Chand Clinic & Medical store

Chand Clinic & Medical store general physician and surgeon,
keen to work & facilitate to own people!

ڈینگی بخار کی علامات اور بچاؤ کیلئے ہدایات ۔۔۔۔!
26/10/2023

ڈینگی بخار کی علامات اور بچاؤ کیلئے ہدایات ۔۔۔۔!

برفیلا پانی / ٹھنڈا یخ پانی پینے کے نقصانات ۔برفیلا پانی دانتوں کے ساتھ ساتھ جسم کے باقی حصوں کےلئے بھی نقصان دہ ہے۔ ‏سخ...
11/03/2023

برفیلا پانی / ٹھنڈا یخ پانی پینے کے نقصانات ۔
برفیلا پانی دانتوں کے ساتھ ساتھ جسم کے باقی حصوں کےلئے بھی نقصان دہ ہے۔ ‏
سخت ٹھنڈا پانی پینے سے دانتوں کی سینسٹیوٹی بڑھ جاتی ہے گلا بار بار خراب ہوتا رہتا ہے اور مسلسل نزلہ زکام کی شکایت رہتی ہے۔
تسلسل سے برفیلا پانی کی وجہ سے سانس میں تنگی اور ہاضمہ مشکل ہونے کے ساتھ ساتھ قبض کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے ۔
سر درد اور بلڈ پریشر پر بھی اثرانداز ہو سکتا ہے

01/03/2023
ایک ایسی شکائیت جوآجکل بہت زیادہ سننے میں آتی ہے۔وہ  یہ کہ ماں کا دودھ بچے کیلئے ناکافی ہے ۔ بچہ ماں کا دودھ پی کر بھی ر...
30/01/2023

ایک ایسی شکائیت جوآجکل بہت زیادہ سننے میں آتی ہے۔
وہ یہ کہ ماں کا دودھ بچے کیلئے ناکافی ہے ۔ بچہ ماں کا دودھ پی کر بھی روتا رہتا ہے۔
بچہ ماں کا دودھ نہیں پیتا۔
ماں کا دودھ خراب ہے۔
کیا واقعی ایسی کوئی بات ہے؟
ماں کا دودھ پورا نہ ہونے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ کچھ ٹیکنیکل مسائل کو چھوڑ کر جوکہ بہت ہی کم ہوتے ہیں۔ زیادہ تروہ غلطیاں ہوتی ہیں جو مائیں ابتدائی دنوں سے کرنا شروع کر دیتی ہیں۔
:پہلے یہ بات کلیئر کر لیں
ماں کے دودھ کی غذائیت اور مقدار ہمیشہ بچے کی عمر اور ضرورت کے مطابق ہوتی ہے۔اور اس بات میں کوئی حقیقت نہیں ہے کہ ماں کا دودھ کم ہے اور بچے کیلئے ناکافی ہے۔ورنہ جتنا دودھ بچہ پیئے گا اتنا دودھ پیدا ہوگا۔ اگر ایک بچہ ماں کا دودھ پی رھا ہے ، ایک اور بچے کو بھی ساتھ پلانا شروع کردیا جائے تو قدرت کی طرف سے جسم میں ایسی صلاحیت ہوتی ہے کہ دودھ اتنا بڑھ جائے گا کہ دوسرا بچہ بھی پیٹ بڑھ کر دودھ پینا شروع کردے گا۔۔
ماں کے دودھ کے ساتھ فیڈر کا ستعمال ماں کا دودھ کم ہونے کی سب سے بڑی وجہ ہے۔
ہمارے ہاں ایک غلط فہمی یہ بھی پائی جاتی ہے کہ ماں کا دودھ تیسرے دن اترے گا۔ اور ابتدائی دودھ جو کچھ گہرا زردی مائل پانی کی صورت میں ہوتا ہے۔جسے کلوسٹرم کہا جاتا ہے، غذائیت اور توانائی سے بھرپور ہوتا ہے ۔بلکہ اس دودھ کو بچے کا پہلا حفاظتی ٹیکہ بھی کہا جاتا ہے۔پلانے سے گریز کیا جاتا ہے۔۔ اور پہلے تین دن فیڈر پر رکھا جاتا ہے۔
بچے کے ابتدائی دس سے بارہ دن خوارک کی بہت زیادہ ضرورت نہیں ہوتی۔بلکہ کچھ وجوہات کی بنا پر پہلے ہفتے بچے کا وزن لگ بھگ دس فیصد کم ہوجاتا ہے۔ جو کہ دوسرے ہفتے کے اختتام تک دوبارہ بحال ہوجاتا ہے لیکن بہت زیادہ متفکر مائیں بچے کی پیدائش کے بعداس کمزوری کو دودھ کی کمی سمجھ کر فیڈر کا استعمال شروع کروادیتی ہیں۔
ماں کا دودھ شروع کرنے کے ابتدائی دنوں میں بچہ بار بار پخانہ کر سکتا ہے لیکن ماں کے دودھ میں خرابی قرار دے کر یا تو دودھ روک دیا جاتا ہے یا پھر فیڈر کا اضافہ کر دیا جاتا ہے۔
جب بچے کو فیڈر کا استعمال شروع کیا جاتاہے تو ماں کا دودھ کم پینے کی وجہ سے دودھ خود بخود کم ہونا شروع ہوجاتا ہے۔ اوردوسرا ماں کا دودھ نکالنے میں بچے کو کافی مشقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ فیڈر کا دود ھ باآسانی حاصل ہوجاتا ہے۔جس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ بچہ رو کر اور ماں کا دودھ نہ پینے کی ضد کرکے فیڈر کے دودھ کی مقداربڑھاتا جاتا ہے۔ یہ ایسے ہی ہے کہ اگر آپ باڑے جا کر دودھ لانے کے عادی ہوں۔ لیکن کوئی گوالا وہی دودھ آپ کے دروازے تک پہنچانا شروع کردے تو کس کا دل کرے گا کہ روز باڑے جا کر دودھ لانے کی تکلیف اٹھائے۔
اور یوں فیڈر کے استعمال کے بعد بچہ ماں کا دودھ کم پیتاہے تو دودھ بھی خودبخود کم ہونا شروع ہوجاتا ہے
تو کیا کرنا چاہیئے؟
۔۔۔بچے کی پیدائش کے بعد بچے کے منہ میں پہلی خواراک ماں کا دودھ ہی ہونا چاہیئے۔ حتی کے آپریشن سے پیدا ہونے والے بچے کو بھی جونہی ماں سنبھلے، بچے کو اپنا دودھ پلانا شروع کردے۔
۔۔۔بچے کو دودھ پلاتے وقت مناسب وقت دیں۔ پیٹ بڑھ کر دودھ پینے کیلئے بچہ پندرہ منٹ سے پونا گھنٹہ تک وقت لے سکتا ہے۔
۔۔۔بچے کے زیادہ رونے یا تنگ کرنے پر فیڈر کا استعمال شروع نہ کروایا جائے بلکہ اپنے قریبی بچوں کے ڈاکٹر سے رہنمائی حاصل کریں۔
۔۔۔ بچے کو ہمیشہ دودھ اس وقت پلانا چاہیئے جب وہ بھوکا ہو اور صحت میں ٹھیک ہے تو اسے اچھی طرح رو لینے دیا جائے۔ تاکہ جب بھی دودھ پیئے تو اتنا دودھ پی لے کہ بار بار دودھ نہ مانگے ۔
۔۔بچے کو صحت مند بنانے کیلئے غیر ضروری ٹوٹکوں سے بچائیں ۔روایتی غیر تصدیق شدہ نسخے بچے کیلئے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہں
CC: Dr. Mubashir
for awareness

سو ال ۔ ڈا کٹر صا حب آپ بار بار بتا رہیں ہیں کہ نو مو لود بچے کو  گا ئے کا دودھ نہ دیں ۔مگر ایک دفعہ بھی کو ئی سا  ئنسی ...
13/12/2022

