخ:
ایلوویرا کی تاریخ چار ہزار سال پرانی ہے ۔اس کی دستاویز جو ہمیں ملتی ہے وہ نیپال کے مٹی کے بورڈ پر لکھی ہوئی ملتی ہے جو کہ 2200 قبل مسیح پرانی ہے۔اس دور کے لوگ اس کے فوائد سے آگاہ تھے اور سے مختلف بیماریوں کے علاج کے لئے استعمال کرتے۔کہا جاتا ہے کہ سکندر اعظم اسکو جنگوں میں زخموں کی مرہم کاری کے طور پر استعال کرتے۔

ایلو ویرا میں موجود اجزاء:
اس میں پانی،20 معدنیات،12 وٹامن،اور 200 فوٹو نیوٹرنز ہوتے ہیں۔
وٹامنز: بی ون، بی ٹو، بی تھری، بی فائیو، بی سیکس، بی ٹویلو، سی ای، فولک ایسڈ، کولائن۔
معدنیات: کیلشیئیم، کرومیم، کوپر، آوڈین، آئرن، میگنیشیم، میگانیز، میلوبیڈینیم، سلینیمیم، سیلکون، سوڈیم کلوراٰئیڈ، سلفر، پوٹاشییم، فاسفورس، زنک۔
امائنوایسڈ: اس میں بیس قسم کے امائنو ایسڈ پائے جاتے ہیں۔جو کہ ہمارا جسم خود نہیں بناتا...



17/06/2023

#ایلوویرا کو اُردو میں کھیکوار گندل اور کوار گندل بھی جبکہ مقامی زبان میں ہم اسکو خرغوژ بولتے ہیں یہ ہمارے گاوں میں کافی تعدار میں پایا جاتا ہے۔۔۔

ایلوویرا کی تاریخ:
ایلوویرا کی تاریخ چار ہزار سال پرانی ہے ۔اس کی دستاویز جو ہمیں ملتی ہے وہ نیپال کے مٹی کے بورڈ پر لکھی ہوئی ملتی ہے جو کہ 2200 قبل مسیح پرانی ہے۔اس دور کے لوگ اس کے فوائد سے آگاہ تھے اور سے مختلف بیماریوں کے علاج کے لئے استعمال کرتے۔کہا جاتا ہے کہ سکندر اعظم اسکو جنگوں میں زخموں کی مرہم کاری کے طور پر استعال کرتے۔

ایلو ویرا میں موجود اجزاء:
اس میں پانی،20 معدنیات،12 وٹامن،اور 200 فوٹو نیوٹرنز ہوتے ہیں۔
وٹامنز: بی ون، بی ٹو، بی تھری، بی فائیو، بی سیکس، بی ٹویلو، سی ای، فولک ایسڈ، کولائن۔
معدنیات: کیلشیئیم، کرومیم، کوپر، آوڈین، آئرن، میگنیشیم، میگانیز، میلوبیڈینیم، سلینیمیم، سیلکون، سوڈیم کلوراٰئیڈ، سلفر، پوٹاشییم، فاسفورس، زنک۔
امائنوایسڈ: اس میں بیس قسم کے امائنو ایسڈ پائے جاتے ہیں۔جو کہ ہمارا جسم خود نہیں بناتا۔


Address

Harappa

Telephone

+923090900079

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PURE HERB posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share