Life Care Clinic

Life Care Clinic مفت مشورے اور ادویات کے لئے نیچے دیئے گے نمبر پر رابطہ کریں۔شکریہ
Herbal Medicine Available
*Admin*
*CEO Life Care Clinic* Dr Hakeem Muhammad Mudasar Hussain

25/09/2025
Inshallah 30 September
24/09/2025

Inshallah 30 September

   ゚viralシfyp
23/09/2025

゚viralシfyp

ایچ پی وی ویکسین کیا ہے؟یہ ویکسین 2006 میں بنائی گئی اور امریکہ میں سب سے پہلے دی گئی  ۔ اس کا بنیادی مقصد  بچہ دانی کے ...
17/09/2025

ایچ پی وی ویکسین کیا ہے؟
یہ ویکسین 2006 میں بنائی گئی اور امریکہ میں سب سے پہلے دی گئی ۔ اس کا بنیادی مقصد بچہ دانی کے منہ کے کینسر سے بچاو تھا۔ ویکسین سائنسی طور پر موثر اور محفوظ رہی اور آہستہ
آہستہ دنیا کے باقی ممالک میں دی جانے لگی ۔

:پاکستان میں بچہ دانی کے منہ کا کینسر:

پاکستان میں 2023 میں 4762 نئے مریضوں میں اس کینسر کی تشخیص ہوئی ہے اور 3069 اموات کی وجہ یہ کینسر بنا ۔
پاکستانی خواتین میں اس کینسر کے کیسز ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہے ہیں ۔

:یہ 9 سال سے 14 سال کی عمر ہی کیوں :

کینسر کی وجہ ایک وائرس ہے جسے ایچ پی وی وائرس کہتے ہیں،اور وہ وائرس بچہ دانی کے منہ تک جنسی عمل کے ذریعے پہنچتا ہے، اس لیے شادی کی عمومی عمر سے پہلے ویکسین دینا بہتر ہے۔ ویکسین بڑی عمر میں بھی دی جاسکتا ہے تاہم روٹین میں شادی / جنسی عمل کی عمر سے پہلے دی جائے تو بچاو میں زیادہ موثر ہوگی ۔

بچوں کو کیوں نہیں ؟ :

بچوں میں بچہ دانی نہیں ہوتی، تاہم وہ اس وائرس کو منتقل کرنے میں شامل ہوتے ہیں۔ کچھ اور کینسر جو صرف مردوں میں ہو سکتے ہیں ان میں اس ویکسین سے بچاو ممکن ہے لیکن ان کے کیسز ابھی بہت کم ہیں، ترقی یافتہ ممالک بچوں کو بھی لگاتے ہیں لیکن غریب ممالک کےلیے اگر ان دو میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہو تو پھر بچیوں کو لگانا زیادہ فائدہ مند ہوگا

:ویکسین سے کوئی خطرہ :

پہلے سے دی جانے والی ویکسینز کی طرح انجکشن کی جگہ پر درد، سوزش ، بخار یا ویکسین سے الرجی ہوسکتی ہے ۔

انتہائی شدید الرجی جسے
Anaphylaxis

کہتے ہیں اس کا چانس
1.7/ 1 million
جو کہ کسی بھی محفوظ دوائی، ویکسین ، انجکشن کے جیسا ہے ۔

:اچانک یہ ویکسین کیوں :

نہیں اچانک نہیں، بلکہ کافی دیر سے آرہی ہے۔ دنیا میں 2006 میں شروع ہونے والی ویکسین پاکستان میں سرکاری طور پر 20 سال بعد آرہی ہے۔ پرائیویٹ ہسپتالوں۔یں پاکستان میں بھی کافی عرصے سے لگائی جارہی ہے، لیکن سرکاری طور پر قومی ویکسین شیڈول میں پہلی بار دی جانے لگی ہے ۔ لہذا یہ نہ تو پاکستان میں پہلی بار لگائی جا رہی ہے اور نہ نئی ویکسین ہے۔

:مفت کیوں دی جارہی ہے:

عالمی ادارہ صحت کی طرف سے حکومتی سطح پر اشتراک کے ساتھ ویکسینز فری دی جاتی ہیں، آپ نمونیا، ٹی بی، ہیپاٹائٹس بی، تشنج ، خناق، ٹائیفائیڈ کی ویکسینز بھی تو فری ہی لے رہے ہیں۔ یہ ویکسین بھی اسی ادارے کی طرف سے آ رہی ہے اور اسی پروگرام کے تحت مل رہی ہے۔ جیسے پہلے ہیپاٹائٹس بی کی ویکسین سرکاری طور پر نہیں ملتی تھی اور کافی بعد میں شامل ہوئی اسی طرح بدلتے وقت کے ساتھ نئی ویکسیز شامل ہوتی ہیں ۔۔

:کیا یہ محفوظ اور موثر ہے :

جی باقی ویکسینز کی طرح یہ محفوظ اور موثر ہے

:باقی دنیا میں کیوں نہیں دی جارہی :

یہ ایک غلط فہمی ہے۔ دنیا کے بہت سے ممالک میں یہ دی جارہی ہے ۔ تقریبا تمام ترقی یافتہ ممالک میں پہلے سے دی جارہی ہے، امریکہ میں سب سے پہلے شروع ہوئی، اس ر ائ ی ل میں بھی دی جا رہی ہے ۔پاکستان پہلے نہیں بلکہ ان چند آخری ممالک میں ہے جن میں ابھی سرکاری طور پر فری شروع کی جارہی ہے۔پرائیویٹ ہسپتالوں میں جہاں امیروں کے بچے ویکسین لگواتے ہیں وہاں بہت پہلے سے مل رہی ہے اور شیڈول کا حصہ ہے۔

:اسلامی ممالک جن میں پہلے سے دی جارہی ہے

مندرجہ ذیل اسلامی ممالک میں پہلے سے سرکاری قومی ویکسییشن شیڈول کا حصہ ہے
سعودی عرب 2022
ملائشیا 2010
قطر 2023
بحرین 2023
کویت 2023
یو اے ای 2008
انڈونیشیا 2023
برونائی دارالاسلام 2012
مالدیپ 2019
بنگلہ دیش 2023
مراکش 2022
ترکی ۔۔۔
مصر ۔۔

عالمی ادارہ صحت کب سے مفت دے رہا ہے؟

2020
میں پہلی بار عالمی ادارہ صحت نے اس ویکسین کو اپنے فری شیڈول میں شامل کیا تاہم اس وقت سب ممالک فری کی لسٹ میں شامل نہیں تھے، پاکستان کو 2025 میں پہلی فری کھیپ میسر ہوئی۔

ویکسینیشن اجکل پھر ایک شور ہے تو سُن لیں نو سال سے  چودہ سال کی ان بچیوں کو متلگوائیں جن کے بارے آپ کو یقین ہے کہ انہوں ...
15/09/2025

ویکسینیشن
اجکل پھر ایک شور ہے
تو سُن لیں
نو سال سے چودہ سال کی ان بچیوں کو مت
لگوائیں
جن کے بارے آپ کو یقین ہے کہ انہوں نے کبھی سوائے منکوح کے کسی اور کے پاس نہیں جانا
اور ان کا شوہر وہ نصوح ہوگا کہ جو غیر عورت کو چھوئے گا نہیں

کیا گارنٹی ہے ؟؟؟

اگر نہیں تو لگوانے میں حرج نہیں
جراثیم کیری کرنے والی صرف عورت نہیں مرد بھی ہوتا

اور سروائیکل کینسر قابل علاج ہے
لہذا پریشان مت ہوں

کیلا کھانے کے فوائد اور نقصانات کیلے کھانے سے فوری توانائی بحال ہوتی ہے۔ کیلے کا مسلسل استعمال غذائی کمی کو دور کرتا ہے۔...
08/09/2025

کیلا کھانے کے فوائد اور نقصانات

کیلے کھانے سے فوری توانائی بحال ہوتی ہے۔

کیلے کا مسلسل استعمال غذائی کمی کو دور کرتا ہے۔

وٹامنز اور منرلز کی کمی دور ہوتی ہے۔

امریکا میں استعمال ہونے والوں پھلوں میں سب سے زیادہ کھایا جانے والا پھل کیلا ہے۔

امریکن مالٹے اور سیب کی نسبت کیلے زیادہ شوق سے کھاتے ہے۔

کیلے میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہے جو کینسر کے جراثیم کو کمزور کرتے ہے،اور انکو پیدا ہونے سے روکتے ہے۔

کیلا قبض کشا ہے۔

تھکاوٹ کو دور کرتا ہے۔

کیلا کھانے سے دل کی دھڑکن معمول پہ رہتی ہے۔

فالج کے حملے سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔

کیلے میں پوٹاشیم پایا جاتا ہے جو ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے۔

کیلے میں سیب کی نسبت پروٹین 4گنا،کاربوہائیڈریٹس 2 گنا، فاسفورس 3 گنا،وٹامن اے 5گنا اور اسکے علاوہ بہت سے وٹامنز اور منرلز سیب کی نسبت دوگنے ہوتے ہیں۔

کیلا میں ایسے اجزاء پائے جاتے جو ڈپریشن کو کم کرتے ہیں اور دماغی طاقت میں اضافہ کرتے ہیں۔

حاملہ خواتین کیلئے کیلا بے حد مفید ہے،یہ ماں اور بچہ دونوں کی صحت کیلئے بے حد ضروری ہے۔

کیلا شیر خوار بچوں کی ابتدائی خوراک کا اہم جزو سمجھا جاتا ہے۔

بچوں کو اگر کیلے کھلائے جائیں تو انکی صحت قابل رشک بن جاتی ہے،بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔

کیلا عمدہ پھل ہونے کیساتھ ساتھ اچھی دوا بھی ہے۔

وٹامن سی کی کمی دور کرتا ہے،نیا خون بناتا ہے۔

گردوں کو طاقت دیتا ہے۔

جگر کی اصلاح کرتا ہے۔

یرقان میں مفید ہے۔

جسم سے زہریلے مادوں کو خارج کرتا ہے۔

احتیاطی تدابیر!

کیلا کھانے کے فورا بعد پانی نہ پیئں۔

شوگر کے مریض کیلا کھانے سے پرہیز کریں۔

کیلا بچوں،بڑوں،بوڑھوں سمیت گھر کے سبھی افراد کیلئے بے حد ضروری ہے۔

کیلا کھانے کیلئے صبح کا وقت صحیح ہے۔

ایک وقت میں آپ 2 سے 4 کیلے کھا سکتے ہے۔

اگر آپ 7 سے زائد کیلے کھائے گئے تو یہ آپ کیلئے نقصان دہ ہے اسکی وجہ یہ ہے کہ کیلے میں پوٹاشیم وافر مقدار میں پائی جاتی ہے،7 سے زائد کیلے کھانے سے جسم میں پوٹاشیم کی مقدار بہت بڑھ جاتی ہے جو جان لیوا بھی ہو سکتی ہے۔

ایسے لوگ جنکے گردے کام نہیں کرتے یا کم کام کرتے ہے ان کیلئے پوٹاشیم کا زیادہ استعمال ٹھیک نہیں۔

رات کو کیلے کھانے سے پرہیز کریں۔

ایک برطانوی تحقیق کے مطابق اگر عورت کو حمل سے پہلے پوٹاشیم کی زیادہ مقدار کھلائی جائے تو اس عورت کے ہاں بیٹا پیدا ہونے کے چانسز زیادہ ہوتے ہے۔

حمل سے پہلے روزانہ 2 کیلے ضرور کھائیں۔

06/09/2025

منہ کے چھالے اور منہ کا السر 🌿اکثر معدہ کی خرابی، تیزابیت یا گرم غذاؤں کی وجہ سے منہ میں چھالے بن جاتے ہیں جو کھانے پینے...
03/09/2025

منہ کے چھالے اور منہ کا السر 🌿

اکثر معدہ کی خرابی، تیزابیت یا گرم غذاؤں کی وجہ سے منہ میں چھالے بن جاتے ہیں جو کھانے پینے اور بات کرنے میں تکلیف پیدا کرتے ہیں۔ ان کے علاج کے لیے چند آزمودہ طریقے یہ ہیں:

🔹 سونف اور الائچی
سونف اور الائچی چبا کر رس چوسیں یا قہوہ بنا کر ہر کھانے کے بعد ایک کپ پئیں۔ اس سے تیزابیت کم ہو کر چھالوں میں آرام ملتا ہے۔

🔹 خوراک میں احتیاط
مرچ مصالحہ دار کھانوں سے پرہیز کریں، بھوکے نہ رہیں اور دہی کا استعمال زیادہ کریں تاکہ تیزابیت نہ بڑھے۔

🔹 جوارش آملہ
روزانہ صبح ایک چائے کا چمچ جوارش آملہ کھائیں۔ یہ معدے کو بہتر کرتا ہے اور چھالوں میں مفید ہے۔

🔹 سوموجل
یہ دوا ایلوپیتھک اسٹور سے ملتی ہے، اسے منہ میں لگائیں۔ دو دن میں واضح فرق محسوس ہوگا۔

🔹 تخم بالنگا
ایک چمچ تخم بالنگا رات کو پانی میں بھگو دیں اور صبح نہار منہ پی لیں۔ پندرہ دن کے استعمال سے ان شاء اللہ شفا ہوگی۔

🔹 الائچی خورد، طباشیر نقرہ، چھلکا اسبغول
یہ اجزاء دو دو تولہ لے کر پیس لیں اور آدھی چمچی صبح و شام پانی کے ساتھ استعمال کریں۔

🔹 منہ میں چھڑکنے کا سفوف
الائچی خورد، کباب چینی، کتھ سفید اور طباشیر ہم وزن لے کر باریک پیس لیں۔ دن میں تین بار منہ کے اندر چھڑکیں۔ دوسرے دن ہی ان شاء اللہ آرام آجائے گا۔

📌 گرم اشیاء سے پرہیز کریں اور نرم، ٹھنڈی و ہلکی غذا کا استعمال زیادہ کریں۔

01/09/2025

کان کا معائنہ بزریعہ آٹوسکوپ کیا جاتا ہے لائف کئیر کلینک نزد لاثانی وکیشنل ٹرینینگ انسیٹیوٹ ہسپتال 0️⃣3️⃣0️⃣0️⃣3️⃣9️⃣9️⃣...
30/08/2025

کان کا معائنہ بزریعہ آٹوسکوپ کیا جاتا ہے
لائف کئیر کلینک نزد لاثانی وکیشنل ٹرینینگ انسیٹیوٹ ہسپتال
0️⃣3️⃣0️⃣0️⃣3️⃣9️⃣9️⃣1️⃣3️⃣1️⃣7️⃣روڈ مروٹ

10/10/2024

موٹاپے کا علاج
Like share and comment
Follow my page for more health Tips

Address

Islamabad

Telephone

+923485836539

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Life Care Clinic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Life Care Clinic:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram