Dr saba

Dr saba I m a pharmacist by profession.This page is all about health,medicines,mental health

اہرین صحت کے مطابق، گوشت پروٹین کے حصول کا ایک بڑا ذریعہ ہے جس میں تمام ضروری اماینو ایسڈز ہوتے ہیں اور اس میں وٹامن بی ...
03/06/2025

اہرین صحت کے مطابق، گوشت پروٹین کے حصول کا ایک بڑا ذریعہ ہے جس میں تمام ضروری اماینو ایسڈز ہوتے ہیں اور اس میں وٹامن بی 12، آئرن اور زنک جیسے غذائی اجزاء بھی موجود ہوتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سبزیوں کے مقابلے میں جانوروں کے گوشت میں موجود پروٹین زیادہ بہتر انداز میں جذب ہوتا ہے اس لیے انسان کو ضروری اماینو ایسڈز والی سبزیوں کے کھانے میں استعمال کے بعد بھی گوشت کے استعمال کی ضرورت پیش آتی ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق، پروٹین اور دیگر غذائی اجزاء کے علاوہ گوشت میں چربی اورکولیسٹرول بھی ہوتا ہے، بہت زیادہ چکنائی وزن میں اضافے اور میٹابولک امراض کا سبب بن سکتی ہے اس کے علاوہخون میں موجود ٹرائی گلیسرائڈز اور کولیسٹرول پر اثر ڈالتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ گوشت جس میں نمک، چینی، نائٹریٹ یا اضافی چکنائی جیسے اجزاء شامل ہوں انسان کو پروٹین تو فراہم کرے گا لیکن ایسے گوشت میں موجود دوسرے اجزاء شاید روزانہ کی بنیاد پر استعمال کے لیے مفید نہ ہوں۔

ماہرین کے مطابق، انسان کے لیے فی کلوگرام جسمانی وزن کے حساب سے ایک دن میں 0.8 گرام پروٹین لینا مناسب رہے گا تاہم انسان کی جسمانی سرگرمی کے حساب سے اس مقدار میں بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جو لوگ بہت کم پروسیسڈ کھانا کھاتے ہیں جس میں پروٹین کی مقدار زیادہ ہو تو وہ یقینی طور پر ہر روز گوشت کھا سکتے ہیں۔

#ہیلتھ #پروٹین

04/02/2025
25/01/2025

24/01/2025

جوکو زمین کی ایسی فصل سمجھا جاتا ہے جو پیدائش سے بڑھاپے تک غذائیت کا واحد ذریعہ بن سکتی ہے، احادیث کے علماء نے جو کو بہت...
23/01/2025

جوکو زمین کی ایسی فصل سمجھا جاتا ہے جو پیدائش سے بڑھاپے تک غذائیت کا واحد ذریعہ بن سکتی ہے، احادیث کے علماء نے جو کو بہت غذائیت بخش، کھانسی اور معدے کی سوزش میں فائدہ مند کہا ہے، جسم سے زہریلے مادوں کو نکالنے میں مدد کرتی ہے۔ جو بیمار اور غم زدہ لوگوں کے لیے خاص میٹھا ہے جسے تلبینہ کہا جاتا ہے، کیونکہ یہ مریض کے دل کو سکون بخشتا ہے اور اسے فعال بناتا ہے اور اس کے رنج و غم کو دور کرتا ہے۔ یہ ذیابیطس، ہائی کولیسٹرول اور موٹاپے کو کم کرنے میں مدد کرنے کی صلاحیت کے لیے جانا جاتا ہے۔ یہ ایتھروسکلروسیس، ذیابیطس جیسی بیماریوں کے خلاف بھی بہت موثر ہے۔
جو کے فوائد میں سے اہم یہ ہے کہ جو سب سے کم جی آئی اناج میں سے ایک ہے۔ کم جی آئی کا مطلب یہ ہے کہ ہضم ہونے پر یہ جسم میں اچانک گلوکوز کے بڑھنے کا باعث نہیں بنتا۔ کیونکہ کم جی آئی کھانے کی اشیاء آہستہ آہستہ ہضم ہوتی ہیں اور زیادہ دیر تک پیٹ بھرا رہنے میں مدد کرتی ہیں، اس طرح بھوک کی خواہش سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔ جو شوگر کے مریضوں کے ساتھ ساتھ ان لوگوں کے لیے بھی بہت مفید ہے جو وزن کم کرنا چاہتے ہیں۔ یہ بھوک کو دباتا ہے جس سے لوگوں کو یہ محسوس ہوتا ہے کہ انہوں نے واقعی زیادہ کھایا ہوا ہے۔
جو میں حل پذیر ریشہ زیادہ ہوتا ہے اور یہ خون میں کولیسٹرول اور خون میں گلوکوز کی سطح کو کم کر سکتا ہے۔ جو کے فوائد کی اہمیت اس لیۓ بھی بڑھ جاتی ہے کیونکہ یہ جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے، کیونکہ جو میں موجود غذائی ریشہ بائل ایسڈز سے منسلک ہوتا ہے اور انہیں پاخانے کے ذریعے خارج کرنے میں مدد کرتا ہے۔
جو کا استعمال آنتوں کو پرسکون رکھتا ہے۔۔
جو میں گھلنے والا ریشہ پتھری بننے کے خلاف لڑنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ جو کے فوائد حاملہ عورت کے لیۓ بھی ہوتے ہیں۔حمل کے دوران اعتدال میں جو کا استعمال محفوظ ہوتا ہے۔
گلوٹین الرجی اور سیلیک بیماری والی خواتین کو، جو سے پرہیز کرنا چاہیئے اور گلوٹین سے پاک اناج کو آزمائیں۔
حاملہ ہونے پر جو کے فوائد اور خطرات اور اس کی کتنی مقدار استعمال کے لیے محفوظ ہے جاننے کے لیۓ ماہر غذائیت سے رابطہ ضرور کریں۔
جو گیسٹرک کے درد میں مفید
جو میں اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں، جو اچھی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے اہم ہوتے ہیں۔ جو کھانے کے ساتھ ساتھ اس کے پانی کے بھی بہت اہم صحت کے فوائد موجود ہیں۔ عام طور پر گیسٹرائٹس والے لوگ جو کے پانی کو ٹانک کے طور پر لے سکتے ہیں کیونکہ یہ جسم سے نقصان دہ زہریلے مادوں کو خارج کرتا ہے اور معدے کو سکون دیتا ہے

یہ دوا آج اج کل بہت زیادہ استعمال کی جاتی ہے۔نئی ریسرچ کے مطابق اس دوا کا زیادہ استعمال کیا جائے تو اس سے کافی زیادہ دما...
19/01/2025

یہ دوا آج اج کل بہت زیادہ استعمال کی جاتی ہے۔نئی ریسرچ کے مطابق اس دوا کا زیادہ استعمال کیا جائے تو اس سے کافی زیادہ دماغ ہی مسائل جنم لے رہے ہیں اس لیے اس دوا کو کبھی بھی ڈاکٹر یا فارماسسٹ کے مشورے کے بغیر لمبے عرصے تک استعمال نہ کریں اور اگر ممکن ہو تو اس کی جگہ دوسری الرجی کی ادویات کا استعمال کریں اور جن لوگوں کو پہلے سے دماغ دماغی مسائل کا سامنا ہے جیسے نیند نہ انا بے خوابی کی شکایت انزائٹی یا ڈپریشن تو وہ اس دوا کو استعمال نہ کریں

16/01/2025
25/10/2024

Check out DrSaba Imran’s post.

Address

Minahil Pharmacy
Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr saba posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr saba:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram