19/07/2024
سرکہ انگوری Acetic acid
Vinegar grapefruit
سیب اور انگور کا سرکہ افضل شمار کئے جاتے ہیں.
سرکہ بنانے کی ترکیب
انگور حسب ضرورت لےکر کوٹ لیں اور اس کا رس نکال لیں رس کو کسی روغنی برتن میں ڈال کر منہ بند کرکے دھوپ میں رکھ دیں اور جب اس میں خمیر پیدا ہو جائے تب اس کا منہ کھول کر اس میں تھوڑا سا پرانا سرکہ اور نمک خوردنی ڈال دیں اور دوبارہ منہ بند کرکے دھوپ میں رکھ دیں جب اچھی طرح خمیر پیدا ہو کر ترشی پیدا ہو جائے تو چھان کر بوتلوں میں بھر لیں یہ خاص انگوری سرکہ ہوگا تقریبا ایک ماہ میں پورا تیار ہوجاتا ہے
چالیس دن بننے میں لگ سکتے ہیں۔ جب اچھی طرح خمیر اٹھ جائے تو چیک کریں، برتن سے سرپوش اٹھا کر نیلے رنگ کا ایک کاغذ سرکہ میں ڈبو کر دیکھیں، کاغذ ڈبونے سے سرخ ہو جائے تو سرکہ تیار ہے ورنہ سرپوش دوبارہ رکھ کر اور دس دن رکھ چھوڑیں، بعدہ نتھار کر بوتلوں میں بھر کر رکھیں۔
شفاف پانی کی طرح قدرے سرخی مائل
سرکہ بنانے کے لئے بوتل کا ڈھکن کاغذ کا استعمال کریں
فوائد
زود ہضم ہے, خون صالح بکثرت پیدا کر تا ہے
مصفی خو ن ہے اور بدن کو سڈول بناتا ہے
کمزوری,خون کی کمی, گردے کے امراض
جگر کے امراض, قطرہ قطرہ پیشاب کا آنا
معدے اور دیگر بے شمار بیماریوں کے لیے
سرکہ کے خواص پر اطبا لکھتے ہیں کہ یہ حرارت و برودت سے مرکب ہے مگر برودت زیادہ ہوتی ہے،
تیسرے درجہ میں خشک ہے .
پاخانہ نرم کرتا ، صفراء کو ختم کرتا اور مہلک ادویات کے ضرر کو دور کرتا ہے. اگر شکم میں دودھ اور خون جم جائیں تو ان کو تحلیل کرتا ہے‘ طحال کے لئے نافع ہے ،معدہ کی صفائی کرتاہے، بلغم کا دشمن ہے.
کثیف غذاؤں کو زود ہضم بناتا ہے خون کو پتلا کرتا ہے. اس کے بے شمار فوائد ہیں.
* اگر گرم کرکے اس کی کلی کی جائے تو دانتوں کے درد ختم کرتا ہے اور مسوڑوں کو مضبوط کرتا ہے.
سیب کا سرکہ بلڈ شوگر لیول کم کرتا ہے، یہ شوگر کے مریضوں کیلئے بہت فائدہ مند ہے اور ان افراد کیلئے بھی جن کو ممکنہ طور پر شوگر ہوسکتی ہے یا جو افراد شوگر سے بچنا چاہتے ہیں. کینسر سے بچنے کیلئے مدافعت پیدا کرتا ہے ، بعض تحقیقات کے مطابق سرکہ کینسر کے سیلز کو ختم کرتا ہے اور ٹیومر کو سکیڑتا ہے. سرکہ کولیسٹرول اور دل کی بیماریوں کے خطرات کو کم کرتا ہے. تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ سیب کا سرکہ کولیسٹرول اور ٹرائی گلیسرائیڈ کو کم کرتا ہے جس سے دل کی بیماریوں کے خطرات کم ہوجاتے ہیں.اسکا متوزتر استعمال وزن گھٹانے کے لئے انتہائی اثر انگیز ہے.
انگوری سرکہ کے حیران کن فوائد:-
*خون اور دل کے امراض
سرکہ کے فوائد ہزاروں سال سے معلوم ہیں۔ جدید طب میں اس پر کچھ تحقیق بھی ہوئی ہے۔ جدید طب میں اسے واضح طور پر کولسٹرول اور ٹرائیگلیسرائیڈ (Triglyceride) کم کرنے کے لیے فائدہ مند مانا گیا ہے۔ یہ بھی پایا گیا کہ دل کے امراض میں ایک واضح کمی اس گروپ میں ہوئی جو سلاد میں سرکہ اور زیتون کے تیل کا استعمال کرتے تھے
* ذیابیطس
1-سرکہ کا استعمال جدید تحقیق میں ذیابیطس اور خون میں گلوکوز کی مقدار کو درست کرنے کے لیے فائدہ مند پایا گیا ہے۔ انسولین کی دریافت سے پہلے اسے اس مرض کے لیے استعمال کروایا جاتا تھا۔
2- جدید طبی تحقیق کے کئی تجربات میں اسے خون میں گلوکوز کی مقدار (Glycemic index ) کم کرنے کے لیے واضح طور پر () مؤثر مانا گیا ہے۔ یہ اثر نہ صرف ذیابیطس کے مریضوں میں نہیں پایا گیا بلکہ تندرست افراد میں بھی پایا گیا۔ بعض دیگر جدید طبی تجربات میں یہ پایا گیا کہ سرکہ کا کھانے میں کچھ عرصہ مسلسل استعمال خون میں شکر کی مقدار کو 30 فی صد تک کم کر کے ذیابیطس کو بہتر کرتا ہے اور یہ اثر قائم رہتا ہے۔
* نظام انہضام
طبی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ سرکہ کا کھانے میں استعمال اس احساس کو بڑھا دیتا ہے کہ اب بھوک نہیں یعنی انسان کم کھاتا ہے اور اس طرح نظام انہضام بہتر رہتا ہے۔ کم کھانے سے اس سے متعلقہ امراض مثلاً ذیابیطس میں بھی کمی واقع ہوتی ہے۔اور موٹاپا کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔
سرکہ کے استعمال سے بھوک کھل جاتی ھے اور غذا ھضم ھونے لگتی ھے. سرکہ چونکہ تیزاب (ایسٹیک ایسڈ) ھے اسلئے اگر معدہ میں ھاضم رطوبت اور تیزابی اجزا کم ھونے سے شدید بدھضمی ھو جائے تو سرکہ معدہ میں موجود اس کمی کو پورا کرتا ھے اور ھضم میں مدد دیتا ھے
شدید بدہضمی کے علاوھ ہیضہ اور ملیریا بخار میں سرکہ خاص طور پر مفید ھے یہ ھیضہ کے جراثیم پر براہ راست اثر کر کے انکو ھلاک کرتا ھے یعنی ہیضہ سے بچنے کی احتیاطی تدبیر کے طور پر سرکہ کا استعمال مفید ھے
سرکہ کے استعمال سے تلی کی ساخت اور فعل درست رھتے ھیں اور بڑھی ہوئی تلی کو معمول پر لانے میں مدد ملتی ھے، سدوں کو نکالتا ہے۔
ملیریا بخار سے جگر بہت متاثر ھوتا ھے اس صورت میں سرکہ جگر کے فعل کو درست رکھتا ھے.
اگر صفرا کی زیادتی ھوجائے تو متلی اور قے کی شکایت پیدا ھوجاتی ھے اس صورت میں سرکہ سے فائدہ ھوتا ھے.
* پتے کی پتھری کا علاج
سرکہ انگوری ایک چمچ ایک گلاس پانی میں حل کر کے نہار منہ سات سے دس دن پئیں۔پتھری ریت بن کر نکل جائے گی اور تکلیف بھی نہیں ھو گی۔
* کان میں درد ھوتو یا پیپ آئے تو خالص سرکہ کے دو تین قطرے دن میں دوبار ڈالیں اسکے اندر زخموں کو بھرنے اور جراثیم مارنے کی خصوصیت موجود ھے.
بازاری سرکہ سنتھیٹک یعنی تیزاب سے تیار کیاجاتا ھے اس لئے خود تیار کریں اور اسکا تیار کرنا بالکل مشکل نہیں۔
** گھر میں سرکہ بنانا
گنا، انگور، جامن، سیب وغیرہ جسکا سرکہ بنانا ھو اس چیز کا رس نکال کر کسی مرتبان یا روغنی گھڑے میں پکا بند کرکے دھوپ میں رکھیں. روزانہ ایک بار ھلا دیا کریں. دو ھفتہ بعد چھان کر گاد الگ کر کے پھر رکھ دیں. جب اس میں کھٹاس پیدا ھو تو سرکہ تیار ھے.
چالیس پچاس دن لگ جاتے ھیں لیکن نہایت خالص سرکہ تیار ھو جاتاھے. ایک بار میں زیادہ تیار کرلیں تاکہ دو چار سال چل جائے. یاد رھے کہ سرکہ جتنا پرانا ھوگا اتنا ھی بہترین اور تیز ھو گا.
#جن لوگوں کو سرکہ مضر ھے
اسکا مزاج بہت ٹھنڈا اور تیزابی ھے چنانچہ جنکو پہلے ھی معدے جلن اور تیزابیت ھو ، معدہ یا آنتوں میں زخم ھوں، نزلہ کھانسی یا گلے میں خراش ھو، جوڑوں کا درد بہ وجہ سردی ھو انکو سرکہ سے پرھیز ھے.
نوٹ
پوسٹ پسند آئے تو ضرور اس کو لائک کریں۔
مفید معلومات، بہترین و مجربات نسخے کے لیے پیج کو لائک و فالو کریں۔
مزید معلومات اور علاج معالجہ کیلئے ابھی رابطہ کریں
حکیم جاوید اقبال فاضل الطب والجراحت
دواخانہ پروفیسر حکیم جاوید اقبال کھنہ پل اسلام آباد ☘️
کال اور واٹس اپ نمبرز
03045205217 _ 03035009229