02/02/2024
بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر ہمارے متوسط طبقے کو اب اپنے شادی بیاہ کے رسم و رواج تبدیل کرنے چائیے دلہن کو ایک ہی دفعہ 21/22اتنے سارے کپڑوں اور جوتوں کے جوڑے جو اگلے سال آوٹ آف فیشن ہو جاتے
بے تحاشہ گدے بستروں کا ڈھیر جو پیٹی میں سالا سال بند پڑا رہتا دولہا اور دلہن کا تین چار لاکھ کا شادی کا جوڑا جو ایک ہی دن پہننا جاتا
دلہا جو موٹر سائیکل پر سفر کرتا شادی والے دن مہنگی سے مہنگی ہزاروں روپے کی کاریں کراے پر لیتا بعد میں پھر اسی دلہن کو موٹر سائیکل پر لئے پھرتا
زیور اتنا مہنگا جس جو بناتے ہوے والدین کی کمر ٹوٹ جاتی پھر بارات اور ولیمہ کا لاکھوں روپے کا کھانا جو کھا کر کبھی کوئی تعریف بھی نہیں کرتا
اگر یہ تمام اخراجات کا پیسہ دولہا دلہن کو کسی کاروبار کے لئے دے دیا جاے تاکہ ان کی آنے والی زندگی آسان ہو جاے
Copied from Khurram Zakir