
12/08/2025
مورخہ ۔ 12 / اگست 2025
دی سینئر سٹیزنز آرگنائزیشن پاکستان ، ایگزیکٹیو کمیٹی ممبران کی جانب سے جشن آزادی کی ایک پر وقار تقریب لطیف آباد آفس میں منعقد کی گئی جس میں قومی پرچم لہرا کر کیک کٹنگ بھی گئی ۔
آرگنائزیشن کے صدر ڈاکٹر شاہد اختر خانزادہ نے اپنی تقریر میں وطن کی آزادی کی اہمیت اور ایک باوقار قوم کے مثبت کردار پر بات کی جبکہ آرگنائزیشن کی جنرل سیکریٹری سیرت شاہینہ نے جشن آزادی کی مبارکباد کے ساتھ اس کا بھی اعادہ کیا کہ ہم سنئیر سٹیزنز ، نوجوانوں کو آزادی کی قربانیوں سے آگاہی دیں تاکہ ہر نوجوان آزادی کی روح کو جان کر ملک و ملت کی خدمت کرے ۔
دیگر ممبران نے بھی جشن آزادی اور معرکہ حق پر گفتگو کی ۔
پروگرام کے آخر میں ، تمام ممران نے قومی پرچم لہرا کر جشن آزادی کی خوشی میں کیک کٹنگ کی ۔
پروگرام میں شریک شرکاء :-
ڈاکٹر شاہد اختر خانذادہ ۔ صدر
سیرت شاہینہ ۔۔۔ جنرل سیکریٹری
عارف میمن ۔ نائب صدر
جمیل الرحمٰن صدیقی ۔۔ فنانس سیکریٹری
ساجد شیخ ۔ میڈیا / انفارمیشن سیکریٹری
سید طاہر شاہ
خالد مسعود خانزادہ
طاہر خانزادہ
رپورٹ :- ساجد شیخ
میڈیا / انفارمیشن سیکریٹری