18/02/2026
ایک تحفہ جو بدل دے زندگی
جب کبھی کوئی خصوصی بچہ مسکراتا ہے تو اللہ خود خوش ہوتا ہے۔
Physio Fitness Health Care Center نے آج ایک CP child کو CP Walker عطیہ کرکے اس کی مسکراہٹ کو واپس لوٹانے کی کوشش کی ہے۔
یہ واکر اب اس بچی کی ٹانگیں بنے گی، اس کا سہارا بنے گی اور اس کی زندگی کی مشکلات کو آسان کرے گی۔
والدین کی خوشی اور بچے کی آنکھوں میں چمکتی ہوئی امید اس عطیے کی اصل کمائی ہے۔
Physio Fitness Health Care Center دکھا دیا کہ انسانیت کی
خدمت ہی سب سے بڑی عبادت ہے۔
والدین نے سینٹر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا آج ہمارے بچے کو نئی زندگی ملی ہے۔۔
کبھی کبھار چھوٹی سی مدد بھی کسی کی پوری دنیا بدل دیتی ہے۔ آج Physio Fitness Health Care Center نے ہمارے بچے کی دنیا بدل دی۔
ہمارا بچہ، جو Cerebral Palsy میں مبتلا ہے، کبھی چلنے کی صحیح مشق نہیں کر پاتا تھا کیونکہ مناسب سہارا نہیں تھا۔ آج اس فلاحی ادارے نے اسے ایک خوبصورت اور معیاری CP Walker عطیہ کیا ہے۔صرف یہی نہیں بلکہ ایک مہینے سے جب سے ہم علاج کروانے آئیں تب سے ہماری بچی کا علاج بھی مفت ہورہا ہے
اور آج جب اس نے پہلی بار اس واکر کو پکڑ کر خود سے کھڑے ہونے کی کوشش کی تو لگا جیسے اس کے پر نکل آئے ہوں۔ یہ صرف ایک واکر نہیں، یہ اس کی خوابیدہ خواہشوں کی تعبیر ہے۔
Physio Fitness Health Care Center
کی پوری ٹیم کے تہہ دل سے شکرگزار ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اس کا بہترین بدلہ عطا فرمائے۔ آپ نے ہماری طرح کئی والدین کی دعاؤں میں جگہ بنا لی ہے۔
physio fitness and health care Doctor of physiotherapist Ashfaque Shaikh Drfilza Shaikh