Dr.Adnan Aziz

Dr.Adnan Aziz ہمارا مقصد آپ کو ڈاکٹر ، ادویات اور بیماریوں سے چھٹکارا دلانا ہے ۔
Our Aim is to Remember 3-D's�
•Doc

28/12/2024

Dr Adnan Aziz Mehria11

28/12/2024

Diabetes l Dr Adnan Aziz Mehria11

قائداعظم نے فرمایا:"مجھ سے اکثر پوچھا جاتا ہے کہ پاکستان کا طرز حکومت کیا ہو گا؟ پاکستان کے طرز حکومت کا تعین کرنے والا ...
25/12/2024

قائداعظم نے فرمایا:
"مجھ سے اکثر پوچھا جاتا ہے کہ پاکستان کا طرز حکومت کیا ہو گا؟ پاکستان کے طرز حکومت کا تعین کرنے والا میں کون ہوتا ہوں۔ مسلمانوں کا طرز حکومت آج سے تیرہ سو سال قبل قرآن کریم نے وضاحت کے ساتھ بیان کر دیا تھا- الحمدللہ ، قرآن مجید ہماری رہنمائی کے لیے موجود ہے اور قیامت تک موجود رہے گا"
(آل انڈیا مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے اجلاس منعقدہ 15نومبر 1942)

24/12/2024

*ڈاکٹر کا رقم بٹورنے کی خاطر مریض کا نقصان کرنے کا حکم:*

ڈاکٹری کا شعبہ انسانیت کی خدمت کا ایک عظیم الشان شعبہ ہے جس کی ضرورت، اہمیت اور فضائل محتاجِ بیان نہیں۔ اس شعبے کا بنیادی اور اصل مقصد انسانیت کی خدمت ہے، اس لیے اس کی بنیاد فقط دیانت، امانت اور ہمدردی پر ہے اور اس میں قدم قدم پر اور ہر مرحلے پر انھی صفات کی پاسداری کرنی چاہیے، لیکن آجکل کئی سارے ڈاکٹر دیانت، امانت اور ہمدردی جیسی اہم، اعلیٰ اور بنیادی صفات کو بالائے طاق رکھ کر اس شعبے کو فقط پیسہ کمانے کا ذریعہ سمجھنے لگے ہیں جس کے نتیجے میں خیانت اور ظلم کے جو مناظر سامنے آرہے ہیں وہ غیر شرعی اور غیر اخلاقی ہونے کے ساتھ ساتھ حد درجہ افسوس ناک بھی ہیں، ایسے ظالم ڈاکٹر طب کے اس عظیم الشان اور اہم ترین شعبے کے چہرے پر بد نما داغ ہیں، ان کا یہ طرزِ عمل سراسر ناجائز اور گناہ ہے، جس سے انھیں باز آنا چاہیے، بصورتِ دیگر متعلقہ حکومتی اداروں کو ان کے خلاف مؤثر کارروائی کرنی چاہیے۔
ذیل میں ایسے ڈاکٹروں کی خیانت اور ظلم کی چند صورتیں ذکر کی جارہی ہیں:
1️⃣ مریض کو آپریشن کی ضرورت نہ ہونے کے باوجود محض رقم بٹورنے کی خاطر اس پر آپریشن کو لازم قرار دینا، حتی کہ مریض اور ان کے متعلقین کو اس قدر خوف زدہ کردیتے ہیں کہ وہ آپریشن کرانے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔
2️⃣ محض رقم بٹورنے کے لیے بلا ضرورت ٹیسٹ اور ایکسرے وغیرہ کرانے کی تجویز دینا اور وہ بھی اپنے متعلقہ کلینک، لیبارٹری اور ہسپتال میں!
3️⃣ سرکاری ہسپتال میں علاج ممکن ہونے کے باوجود ڈاکٹر کا مریض کا علاج نہ کرنا اور محض رقم بٹورنے کے لیے اس مریض کو علاج کے لیے اپنے پرائیویٹ کلینک یا ہسپتال آنے پر مجبور کرنا۔
4️⃣ مریض کو بار بار بلا ضرورت مشورے کے لیے بلانا اور ہر بار مشورے کی فیس لینا۔
5️⃣ مریض کو بلا ضرورت ایک سے زائد بار اپنے پاس علاج اور معائنے کے لیے بلانا تاکہ ہر بار اس سے رقم بٹوری جاسکے۔
6️⃣ دواؤں کی کمپنیوں سے کمیشن اور مفادات لینے کی خاطر مریض کو انھی کمپنیوں کی غیر معیاری، غیر مفید یا غیر اہم ادویات تجویز کرنا۔
7️⃣ ولادت کے بعد بلا ضرورت بچے کو شیشے میں رکھنے پر مجبور کرنا تاکہ رقم بٹوری جاسکے۔
اس طرح کے تمام حربے اور وارداتیں شرعی اعتبار سے خیانت اور ظلم کے زمرے میں آتے ہیں، جس سے اجتناب کرنا بہت ضروری ہے، حالانکہ ڈاکٹر تو امانت دار، ہمدرد اور خیر خواہ ہوتا ہے، بھلا وہ ایسے ظلم والے کام کیسے کرلیتا ہے!
اسی کے ساتھ ساتھ دو احادیث ملاحظہ فرمائیں: ایک تو یہ کہ حضور اقدس ﷺ نے تین مرتبہ ارشاد فرمایا کہ:’’دین سراسر خیر خواہی ہے۔‘‘ جیسا کہ ’’سنن ابی داود‘‘ میں ہے:
4946- عَنْ تَمِيمٍ الدَّارِىِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ: «إِنَّ الدِّينَ النَّصِيحَةُ، إِنَّ الدِّينَ النَّصِيحَةُ، إِنَّ الدِّينَ النَّصِيحَةُ»، قَالُوا: لِمَنْ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: «لِلّٰہِ، وَكِتَابِهِ، وَرَسُولِهِ، وَأَئِمَّةِ الْمُؤْمِنِينَ وَعَامَّتِهِمْ، وَأَئِمَّةِ الْمُسْلِمِينَ وَعَامَّتِهِمْ».
اس لیے مسلمان ڈاکٹروں کو مریضوں کا خیر خواہ ہی ہونا چاہیے اور ہر قسم کے ظلم، خیانت اور بد خواہی سے مکمل اجتناب کرنا چاہیے۔ دوسری حدیث یہ ہے کہ حضور اقدس ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ: ’’جس شخص سے اُس کے مسلمان بھائی نے کوئی مشورہ طلب کیا، جس پر اُس شخص نے مشورہ طلب کرنے والے کو غلط مشورہ دیا تو یقینًا اس شخص نے اس بھائی کے ساتھ خیانت کی۔‘‘
☀ المستدرك على الصحيحين:
349- عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ بِأَنَّ رَسُولَ اللهِ ﷺ قَالَ: «مَنْ قَالَ عَلَيَّ مَا لَمْ أَقُلْ فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ، وَمَنِ اسْتَشَارَهُ أَخُوهُ فَأَشَارَ عَلَيْهِ بِغَيْرِ رِشْدَةٍ فَقَدْ خَانَهُ، وَمَنْ أَفْتَى بِفُتْيَا غَيْرِ ثَبْتٍ فَإِنَّمَا إِثْمُهُ عَلَى مَنْ أَفْتَاهُ». تَابَعَهُ يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، عَنْ بَكْرِ بْنِ عَمْرٍو.
☀ التعليق من تلخيص الذهبي:
وتابعه يحيى بن أيوب عن بكر بن عمرو بنحوه احتجا برواته سوى عمرو وقد وثق.
یہ حدیث بھی ایک ڈاکٹر کو یہ تاکید کرتی ہے کہ وہ مریض کو خیر خواہانہ اور صحیح مشورہ دے اور اس کی صحیح راہنمائی کرے، کیونکہ غلط مشورہ اور غلط راہنمائی خیانت کے زمرے میں آتی ہے۔

