Khurasan Herbals

Khurasan Herbals we can cure physical diseases with 100 % Herbal Medicine without Steroids

02/12/2025
آئیے جنسی جزبات کو ایکٹو کرنے کا طریقہ سیکھتے ہے۔           (ٹائمنگ کیا ہے اور اس کو کیسے بڑھائیں)میاں بیوی جب روزانہ ان...
14/11/2025

آئیے جنسی جزبات کو ایکٹو کرنے کا طریقہ سیکھتے ہے۔

(ٹائمنگ کیا ہے اور اس کو کیسے بڑھائیں)

میاں بیوی جب روزانہ انٹر کورس کرتے ہیں تو اس سے طاقت بھی کم ہوتی ہے اور لذت میں بھی کمی آتی رہتی ہے جیسے ہم روزانہ ایک ہی طرح کا کھانا کھائیں تو دل بھر جاتا ہے لذت نہیں رہتی شوق پہلے جیسا نہیں رہتا ۔ اسلئے بہتر رہتا ہے کچھ دن کا وقفہ دیا جائے خود کو بے چین کرنے کے بعد ہم بستری میں بہت لذت محسوس ہوتی ہے لیکن اکثر ازدواجیات تغمہ کارکردگی کے چکر میں روز بلکہ ایک وقت میں دو تین بار بھی چھکے چوکے لگانے کی کوشش کرتے ہیں ۔ ایک بار تو ہو گیا دوسرے دن بھی کر لیا مگر تیسرے دن اگر ایسا نہ ہو سکے تو مرد حضرات خود کو بیمار یا کمزور تصور کرنے لگ جاتے ہیں ۔ مجبت شروع میں جوش رکھتی ہے مگر جب آہستہ آہستہ آگ نکلتی رہتی ہے تو مدہم پڑ جاتی ہے اس لئے اس میں پریشان ہونے والی کوئی بات نہیں ہوتی ٹائم کم زیادہ ہوتا رہتا ہے نارمل بات ہے ۔ لذت کو بڑھانے کیلئے اپنی سوچ کو کنٹرول کرنا سب سے پہلا بنیادی کام ہے سوچ کے گھوڑے کو بے لگام نہیں چھوڑنا اسکی لگام ایک لیول تک رکھنی ہے جہاں سے نشہ بھی چڑھتا رہے اور بوتل خالی بھی نہ ہو سکے مطلب منی اندر ہی رہے اتنا کنٹرول رکھنا ہے ۔ آسان زبان میں خود کو 100 کے لیول تک آنے ہی نہیں دینا 97 تک آتے ہی سوچ کو کھینچ لینا ہے یہاں گیم سوچ کی ہے ٹائمنگ رومانس کرنے کیلئے سب سے پہلے اپنی سوچ پہ کنٹرول کرنا سیکھنا ہے سوچ کو واپس پیچھے کھینچتے جانا ہے کہاں سوچ کو روکنا ہے کہاں سوچ کی لگام چھوڑنی ہے یہ بار بار پریکٹس سے سمجھ آتا جائے گا ۔ لذت اور وقت رومانس سے حاصل ہوتے ہیں ۔

جنسی نشہ آنکھ سے شروع ہوتا ہوا سوچ تک اور پھر شرم گاہ تک پہنچتا ہے رومانس اپنے پارٹنر کی ذات کیلئے بے پناہ طوفانی جذبات سے شروع ہوتا ہے جسکی ذات سے عشق ہو اس سے رومانس کے طریقے بھی سوچ خود با خود سوچ لیتی ہے جب وہ ذات آپکے پہلو میں موجود ہو تب آنکھوں سے اسکی آنکھوں کو ایک محبت بھرا پیغام دیجئے ۔ ہلکے ہاتھوں سے جسم کو سہلانا شروع کیجئے مختلف اعضاء کا بوسہ لینا کپڑوں کے اوپر سے ہی اپنے پارٹنر کو اپنے ایک جان ہونے کا احساس دلانا ۔ پھر آہستہ آہستہ کپڑوں کی دیوار ہٹاتے جانا ۔

