29/03/2022
[25/03, 5:48 pm] Tahir Qamer Lahore: تمباکو نوشی کرنے والے افراد میں ریڑھ کی ہڈی کے مسائل کا خطرہ اس عادت سے دور رہنے والوں کے مقابلے میں 4 گنا زیادہ وہتا ہے۔
تمباکو میں موجود نکوٹین ریڑھ کی ہڈی کے مہروں کو کمزور اور جوڑوں کے اسپرنگ جیسے حصوں کو اہم غذائیت سے محروم کرنے والا جز ہے۔
صحت مند ریڑھ کی ہڈی کمر کو لچکدار اور مسلز کو اکڑنے سے بچاتی ہے۔(ھومیو پیتھ ڈاکٹر عدنان جاوید)
[29/03, 1:50 pm] Tahir Qamer Lahore: بواسیر کے مریضوں کےلئے چند ہدایات
ہومیو فزیشن و سائیکو تھراپسٹ
ڈاکٹر عدنان جاوید
منشیات، کولا ڈرنکس، بڑے گوشت کا بکثرت استعمال، بینگن، دال مسور، چائے اور سگریٹ نوشی بواسیر کا سبب بن سکتے ہیں۔
چھ سے دس گلاس پانی پینا ہر موسم میں اپنا معمول بنائیں۔
کچی سبزیاں بطور سلاد ہر کھانے میں ضرور شامل کریں ۔
گوشت ہمیشہ سبزیوں میں ملا کر پکائیں۔
بریانی یا پلاو وغیرہ میں تیز مصالحہ جات کی بجائے سبزیوں کی مقدار زیادہ رکھیں ۔
کھانے کے فوراً بعد لیٹنے کی عادت ترک کر دیں۔
سرخ مرچ اور تیز مصالحہ جات سے اجتناب کریں۔
خالی پیٹ سگریٹ نوشی ترک کر دیں۔
ناشتہ میں ریشہ دار غذاوں کا استعمال اپنا معمول بنائیں مثلاً جو کا دلیہ، چوکر والے آٹے کی روٹی، دہی میں زیرہ سیاہ ملا کر استعمال کریں۔
موسمی پھلوں کا تازہ جوس نہایت مفید ہے۔
ورزش کو اپنا معمول بنا لیں