14/07/2025
پناہ مانگتا ہوں میں اللہ کی شیطان مردود سے- اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے-
جن لوگوں کو ہم نے اس سے پہلے کتاب دی ہے وہ اس پر ایمان لاتے ہیں-53- اور جب ان پر پڑھا جاتا ہے کہتے ہیں ہم اس پر ایمان لائے ہمارے رب کی طرف سے یہ حق ہے ہم تو اسے پہلے ہی مانتے تھے-54- یہ وہ لوگ ہیں جنہیں ان کے صبر کی وجہ سے دگنا بدلہ ملے گا اوربھلائی سے برائی کو دور کرتے ہیں اور جو ہم نےانہیں دیا ہے اس میں سےخرچ کرتے ہیں-
(سورہ القصص آیات 52-54)
ان گنت درود و سلام،رحمتیں اور برکات رحمت اللعالمین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر اور آپکی آل پر جیسے درود و سلام رحمتیں اور برکتیں ہوئیں حضرت ابراہیم علیہ السلام پر اور آپکی آل پر۔
اے اللہ پاک، اے سارے جہانوں کے اکیلے پالنہار! ہم تیرے ہیں تیری عبادت کرتے اوت تجھ سے مدد مانگتے ہیں- نفس اور شیطان کی چالوں سے ہمیں بچا- نیکی اور احسان کرنے والے بنا- دین، دنیا اور آخرت کی بھلائی اور کامیابی نصیب فرما- بےشک تُو سچا، طاقتور اور رحم کرنے والا بادشاہ حقیقی ہے-
آمین ثمہ آمین یااللہ یارحمن یارحیم یارزاق یافتاح یاکریم یارزاق یامغنی یاوھاب یاودود یاحنان یامنان یااحد یاصمد یا حادی یانور-
السلام علیکم و حمتہ اللہ و برکاتہ-