Faizan Nursing home care services

Faizan Nursing home care services I am providing home Madical care services in Rawalpindi & Islamabad.

فوری اقدامات:1. زخم کو فوراً دھونا:متاثرہ جگہ کو فوراً صابن اور صاف پانی سے کم از کم 15 منٹ تک دھوئیں۔ یہ وائرس کو باہر ...
24/04/2025

فوری اقدامات:
1. زخم کو فوراً دھونا:
متاثرہ جگہ کو فوراً صابن اور صاف پانی سے کم از کم 15 منٹ تک دھوئیں۔ یہ وائرس کو باہر نکالنے میں مدد دیتا ہے۔
2. الکحل یا آیوڈین لگانا:
زخم صاف کرنے کے بعد اس پر الکحل، ڈیٹول یا آیوڈین لگائیں تاکہ جراثیم ختم ہوں۔
3. فوری طور پر قریبی اسپتال جائیں:
ڈاکٹر سے رابطہ کریں اور بتائیں کہ کتے نے کاٹا ہے، چاہے زخم معمولی ہی کیوں نہ ہو۔
ویکسین کا طریقہ کار:
ریبیز کے خلاف ویکسین لگوانا نہایت ضروری ہے۔ عام طور پر درج ذیل شیڈول ہوتا ہے:
Day 0: پہلی ویکسین (کتے کے کاٹنے کے دن)
Day 3: دوسری ویکسین
Day 7: تیسری ویکسین
Day 14: چوتھی ویکسین
Day 28: پانچویں ویکسین

اگر کتے کا کاٹا بہت گہرا ہو یا چہرے، گردن یا ہاتھ جیسے حساس حصے پر ہو تو Rabies Immunoglobulin بھی لگائی جاتی ہے (صرف ایک بار، Day 0 پر)۔
اہم ہدایات:
علاج میں ہرگز تاخیر نہ کریں۔
دیسی ٹوٹکوں پر انحصار نہ کریں۔
ویکسین کا کورس مکمل کریں، چاہے زخم ٹھیک بھی ہو جائے۔..

"Eid-ul-Fitr Mubarak 🌟🌙"       On the occasion of holy Eid, wish  you , your beloved family & friends a joyful & peacefu...
31/03/2025

"Eid-ul-Fitr Mubarak 🌟🌙"

On the occasion of holy Eid, wish you , your beloved family & friends a joyful & peaceful ceremony of Eid -ul -Fitr. May almighty Allah accept our prayers & reward us with full of cheers , good health ,success & help us to be a good human being , reward us unending exceptional happiness & His valuable blessing 🙏💞.Take care & stay safe 😇.
Muhammad Faizan.

17/03/2025
Follow for more..   Ten Unknown Facts About  Founding: Tesla was founded in 2003 by engineers Martin Eberhard and Marc T...
17/03/2025

Follow for more..
Ten Unknown Facts About
Founding: Tesla was founded in 2003 by engineers Martin Eberhard and Marc Tarpenning, not Elon Musk. Musk joined the company as a major investor and became its public face. Model Naming Quirk: Tesla’s car lineup follows a playful pattern: Model S, 3, X, and Y. Elon Musk has said it was meant to spell "S3XY," with the number 3 replacing an "E." Battery Focus: Tesla's breakthrough isn’t just in electric cars but also in battery technology. Tesla has invested heavily in creating powerful and long-lasting batteries, not only for cars but also for energy storage solutions like Powerwall. Autopilot and Full Self-Driving: Tesla’s Autopilot is an advanced driver-assistance system, but it’s not fully autonomous. The company is working on Full Self-Driving (FSD) software, which could eventually enable true autonomous driving. Gigafactories: Tesla operates massive manufacturing plants known as Gigafactories, located in the U.S., China, and Germany. These factories are integral to Tesla’s ability to scale production and reduce costs. SpaceX Connection: Tesla and SpaceX, both run by Elon Musk, share more than just a CEO. The companies collaborate on technology, and SpaceX’s Falcon Heavy rocket even launched a Tesla Roadster into space as part of a 2018 test flight. Sustainable Vision: Tesla's mission is to accelerate the world’s transition to sustainable energy. In addition to electric cars, the company is a leader in solar power and energy storage solutions. Over-the-Air Updates: Tesla was the first car manufacturer to allow over-the-air software updates, letting owners download new features and improvements to their cars without visiting a dealership. AI and Robots: Tesla’s AI Day event introduced Tesla Bot, a humanoid robot designed to handle dangerous or repetitive tasks, showcasing Musk’s vision for AI and robotics beyond automobiles. Environmental Impact: Tesla has reduced the overall carbon footprint of its vehicle manufacturing and is working on creating fully recyclable batteries, making it a leader in the green automotive revolution.

اگر انسانی جگر کا 90 فیصد حصہ بھی ہٹا دیا جائے تو یہ کچھ ہی عرصے میں اپنی اصل شکل اور سائز میں واپس آ سکتا ہے۔کیا آپ جان...
11/03/2025

اگر انسانی جگر کا 90 فیصد حصہ بھی ہٹا دیا جائے تو یہ کچھ ہی عرصے میں اپنی اصل شکل اور سائز میں واپس آ سکتا ہے۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ جگر واحد انسانی عضو ہے جو خود کو دوبارہ پیدا کر سکتا ہے؟ اگر جگر کا 90 فیصد حصہ بھی ہٹا دیا جائے تو یہ کچھ ہی عرصے میں اپنی اصل شکل اور سائز میں واپس آ سکتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ جگر کی پیوند کاری (Liver Transplant) میں صرف ایک حصہ عطیہ کیا جاتا ہے، جو وقت کے ساتھ مکمل جگر کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔ جگر نہ صرف زہریلے مادوں کو خارج کرتا ہے بلکہ توانائی محفوظ کرنے، وٹامنز بنانے اور خون صاف رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

اپنے جگر کا خیال رکھیں! صحت مند غذا، پانی کا مناسب استعمال اور غیر ضروری ادویات سے پرہیز آپ کے جگر کو تندرست رکھ سکتا ہے۔
فالو.

انسانی جسم میں نبض کہاں کہاں دیکھی  جا سکتی ہےہم  عام طور پر دل کی دھڑکن کی رفتار جاننے کے لیے کلائی پر ہاتھ رکھ کر نبض ...
09/03/2025

انسانی جسم میں نبض کہاں کہاں دیکھی جا سکتی ہے

ہم عام طور پر دل کی دھڑکن کی رفتار جاننے کے لیے کلائی پر ہاتھ رکھ کر نبض کو محسوس کرنے کی کوشش کرتے ہیں- لیکن بعض اوقات کلائی پر نبض تلاش کرنا مشکل ہوتا ہے- انسانی جسم میں کلائی کے علاوہ بھی کئی مقامات ہیں جہان شریانیں جلد کے قدرے پاس سے گزرتی ہیں- اگر کلائی پر نبض نہ مل پائے تو اس گرافک میں وہ تمام مقامات بتائے گئے ہیں جہاں نبض تلاش کی جا سکتی ہے

Anemia/ IDA     انیمیا / خون کی کمی کی وجہ اور حل؟انیمیا یعنی خون کی کمی کا مسلئہ بہت ہی عام مسلئہ ہے، پاکستان میں تقریب...
24/02/2025

Anemia/ IDA انیمیا / خون کی کمی کی وجہ اور حل؟
انیمیا یعنی خون کی کمی کا مسلئہ بہت ہی عام مسلئہ ہے، پاکستان میں تقریباً ہر تیسرا بندہ خون کی کمی کاشکار ہوتا ہے، اور خون کی کمی زیادہ تر چھوٹے بچوں ، عورتوں اور بوڑھوں میں ہوتی ہے، ہمارے ہاں خون کی کمی کے علاج کو زیادہ سنجیدہ نہیں لیا جاتا, لیکن خون کی کمی چاہے معمولی بھی ہو، انتہائی اہم اور قابل توجہ میڈیکل مسئلہ ہے۔ یوں تو انیمیا کی بہت سی قسم ہوتی ہیں، لیکن دنیا بھر میں انیمیا کی سب سے بڑی وجہ آئرن کی کمی ہوتی ہے اور دوسری بڑی وجہ وٹامنز کی کمی جیسے وٹامن B12 اور فولک ایسڈ ہوتی ہے ،
ہمارے ہاں آئرن کی سب سے بڑی وجہ غیر متوازن غذا ہوتی ہے اور بھی خون کی کمی کی درجنوں وجوہات ہو سکتی ہیں جیسے معدے کا السر، مثانے اور گردوں کا مسلئہ ، بواسیر ،موشن ،گندم الرجی ، آنتوں کی سوزش ، ایچ پیلوری انفیکشن ، آنتوں کی ٹی بی ، پیٹ کے کیڑے، بون میرو کا مسلئہ اور حادثہ یا چوٹ کی وجہ سے خون ضائع ہونا شامل ہے،

آئرن / خون کی کمی کی عام علامات:
خون کی کمی کا مطلب یہ ہے کہ انسان کے پورے جسم میں خون کے سرخ خلیے (RBC / Hct /HB)کافی نہیں ہیں۔
کیونکہ خون کے سرخ خلیے انسان کے پورے جسم میں آکسیجن لے جاتے ہیں، لیکن خون کی کمی کی صورت میں مریض کے دماغ ،دل، پھپڑوں، پٹھوں ، بچہ دانی اور جسم کی ہر چیز تک کافی آکسیجن نہیں مل پاتی ،اور مریض کا مدافعتی نظام بھی کمزور ہو جاتا ہے ،جس کی وجہ سے مریض کو علامتیں آتی ہیں ، جیسے

1:بے چینی ، جسمانی کمزوری اور تھکاوٹ کا ہونا
2: ہلکا سا کام کرتے ٹائم سینے میں درد، دل کی دھڑکن تیز یا سانس کی قلت کا ہونا
3:سر درد، چکر آنا یا ہلکا سر درد ہونا
4:ٹھنڈے ہاتھ پاؤں کا ہونا
5:زبان اورمنہ میں سوزش کا ہونا(glossitis stomatitis)
6: پیلی جلد ،بالوں کا گرنا اور پتلا ہونا اور ناخن کا ٹوٹنا
7: غیر غذائی اشیاء جیسے برف، گندگی یا مٹی وغیرہ کو کھانے کی غیر معمولی خواہش کا ہونا (pica)
8:بھوک میں کمی ہونا، خاص طور پہ چھوٹے بچوں میں
9: کمزور مدافعتی نظام کی وجہ سے بار بار وائرل بیماریوں جیسے کہ فلو، الرجی اور بدلتے موسم کے بخار کا زیادہ شکار ہونا ،
10:آئرن اور خون کی کمی کے کچھ مریض رات کو بستر پر لیٹتے ہیں تو انہیں ٹانگوں یا جسم میں بے چینی ہونے لگتی ہے جس کی وجہ سے وہ اچھی طرح سو نہیں پاتے۔ (RLS-) (Restless Leg Syndrome) اور مزید خون کی کمی نفسیاتی مسائل کی شدت کو بڑھا سکتی ہے ، جیسے انزائٹی ، مایوسی ، ڈیپریشن ،لو موڈ وغیرہ
(شدید خون کی کمی میں مریض کے دل کا سائز بڑا یا دل فیل ہو سکتا ہے, ایسی صورت میں موت بھی ہو سکتی ہے )


(وٹامن B12 کی کمی کی خاص علاماتِ
اوپر والی علاماتِ کے ساتھ ساتھ مریض کو یاداشت کی کمی اور اعصابی کمزوری یا بیماری کا ہونا، ھاتھ پاوں کا سن ہونا ،سوتے ھوے جسم یا ساٸیڈ کا سن ھو جانا اور ہاتھ ،پیروں کا جلنا وغیرہ شامل ہو سکتے ہیں)

آئرن یا خون کی کمی کی تشخیص و علاج،
1) CBC, peripheral smear and Serum ferritin
یہ خون کی کمی کی تشخیص کے بنیادی ٹیسٹ ہیں،
2) vitamin B12/ folic acid
یہ ٹیسٹ وٹامنز کی کمی کی تشخیص کے لیے ہیں ،
3) ultrasound / Endoscopy / LFT / LDH
یہ ٹیسٹ معدے اور جگر کے مسلئے کی تشخیص کےلئے کیے جا سکتے ہیں،
نوٹ:سب سے پہلے خون کی کمی کی تشخیص لیب ٹیسٹ سے کرنا چاہیے کہ مریض کو کس وجہ یا بیماری سے جون کی کمی کا مسلئہ آ رہا ہے، اور مریض کو خون کی ہلکی ، درمیانی یا شدید کمی تو نہیں ،پھر اس وجہ یا بیماری کا علاج کروانا چاہئے۔ اور خون یا آئرن کی کمی کو آئرن والی غذا، سپلیمینٹ، آئرن کے انجیکشن، اور خون چڑھا کر پورا کیا جا سکتا ہے۔
(ہموگلوبین کا نارمل لیول عموماً 12 سے 16 تک ہوتا ہے)

1: خون کی ہلکی کمی:ہموگلوبین (HB) لیول 9 سے 11: اس لیول پر آئرن والی غذاوں: جیسے لال گوشت، آنڈہ ، مچھلی ، ہرے پتوں والی سبزیاں، لوبیا، گاجر، چقندر وغیرہ کے زیادہ استعمال سے خون کی کمی دور کی جا سکتی ہے۔

2:خون کی درمیانی کمی:ہموگلوبین (HB) لیول 7 اور 8:
اس لیول پر مریض کو آئرن سپلیمنٹ یا آئرن انجیکشن ہی لینے سے خون کی کمی دور کی دور کی جا سکتی ہے، اس لیول کی خون کی کمی کو خذا سے پورا نہیں کیا جا سکتا۔

3:خون کی شدید کمی:ہموگلوبین(HB) :6 یا 5 سے زیادہ:
اس لیول پر آئرن یا خون کی ڈرپ ہی اسکا حل ہے۔ لیکن میڈیکل گائیڈ لائن کے مطابق 7 سے کم ہموگلوبین والے کو بھی خون کی ڈرپ لگا نا چاہیے ،

4: خون کی بہت شدید کمی: ہیموگلوبین 5 اور اس سے کم: اس سے نیچے کے ہیموگلوبین لیول ایمرجنسی ہوتے ہیں۔ کیونکہ اس لیول پر مریض کا دل اور گردے ناکارہ ہو سکتی ہیں اور مریض کی موت بھی ہو سکتی ہے ،اتنا کم لیول عموما کسی خاص بیماری یا حادثہ کی وجہ سے ہوتی ہیں، اور اس لیول پر مریض کو 2 سے 4 خون کی بوتلیں لگائی جا سکتی ہیں۔
Regards M. Faizan.
follow me https://www.facebook.com/share/18HhC6CwtZ/

23/02/2025
This is what sleeping on the left side does for our b.rain, sto.mach & glymphatic health 😴
21/02/2025

This is what sleeping on the left side does for our b.rain, sto.mach & glymphatic health 😴

Address

Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Faizan Nursing home care services posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Faizan Nursing home care services:

Share

Category