
30/08/2025
الحمدللہ
شاہین میڈیکل کمپلیکس اور حسن خدمت فاؤنڈیشن نے سیلاب سے متاثرہ گاؤں کا دورہ کیا، جہاں ضروری سامان پہنچایا گیا۔ متاثرہ خاندانوں کو برتن، خواتین کی ضروری اشیاء، کپڑے فراہم کیے گئے اور ساتھ ہی ہر متاثرہ گھرانے کو نقد امداد بھی دی گئی۔
یہ امدادی قافلہ چار گاڑیوں پر مشتمل تھا اور بحمدللہ اپنی ذمہ داری پوری کر کے واپس پہنچ چکا ہے۔
ان شاءاللہ، اگلے دو دنوں میں دوسرا امدادی قافلہ شاہین میڈیکل کمپلیکس سے روانہ ہوگا، جس میں متاثرہ خاندانوں کے لیے:
چارپائیاں
فرنیچر
برتن
بستر
راشن
لے جایا جائے گا۔
اگر آپ بھی اس نیک عمل میں حصہ ڈالنا چاہتے ہیں تو براہ کرم اپنا سامان شاہین میڈیکل کمپلیکس میں جمع کروائیں۔
📞 مزید معلومات کے لیے رابطہ نمبر: 2218361-0303