My Own Page

My Own Page Speech-Language Pathology Services. IELTS, Spoken English, Stitching Classes also available.

26/01/2025
15/01/2025

سردیوں کا موسم آگیا ہے اور ماٸیں اپنے بچوں کو زکام، سردی سے بچنے کے لیے عموماً اوور ریپ کرتی ہیں، کپڑوں کے اوپر مزید کپڑے پہناتی ہیں.

بچے خاص طور پر چھوٹے بچے بہت معصوم، نازک ہوتے ہیں اور اپنے درد یا تکلیف کو بول کر نہیں بتا پاتے. بچے کی ہر ضرورت رونے کی شکل میں ظاہر ہوتی ہے جیسے سردی لگنا ، پیمپر کا گیلا ہونا ، بخار یا جسم میں کہیں درد وغیرہ.

تصویر میں ایک بچے دیکھایا گیا ہے، اسکا انگھوٹھا آپ ذرا غور سے دیکھیں. اس بچے کے انگھوٹے پر بال بندھ گیا تھا, چونکہ ماں نے سردی کی وجہ سے بچے کو اچھے سے لپیٹا ہوا تھا تو یہ کئی دن نظر نہیں آیا، پھر نوبت یہاں تک آن پہنچی.

انگوٹھے کے اگلے حصے کے خون کی روانی مکل متاثر ہو گٸ ہے.

جب انگھوٹے میں خون کی روانی نہیں ہوگی تو اسے کاٹنا بھی پڑ سکتا ہے، تاکہ اس بندے کی جان کو ئے بچایا جا سکے.

تمام والدین کے لیے پیغام یہ ہے کہ وہ اپنے بچوں کا اچھی طرح خیال رکھیں. دوسروں کے ساتھ بھی ضرور شیر کریں.
شکریہ

15/01/2025

آرام دہ جوتےپہنیں،
کمر کے مہروں کی حفاظت کریں،

کمر درد کی ایک بڑی وجہ آپ کا وزن اور نامناسب جوتے ہیں۔۔۔!!!

15/01/2025



مریض کا نام: سیف علی
عمر: 15 سال
راولپنڈی

سیف علی پیدائشی طور پر ہی ایک بیماری کا شکار ہیں. کافی عرصے سے علاج ہو رہا ہے. شروع میں علاج سرکاری ہسپتالوں سے ہوا تو زیادہ اخراجات نہیں ہوتے تھے. مگر اب سیف کو شفاء انٹرنیشنل ہسپتال میں علاج کے لیے ریفر کیا گیا ہے.

سیف کو ڈاکٹر نے پانچ عدد ٹیسٹ کروانے کا کہا ہے. جس کے لئے ایک بڑی رقم درکار ہے. سیف کی والدہ نے ہم سے درخواست کی ہے کہ ہم انکی ٹیسٹ کروانے میں مدد کریں.

تمام مخیر حضرات سے اپیل کی جاتی ہے کہ سیف کے ٹیسٹ کرانے میں مالی تعاون کریں. اس کیس سے متعلق مزید تفصیلات اور ہر طرح کی ویریفکیشن کی گئی ہے. ڈونر حضرات کو بھی ریکارڈ فراہم کیا جائے گا.

مزید تفصیلات کے لیے دئیے گئے نمبر پر براہ راست مجھ سے رابطہ کریں.

مستحق افراد میں آسانیاں تقسیم کرنے کے سفر میں ہمارا ساتھ دیں.
0334 5322674

25/11/2024

گھر میں والد کا خوشگوار انداز میں داخل ہونا بچوں کے دلوں پر گہرے اثرات ڈالتا ہے.

⬅️ داخل ہو کر کھیلنا

⬅️ داخل ہو کر مسکرانا

⬅️ کوئی خوشگوار سرپرائز لانا

⬅️ بچوں کو گلے لگانا اور پیار کرنا

⬅️ کسی خوشی کے موقعے کی تیاری کرنا

⬅️ گھر کے کاموں میں خوش دلی سے مدد کرنا

یہ سب چیزیں نہایت اہمیت رکھتی ہیں. اپنے مسائل کو گھر کے دروازے کے باہر چھوڑ دیں، کیونکہ آپ ایک والد ہیں ، اور گھر میں آپ کے آنے کا انتظار کرنے والے وہ لوگ ہیں جو آپ کے ساتھ خوشی محسوس کرتے ہیں.

جب والد گھر میں داخل ہوں، تو پہلے آدھے گھنٹے کو اپنے اہلِ خانہ کے لیے وقف کر دیں. ان کی باتیں سنیں، ان سے بات کریں، ہنسیں اور وقت گزاریں.
اس دوران موبائل یا کسی دوسری چیز میں مصروف نہ ہوں.



Advance Speech Therapy Services Pakistan 🇵🇰
Advanced Rehabilitation Center
Peshawar Road, Lane 6, Rawalpindi
0334 5322674

18/10/2024
Heartiest welcome to all my followers.
09/10/2024

Heartiest welcome to all my followers.

23/09/2024

Welcome to all my new followers.

13/09/2024

آگے بڑھیں اور مدد کیجئے.

مدرسے کی مستحق بچیوں کو MA کے نصاب کی کتابیں ضرورت ہیں.

کچھ کتابوں کے نام درج کئے ہیں. کچھ کی فہرست ابھی ایک دو روز میں ملے گی.

احسن المقال
مصنف کا نام اغائے شیخ عباس قومی
مترجم شیخ صفدر حسین

علوم القران
مصنف ہادی معرفت

اموزش فلسفہ

تحریر البدایہ

قرآن کریم
فرمان علی

جانماز
رجسٹر (کھلی اور تنگ لائنوں والے)

آپ سب مخیر حضرات سے اپیل کی جاتی ہے کہ کتابوں کے اس کیس میں مدد کریں. ضروری نہیں کہ اس کیس میں مالی مدد کریں. آپ کتابیں خرید کر ہمارے کیمپ پر پہنچا سکتے ہیں.

کتابوں کے لئے اگر آپ مالی تعاون کرنا چاہیں تو براہ راست مجھ سے رابطہ کریں. کیس مکمّل ہونے کے بعد کتابوں کی رسید شئیر کی جائے گی.
شکریہ
0334 5322674

13/07/2024

Copied
خون اپنے سے ، تصاویر سجائے چہرے
کب یہ دیوار سے مٹتے ہیں مٹائے چہرے

خون اپنے سے لکھیں گے کوئ تاریخ نئی
ایک دیوار کی اینٹوں میں سمائے چہرے

ٹوٹ جاتے ہیں کوئ تھوڑا دلاسا دے دے
اپنے ہی آپ سے خود کو یہ چھپائے چہرے

ایک ہی پل میں چلے جاتے ہیں تنہا کر کے
زندگی بھر کی مشقت کو سجائے چہرے

اپنے خوابوں کی ہی دنیا میں مگن رہتے ہیں
اپنی نظروں سے ہی نظروں کو چرائے چہرے

ان کی آنکھوں سے نکلتے ہوئےروشن دھارے
ایک دیوار پہ مقتل کی سجائے چہرے

دھوپ جھلساۓ بدن جب تو بہت یاد آئیں
دیپ برفاب کی ٹھنڈک میں نہائے چہرے
حنیف دیپ

06/07/2024
25/06/2024

یہ کہانی 6 سال پُرانی ہے،

اپنے اس سکول سکول میں کلاس کے دوران عاقب سے جانچ کی خاطر پُوچھا......

"سائبان" کا مطلب بتائیں ؟؟؟؟

اُس نے کہا کہ میڈم،

"" یتیم ہوں میں....... ""

یتیم کی کفالت، جنت کی ضمانت

راولپنڈی میں واقع خصوصی اور یتیم بچوں کا ادارہ
Community Child Development Center

20/06/2024

پبلک سروس میسج۔
نوٹ:(میں ڈاکٹر نہیں ہوں۔ یہ ٹپس میری ریسرچز اور ذاتی تجربے پر مبنی ہیں)
جو لوگ یادداشت کی کمی یا ڈپریشن کا شکار ہیں ، وہ یہ ٹپس ضرور پڑھیں اور فالو کریں۔
*چینی، چاول، بیکری، گھی کا استعمال کم کریں۔ (آرٹیفیشل شوگر /sachren بہت خطرناک ہے)۔
*پانی کا استعمال زیادہ کریں۔ ہر ایک یا دو گھنٹے میں کم سے کم ایک گلاس پانی ضرور پئیں۔ 8 سے 10 گلاس سارے دن میں ضرور پئیں، حسب موسم۔
*سبزیاں دالیں، گوشت شوربے والا پکا کر کھائیں ۔
*سلاد زیادہ استعمال کریں ۔ *دالوں اور ڈرائی فروٹس کو پکانے یا کھانے سے پہلے پانی میں 4 سے 8 گھنٹے تک بھگوئیں ۔
*گوشت اور ہڈیوں کی یخنی، (12 سے 24 گھنٹے گلا کر)، استعمال کریں۔
*بچا ہوا پانی پودوں کو ڈالیں ۔
*وٹامن سی والے پھل سبزیاں ضرور کھانے میں شامل رکھیں.
*وٹامن سی والے پھل کھانے کے بعد ایک گلاس پانی لازمی پئیں۔
*ایک دن میں بس ایک پیالہ یا درمیانی پلیٹ پھل ناشتے اور لنچ کے درمیان کھائیں۔
*کھانا پکانے اور کھانے کے لئے پلاسٹک کے برتنوں کی بجائے سٹینلیس سٹیل یا مٹی کے برتن استعمال کریں
* چائے کا استعمال کھانے کے ساتھ یا بالکل بعد بند کریں۔
*درختوں کی چھاؤں میں دن میں ایک گھنٹہ ضرور بیٹھیں
*درخت لگائیں تا کہ ان کے درمیان بیٹھنے کا موقع ملتا رہے۔

Address

Islamabad
45230

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when My Own Page posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to My Own Page:

Share