04/02/2022
......
سولہ سالہ محمد شہیر نیازی کو کوئی نہیں جانتا تھا جب اس نے فزکس میں ایک تحقیقی مقالہ لکھ کر مغربی سائنسدانوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا تھا ،
لیکن اس لڑکی کو آدھا پاکستان جانتا ہے جس نے صرف " پاڑی ہوری اے " کہ کر راتوں رات شہرت کما لی ۔۔
اس کی پانچ سیکنڈ کی وڈیو نے پوری قوم کو ایک پاوں پر کھڑا کر دیا ، پوری قوم نے اس کو اتنی اہمیت دی کہ ہماری قومی کرکٹ ٹیم کو بھی اس کی پیروی کرنی پڑی ، انہوں سٹیڈیم سے وڈیو بنا کر بھیج دی ۔۔
یہ صرف ایک مثال ہے ۔۔۔۔
جب کہ دوسری طرف دو دن پہلے اسی ملک کی اس قوم کی بیٹی " مسماة زارا نعیم " نے ACCA میں پوری دنیا میں پہلی پوزیشن لی مگر کیا کسی کو پتہ چلا ؟
کسی بڑے شوشل میڈیا پلیٹ فارم نے اس کو وائرل کیا ؟
کیا کسی ٹی وی چینل نے اس کو آن ائیر کیا؟
کیا کسی سیلیبرٹی نے ذکر کیا ؟
کہ ہم اس کو داد دے سکیں
نہیں ۔۔۔۔۔۔
ہمارا اصل مسئلہ صرف یہ ہی ہے کہ ہم اپنی قومی ترجیحات گانے ناچ ہنسی مذاق تک محدود کر دیتے ہیں ۔۔
افسوس