
20/03/2022
Prolapse of Uterus.
اکثر عورتوں میں پائی جانے والی خطرناک بیماری( رحم کا ٹل جانا یا اپنی جگہ سے ہٹ جانا) قابل علاج مرض ہے۔
رحم 8رباط (لیگا منٹس) سے بندھا ہوا پیڑو کے اندر اپنی جگہ پر قائم رہتا ہے ان میں سے دو رباط حقیقی اور چھ رباط غیر حقیقی ہوتے ہیں۔ ان رباط میں ڈھیلاپن یاکسی خرابی کے سبب رحم اپنی جگہ سےہٹ جاتاہے۔
(اقسام ) رحم کے اپنی جگہ ہٹنے یا ٹلنے کی 8 اقسام ہیں یہاں ہم ایک اہم اور زیادہ پائی جانے والی قسم کی وضاحت کرتے ہیں۔
خروج رحم:
رحم کا جزوی یا مکمل طورپر فر ج سے باہر آ جا نا۔ (Prolapses)
اس مرض میں رحم کے رباط ڈھیلے ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے رحم اپنی سے کھسک کر وجائنا میں میں آ جاتا ہے اور کئی بار وجائنا کے راستے باہر آ جاتا ہے۔ کئی بار رحم کے علاوہ پیڑو میں موجود دیگر اعضاء بھی وجائنا کے راستے باہر نکل سکتے ہیں اصطلاحاً انہیں بھی خروج رحم ہی کہاجاتا ہے۔
براڈلیگامنٹس کی کمزوری کی وجہ سے رحم نیچے اتر کر مہبل میں آ جاتا ہے اس کے عموماً تین درجات ہوتے ہیں:
1۔ رحم بہت کم نیچے کی طرف جھکتا ہے اور اس میں صرف نیچے دبانے والا معمولی سا احساس ہوتا ہے، اسے Relaxation کا مرحلہ کہتے ہیں۔
2- اس درجے میں رحم اس قدر نیچے اتر آتا ہے کہ بعض اوقات وجائنا کے سوراخ تک پہنچ جاتاہے یہ درجہ Prolapsus Uteri کہلا تا ہے۔
3۔ اس درجے میں مکمل رحم مہبل کے سوراخ سے باہر آ جاتا ہے اور مہبل الٹ کر باہر آ جاتی ہے اس درجہ کو Procedentia Uteri کہتے ہیں۔
علامات:
۔۔۔ مریضہ ج**ع کےعمل سےبالکل قاصرہوتی ہے۔
۔۔۔ بظاہر معا ئنہ کرنے سے رحم وجائنا میں نظر آ تا ہے۔
۔۔۔ کمر اور کولہے میں شدید درد جو رانوں اور پنڈلیوں تک محسوس ہو۔
۔۔۔ پیشاب رک جاتا ہے یا تکلیف سے آتا ہے۔
۔۔۔ پاخانہ تکلیف سے آتا ہے کیونکہ رحم کا بوجھ ریکٹم پر پڑتا ہے۔
۔۔۔ مریضہ ایسے محسوس کرتی ہے جیسے رحم کے راستے ہر چیز باہر آرہی ہے۔
۔۔۔ ورزش یا کوئی سخت کام کرنے سے علامات میں زیادتی واقع ہوتی ہے۔
وجوہات:
۔۔۔ لگاتار اور بار بار حاملہ ہونے والی خواتین۔
۔۔۔ بار بار اسقاط حمل ہونا۔
۔۔۔ مزمن قبض یا دیگر ہضم کے مسائل۔
۔۔۔ مزمن کھانسی۔
۔۔۔ وضع حمل کی بےاحتیاطیاں۔
۔۔۔ بھاری وزن اٹھانے سے۔
۔۔۔ کثرت ج**ع سے۔
۔۔۔ کھڑے ہو کر یا بیٹھ کر ج**ع کرنے سے۔
۔۔۔ پیٹ میں بڑی بڑی رسولیوں کی وجہ سے۔
۔۔۔ جسمانی کمزوری کی وجہ سے رحم کے جوڑ ڈھیلے پڑ جانے