✍🏻۔۔۔ مفتی مبین الرحمٰن صاحب مدظلہم
فاضل جامعہ دار العلوم کراچی
محلہ بلال مسجد نیو حاجی کیمپ سلطان آباد کراچی
10 جمادی الآخرۃ 1446ھ/ 13 دسمبر 2024

23/12/2024

Arthritis Treatment l Dr Adnan Aziz Mehria11

21/12/2024

Sciatica pain l Dr Adnan Aziz Mehria11

19/12/2024

Dr Adnan Aziz Mehria11

17/12/2024

Obesity l Dr Adnan Aziz Mehria11

15/12/2024

Healthy diet l Dr Adnan Aziz Mehria11

10/12/2024

Dr Adnan Aziz Mehria11

08/12/2024

Osteoarthritis l Dr Adnan Aziz Mehria11

07/12/2024

Sugar will never rise if you do this l Dr Adnan Aziz Mehria11

05/12/2024

Control sugar without pills l Dr Adnan Aziz Mehria11

03/12/2024

Dr Adnan Aziz Mehria11

30/11/2024

Joint pain and role of paracetamol l Dr Adnan Aziz Mehria11

06/11/2024

Dr Adnan Aziz Mehria11

04/11/2024

Dr Adnan Aziz Mehria11

31/10/2024

Gallstones l Dr Adnan Aziz Mehria11

Address

Mehria 11 Homeo Clinic Drive ADNAN AZIZ, F-17 Main Road
Islamabad
44000

Opening Hours

Monday 10:00 - 17:00
Tuesday 10:00 - 17:00
Wednesday 10:00 - 17:00
Thursday 10:00 - 17:00
Saturday 10:00 - 17:00
Sunday 10:00 - 17:00

Telephone

+923036677222

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr.Adnan Aziz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share