سو ال ۔ ڈا کٹر صا حب آپ بار بار بتا رہیں ہیں کہ نو مو لود بچے کو گا ئے کا دودھ نہ دیں ۔مگر ایک دفعہ بھی کو ئی سا ئنسی وضا حت نہیں کی ۔ میں پہلی دفعہ ما ں بنی ہو ں ۔میرے سسرا ل میں گا ئے یا بھینس کا دودھ بچو ں کو دینے کا روا ج ہے ۔میں بہت پر یشان ہو ں ۔ سعدیہ ۔ جواب ۔ سعدیہ اس طرف تو جہ دلوا نے کاشکر یہ سب سے پہلی بات یہ کہ گا ئےکا دودھ قدرت نے گا ئے کے بچھڑ ے کے لئے بنا یا ہے ۔ بچھڑے کی غذا کی ضرو ریات انسان کے بچے سےبا لکل مختلف ہیں ۔ گا ئے کے بچھڑے کا معدہ اور نظام ہضم انسان کے نا زک بے بی سے بالکل مختلف ہے ۔ جس طر ح ایک با لغ انسان گا ئے کی غذا ہضم نہں کر سکتا اسی طر ح بے بی کا معدہ بھی بچھڑ ے کا خوراک ہضم نہیں کر سکتا ۔اس لئے ما ں کا دودھ ایک نو مو لود بچےکے لئے بہتر ین غذا ہے ۔اگر ما ں کا دودھ کسی وجہ سے میسرنہیں ہے تو دوسرے نمبر پر فا رمو لا یا ڈبے کا دودھ ہے ۔اگر چہ ڈبے کا دودھ گا ئے کے دودھ سے ہی بنا یا جاتا ہے مگر اس کو ایک بہت پیچیدا طر یقہ سےگزار کر ما ں کےدودھ کے سا خت کے قریب ترکیا جا تا ہے ۔ اس کے علا وہ مندرجہ ذیل سا ئنسی وجو ھا ت پر غور کر یں ۔ گا ئے کے دودھ میں ائرن بہت کم مقدار میں ہے اور جس شکل میں ہےا میں بہت کم مقدار میں جذب ہو تا ہے۔ گا ئے کے دودھ میں پروٹین اورمنرل کی مقدر بہت زیا دہ ہے جوکہ نو مو لود بے بی کے گردوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے ۔ اور گائےکےدودوھ میں جو لیپڈ کی مختلف شکل مو جود ہے ۔وہ انسا نی بے کے لئے مو زوں نہیں ۔اور ایک انتہا ئی ہم چیز گائے کادودھ بہت ابتدائی عمر میں دینے سے کا و ملک الرجی ک رسک بہت بڑھ جا تا ہے جس سے جس سے بے بی کے انت سے خون بہتا ہےجو بظا ہر پا خانے میں نظر نہیں آ تا مگر اگر ما ئیکرو سکوپ کے اندر دیکھےں تو یہ اوکلٹ بلڈ کی صورت میں نظر آتا ہے ۔ اس سے نہ صرف انت کو نقصآن ہو تا ہےبلکہ خون میں مو جو د رہا سہا ائرن بھی پا خا نے کے راستے ضا ئع ہو جا تا ہے ایرن کی کمی کے با رے میں میں تفصیلی پو سٹ لکھ چکا ہو ں ۔ اگر گا ئے کا دودھ پینے والا بچہ بظا ہر صحت مند نظر آ ئے تو اس ک یہ مطب یہ نہیں کہ اس کی ذہنی اور جسما نی صحت بہتر ہے ۔ ہمیں نہیں معلوم ا س میں ائرن کی کمی ہے ۔ور ائرن ذہنی صحت اور ائی کیو کے لئے ضروری ہے ۔اور ای طرح ہی بھی اندازہ لگا نا اسان نہیں کہ بچے کے گر دوں پر کتنا بو جھ ہے -ایک اور چیز کی وضا حت ضروری ہے ۔ کیو نک بچھڑے کےلئے جسا مت کا جلد بڑھنا زیا دہ ضروری ہے ۔اس لئے قدرت نے گا ئے کے دودھ میں پر و ٹیں ا ور منرل کی مقدار انسانی حد سے زیا دہ رکھا ہے ۔انسان کے لئے پہلی تر جیح دما غ اور ذہنی صحت ہے اس لئے ماں کے دودھ میں سینکڑوں ایسے اجزا ہیں جو دماغ کے نشو نما میں مددکرتے ہیں۔۔ ایک سال کی عمر میں بچے کا ہا ضمہ اورگردے اتنے میچو ر ہو تے ہیں کہ بے بی ارام سے گا ئے کا دودھ ہضم کرسکتا ہے ۔ ۔ ہمار ا کام بچو ں کی صحت کے با رے میں جدید سا ئنسی معلوما ت فرا ہم کرناہےب۔ بچو ں کو جو بھی وا لدین پلا ئیں ان کی مر ضی ہے ۔ اللہ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے ۔آ مین ۔مزید کو ئی شکوک وشبہا ت ہو ں تو سوال ضرور بھیجے ۔

