01/07/2025
سیکھنے کا وقت گزر گیا!
اس ایک لائن اور سوچنے کئی لوگوں کی زندگیوں کو خراب کر رکھا ہے
جس شخص سے بھی ملاقات کرو چاہے وہ 18 سال کا ہو یا 40 سال کا سب کے منہ پر یہی ایک جملہ ہے سیکھنے کا وقت نہیں ہے بس اب مجھے پیسوں کی ضرورت ہے اور مجھے فورا پیسے بنانے ہیں
اور اس سوچ کا جو نقصان ہے وہ میں اپ کو بتاؤں پوری زندگی اپ کی یہ سوچ رہے گی اور شاید مرنے سے کچھ گھنٹے پہلے بھی اپ کو یہی محسوس ہوگا کہ سیکھنے کا وقت نہیں اب پیسے کمانے ہیں
میں مانتا ہوں ہمارے معاشرے میں اس طرح کی اویرنس نہیں ہے کہ بچپن سے ایک شخص کی تربیت اس طرح کی جائے کہ جب وہ بالغ ہو تو اس کے لیے راستے مزید اسان کیے جائیں جبکہ یہاں پہ اپ کی عمر کے ساتھ اپ پہ پریشر بڑھتا جاتا ہے لیکن اگر اپ نے اس کو ٹھیک کرنا ہے تو اس کا ہرگز یہ طریقہ نہیں ہے
اب تو یہ میری زندگی کا ذاتی تجربہ بن چکا ہے جن لوگوں کو میں چار یا پانچ سال پہلے ملا تھا اب دوبارہ ان سے مل کے جب پوچھا تو اج بھی ان کا یہی کہنا ہے کہ ہم کچھ ایسا دیکھ رہے ہیں ڈھونڈ رہے ہیں جس سے فورا پیسے ا جائیں
جبکہ اس کے برعکس میں لوگوں کو یہ کہتا ہوں خدا کے بندوں کو اسکل کوئی ہنر سیکھو اپنا وقت وہاں پہ لگاؤ مانا وہ وقت لے گا لیکن یہ ازمائش صرف دو یا تین سال تک رہے گی زیادہ سے زیادہ اس کے بعد مجھے پوری امید ہے اپ کو پوری زندگی پیسوں کی وجہ سے مایوسی نہیں ہوگی
بس انسانی ذہن اس چیز کو تسلیم کرنے کا حامی نہیں ہے پھر وہ چاہے 18 سال کا لڑکا ہو یا 40 سال کا ادھیڑ عمر کا مرد سب کو فورا پیسہ چاہیے اور اس میں نقصان بھی ان سب کا ہے
کوئی ایک چیز نگاہ میں رکھیں ہنر کی طرح اپنی نسوں میں اس کو اتار لیں انے والے چند سالوں میں اس پہ پورے فوکس یعنی کہ مرکوز ہو کے ہر طرح سے اس کا مراقبے کی طرح معائنہ کریں پھر میں دیکھتا ہوں کہ اپ کو کون روکتا ہے زندگی میں اگے بڑھنے سے
اج کے دور میں سب سے بڑا مسئلہ ڈسٹریکشن کا ہے لوگ ہر کام کرنا چاہتے ہیں اب اس صدی میں یا پھر 2025 سے جو شخص ایک سے زیادہ چیزوں میں گھسے گا وہ کہیں گا نہیں رہے گا
کیونکہ جتنی دنیا اور لوگوں نے ان لائن انا تھا ا چکے ہیں اب تو نوجوان نسل بھی پہلے ان لائن اتی ہے اج سے 20 25 سال پہلے دنیا ادھی کے ادھی سے بھی کم ان لائن تھی لیکن اب زیادہ تر لوگ ان لائن ہیں
تو کیونکہ دنیا میں زیادہ تر لوگ ان لائن ہیں تو مقابلہ بھی پھر بہت زیادہ ہوگا اور جب مقابلہ زیادہ ہوگا تو اپ ہر چیز میں ماسٹر نہیں کر سکتے اپ کو یقینا صرف کوئی ایک چیز اختیار کرنی ہوگی اس میں بھی بہت مقابلہ ہوگا لیکن ابھی بھی وقت ہے کسی بھی ایک چیز میں اپ اگے بڑھ سکتے ہیں
اور جس جس شخص کی یہ سوچ ہے کہ میرے پاس اب سیکھنے کا وقت نہیں ہے سمجھ لیں وہ اپنی زندگی پوری کر چکا ہے اس کے پاس اب واقعی وقت نہیں ہے
مصیبتیں مسائل بجلی سے لے کر کے گھر کے کھانے پینے کے بل کبھی کم نہیں ہوں گے اس کو بہانہ بنا کے خود کو روکنے کی بجائے ان کو ریزن بنائیں مزید محنت کرنے کی زندگی میں اگے بڑھنے کے لیے کوئی نہ کوئی خوف یا کوئی نہ کوئی ڈر چاہیے ہوتا ہے اور گھر کے ڈر سے بڑا ڈر کون سا ہو سکتا ہے
بس ذہنی طور پہ خود کے ساتھ وعدہ کریں کہ اج کے بعد اپ نے کسی بھی رسٹریکشن کا شکار نہیں ہونا اور ہمیشہ بلکہ ہر وقت کسی ایک چیز پر انحصار رکھنا ہے پھر وہ چاہے پروگرامنگ ہو ڈیزائننگ ہو مارکیٹنگ ہو کمیونیکیشن سکل ہو لنکڈن ہو وغیرہ وغیرہ کچھ بھی ہو سکتا ہے صرف ایک چیز کو اپنی پہچان بنائے
اتنے سالوں کی محنت کے بعد میں نے کمپنی بنائی موٹا پیسہ بنایا لیکن اج بھی میں اپنے اپ کو ایز ا پروگرامر مارکیٹ میں تعارف کراتا ہوں اور زیادہ وقت پروگرامنگ کو دیتا ہوں
کیونکہ مجھے معلوم ہے ایک سکل اور ایک ہنر والے لوگ ہی اب اگے بڑھ سکتے ہیں حرفن مولا کا دور ختم ہو چکا ہے
اور اپ کا 2025 اپ کا سوشل میڈیا یوٹیوب اور دیگر پلیٹ فارم پہ جو اپ کنٹینٹ کنزیوم کریں گے اس سے معلوم ہوگا کہ اپ کتنے اگے بڑھنے والے ہیں
میں یہ سمجھتا ہوں سیکھنے کے مواقع بڑھ چکے ہیں اور پیسہ بنانے کے موقع تو اور بھی زیادہ ہو چکے ہیں بس ہمیں تھوڑا سا سنجیدگی اور مستقل مزاجی کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا ہے
جب انسان محنت کرتا ہے تو کامیابی کو تلاش کرتا ہے لیکن جب وہ محنتی بن جاتا ہے تو کامیابی انسان کو تلاش کرتی ہے
Team Healers®
A Non-Profit Organization
Serving Humanity – Free Spiritual Healing for All
Join our mission to bring peace, healing, and hope to hearts in need — completely free of charge.
Follow us on all platforms:
Connect on WhatsApp:
+92 300 0339359
How We Heal ✨
Kindly Share comprehensive details of your problem with us and wait for your turn with patience 🙏
WhatsApp Channel:
Join Here
https://whatsapp.com/channel/0029VbAXhrcD38CJhI6oKu13
Join Us for the Sake of Humanity
Let’s spread light, healing, and kindness together.
Keep Sharing. Keep Healing.
May Allah bless you and your loved ones abundantly. ✨