Your Online Doctor

Your Online Doctor I am Online Doctor, want to share health tips and happy life tips to the community.

کیلا کھائیں اور معدے کی جلن سے فورا چھٹکارا پائیں۔
12/02/2024

کیلا کھائیں اور معدے کی جلن سے فورا چھٹکارا پائیں۔


  &   for   If due to cold water there is any problem in Monthly Cycle, Just use 1m   for once and enjoy healthy life.
12/02/2024

& for
If due to cold water there is any problem in Monthly Cycle, Just use 1m for once and enjoy healthy life.

10/02/2024

Tips for healthy eyes
بصارت کی بہتری کے لیے چند تجاویز
آنکھوں کو صحت مند رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ انہیں صحت بخش غذا اور ورزش کے مواقع فراہم کیے جائیں۔

وہ لوگ جو عینک کا استعمال کرتے ہیں انہیں چاہیے کہ عینک کو دن میں کچھ دیر کے لیے اُتار دیں،پیدل چلیں ،چیزوں کو دور اور نزدیک سے دیکھیں اور آنکھوں پر زور دے کر دور کی چیزوں کو آنکھیں جما کر دیکھنے کی کوشش کریں ۔اس سے آنکھوں کی ورزش اچھی ہوجاتی ہے۔
ہاتھوں کی ہتھیلیوں کی مدد سے آنکھوں کو آرام پہنچا یا جائے۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ پر سکون ہو کر بیٹھیں۔
اپنی کہنیاں میز پر رکھیں ،دونوں ہاتھوں کو ملا کر پیالہ نما شکل بنالیں،انگلیوں کو آپس میں ملا لیں،اب اس سے دونوں آنکھوں کو ڈھک دیں۔ خیال رہے کہ ہاتھ آنکھوں سے مس نہ ہوں۔ناک کے ذریعے سے سکون سے سانس لیں ۔آنکھوں کو پر سکون طریقے سے بند رکھیں اور اس حالت کو اس وقت تک قائم رکھیں جب تک پتلیوں کے پیچھے کی تمام روشنی غائب نہ ہو جائے۔جب تک مکمل اندھیرا ہو گا، آپ کی آنکھیں آرام محسوس کریں گی۔
دن میں دو یا تین مرتبہ یہ عمل دہرائیں ،اس عمل سے بصارت میں بہتری آتی ہے۔
آنکھوں کو ایک یا دومنٹ بند کرکے کھولیں اور نظر کو جانچنے والے حروف تہجی لکھے ہوئے کا ر ڈ پر ایک سیکنڈ کے لیے نگاہ کو مر کوز رکھیں تو بصارت میں بہتری محسوس ہو گی۔
آنکھوں کو صحت مند رکھنے کے لیے آنکھوں کا جھپکانا بھی ایک ہلکی پھلکی ورزش ہے۔بالائی پتلی میں ایک چھوٹاسا غدود پایا جاتا ہے جس میں موجود سیال آنکھ کے ڈھیلے کو نم رکھتا ہے ،جب آنکھ کو جھپکایا جاتا ہے تو سیال آنکھ کے ڈھیلے کو صاف کر دیتا ہے۔

صحت مند آنکھوں کی علامت یہ ہے کہ وہ اکثر جھپکتی رہتی ہیں۔پلکیں جھپکنے کی شرح تیز روشنی میں بڑھ جاتی ہے۔سرد موسم میں اگر پلکیں جھپکائی جائیں تو اس سے آنکھ کی سطح گرم رہتی ہے اور بیرونی ہوا کے باعث خشکی سے بھی محفوظ ہو جاتی ہیں۔
یہ ضروری ہے کہ ہر پانچ سیکنڈ کے بعد اپنی آنکھیں ضرور جھپکائیں۔مطالعے کے دوران،کمپیوٹر کے استعمال کے وقت اور سورج کی روشنی میں یہ عمل مزید تیز کر دیں۔

سونے کے لیے بستر پر لیٹا جائے تو آنکھیں پر سکون ہوں، آنکھیں بند کرکے گہری گہری سانس لیں اور اندھیرے کو آنکھوں میں سمونے کی کوشش کریں۔
بصارت کو مزید بہتر کرنے کے لیے جسمانی ورزش مفید ہے۔آنکھوں کی صحت کا انحصار ان عضلات اور ان اعضاء پر ہے جو انہیں خون مہیا کرتے ہیں۔جب جسمانی صحت اچھی ہو گی تو آنکھوں میں تھکن کے آثار جلد نمایاں نہیں ہو ں گے۔

