Home Health Care and Oline Consultation

Home Health Care and Oline Consultation Dr Saeed ullah .Clinical Oncologist and Family Physician Specialist having 25 years of experience

05/01/2025

ماں کے قرض کے علاوہ تمام قرض ادا کیے جا سکتے ہیں۔
ایک ماں کی کہانی
اس نے دل برداشتہ ہو کر وہ بستر جلا دیا جس میں اس کے چھ بچے بڑے ہوئے تھے، جن میں سے سبھی شادی شدہ تھے، اور کسی نے اس کی پروا نہیں کی۔
اس نے کہا، "میں نے ایک ایسی جگہ کو جلایا ہے جب بھی میں اسے دیکھتی ہوں تو مجھے جلا دیتی ہے۔"
والدین کی نافرمانی سے بچو،
ماں کے قرض کے علاوہ تمام قرض ادا کیے جا سکتے ہیں ایک صحابی نے رسول پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا کہ مجھ پہ سب سے زیادہ کس کا حق ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فر مایا تمہاری ماں، پھر تمہاری ماں،
پھر تمہاری ماں، پھر تمہارا باپ
ان الفاظ کو اچھی طرح یاد رکھیں... جیسا کہ آپ فیصلہ کریں گے، آپ کا فیصلہ کیا جائے گا..اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنے والدین کی خدمت کرنے کی توفیق دیدیں آمین یا رب العالمین

Congratulations on the amazing achievement of Ph D degree This is an incredible milestone and you deserve the spotlight ...
06/09/2024

Congratulations on the amazing achievement of Ph D degree This is an incredible milestone and you deserve the spotlight to celebrate the great moment.🎉🎉🎉🎉🎉🎉

31/07/2024

دوستوں اور رشتہ داروں کے غم میں ہر حال میں شامل ہو جاؤ لیکن خوشی میں تب جاؤ جب وہ خود آپ کو بلائیں

09/04/2024

میری طرف تمام مسلمانوں، رشتداروں اور دوست احباب کو عید الفطر مبارک

01/04/2024

Travelling to Islamabad

25/03/2024

بند دکان میں کہیں سے گھومتا پھرتا ایک سانپ گھسآیا.
یہاں سانپ کی دلچسپی کی کوئی چیز نہیں تھی اس کا جسم وہاں پڑی ایک آری سے ٹکرا کر بہت معمولی سا زخمی ہو گیا. گھبراہٹ میں سانپ نے پلٹ کر آری پر پوری قوت سے ڈنگ مارا. سانپ کے منہ سے خون بہنا شروع ہو گیا. اگلی بار سانپ نے اپنی سوچ کے مطابق آری کے گرد لپٹ کر، اسے جکڑ کر اور دم گھونٹ کر مارنے کی پوری کوشش کر ڈالی. دوسرے دن جب دکاندار نے ورکشاپ کھولی تو ایک سانپ کو آری کے گرد لپٹے مردہ پایا جو کسی اور وجہ سے نہیں محض اپنی طیش اور غصے کی بھینٹ چڑھ گیا تھا
بعض اوقات غصے میں ہم دوسروں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں، مگر وقت گزرنے کے بعد ہمیں پتہ چلتا ہے کہ ہم نے اپنے آپ کا زیادہ نقصان کیا ہے.
اچھی زندگی کیلئے بعض اوقات ہمیں

کچھ چیزوں کو
کچھ لوگوں کو
کچھ حوادث کو
کچھ کاموں کو
کچھ باتوں کو
نظر انداز کرنا چاہیئے.

اپنے آپ کو ذہانت کے ساتھ نظر انداز کرنے کا عادی بنائیے، ضروری نہیں کہ ہم ہر عمل کا ایک رد عمل دکهائیں. ہمارے کچھ رد عمل ہمیں محض نقصان ہی نہیں دیں گے بلکہ ہو سکتا ہے کہ ہماری جان بهی لے لیں.

سب سے بڑی قوت۔۔۔قوتِ برداشت ہے

صبر ایسی سواری ہے جو اپنے سوار کو گرنے نہیں دیتی
نہ کسی کے قدموں میں۔۔۔ نہ کسی کی نظروں میں...

17/03/2024

مسلمان آپس میں بھائی

رسول اللّٰہﷺ نے فرمایا:

ایک مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے پس اس پر ظلم نہ کرے اور نہ ظلم ہونے دے جو شخص اپنے بھائی کی ضرورت پوری کرے اللّٰہ تعالیٰ اس کی ضرورت پوری کرے گا جو شخص کسی مسلمان کی ایک مصیبت کو دور کرے اللّٰہ تعالیٰ اس کی قیامت کی مصیبتوں میں سے ایک بڑی مصیبت کو دور فرمائے گا اور جو شخص کسی مسلمان کے عیب کو چھپائے اللّٰہ تعالیٰ قیامت میں اس کے عیب چھپائے گا۔
صحیح بخاری- 2442

20/02/2024

*JOKE OF THE DAY *
*آپ سے گزارش ہے کہ اگر آپ کو کسی نامعلوم نمبر سے کال آئے اور وہ میرا نمبر مانگے تو پلیز کسی کو مت دینا کیونکہ اس وقت ملک کو وزیراعظم کی ضرورت ہے اور میں فارغ نہیں ہوں*

18/02/2024

والدین کی دعا
والد کی دعااولاد کیلئے ایسی ہے جیسے نبی کی دعا اسکی امت کیلیے ہوتی ہے
اسلئے اپنے اولاد کے لیے روزانہ دعا کیا کریں
اے اللہ! تو نے اولاد دی ہے تو شیطان کے شر سے اسکو بچا بچا کے رکھنا۔ اس کو ایمان والا، صبر و قناعت والا بنانا۔ قلبِ سلیم اور سچ کہنے والی زبان عطا کرنا۔ صحت و عافیت والی لمبی پرسکون زندگی سے نوازنا۔ اچھی صحبت، نیک دوست عطا کرنا۔ دین و دنیا کی ساری بھلائیاں نصیب فرمانا۔ انکا دل حق پر جما دینا۔
تو اولاد کی آزمائش سے نہ آزمانا یا رب۔ اسے ہماری آنکھوں کا نور، دل کا سرور بنانا۔ اسے متقیوں کا امام بنانا۔ ہم بڑے کمزور، بہت بے بس ہیں۔ تُو صاحبِ کن ہے اور تیری کن کے ہم محتاج ہیں۔ اگر ہمارے گناہ ہماری دعاؤں کی قبولیت کے رستے میں رکاوٹ ہیں تو ہمیں معاف فرما دے۔ ہم سے درگزر فرما۔ ہم پر وہ بوجھ نہ ڈال جو ہم سے اٹھایا نہ جائے۔ ہماری اولاد کی طرف سے ہمارا سینہ ٹھنڈا رکھ۔ اپنا فضل فرما، اپنا فضل فرما،اپنا فضل فرما۔
رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَٰجِنَا وَذُرِّيَّٰتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍۢ وَٱجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا

اللهم آمین يارب

18/02/2024

صدقہ صرف پیسے سے نہیں, دل سے بھی کیا جاتا ہے

ایک غریب عورت نے بڑی عزت کے ساتھ آواز دی، "آ
جائیے میڈم، آپ یہاں بیٹھ جائیں،" کہتے ہوئے اس نے
اپنی سیٹ پر ایک استانی کو بٹھا دیا اور خود بس میں
کھڑی ہوگئی۔ میڈم نے، "بہت بہت شکریہ، میری تو بری
حالت تھی، سچ میں،" کہتے ہوئے دعائیں دی. اس
غریب عورت کے چہرے پر ایک خوشکن مسکان پھیل
گئی۔
کچھ دیر بعد استانی کی پاس والی سیٹ خالی ہو گئی
لیکن اس عورت نے ایک اور عورت کو، جو ایک چھوٹے
بچے کے ساتھ سفر کر رہی تھی اور مشکل سے بچے کو
اٹھا پارہی تھی، کو سیٹ پر بیٹھا دیا۔ اگلے پڑاؤ پر بچے
والی عورت بھی اتر گئی، سیٹ پھر خالی ہوگئی، لیکن
اس نیک دل عورت نے پھر بھی بیٹھنے کی بالکل کوشش
نہیں کی بلکہ اس ایک کمزور اور بزرگ آدمی کو بیٹھا
دیا، جو ابھی ابھی بس میں سوار ہوئے تھے۔