مختلف قہوہ جات اور ان کے بہترین طبی فوائد 🌿آج کل چائے کا استعمال حد سے زیادہ بڑھ چکا ہے، لیکن سچ یہ ہے کہ زیادہ چائے صحت...
16/08/2025

مختلف قہوہ جات اور ان کے بہترین طبی فوائد 🌿

آج کل چائے کا استعمال حد سے زیادہ بڑھ چکا ہے، لیکن سچ یہ ہے کہ زیادہ چائے صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے، خاص طور پر جب اس میں ملاوٹ شدہ پتی، چینی اور ناقص دودھ استعمال کیا جائے۔ اس کے برعکس قہوہ جات قدرتی جڑی بوٹیوں سے تیار ہوتے ہیں اور صحت کو فائدہ پہنچاتے ہیں۔

آئیے جانتے ہیں چند مفید قہوہ جات اور ان کے طبی فوائد:

☕ لونگ، دارچینی قہوہ:
اینٹی سیپٹک، بلغم ختم کرے، بھوک بڑھائے، جگر کو طاقت دے، جسم کی فالتو چربی کم کرے، پتھری میں مفید۔

☕ ادرک قہوہ:
ہاضمہ بہتر، بھوک میں اضافہ، ریاح خارج کرے، رنگت نکھارے۔

☕ تیز پات قہوہ:
دل، دماغ اور معدے کے لیے طاقتور، سردرد میں مفید۔

☕ اجوائن قہوہ:
ریاح کا خاتمہ، بخار میں فائدہ مند، گرمی کے امراض میں مفید۔

☕ گل بنفشہ قہوہ:
کھانسی، نزلہ، گلے کی خراش، سانس کی بندش میں شفاء۔

☕ گورکھ پان قہوہ:
خون کی صفائی، خارش کا خاتمہ، بلڈ پریشر اور کولیسٹرول میں کمی۔

☕ ادرک + شہد قہوہ:
سردی، کھانسی، بند ناک اور موسمی اثرات سے تحفظ۔

☕ انجبار قہوہ:
دست بند کرے، آنتوں کو مضبوط بنائے، ٹانگوں کے درد میں مفید۔

☕ ڈاڑھی بوڑھ قہوہ:
فالج، لقوہ اور مردانہ/زنانہ کمزوریوں میں مفید۔

☕ گل سرخ قہوہ:
بلغم ختم، قبض دور، جسم کو نرم اور ہلکا رکھے۔

☕ کالی پتی قہوہ:
کمزوری ختم، پسینہ لائے، خون کی روانی تیز، سردی میں طاقتور۔

☕ لیمن گراس قہوہ:
بلغم، نزلہ، اسہال، لو بلڈ پریشر میں مفید۔

☕ زیرہ سفید + الائچی قہوہ:
معدے کی تیزابیت، بواسیر، بھوک بڑھانے اور ہاضمے کے لیے بہترین۔

☕ سونف قہوہ:
ریاح، کھانسی، معدے کی جلن، ہاضمے اور بھوک کے لیے مفید۔

☕ بادیان خطائی + دارچینی + الائچی قہوہ:
قوت ہاضمہ اور بھوک میں اضافہ، چائے کی عادت سے نجات۔

☕ بنفشہ + ملیٹھی قہوہ:
سینے کی جلن، کھانسی، قبض اور گلے کی خراش کا مؤثر علاج۔

☕ بہی دانہ + بنفشہ قہوہ:
نزلہ، دل اور گردے کے درد، پیشاب کی جلن، قبض میں فائدہ مند۔

☕ بنفشی قہوہ:
دائمی کھانسی، کیرا، ریشہ، نزلہ اور ہر موسم کے لیے مؤثر۔

🍵 چائے کی جگہ قہوہ اپنائیں، صحت
مند زندگی پائیں!

