Junadia Dawakhana & Hijama Center

Junadia Dawakhana & Hijama Center Junadia Dawakhana & Hijama Center

15/09/2024
15/09/2024

شُکر کرنے والے
ایک فقیر سے کسی نے پوچھا:
”میں چاہتا ہوں اللہ مجھ پر زیادہ توجہ فرمائے؟“
فقیر نےکہا :” خود کو ہجوم کے بجائے تھوڑے لوگوں میں شامل کرلے زیادہ توجہ پائے گا۔“ اس نے پوچھا :”وہ کیسے؟“
فقیر نے کہا :”وہ ایسے کہ میرا رب فرماتا ہے:
وَ قَلِیْلٌ مِّنْ عِبَادِیَ الشَّكُوْرُ
(سورۃ السبا:13)
میرےبندوں میں شکر کرنے والے بہت کم ہیں
لہاذاتُو بھی شُکر کرنےوالا بن جا، وہ زیادہ توجہ عطا فرمائے گا۔“

15/09/2024

میلاد پڑھنا قران پاک سے سیکھا!
ایک خاتون میلاد والی خالہ کے نام سے مشہور تھیں۔
جب کسی کو میلاد کروانا ہوتا توانھیں بلوالیا جاتا، ان کے ہاتھ میں ایک چھوٹا سا میلاد کا رسالہ ہوتا،جس میں نبی کریم ﷺ کی ولادت کے واقعات و معجزات لکھے ہوتے،وہ اس رسالے کو پڑھ دیتیں اور دعا کردیتیں ، یوں میلاد ہوجاتا۔
ایک دن کچھ لڑکیوں نے خالہ سے پوچھا کہ خالہ آپ نے میلاد پڑھنا کہا ں سے سیکھا ہے؟
خالہ نے انھیں بتایا کہ میری بچیو! میلاد پڑھنا میں نے قران سے سیکھا ہے؟“
بچیاں بہت حیران ہوئیں۔”خالہ قران سے کیسے؟
خالہ بولیں،”نبی پاک ﷺ کی ولادت کے واقعات ومعجزات بیان کرنے کو” میلاد پڑھنا “کہتے ہیں۔
اللّٰہ پاک نے اپنے پاک پیارے پیغمبروں کا میلاد قران میں بیان فرمایا ہے۔ اللّٰہ پاک نے اسماعیل علیہ السلام کی ولادت کے واقعات کو حج میں شامل کردیا،
صفا مروہ کی سعی،آب زم زم نکلنا یہ ولادت اسماعیل ؈ کے واقعات ومعجزات ہیں۔
میرے اللّٰہ پاک نے موسی علیہ السلام کی ولادت کا واقعہ قران میں بیان فرمایا۔ فرعون کا بنی اسرائیل کے لڑکوں کو ذبح کرنا، ان حالات میں موسی علیہ السلام کی ولادت ہونا اور پھر والدہ کا انھیں دریا میں ڈالنا،
ولادت موسی علیہ السلام یا مثال کے طور پر یوں کہہ لو کہ میلاد موسی علیہ السلام تفصیل سے اللّٰہ پاک نے بیاں فرمایا۔
میرے اللہ نے عیسٰی علیہ السلام کی ولادت کا پورا واقعہ تفصیل سے بیان فرمایا۔ بلکہ ان کی ولادت کے واقعے کو عظیم معجزہ قرار دیا۔
میری بچیو! جب اللّٰہ ہم سے قران میں انبیائے علیہ السلام کی ولادت کے واقعات کی تلاوت کرواتا ہے او نمازوں میں انبیاء کی ولادت کے واقعات پڑھواتا ہے اور ہمیں عبادت کا ثواب عطا کرتا ہے ۔
تو اسی خالق کائنات کی تربیت نے مسلمانوں کے دل میں یہ بات ڈالی کہ وہ قران پاک کو سمجھیں
جوجان دوعالمﷺ سب نبیوں کے سردار ہیں ،ان کی ولادت کے واقعات و معجزات کو بیان کریں۔
نبی کریم ﷺ کی ولادت کے سال ہاتھیوں والا واقعہ ہونا، جو سورۃ الفیل میں ذکر کیا گیا ہے اس واقعے کو بیان کرنا،
حضرت ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ کے پاس یہودی بادشاہ کے خط والا واقعہ بیان کرنا،
آپ کے والد سید عبداللہ کی قربانی اور آپ کی پیشانی میں نور کا واقعہ ،آپ کے والدین کی شادی مبارک کا واقعہ ،
آپﷺ کی ولادت کے وقت سیدہ بی بی آمنہ کا مشرق و مغرب اور بیت اللہ شریف پر نصب جھنڈے دیکھنا،
اور نور کی روشنی میں بصرہ و شام کے محلات دیکھنا، ستاروں کو زمین کی جانب آتے دیکھنا،
فرشتوں کا آسمان سے اترتے نظر آنا۔۔
بی بی حلیمہ اور ان کی اونٹنی کے واقعات بیان کرنا، شق صدر کا واقعہ بیان کرنا،
یہودی علما کو نبی آخرالزماں ﷺ کی آمد کی اطلاع ہونا اور آپ ﷺ کے قتل کی کوشش کرنا۔۔
اسی طرح آپ کی ولادت سے متعلق واقعات و معجزات کو بیان کرنے کو ہم میلاد کہتے ہیں۔
بس میری بچیو! یہ یاد رکھنا کہ میلاد کی محفل میں کوئی غیر شرعی کام نہ کرنا، ورنہ ہوسکتا ہے اللّٰہ تمھیں اس کی خیرو برکت سے محروم کردے۔“
(از رسالہ حکایاتِ میلاد)

15/09/2024

I gained 12 followers, created 14 posts and received 9 reactions in the past 90 days! Thank you all for your continued support. I could not have done it without you. 🙏🤗🎉

Thanks for being a top engager and making it on to my weekly engagement list! 🎉 Sufi Imran Masood
10/09/2024

Thanks for being a top engager and making it on to my weekly engagement list! 🎉 Sufi Imran Masood

28/08/2024
With Khyber Tibbia College Peshawar – I just got recognized as one of their top fans! 🎉
27/08/2024

With Khyber Tibbia College Peshawar – I just got recognized as one of their top fans! 🎉

Address

Hayatabad

Opening Hours

Monday 10:00 - 20:00
Tuesday 10:00 - 20:00
Wednesday 10:00 - 20:00
Thursday 10:00 - 20:00
Friday 10:00 - 20:00
Saturday 10:00 - 20:00
Sunday 09:00 - 17:00

Telephone

+923348605097

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Junadia Dawakhana & Hijama Center posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Junadia Dawakhana & Hijama Center:

Share