05/02/2021
کیا شہد نقصان دے سکتا ہے؟
زندگی بیت گئی شہد سے متعلق سوالات و جوابات میں- میرے شہد کے محترم خریدار کی چھوٹی بیٹی کو دائمی سانس اور پھیپڑوں کی تکلیف تھی- شہد نہیں، مرا اعتبار خریدا- کچھ دن بعد ملاقات ہوئی تو بتایا کہ شہد کے استعمال سے بیٹی کی طبیعت خراب ہوئی- کھانسی ذیادہ ہو گئی استعمال کے فوری بعد اور ہم پریشانی میں مبتلا ہو گئے۔پریشان نہ ہوں جناب، شہد تو شفا ہے، ڈاکٹر ہے- پھیپھڑوں میں موجود ریشہ و نقصان دہ مادوں سے شہد نے بھرپور جنگ شروع کر دی اور نہ جانے کب سے جمے مواد کو اکھاڑ، اکھاڑ کر کھانسی کے ذریعے باہر پھینکنا شروع کر دیا، اور اس کھانسی سے بیٹی کو تکلیف ہوئی- آپ اسے تھوڑا تھوڑا شہد دینا شروع کیجیے اور یوں کم جنگ اور کم ابتدائی پریشانی ہو گی- شکر کہ جب دوبارہ ملاقات ہوئی تو بھائی مطمئن تھے اور حلال کی برکت سے میرے مستقل گاہک بھی بن گئے(شہزاد)