Healing herbs

Healing herbs A herbal researcher, article writer and health provost.

For my cutie customer 💖
23/04/2025

For my cutie customer 💖

ہارمونز کی خرابیپہلے یہ دیکھ لیں‌کہ مسئلہ آخر ہو کیوں رہا ہے.ایک تو چکن کا گوشت ہے. اللہ کی پناہ اتنا گندا گوشت ہوگیا ہے...
18/04/2025

ہارمونز کی خرابی
پہلے یہ دیکھ لیں‌کہ مسئلہ آخر ہو کیوں رہا ہے.
ایک تو چکن کا گوشت ہے. اللہ کی پناہ اتنا گندا گوشت ہوگیا ہے کہ دیکھ کر ہی کراہت آتی ہے. خدا کیلئے لڑکیو چکن کو چھوڑ دو ورنہ یہ تم لوگوں‌کو نہیں چھوڑے گا. ہارمونز میں بگاڑ پیدا کرنے کا یہ سب سے بڑا مجرم ہے
Tab Glucophage
عورت کو تباہ و برباد کرکے رکھ دیتی ہے۔ پیریڈز اگر ریگولر نہ آئیں تو سب سے پہلے اپنی خوراک کو دیکھو کہ کیا کھارہی ہو۔ تلی ہوئی چیزیں بند کردیا کرو یہ جو لاہور اسلام آباد اور کراچی کی لڑکیوں کا حال ہے میں بتا نہیں سکتی کے ایف سی اور میک ڈونلڈ کا کُکڑ کھا کھا کر اپنی مت مار لی ہوئی ہے خدا کی بندیوں نے۔ پیریڈز کو ریگولر کرنے کے ہزار ٹوٹکے ہیں گولی سے بچ کے رہنایہ سیدھا PCOS کے گڑھے میں لے جا کر پھینکتی ہے۔
ٹینشن اور ڈپریشن سے دور بھاگو۔ گھر کے حالات ٹھیک نہیں، پڑھائی بہت مشکل ہے، شادی پتا نہیں کب کیسے کس سے ہونی ہے کیا بنے گا یہ ساری سوچیں پیریڈز کو یا تو جلدی لے آتی ہیں یا پھر لٹکا دیتی ہیں۔ جو مرضی ہوتا پھرے ٹینشن نہ لیا کرو میں نے بڑی پتے کی بات بتائی ہے جو ٹینشن ڈپریشن سے بچ گئی وہ ہارمونز کے سیاپے میں کبھی نہیں پھنسے گی۔
نمبر 1:
اپنے کھانوں کے اندر میتھی کا استعمال لاؤ۔ میتھی کا استعمال جتنا ہو سکے اتنا کرو۔ جیسے پسند ہو ویسے بنا کرکھاؤ آپ اس کو سبزی کے طور پر بھی بنا کر کھا سکتی ہو اور اس کا قہوہ بنا کر بھی پی سکتی ہو۔ ہارمونز کی بے ضابطگی کی وجہ سے ہونے والے مسئلوں کے لیے میتھی بہت ہی کار آمد ہے۔آپ ﷺ کی حدیث مبارک ہے “اگر لوگوں کو میتھی کے فائدوں کا انداذہ ہو جائے تو لوگ اسے سونے کے بھاوؑ لینا بھی پسند کریں” میتھی استعمال کرتے ہوئے مہینہ گزر جائے تو حیرت انگیز رزلٹ ملنے لگتے ہیں۔ باقی ٹوٹکے تو دیکھتے ہیں مگر میتھی ہر عورت کو استعمال کرنی چاہئیے۔ ایک مہینہ کرکے تو دیکھو۔
ٹوٹکا نمبر 2:
اگر آپ کو ہارمونز کی بے قاعدگی میں FSH، LH یا Testestorone بڑھا ہوا ہو یعنی کسی بھی قسم کی ہارمونز کی پرابلم ہے اور ان ہارمونز کی بگاڑ کی وجہ سے مخصوص ایام صحیح طور سے نہ آتے ہوں یا ان میں کوئی بھی کسی بھی قسم کا مسئلہ درپیش ہو توآپ کے اس مسئلے کا حل قدرت نے بینگن میں رکھا ہے۔ بینگن کا سالن ہفتے میں دو دفعہ بنا کر ضرور کھاؤ۔عام طور پر بینگن کا بھرتہ گھروں میں بہت پسند کیا جاتا ہے۔بہر حال جس بھی شکل میں ہو اس کااستعمال زیادہ سے زیادہ کرو۔ یعنی ہفتے میں ایک دن بینگن اور ایک دن میتھی کا رکھ لو۔ تین مہینے یہی روٹین رکھو ویسے ہی بیماری بھاگ جائے گی۔
ٹوٹکا نمبر 3:
کسی بھی وجہ سے اگر ہارمونز میں بگاڑ پیدا ہوگیا ہو تو جامن کے پتے لے کر ان کا قہوہ بناؤ اور دن میں ایک دفعہ اس کااستعمال ضرور کرو۔آجکل میرے خیال میں‌جامن کے پتے مل جاتے ہیں ابھی سیزن پوری طرح‌ختم نہیں‌ہوا. دس پتے فریش لیکر 2 کپ پانی میں‌اُبالیں جب ایک کپ رہ جائے تو پانی چھان کر بغیر چینی کے نیم گرم پی لیں.جامن میں بہت سی بیماریوں کا علاج چھپا ہوا ہےتواگر آپ کو ہارمونز کی بے ضابطگی کی وجہ سے پریشانیوں کا سامنا ہے تو جتنا ہو سکے اس قہوے کا استعمال کرو۔
