Dr.Shoukat Yousaf Raja

Dr.Shoukat Yousaf Raja

27/12/2024

کولیسٹرول کی زیادتی کے ٹانگوں پر اثرات !!

انسانی جسم میں پایا جانے والا کولیسٹرول ایک کیمیائی مادہ ہوتا ہے جو کہ ایک مخصوص قسم کی مومی چکنائی (ویکس) ہوتی ہے اور یہ کیمیائی مادہ 80 فیصد ہمارے جگر میں تیار ہوتا ہے جبکہ 20 فیصد غذا سے حاصل ہوتا ہے ۔
کولیسٹرول ھمارے جسم کی نشوو نما اور صحت کیلیے انتہائی ضروری ہے ۔
گڑ بڑ اس وقت ہوتی ہے جب ھمارے جسم میں اسکی مقدار ایک خاص حد سے بڑھ جاتی ہے ۔
عموما" یہ سمجھا جاتا ہے کہ حد سے زیادہ کولیسٹرول صرف ہمارے دل کا دشمن ہے ۔بڑھا ہوا کولیسٹرول صرف دل کو ہی نہیں بلکہ یہ ہمارے دیگر اعضاء کو بھی متاثر کرتا ہے جن میں ہمارے پیر یا ٹانگیں بھی شامل ہیں۔

کولیسٹرول کی اقسام :

کولیسٹرول دو طرح کا ہوتا ہےLDL اور HDL ( ایل ڈی ایل اور ایچ
ڈی ایل )۔

برا یا مضر صحت کولیسٹرول LDL

ایل ڈی ایل LDL کو برا کولیسٹرول کہا جاتا ہے اگر اس کا لیول بڑھ جائے تو دل کی بیماری ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اس کولیسٹرول کی وجہ سے دل کی شریانوں کی دیواریں موٹی اور سخت ہو جاتی ہیں اور ایک سخت مادہ (کولیسٹرول پلاک ) جمع ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے شریانیں تنگ ہو جاتی ہیں اور دوران خون میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے ۔
لیکن اس کولیسٹرول کے مضر اثرات صرف دل کی شریانوں تک محدودد نہیں بلکہ یہ ہماری ٹانگوں کی خون کی شریانوں میں بھی خون کی گردش کو متاثر کرتا ہے ۔ جسکی وجہ سے ٹانگوں کی تکالیف پیدا ہونا شروع ہو جاتی ہیں۔
لہذا ٹانگوں سے متعلق ان چند علامات پر نظر رکھیں تاکہ فوری طور پر اسکا سدباب کیا جاسکے ۔

1) ٹانگوں پر سوجن ہونا

کولیسٹرول جب دل کی شریانوں کو تنگ کرتا ہے تو سب سے پہلے ٹانگوں پر سوجن آجاتی ہے پنڈلیوں اور رانوں پر بھی سوجن آجاتی ہے اور ہاتھ سے اس سوجن کو دبانے پر گڑھا پڑ جاتا ہے اور جب سوجن بڑھ جاتی ہے تو ٹانگوں پر خشکی آجاتی ہے اور جلد حساس ہو جاتی ہے ۔

2) رات میں ٹانگوں میں اینٹھن ہونا

اکثر افراد رات میں پیروں میں اینٹھن آنے کی شکایت کرتے ہیں لیکن جن لوگوں کا کولیسٹرول بڑھ جاتا ہے ان کی پنڈلیوں میں اینٹھن زیادہ ہوتی ہے اور پیر لٹکا کر بیٹھنے سے چونکہ خون کا بہاؤ نیچے کی طرف زیادہ ہوتا ہے تو اینٹھن میں کمی آجاتی ہے ۔

3) کمزوری محسوس ہونا

صرف کیلشیم ، زنک اور دیگر عناصر کی کمی سے ہی ٹانگوں میں کمزوری اور کپکپاہٹ نہیں ہوتی بلکہ کولیسٹرول کی زیادتی کی وجہ سے بھی ٹانگوں میں کمزوری محسوس ہوتی ہے چلنا پھرنا دشوار ہو جاتا ہے۔
کچھ ایسے مریض بھی پائے جاتے ہیں جن کو کولیسٹرول اتنا متاثر کرتا ہے کہ ان کا چلنا پھرنا ختم ہو جاتا ہے یا وہ سہارے سے ہی چلنے کے قابل رہے جاتے ہیں ۔

4) زخم کا نہ بھرنا

ذیابطیس کی طرح کولیسٹرول کے مریضوں میں بھی، پیروں میں ہونے والے زخم نہیں بھر پاتے لیکن ذیابطیس کے مریضوں کے پیروں کے زخم تکلیف نہیں دیتے لیکن کولیسٹرول کے مریضوں کو زخموں میں کافی تکلیف رہتی ہے یہ زخم کبھی سرخ اور کبھی کالے رنگ کے ہوتے ہیں ۔

5) پیر ٹھنڈے رہنا

پیر ٹھنڈے رہنا کولیسٹرول بڑھ جانے کی علامت ہو سکتی ہے کیونکہ کولیسٹرول کے مریض چونکہ گرم غذائیں جیسے گوشت ،انڈہ اور گھی نہیں کھا سکتے تو ان کے پیر ٹھنڈے رہنا شروع ہو جاتے ہیں اگر چہ یہ کولیسٹرول کی عام علامت تو نہیں ہے لیکن وہ افراد جن کے خاندان میں دل کے امراض کولیسٹرول اور ہائی بلڈ پریشر کا مرض پایا جاتا ہو انھیں پیروں کے ٹھنڈے ہونے کی شکایت کی صورت میں اپنا کولیسٹرول ضرور چیک کروانا چاھئے ۔

6) ٹانگوں کا درد

کولیسٹرول کی زیادتی سے خون کی رگیں یا تو پھول جاتی ہیں یا سکڑنا شروع ہو جاتی ہیں جس کے باعث پیروں تک خون کی رسائی مشکل ہو جاتی ہے جس کے باعث دو مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے یا تو ٹانگوں میں بھاری پن محسوس ہوتا ہے یا پھر جلن کا احساس ہوتا ہے۔

کولیسٹرول کی زیادتی سے ٹانگ کے کسی بھی حصے میں تکلیف ہو سکتی ہے یا ایک ٹانگ میں بھی مستقل درد کی شکایت رھنے لگتی ہے ۔
جب بغیر کسی خاص وجہ کے چلنا پھرنا یا دیر تک کھڑے رہنا مشکل ہو جائے یہ اس بات کی علامت ہو سکتی ہے کہ کولیسٹرول آپ کی ٹانگوں کو متاثر کر رہاہے

7) پیروں کے بال کم ہو جانا

جب خون کا بہاؤ اور رسائی ٹانگوں تک مسلسل اور نارمل نہیں ہوتی تو ٹانگوں پر سے بال کم ہونا شروع ہو جاتے ہیں اور اگر ایک دفعہ بال صاف کئے جائیں تو دوبارہ بال جلدی نہیں آتے ۔
چونکہ گوشت سخت ہونا بھی کولیسٹرول کی ایک علامت ہے لہذا پیروں پر سوجن آجاتی ہے اور جلد پر چمک آ جاتی ہے

8) جلد میں تبدیلی آنا

اگر کولیسٹرول آپ کی ٹانگوں کو متاثر کر رہا ہے تو ٹانگوں کی جلد کی رنگت تبدیل ہو جاتی ہے بعض دفعہ مریض ٹانگوں پر پیلا رنگ آنے کی شکایت کرتے ہیں اور کچھ مریضوں کی ٹانگییں نیلی ہو جاتی ہیں ،پیروں کے ناخن سخت اور میلی رنگت کے ہو جاتے ہیں اگر مریض کولیسٹرول کی دوا کھاتے رہیں تو ناخنوں اور جلدکا رنگ نارمل رہتا ہے دوا چھوڑنے پر دوبارہ وہ ہی شکایت پیدا ہو جاتی ہے۔

9) ٹانگوں کے ٹشوز کا ختم ہو جانا

بعض دفعہ مریض کولیسٹرول چیک نہیں کراتے اور پیروں کی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں جن میں سے ایک ٹشوز کا ختم ہو جانا ہے ۔ٹشوز ختم ہونے کے باعث مریض اپاہج بھی ہو سکتا ہے اور جان کو بھی خطرۃ لاحق ہو سکتا ہے ۔

10) کسی علامت کا ظاہر نہ ہونا

ہمارا جسم مختلف تکالیف کو اگر محسوس کرتا ہے تو یہ بھی قدرت کا تحفہ ہے کیونکہ درد ہونے پر تو علاج کیا جا سکتا ہے لیکن کچھ مریضوں پر بڑی بیماریاں اچانک حملہ آور ہوتی ہیں اور انھیں سنبھلنے کا موقع بھی نہیں ملتا۔ کئی کیسز میں کولیسٹرول کے باعث ٹانگوں کو نقصان پہنچنے کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوتی.

Dr Shoukat Yousaf Raja(DRSYR)
Consultant Homeo Physician &
Phychosexual Consultant.

10/09/2024

Address

Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr.Shoukat Yousaf Raja posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category