مزید کچھ دیر کے بعد وہ بزرگ بھی اتر گئے، سیٹ پھر
سے خالی ہو گئی۔ بس میں اب چند مسافر ہی رہ گئے
تھے، اب اس استانی نے غریب خاتون کو اپنے پاس
بٹھایا اور پوچھا کہ "کتنی بار سیٹ خالی ہوئی لیکن آپ
لوگوں کو بٹھاتی رہیں، خود نہیں بیٹھیں، کیا بات ہے؟ "
اس خاتون نے جواب دیا "میڈم میں مزدور ہوں، میرے
پاس اتنے پیسے نہیں ہیں کہ میں کچھ صدقہ و خیرات
کرسکوں، تو میں کیا کرتی ہوں کہ، سڑک میں پڑے
پتھروں کو اٹھا کر ایک طرف رکھ دیتی ہوں، کبھی کسی
ضرورت مند کو پانی پلا دیتی ہوں، کبھی بس میں
کسی کے لیے سیٹ چھوڑ دیتی ہوں. پھر جب سامنے والا
مجھے دعائیں دیتا ہے تو میں اپنی غربت بھول جاتی
ہوں، میری دن بھر کی تھکن دور ہو جاتی ہے۔ اور تو اور،
جب میں روٹی کھانے کے لیے باہر بینچ پر بیٹھتی ہوتی
ہوں، کچھ پرندے میرے قریب آ کر بیٹھ جاتے ہیں، میں
روٹی کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرکے انکے سامنے ڈال
دیتی ہوں. جب وہ خوشی سے چلاتی ہیں تو خدا کے ان
مخلوق کو خوش دیکھ کر میرا پیٹ بھر جاتا ہے۔ روپے
پیسے نہ سہی، سوچتی ہوں دعائیں تو مل ہی جاتی ہوں
گی، مفت میں، فائدہ ہی ہے نا، اور ہمیں کیا ہی لے کر
جانا ہے اس دنیا سے"۔

استانی ہکا بکا رہ گئی، ایک ان پڑھ سی دکھنے والی
غریب عورت نے اتنا بڑا سبق جو پڑھا گئی انہیں۔ اگر دنیا
کے آدھے لوگ بھی ایسی خوبصورت اور مثبت سوچ اپنا
لیں تو یہ زمین جنت بن جائے گی سب کے لئے۔ صدقہ و
خیرات صرف پیسے سے نہیں دل سے بھی کیا جاتا ہے۔

Copied

29/12/2023

قبرستان میں ایک قبر پر سکول کا بستہ رکھ کر بچہ قبر سے لپٹا رو رھا تھا اور کہہ رھا تھا ابو اٹھو۔ ٹیچر نے کہا ھے کل فیس لازمی لانا ورنہ اپنے ابو کو ساتھ لے کر آنا۔ اٹھو ۔۔۔

ساتھ والی قبر کے ساتھ کھڑا شخص قبر کیلئے ہزاروں روپے کی قیمتی چادر اور پھول پہچانے کیلئے کسی دکاندار کو فون کر رھا تھا اور ساتھ بچے کی باتوں کی طرف بھی توجہ تھی۔
اس نے فون پر یہ کہہ کر فون بند کیا کہ بھائی چادر اور پھول نہیں چاہیئے۔ پھول ادھر مل گئے ہیں۔
پھر اس نے بچے کو کہا یہ لو بیٹا۔ تمھارے ابو نے فیس اور نئی یونیفارم وغیرہ کیلئے پیسے بھیجے ہیں۔

ان رسومات پر پیسے لگانے کی بجائے کسی ضرورت مند کی مدد کر نی چاہیے اللہ تعالیٰ ہم سب کو نیک عمل کرنے کی توفیق دیدیں آمین یا رب العالمین

08/12/2023

*نظم وڑ گیا*

*کیا بتاؤں دل فراقِ یار میں کیا وڑ گیا*
*ہو نہ پایا پھر کبھی آباد ایسا وڑ گیا*

*جنگلوں میں ایک ہی قانون چلتا ہے میاں*
*یعنی جو بھی شیر سے الجھا وہ گویا وڑ گیا*

*ایک مخلص رہنما کیا مل گیا اس قوم کو*
*سازشیں اتنی ہوئیں سارا ملک وڑ گیا*

*جب لٹیروں کی حکومت آ گئی پھر ملک میں*
*تب ترقی کا سفر جاری رہا یا وڑ گیا؟*

*قائدِ اعظم کی جدوجہد غارت ہو گئی*
*حضرتِ اقبال نے جو خواب دیکھا وڑ گیا*

*بس یہی تاریخ ہے ساغر تمہارے ملک کی*

*ہو گیا آزاد آدھا اور آدھا وڑ گیا😂*

Address

Airport Housing Society Rawalpindi Islamabad
Islamabad
44000

Telephone

+923125078918

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Home Health Care and Oline Consultation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Home Health Care and Oline Consultation:

Share