ٹوٹکا نمبر 4:
اگر ہارمونز کی بگاڑ کی وجہ سے آپ کا وزن بڑھ رہا ہو تو یہ اور بھی پریشانی کا باعث ہے۔ہارمونز کی درستگی کے ساتھ ساتھ وزن میں کمی لانے کیلئے یہ نسخہ ہے۔انشاء اللہ بہت جلد آپ کا وزن اور ہارمونز کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔
اجزاء
کریلا : ایک عدد
میتھی دانہ : 10گرام
جامن : 10عدد
ترکیب اور طریقہ استعمال
کریلے کو دھوپ میں سکھالیں اورکریلے کے بیج نکال لیں۔ پھر کریلے کے بیج، جامن کی گٹھلیاں اور میتھی دانہ ان تینوں کولے کر پیس لیں اور پاؤڈر بنالیں۔ اور روزانہ اس پاؤڈر کا قہوہ بنا کر پئیں۔ا ور تب تک استعمال کریں جب تک وزن میں کمی اور دوسرے مسائل ختم نہ ہو جائیں۔
ٹوٹکا نمبر 5:
یہ نسخہ PCOS کی مریضوں کے لئے بہترین ہے۔ اکثر دیکھا گیا ہے کہ PCOS کی مریض کو ساری عمر دوا کھانا پڑتی ہے اور مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ لیکن اس کے استعمال سے ہارمونز کی بے قاعدگی ٹھیک ہوجاتی ہے اور مزید کسی چیز کی ضرورت پیش نہیں آتی۔نسخہ درج ذیل ہے
اجزاء
ثابت اسپغول : 10گرام
میتھی دانہ : 10گرام
اجوائن : 10گرام
کلونجی : 10گرام
ترکیب اور طریقہ استعمال
ان سب کو پیس کر پاؤڈر بنالیں (لیکن زیادہ باریک نہیں پیسنا)۔روزانہ صبح اور شام ایک سے دو چُٹکیاں پانی کے ساتھ خالی پیٹ کھائیں۔ اس کو کھانے کے بعد 15منٹ تک کوئی بھی چیزنہ کھائیں۔اس کے بعد کھانا یا پانی وغیر ہ پئیں۔ اس کا استعما ل کم از کم دو ہفتوں تک تو لازمی کریں۔ انشاء اللہ یہ مرض جڑ سے ختم ہو جائے گا۔
ایک بار اگر پیریڈز ان کے استعمال ست ٹھیک ہوجائیں تو پھر بدپرہیزی نہ کرنا اکثر خواتین مجھ سے یہ ٹوٹکے لیتی ہیں دو تین مہینے بڑی خوش ہوتی ہیں احتیاط بھی کرتی ہیں جب جان چھوٹ جاتی ہے تو پھر وہی لائف سٹائل سٹارت ہوجاتا ہے اگر آپ اپنی پرانی زندگی میں واپس جائیں گی تو یاد رکھنا Syndrome بھی واپس آئے گا۔
ٹوٹکا نمبر 4 اور 5 ان میں‌سے جو بھی آپ سٹارٹ کرو اسے پیریڈز ختم ہونے کے بعد کرو اور جب پیریڈز شروع ہوجائیں تو ان دنوں میں‌یعنی مخصوص ایام میں ٹوٹکہ روک دواور پیریڈز کا فلو اور کتنے دن چلتا ہے اسے چیک کرو جب ختم ہوجائے تو پھر شروع کردو. جامن کا قہوہ بھی مخصوص دنوں‌میں‌مت پئیں.
جو بھی اس پوسٹ‌کو فالو کرگئی اُس کے سارے SYMPTOMS انشاءاللہ دنوں میں کلئیر ہوجائیں گے۔ بڑھتا ہوا وزن، چہرے کے غیرضروری ابنارمل گروتھ والے بال، نیند کی کمی، پیریڈز کی بے قاعدگی، بلاوجہ غصہ آنا، چڑچڑاپن، بڑھتا ہوا باہر نکلتا پیٹ، بلاوجہ کا ہئیر فال، ہئیر لاس اور گنج پن سب ٹھیک ہوجائے گا۔
شفاء دینے والی ذات اللہ کی ہے اُسے یاد کیا کرو۔ نماز نہ چھوڑو آجکل قسم سے لڑکیوں میں نماز کا رجحان بہت کم ہوگیا ہے۔ ماؤں کیلئے فکر کرنے کا ٹائم ہے۔جب بھی کوئی علاج شروع کرو تو یاشافی بے شمار ذکر کیا کرو چلتے پھرتے اُٹھتے بیٹھتے کروٹیں بدلتے اللہ کو اتنا یاد کروکیونکہ شفاء اُسی نے دینی ہے

Whitening soap
06/02/2025

Whitening soap

Neem teatree soap for acne
28/11/2024

Neem teatree soap for acne

23/08/2024
Handcrafted Baby soaps
03/08/2024

Handcrafted Baby soaps

Make skin super suple & clear with natural ingredients
28/06/2024

Make skin super suple & clear with natural ingredients

Address

Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Healing herbs posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Healing herbs:

Share