05/10/2025
ڈاکٹر فیاض احمد کھلابٹ کے نہایت سینئر اور معزز معالج ہیں۔ عوام ان کے علاج سے نہایت مطمئن ہیں اور انہیں بےحد عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ آپ ہمیشہ خلوصِ نیت اور اعلیٰ پیشہ ورانہ انداز میں اپنی خدمات انجام دیتے ہیں۔
آج ڈاکٹر فیاض احمد نے کے ایم سی ہسپتال کا خصوصی دورہ کیا اور ایک ایک مریض کے پاس جا کر ان کا حال دریافت کیا اور چیک اپ کیا۔ یہ طرزِ عمل نہ صرف مریضوں کے لیے حوصلہ افزا ہے بلکہ ہسپتال کی خدمت کے عزم کو بھی مزید
مضبوط بناتا ہے۔
اللہ پاک سے دعا ہے کہ ڈاکٹر فیاض احمد کا سایہ ہمیشہ کے ایم سی ہسپتال پر قائم و دائم رہے۔ آمین۔