26/07/2025

✡️ اللہ تعالیٰ جسے چاہتا ہے اپنی رحمت سے اولاد کی خوشی عطا فرماتا ہے 💫👶✨

✨ آپ کی خوشی ہمارا مقصد ہے! ✨
ہماری کوشش ہے کہ ہم آپ کو ایک خوشگوار زندگی کی طرف رہنمائی دیں۔

🌟 90% کسٹمر آج ایک خوشحال زندگی گزار رہے ہیں 🌟

✔️ یہ وہ ادارہ نہیں جہاں آپ کی مجبوری کا غلط فائدہ اٹھایا جائے۔
✔️ ہم پر بھروسہ کریں، ہم آپ کی صحت کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کرتے۔

ہم سمجھتے ہیں کہ آپ مایوس ہو چکے ہیں اور کئی بار غلط چیزوں کو آزما چکے ہیں، لیکن یاد رکھیں:

💫 مایوسی گناہ ہے 💫
آپ کو کبھی بھی اُمید نہیں چھوڑنی چاہیے، کیونکہ اللہ کی ذات پر یقین رکھنا ہی سب سے بڑی طاقت ہے!

ہم نیک نیت سے آپ کا مسئلہ حل کریں گے، ان شاء اللہ! 🙏
ہمارے ساتھ اپنی زندگی کو بدلیں اور نئی امید کے ساتھ آگے بڑھیں! 💖

#صحت #امید #خوشی #اللہ #نعمت

*کایا پلٹ، بوڑھا بھی جوان* یہ نسخہ حضرت نصیر الدین چراغ دہلوی رحمتہ الللہ علیہ کا ہے، اس کو گجراتی جنتری کے طریقے سے لکھ...
23/07/2025

*کایا پلٹ، بوڑھا بھی جوان*
یہ نسخہ حضرت نصیر الدین چراغ دہلوی رحمتہ الللہ علیہ کا ہے، اس کو گجراتی جنتری کے طریقے سے لکھا گیا ہے، میں بھی اس طریقے سے لکھا ہے،
اس نسخہ کے استعمال کرنے سے فوائد پہلے ماہ سے شروع ہوتے ہے اس کیی تفصیل ملاحظہ فرمائیں،
*پہلے ماہ معدہ اور آنتوں کے امراض کو فائدہ ہوتا ہے۔*
*دوسرے ماہ جگر،*
*تیسرے ماہ گردے اور مثانہ،*
*چوتھے ماہ آنکھ کی روشنی بڑھ جاتی ے،*
*پانچ ماہ بعد دل کے امراض،*
*چھٹے ماہ جوڑوں کے امراض،*
*ساتویں ماہ جریان اور منی کے امراض،*
*آٹھویں ماہ قوت حافظہ،*
*نو ماہ بعد سفید بال سیاہ ہونا شروع ہوجاتے ہے ،*
*دس ماہ بعد طبیعت میں جوش و ولولہ،*
*گیارہ ماہ بعد روحانی لطافت،*
*بارہ ماہ کے بعد کایا پلٹ مکمل ہو جاتی ہے.*
*ھوالشافی*
کالی ہریڑ ایک سو پچاس گرام کا سفوف کر کے دیسی گھی یا روغن بادام سے چرب کرلیں اور ساتھ جو کچھ ملانا ہوگا اسکی تفصیل نیچے لکھ رہا ہوں.
یہ ایک سو پچاس گرام سفوف دو ماہ چلے گا، پھر نیا بنا کر جس موسم کی چیز لکھی ہے، وہ ملا لیا کریں، پورا ایک سال استعمال کر کے پورے جسم کی کایا پلٹ اپنی نظروں کے سامنے دیک لے، .
*سفوف کو چرب کرنے کا طریقہ*
دیسی گھی یا خالص روغن بادام کو ہاتھوں کی ہتھیلیوں پر لگا کر دونوں ہاتھوں سے سفوف کو ملیں، اسی طرح دو تین بار کریں، تا کہ گھی یا روغن کی وجہ سے سفوف میں چکنائی آجائے. بہت زیادہ مقدار میں گھی نہ ڈالیں، بس ہلکا سا تا کہ سفوف، سفوف ہی رہے صرف اس میں چکنائی کا اثر آجائے،
1- چیت اور بیساکھ میں 150 گرام سفوف میں 150 گرام شہد ملا کر پانچ گرام روزانہ ایک بار،
2- جیٹھ اور اساٹھ میں 150 گرام سفوف میں 150 گرام گڑ ملا کر پانچ گرام روزانہ 1 بار،
3- ساون اور بھادوں میں 150 گرام سفوف میں 150 گرام نمک سیاہ ملا کر پانچ گرام روزانہ 1 بار،
4- اسوں اور کارتک میں 150 گرام سفوف میں 150 گرام مصری ملا کر پانچ گرام روزانہ
5- مگھسر اور پوہ میں 150 گرام سفوف میں 150 گرام سونٹھ کا سفوف ملا کر پانچ گرام روزانہ،
6- ماگھ اور پھاگن میں 150 گرام سفوف میں 150 گرام فلفل دراز کا سفوف ملا کر پانچ گرام روزانہ ایک بار،
*نوٹ* ---
ایک سو پچاس گرام کالی ہریڑ کا چرب شدہ سفوف ہو اور ایک سو پچاس گرام ساتھ جو چیز ملائی جائیگی تو وزن تین سو گرام ہو جائے گا اور پانچ گرام روزانہ لینے سے دو ماہ نکل جائے گا.
دو ماہ بعد نیا سفوف بنا کر چرب کر کے موسم کے لحاظ سے جو چیز لکھی ہو وہ ملا لیا کریں. اور ھندی مہینے جنتری یا اخبار سے دیکھ لیا کریں.
مثال کے طور پر اب "ساون" کا مہینہ جا رہا ہے تو سفوف ہریڑ کے ساتھ سونٹھ کا پاؤڈر ملا کر پانچ گرام روزانہ لیں گے.،
اس ترکیب میں آسانی یہ ہے کہ سال کے جس مہینے سے مرضی ہو شروع کر سکتے ہیں .

