
12/07/2025
آپ بچپن سے سنتے آ رہے ہونگے کے دل کا دورا صرف بڑی عمر کے لوگوں میں ہوتا ہے لیکن آج کل ایسا دیکھنے کو نہیں مل رہا ۔ آج کل ھارٹ اٹیک زیادہ تر جوان لوگوں میں ہی مل رہا ہے جس کی بہت ساری وجوہات ہیں جیسے موروثی بیماری، جینیاتی مسائل، بلڈ پریشر، موٹاپہ، سموکنگ وغیرہ پر نوجوان لوگوں میں یے بیماری اس لیے بھی بڑھ رہی ہے کہ ان کا لائف اسٹائل غیر صحت مند ہے جیسے جنک فوڈ تلی ہوئی چیزیں جیسے برگر، سموسے، پیزا وغیرہ کا استعمال، موبائل فون کا زیادہ استعمال جس کی وجہ سے نیند کے مسائل گھبراہٹ بے چینی اسٹریس اور پھر وہی دل کا مسئلہ ۔ ہمیں دوائی کی نہیں اس معاملے میں رہنمائی اور شعور کی ضرورت ہے