25/02/2021
بریسٹ کی بیماریوں اور کینسر کے متعلق سب سے بڑی غلط فہمی یہ ہے کہ جب اس سے بریسٹ یا نپلز میں درد، سوجن، گلٹی یا سائز تبدیلی شروع ہو اس وقت بیماری یا کینسر شروع ہوتا ہے۔
بریسٹ اور نپلز کی خرابی اور کینسر شروع ہوتے وقت کسی قسم کی کوئی علامت یا تکلیف نہیں ہوتی۔ جب بریسٹ یا نپلز میں تبدیلی محسوس ہو یا درد سوجن گلٹی سختی کھچاؤ یا نپلز سے مواد آنا شروع ہو تو اس کا مطلب ہے کہ اس بیماری یا کینسر کے اثرات ظاہر ہونا شروع ہو گۓ ہیں۔ ہر گلٹی، درد، سوجن، زخم یا نپل سے مواد کینسر نہیں ہوتا لیکن کسی بھی معمولی چیز کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔ روزانہ اپنے باقی جسم کی طرح بریسٹ، نپلز اور چھاتی کا ظاہری معاینہ کریں اور ہر ماہ مکمل بریسٹ، نپل، چھاتی اور بغل کا معاینہ کریں۔ اس میں کسی ہچکچاہٹ اور خوف کی بجائے اپنی صحت کے لیے اپنا خیال خود رکھنا اور اپنے بریسٹ کا خود معاینہ کرنا سیکھیں۔ ہر 15 سال سے بڑی لڑکی اور خاتون کو کو ہر ماہ ماہواری ختم ہونے کے بعد مخصوص طریقہ سے اپنا معاینہ کرنا چاہیے جس میں صرف 5منٹ لگتے ہیں۔ ہر ماہ صرف چند منٹ اپنی صحت اور تندرستی کے لیے ضرور نکالیں۔
Send a message to learn more