شادی کے دو تین سال بعد حمل نہ ٹھہرنے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں، جو مرد اور عورت دونوں سے متعلق ہو سکتی ہیں۔ میں دونوں کے...
24/03/2025

شادی کے دو تین سال بعد حمل نہ ٹھہرنے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں، جو مرد اور عورت دونوں سے متعلق ہو سکتی ہیں۔ میں دونوں کے ممکنہ مسائل اور ان کے تفصیلی حل بتا رہا ہوں۔

---

مردانہ وجوہات اور ان کا حل

1. سپرم کی کمی یا کمزوری (Low S***m Count & Motility)

وجہ: ناقص خوراک، ذہنی دباؤ، موٹاپا، شراب نوشی، سگریٹ نوشی، زیادہ گرمی (جیسے لیپ ٹاپ گود میں رکھنا)، ٹائٹ انڈر ویئر، ویرکوسیل (Varicocele)۔

حل:

قدرتی علاج:

بادام، اخروٹ، شہد، زعفران اور کلونجی کا استعمال

کدو کے بیج، تربوز کے بیج اور خشخاش سپرم کی مقدار بڑھاتے ہیں۔

اجوائن کے بیج اور دیسی گھی میں بنا ہوا کھانا سپرم کو طاقت دیتا ہے۔

اونٹ کے دودھ میں شہد ملا کر پینا بھی فائدہ مند ہے۔

دوائی:

لبوب کبیر، سفوف مغزیات، جِن سینگ، قہوہ چائے

جدید طریقے:

اگر سپرم کی تعداد بہت کم ہو تو IUI یا IVF کا طریقہ اپنایا جا سکتا ہے۔

---

2. ہارمونی مسائل (Testosterone کی کمی)

وجہ: عمر بڑھنے کے ساتھ یا بعض اوقات ہارمونل عدم توازن۔

حل:

ورزش (خاص طور پر ویٹ لفٹنگ اور اسٹریچنگ)

پروٹین والی غذا (انڈے، گوشت، دودھ، دالیں)

زنک اور وٹامن D سپلیمنٹ لینا

---

3. ویرکوسیل (Varicocele)

