31/12/2025
غلام نبی میمن مدت ملازمت مکمل ہونے پر انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ کے عہدے سے سبکدوش ہو گئے۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے آئی جی سندھ کے عہدے کااضافی چارج سنبھال لیا۔
سینٹرل پولیس آفس کراچی (CPO) میں سبکدوش ہونے والے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے
سلامی پیش کی۔
غلام نبی میمن نے انسپکٹر جنرل آف
پولیس سندھ کے طور پر اپنے دورِ ملازمت میں
پیشہ ورانہ صلاحیت، اصول پسندی اور ادارہ جاتی نظم و ضبط کی شاندار مثال قائم کی۔
انہوں نے قانون کی بالادستی، پولیس کی جدید خطوط پر تربیت اور امن و امان کے قیام کے لیے
انتھک محنت کی اور سندھ پولیس کو ایک مؤثر اور متحرک فورس بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔
ان کی قیادت میں سندھ پولیس نے کئی مشکل چیلنجز کا بہادری اور دانشمندی سے مقابلہ کیا۔
غلام نبی میمن کی خدمات، دیانت داری اور قائدانہ صلاحیتیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
سندھ پولیس اور عوام اُن کی گراں قدر خدمات پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں
اور مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