06/10/2025
السلامُ علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!
دیوی ہیلتھ کلینک سے ڈاکٹر احمد لغاری صاحب کے مطابق اہل علاقہ سے بہت کم بچوں کو ویکسینیشن کیلئے لایا جارہا ہے جو کہ انتہائی پریشان کن ہے ساتھ یہ بتاتے چلیں ہمارے سنٹر میں ویکسنیٹر نہیں ہے جو گھر گھر جاکے ویکسینیشن کے عمل کو مکمل کریں اس بارے میں بھی ڈاکٹر صاحب کوشش کررہے ہیں کہ جلد یہ مسلہ بھی حل ہوجائے تب تک اہل علاقہ سے گزارش ہے ہر بدھ کو بچوں کیلئے ویکسینیشن کا ڈے ہوتا ہے اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لازمی لگوائیں اگر بوجہ مجبوری کوئی بدھ کو نہیں ویکسین لگوا سکتے وہ کسی بھی دن آکے ویکسین لگوا لیں اگر دن کو نہیں آسکتے وہ شام کو آکے ویکسین کروا لیں لیکن بچوں کو ویکسین اور سکرینگ لازمی کروائیں ڈاکٹر احمد لغاری صاحب کی ہدایت کیمطابق بچوں کو ویکسین یا سکرینگ کسی بھی وقت آکے کروا سکتے ہیں۔
دو ویکسین BCG اینڈ Measles صرف بدھ کو ہوتی ہیں انکے لئے کوشش کریں کے بدھ کو ٹائم نکالیں بچوں کو لائیں۔
نمبر 1: BCG ویکسین بچے کی عمر کے 40 دن کے اندر اندر لازمی کروانی ہوتی ہے یہ ٹی بی کی ویکسین ہے جن بچوں کو نہیں لگی وہ اس بدھ کو کوشش کریں لازمی کروائیں۔
نمبر 2: Measles کی دو ڈوز لگتی ہیں ایک 9 ماہ تک اور دوسری 15 ماہ تک لگتی ہے یہ خسرہ کی ویکسین ہوتی ہے۔
اسکے علاوہ باقی ویکسین بدھ کے علاوہ کسی بھی دن کسی بھی وقت رات 08:00 بجے سے پہلے پہلے آکے دیوی ہیلتھ یونٹ سے لگواسکتے ہیں شکریہ