وجہ: خصیوں میں موجود رگوں کا پھول جانا، جس سے سپرم کی پیدائش متاثر ہوتی ہے۔

حل:

چھوٹے درجے پر ہو تو قدرتی علاج (دماغی دباؤ کم کرنا، زیادہ دیر بیٹھنے سے پرہیز، فزیکل ایکٹیویٹی بڑھانا)

اگر زیادہ ہو تو سرجری کرانا ضروری ہو سکتی ہے۔

---

4. جنسی کمزوری یا جلدی انزال

وجہ: ٹیسٹوسٹیرون کی کمی، بلڈ سرکولیشن کے مسائل، ذہنی دباؤ۔

حل:

اجوائن، شہد، کلونجی، اخروٹ، گائے کا دودھ سپرم کو بڑھانے میں مدد دیتے ہیں۔

صبح نہار منہ 1 چمچ کلونجی کے تیل میں شہد ملا کر لینا مفید ہوتا ہے۔

طب نبوی ﷺ کے مطابق کھجور، زیتون، شہد، کلونجی اور اجوائن استعمال کرنا بہترین علاج ہے۔

---

5. جسمانی کمزوری اور موٹاپا

وجہ: ناقص خوراک، ہارمونل عدم توازن۔

حل:

روزانہ 30-45 منٹ ورزش کریں۔

چینی اور جنک فوڈ کم کریں۔

زنک، وٹامن B12، وٹامن C اور وٹامن D لیں۔

---

عورتوں کی وجوہات اور ان کا حل

1. بیضہ نہ بننا (Ovulation Issues)

وجہ: ہارمونی مسائل، پولی سسٹک اووری سینڈروم (PCOS)، تھائرائیڈ۔

حل:

قدرتی علاج:

دارچینی اور شہد کا قہوہ پئیں۔

السی کے بیج، کلونجی، تخم بالنگا کھائیں۔

صبح نہار منہ سونف اور اجوائن کا پانی پئیں۔

میڈیکل حل:

ہارمونی توازن کے لیے گائناکولوجسٹ سے رجوع کریں۔

Ovulation Induction دوائیں جیسے Clomid استعمال کی جا سکتی ہیں۔

---

2. پولی سسٹک اووری سینڈروم (PCOS)

وجہ: ہارمونل عدم توازن، وزن بڑھنا۔

علامات: ماہواری کا بے ترتیب ہونا، چہرے پر بال آنا، موٹاپا۔

حل:

ڈائٹ:

چینی، سفید آٹا، تلی ہوئی اشیاء کم کریں۔

پھل، سبزیاں اور پروٹین والی غذائیں زیادہ کھائیں۔

ورزش کریں، وزن کم کریں۔

میتھی دانہ، دارچینی، کلونجی، اجوائن، السی کے بیج کھائیں۔

PCOS کی دوائیں (Metformin, Myo-Inositol) گائناکولوجسٹ کی ہدایت سے استعمال کریں۔

---

3. ٹیوبز بند ہونا (Blocked Fallopian Tubes)

وجہ: انفیکشن، سرجری کے اثرات۔

حل:

قدرتی علاج:

سونف، دارچینی، لونگ اور شہد کا قہوہ روزانہ پئیں۔

روزانہ نیم گرم پانی میں نیم اور کلونجی کا قہوہ پئیں۔

میڈیکل حل:

HSG ٹیسٹ سے معلوم کروائیں کہ ٹیوب بند ہے یا نہیں۔

اگر زیادہ مسئلہ ہو تو سرجری یا IVF کروایا جا سکتا ہے۔

---

4. اینڈومیٹریوسس (Endometriosis)

وجہ: رحم کی اندرونی تہہ کا پھیل جانا۔

حل:

ہارمونی علاج، خوراک میں بہتری، سرجری (اگر زیادہ مسئلہ ہو)

---

5. کمزور بچہ دانی (Weak Uterus)

وجہ: جسمانی کمزوری، ہارمونی عدم توازن۔

حل:

دیسی علاج:

سفید موسلی، تخم شربتی، اجوائن اور شہد ملا کر استعمال کریں۔

دودھ میں دیسی گھی اور دارچینی ملا کر پینا رحم کو مضبوط کرتا ہے۔

میڈیکل علاج:

ڈاکٹر سے مل کر الٹراساؤنڈ کروائیں تاکہ رحم کی صحت کا پتہ چلے۔

---

مشترکہ حل (میاں بیوی دونوں کے لیے)

ذہنی دباؤ کم کریں، کیونکہ اس سے ہارمونز خراب ہوتے ہیں۔

رات کو جلدی سوئیں، نیند پوری کریں۔

ہفتے میں 3-4 مرتبہ ازدواجی تعلق قائم کریں، خاص طور پر بیضہ کے دنوں میں۔

اگر دو سال تک حمل نہ ٹھہرے تو ماہر ڈاکٹر سے ٹیسٹ کروائیں۔

---

نتیجہ

اگر شادی کے 2-3 سال بعد بھی حمل نہیں ہو رہا تو مرد اور عورت دونوں کو مکمل چیک اپ کروانا چاہیے۔ دیسی علاج، متوازن خوراک، ورزش، اور جدید طبی طریقے (IVF، IUI) اپنائے جا سکتے ہیں۔ اگر مسئلہ ہلکا ہو تو قدرتی طریقے بہترین ہیں، ورنہ میڈیکل ٹریٹمنٹ ضروری ہو سکتی ہے۔

جنسی طاقت کی دشمن غذائیں مردوں کی ایک کثیر تعدادورزش بھی کرتی ہے ، طاقت ور غذا بھی کھاتی ہے، لیکن وہ اپنی کم علمی کی بنا...
11/03/2025

جنسی طاقت کی دشمن غذائیں

مردوں کی ایک کثیر تعدادورزش بھی کرتی ہے ، طاقت ور غذا بھی کھاتی ہے، لیکن وہ اپنی کم علمی کی بنا پر ایسی غذاؤں کو اپنے کھانے کا حصہ بنا لیتے ہیں جو سارے کیے کرائے پر پانی پھیر دیتے ہیں ۔ ایک طویل تحقیق کے بعد ہم آپ کو ان غذاؤں کی فہرست بتاتے ہیں ۔

1۔پہلی چیز ہے ایسی ڈیری پراڈکٹ جس میں لیکٹک ایسڈlactic acid ہو ۔ اس میں سر فہرست گائے کے دودھ سے بھی ہوئی پنیر اور دوسری ڈیری پراڈکٹ ہیں ، جن کو ایک خاص مقدار سے زیادہ کھانے سے جنسی طاقت میں واضح کمی دیکھی گئی ہے۔ زیادہ مقدار سے مراد ہے کہ اگر آپ انہیں روزانہ اپنی دو دفعہ غذا کا حصہ بناتے ہیں تو یہ زیادہ ہے۔

2۔تمام تلی ہوئی چیزیں جو فاسٹ فوڈ میں استعمال ہوتی ہے ، حیرت انگیز طور پر مرد اور خواتین دونوں کی جنسی توانائی کو زائل کرنے میں بہت برا کرادر ادا کرتی ہیں ۔ آلو کے چپس اس میں سر فہرست ہیں ۔

3۔میدے سے بنی ہوئی چیزیں (refined carbohydrates)تمام بریڈز، سلانٹیاں ، نوڈلز وغیرہ جو صرف باریک میدے سے بنی ہوں ، اور جس مین چوکر نکالا گیا ہو ، جنسی قوت کو آہستہ آہستہ تباہ کر دیتی ہیں ۔ ان کو کم سے کم استعمال کریں ۔ چھوڑ دیں تو زیادہ بہتر ہے۔

4۔چاکلیٹ کا نام سن کر آپ چونکے ہوں گے لیکن جناب جدید تحقیق بتاتی ہے کہ اس کا زیادہ استعمال بھی آپ کی جنسی ڈرائیو کو کم کرنے کا باعث ہے ۔ روزانہ ایک پیس لینا بھی زیادتی میں شمار ہوگا ۔ ہفتے میں ایک یا دودفعہ کھانا برا نہیں ۔