کھلی فضا میں ورزش کرنے سے دوران خون میں تیز آجاتی ہے ،قلب کی خون پمپ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔اس کے نتیجے میں آنکھوں کو مہیاہونے والا خون شفاف ہو جاتاہے جو آنکھوں کو متحرک کرتا ہے،اعصاب کو تیزی سے اور صحیح پیغام پہنچانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔اس لیے ورزش باقاعدگی سے کرنی چاہیے ،روزانہ کم از کم تیس منٹ کی چہل قدمی بصارت کے لیے مفید ہو سکتی ہے۔آنکھوں کی صحت کے لیے اُن کی صفائی کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے۔ٹھنڈا پانی آنکھوں کی صفائی کرتا ہے۔پیالے میں ٹھنڈا پانی ڈال کر آنکھوں کو خوب اچھی طرح غسل دیں،آنکھوں کو پانی میں جھپکائیں۔

Erectile Dysfunction / مردانہ کمزوریمردوں میں بہت ہی عام بیماری اج کل جنسی و مرادنہ کمزوری ہے، جس میں مرد    عضو تناسل  ...
09/02/2024

Erectile Dysfunction / مردانہ کمزوری

مردوں میں بہت ہی عام بیماری اج کل جنسی و مرادنہ کمزوری ہے، جس میں مرد
عضو تناسل کے تناو میں کمی یا جلد از وقت تناو کا ختم ہو جانا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ اپنی شریک حیات کو مطمئن نہ کرپانا ہے۔
وجوہات
جس کی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ جن میں سرفہرت زہنی پریشانی و زہنی بیماریاں ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ ٹیسٹیرون کی کمی بھی شامل ہے۔
بہت سے مریضوں میں ایک وجہ یہ بھی دیکھی گئی جو مریض ایک عرصہ تک زہنی سکون کی ادویات استعمال کرتے یا پھر نزلہ و زکام کے لئے اینٹی الرجی ادویات کا استعمال کرتے رہے ہیں۔
کچھ مریضوں میں وینس لیکیج یا عضو تناسل پر کسی چوٹ کا لگنا بھی وجہ ہو سکتی ہے۔
آج کل کے ماڈرن دور میں ان تمام وجوہات کا علاج ممکن ہے۔
اگر آپ بھی اس بیماری کو لے کر پریشان ہیں تو اپنے معالج سے مشورہ کریں۔


#مردانہ کمزوری

15/01/2024

مائیگرین
درد شقیقہ بار بار ہونے والا شدید سر درد ہے جو حسی خلل کے بعد یا اس کے ساتھ ہوتا ہے جیسے اچانک روشنی کا چمکنا، اندھا دھبہ، بصری تبدیلیاں یا ہاتھ پاؤں میں جھنجھوڑنا۔ دیگر علامات میں متلی، بولنے میں دشواری اور پٹھوں کی کمزوری شامل ہوسکتی ہے۔

حسی عدم توازن کے ساتھ سر درد کی وجوہات ابھی تک سمجھ میں نہیں آئی ہیں۔ تاہم اس بات کے شواہد موجود ہیں کہ مائگرین کا آغاز حسی عدم توازن سے دماغ میں ایک کیمیائی لہر کو حرکت دیتا ہے جو دماغ کے اس حصے سے جڑی ہوتی ہے جو بصارت پر عمل کرتا ہے۔ کچھ دیگر عوامل ہیں جیسے کچھ کھانے، کچھ دوائیں، تیز روشنی، تناؤ اور کم نیند جو درد شقیقہ کو متحرک کر سکتے ہیں۔

درد شقیقہ کے شکار لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ اب ان کی زندگی کا معمول ہے اور سردرد کی ہر قسط پر وہ آرام کے لیے درد کش ادویات لیتے ہیں۔ یہ صحت کی حالت ہومیوپیتھی سے قابل علاج ہے۔

ہمارے مائیگرین کے مریض وہ تھے جنہوں نے علاج کی تمام امیدیں ختم کر دیں اور یہ سمجھ لیا کہ یہ حالت لاعلاج ہے۔ لیکن ہومیوپیتھی سے آپ مستقل علاج حاصل کر سکتے ہیں اور حسی عدم توازن کے لیے اپنی حساسیت کے انداز کو بڑھا سکتے ہیں۔

Address

Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Your Online Doctor posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram