Dr. Shahid Nadeem

Dr. Shahid Nadeem Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Dr. Shahid Nadeem, Doctor, B-17, Islamabad.

08/11/2024
08/11/2024



"بے شک نماز نیند سے بہتر ہے"

"آج نماز سے واپسی پہ سوچ رہا تھا ہمیں تو تیرے دربار کے ادب و آداب بھی نہیں آتے۔ بھروسہ ہے تو بس تیری رحمت پہ"

   #مشاہدات
07/11/2024


#مشاہدات

07/11/2024

شوگر پیشنٹس میں کمزوری کی پانچویں بڑی وجہ









آج سے کئی سال پہلے خواتین ہاتھ سے کپڑے دھوتی تھیں ۔ داغ اور میل کچیل نکالنے کو ڈنڈے سے کپڑوں کو کوٹتی ، پکے فرش پر پٹختی...
07/11/2024

آج سے کئی سال پہلے خواتین ہاتھ سے کپڑے دھوتی تھیں ۔ داغ اور میل کچیل نکالنے کو ڈنڈے سے کپڑوں کو کوٹتی ، پکے فرش پر پٹختی تھیں۔ کپڑے صاف کرنے کے چکر میں خود تھک ٹوٹ جاتی تھی
پھر واشنگ مشین آ گئیں جس سے خواتین کا وقت اور توانائی دونوں بچ گئیں۔ میل کچیل اور داغ مشین صاف کر دیتی ۔بس کپڑوں کو نتھار کر ڈرائیر میں ڈال دیا جاتا۔ خواتین کی محنت پہلے کے مقابلے میں آدھی رہ گئی
آج کل آٹومیٹک مشین کا دور ہے مشین میں کپڑے ڈالو اور دھلے ہوئے ڈرائی ہوئے کپڑے باہر نکال لو۔یعنی کے کام میں مزید آسانی۔ کپڑے تاروں پر ڈالنے کے علاوہ کوئی مشکل ہی نہیں
اب اسی مثال سے شوگر اور خوراک کی سائنس سمجھیں
آپ سیب کھاتے ہیں مٹھاس کے علاوہ اس میں فائبر بھی ہوتا ہے جو آہستہ آہستہ آپ کے خ و ن میں توانائی کی صورت شامل ہوتا جاتا ہے۔ شوگر سپائیک کی وجہ نہیں بنتا
اسی سیب کا آپ جوس نکال کر پی لیں۔ فورا شوگر بڑھ جائے گی ۔کیوں ؟ کیونکہ آپ نے فائبر نکال دیا ۔جسم کو کام کرنے ہی نہیں دیا۔ آپ کا نظام ہضم آرام فرما رہا ہے ، آپ نے کہا کہ یہ لو جوس اور جا کر فورا جزو بدن ہو جائو
بہت سال پہلے گندم کا قدرے موٹا پسا ہوا آٹا ، جو عموما ہاتھ کی چکی پر پستا تھا ۔جب آپ اس کو کھاتے تھے اس کو مزید چھوٹا کرنے ، جزو بدن کرنے ، ہضم کرنے میں جسم کی طاقت لگتی تھی۔
پھر مشینی چکیاں آ گئیں ، آٹے والی کمپنیاں آ گئیں۔ انہوں نے آٹے کو انتہائی باریک پیسنا شروع کر دیا۔ آٹے سے چھلکا نکالنا شروع کر دیا۔
اب اتنا باریک آٹا کھا کر جس میں سے فائبر بھی نکال دیا گیا ہے مریض کی شوگر آسمان پر ہی پہنچے گی۔کیونکہ آپ نے جسم کو وہ خوراک فراہم کی جس کو ہضم کرنے میں جسم کی توانائی لگنی ہی نہیں
قدرت کے قریب رہیں
ڈبہ بند خوراکوں سے بچیں۔
کھانوں کو جس حد تک ممکن ہو سکے ان کی قدرتی حالت کے قریب تر رہتے ہوئے کھائیں جیسا کہ پھل کھائیں ، جوس نہ پئیں ، آٹے سے فائبر علیحدہ نہ کریں وغیرہ
شوگر بلڈپریشر کولیسٹرول وزن کنٹرول کرنے کے لیے ہمارا شوگر کنٹرول پروگرام جوائن کریں
رجسٹریشن کے لیے کمنٹس میں لکھیں SCP
ٹیم آپ کو تفصیلات فراہم کر دے گی

Address

B-17
Islamabad
44000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr. Shahid Nadeem posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr. Shahid Nadeem:

Videos

Share

Category


Other Doctors in Islamabad

Show All