30/09/2025
چیئر مین فاطمۃالزہراء میڈیکل سینٹر انعام الرحمن کمبوہ کی خصوصی ہدایت پر فاطمۃالزہراء میڈیکل سینٹر جی ٹین میں ایک فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں عوام کی بھرپور شرکت دیکھنے کو ملی۔ اس کیمپ میں مختلف شعبہ جات کے ماہر ڈاکٹروں نے مریضوں کا معائنہ کیا۔
الحمدللہ، اس کیمپ کے دوران 153 مریضوں کا مفت چیک اپ کیا گیا۔
مریضوں کا معائنہ درج ذیل شعبہ جات میں کیا گیا:
جنرل میڈیسن OPD
گائناکالوجی OPD
فزیوتھراپی OPD
ڈینٹل OPD
اس کے ساتھ ساتھ لیب ٹیسٹ پر 50% ڈسکاؤنٹ بھی فراہم کیا گیا۔
یہ کامیابی آپ کے اعتماد اور تعاون کی بدولت ممکن ہوئی۔