18/05/2023
*ہومیوپیتھک فارمیسی*
ہومیوپیتھک دوا کی بنیاد مدر ٹنکچر ہے اور دوا کو لطیف طاقت (پوٹینسی) میں تبدیل کرنے کےلیے مدر ٹنکچر کا وجود بےحد ضروری ہے۔
ہومیوپیتھک پوٹینسی تیار کرنے کے علاوہ مدر ٹنکچر کو بطور ادویہ بھی استعمال کیا جاتا ہے مثلاً ایوینا سٹائیوا ، پیسی فلورا ، بربیریس ولگارس وغیرہ وغیرہ مگر اس صورت میں اس کے ابتدائی (پرائمری) اثر سے کام لیا جاتا ہے اور ثانوی اثر (سیکنڈری) صرف پوٹینسی سے ہی حاصل کیا جاسکتا ہے۔
مدر ٹنکچر عام طور پر10:1 کے تناسب سے تیار کیا جاتا ہے۔
باالفاظ دیگر خام دوا کی پہلی (X) پوٹینسی (مطلب ڈائریکٹ عرق وغیرہ) کا نام مدر ٹنکچر ہے ۔ یعنی ایک حصہ دوا کا 9 حصہ سپرٹ یا دیگر محلل میں مرکب یا سادہ سولیویشن اگر کسی کروڈ (خام دوا) سے مدر ٹنکچر تیار کرنا ہو تو اس کو دوگنا سپرٹ میں ملا دیا جائے گا تو یہ مدر ٹنکچر تیار ہوجائے گا ہومیوپیتھی کی اصطلاح میں اسے (1X) کا نام دیا جاتا ہے اور یہی مدر ٹنکچر کہلاتی ہے۔
جو مدر ٹنکچر 1/100 کے تناسب سے تیار کی جاتی ہے اسے ہومیوپیتھی کی اصطلاح میں (2X) کا نام دیا جاتا ہے اور جو پوٹینسی 1/1000 کے تناسب سے تیار کی جاتی ہے اسے 3X کا نام دیا جاتا ہے وغیرہ وغیرہ۔
طالب دعا:
صاحبزادہ ڈاکٹر محمد اسماعیل خان نیازی
اسماعیل ہومیوپیتھک کلینک اینڈ سٹور
المعروف *سپرچوئل ہیلنگ ہوم*
ہرنولی ضلع میانوالی