31/10/2022

وبائی خارش/خارش/scabies

وبائی خارش ایک جلد ہی عام پائی جانے والی بیماری ہے جو ایک خوردبینی جاندار کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے جو انسانی آنکھ سے نظر نہیں آتا۔

یہ جلد کی تہوں میں جگہ بنا لیتا ہے اور جلد کے سیلز کو کھانا شروع کر دیتا ہے۔

یہ شدید کھجلی کا باعث بنتا ہے۔
اِن پر عموما رات کے وقت خارش زیادہ ہوتی ہے۔
دانے بنتے ہے ان میں رطوبت میں پیدا ہو جاتی ہے شدید صورت پیں پس بھی پیدا ہو جاتی ہے۔
رات کو خارش برداشت سے باہر ہو جاتی ہے عموما یہ ہاتھوں کی انگلیوں کی درمیاں ،کہنی ،بغلوں، مخصوص اعضاء،اور باقی جسم پر ہوتی ہے۔گھر میں اگر اِک فرد کو ہو تو دنوں میں پورے گھر میں پھیل جاتی ہے۔
مناسب علاج ہونے پر یہ مرض3سے 15 دن میں ختم ہو جاتا ہے۔

مناسب علاج نہ ہونے پر پریض سال ہا سال اذیت میں گزارتا ہے

پرہیز۔۔
بستر تولیہ علیحدہ رکھیں

نوٹ۔۔۔
دوا ہمیشہ قابل طبیب سے بنوائیں

1۔ روزانہ ایک دیسی لہسن ضرور کھائیں. 2۔ ناشتے میں ابلے ہوئے انڈے کا استعمال لازمی کریں۔3۔ ناشتے کے وقت ایک سیب کا استعما...
11/08/2022

1۔ روزانہ ایک دیسی لہسن ضرور کھائیں.
2۔ ناشتے میں ابلے ہوئے انڈے کا استعمال لازمی کریں۔
3۔ ناشتے کے وقت ایک سیب کا استعمال کریں۔
4۔ گھی کی روٹی کی بجائے خشک روٹی استعمال کریں۔
5۔ دن میں 12 گلاس پانی ہر صورت پیئں۔
6۔ ایک دن چھوڑ کر تخم ملنگہ یا اسپغول چھلکا کا استعمال کریں۔

7۔ادرک۔ سونف۔ دار چینی۔ پودینہ۔ چھوٹی الائچی۔
تمام چیزیں تھوڑی مقدار میں لیں۔زیادہ نہ لیں۔انکا قہوہ بنا کے ایک ایک کپ پیئں۔ آدھا لیموں ملا لیں۔ایک دن چھوڑ کر ایک دن پیئں۔

8- روزانہ پانچ یا سات کجھوریں کھائیں.
9- صبح کے وقت بھگو کے رکھے ھوئے بادام چھیل کر کھائیں 12 عدد
10- بوتل اور ڈبے والے juices ترک کر دیں۔ بہت نقصان دہ ہیں۔ان کی جگہ گھر میں Fresh juice بنا کر پیئں۔

11- روزانہ اپنے ہاتھ کی ہتھیلیوں اور پاؤں کے تلووں پر تیل لگا کر سوئیں۔ ناف میں تین قطرے تیل ڈالیں۔ کافی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔

12- تلاوت قرآن پاک، پانچ وقت نماز پابندی سے پڑھیں اور جو تھوڑا سا وقت جب بھی ملے اللہ کا ذکر کریں۔

Alhamdulillah! چاند کلینک پر لیبارٹری کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے
31/03/2022

Alhamdulillah!
چاند کلینک پر لیبارٹری کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے

Address

Adda Mukharabad, Vehari Road
Hasilpur

Opening Hours

Monday 13:00 - 20:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Telephone

+923046733533

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chand Clinic & Medical store posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Chand Clinic & Medical store:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram