
16/09/2025
کیا آپ کے پین میں سیاہی
ختم ہوئی ہے ؟؟؟
جب بھی ہمارے پین میں سیاہی ختم ہوجاتی ہے تو ہم اسکو پھینک دیتے ہیں ۔۔۔۔۔ کیوں ؟؟ کیوں کے جس مقصد کے لیے اسکو بنایا گیا تھا اب وہ اپنا مقصد پورا نہیں کر رہا تو ہم نے اسکو پھینک دیا ۔ ذرا سوچیئے کے اس بےجان چیز کا بھی ایک مقصد ہے تو کیسے ہو سکتا ہے کے ہم انسان جو اشرف المخلوقات ہیں ہماری زندگی کا کوئی مقصد نا ہو کہیں ہم بھی بغیر مقصد کے زندگی تو نہیں گزار رہے ۔ ہمیں کیسے پتہ چلے گا کہ ہمارا کیا مقصد ہے آئیں قرآن میں دیکھتے ہیں ۔
۲ :سورۃ المُلک
اَلَّـذِىْ خَلَقَ الْمَوْتَ وَالْحَيَاةَ لِيَبْلُوَكُمْ اَيُّكُمْ اَحْسَنُ عَمَلًا ۚ وَهُوَ الْعَزِيْزُ الْغَفُوْرُ
جس نے موت اور زندگی کو پیدا کیا تاکہ تمہیں آزمائے کہ تم میں سے کس کے کام اچھے ہیں اور وہ غالب بخشنے والا ہے۔
یعنی کے ہماری زندگی کا مقصد یہ ہے کہ ہم عمل کیا کر رہے
ہیں
اپنی زندگی کو با مقصد بنائیں ۔
Psychologist Wajeeha Habib
To book session slot DM or contact at 03235035176 (only for females)