5۔ سویا دودھ اور سوس بھی سیکس توانائی کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے، اس کا استعمال بہت دیکھ بھال کر ضرورت کے مطابق کرنا چاہیے۔

6۔مائیکرو اوون کے پوپ کارن بھی جنسی حوالے سے انتہائی مضر ثابت ہوئے ہیں ۔ آپ کو اگر یہ پسند ہیں تو آپ اوون کے بجائے انھیں دوسرے طریقے سے بنائیں ، وہ ٹھیک ہیں ۔

7۔میٹھا اور وہ بھی کریم میکس آپ کی جنسی توانائی کا بہت بڑا دشمن ہے ۔ اصول یاد رکھیں کہ موٹاپا کرنے والی تمام غذائیں جنسی طاقت کی دشمن ہیں اور موٹا آدمی آہستہ آہستہ ہیجڑے کے بہت قریب ہوتا جاتاہے ۔ ایک عالمگیر سروے کے مطابق موٹی عورت یا موٹا مرد ،کبھی بھی سیکس لائف میں اپنے پاٹنر کو خوش نہیں کر سکتا۔ موٹے کی بیوی جس دن سمارٹ مرد کے ہاتھ لگی ، موٹا اپنی بیوی سے ہاتھ دھو بیٹھے گا!

8۔ پودینہ کے فوائد بے شمار بتائے جاتے ہیں لیکن اگر آپ اسے کچا کھائیں یا اس کی خوشبو کے لیے اسے منہ میں رکھنے کے عادی ہیں یا آپ منٹ ٹافی کھاتے ہیں یا منٹ چیونگم کے عادی ہیں تو یہ آپ کی جنسی طاقت کے لیے مناسب نہیں ۔ اس کے بجائے آپ منٹ قہوہ پی سکتے ہیں جو مفید بھی ہے اور اس برے اثرات سے پاک بھی۔

9۔ٹافیاں اور کینڈیز بھی مردانہ قوت کی دشمن ہیں ، یہ آپ بچوں کے لیے رہنے دیں،بالغ مردو عورت کے لیے یہ ٹھیک نہیں۔

10۔ ڈائٹ سوڈا بھی تحقیق کے مطابق جنسی طاقت کے لیے مناسب نہیں ،یہ اس میں خاطر خواہ کمی کا باعث بنتا ہے ۔
یہ تمام معلومات دنیا کے معروف طبی جریدے’’ میڈیکل ڈیلی ‘‘ سے ماخوذ ہیں اور انتہائی معتبر ہیں

☜مردانہ طاقت چالیس مردوں کے برابر کیسے کی جائے ؟

بہی جسے انگریزی میں Quinceکہتے ہیں ایسا پھل ہے جو آڑو اور سیب سے مشابہہ ہوتا ہے اس کا احادیث میں بھی ذکر ملتا ہے۔
اطبا کا کہنا ہے کہ بہی کا مزاج بارد یابس ہے اور ذائقہ کے اعتبار سے اس کا مزاج بھی بدلتا رہتا ہے مگر تمام بہی سرد اور قابض ہوتی ہیں‘ معدہ کے لئے موزوں ہے‘ شیریں بہی میں برودت و یبوست کم ہوتی اور زیادہ معتدل ہوتی ہے .ترش بہی کھانے سے قبض اور خشکی پید اہوتی ہے.
بہی کی ساری قسمیں تشنگی کو بجھادیتی ہیں اور قے کو روکتی ہیں. پیشاب آوراور پاخانہ بستہ کرتی ہے‘آنتوں کے زخم کے لئے نافع ہے. اس کا مربہ معدہ اور جگر کو تقویت پہنچاتا ‘دل کو مضبوط کرتا اور سانسوں کو خوشگوار بناتا ہے۔
بہی کھانے والی خواتین خوبصورت بچے پیدا کرتی ہیں اورمردوں میں چالیس افراد کے برابر قوت عود آتی ہے۔
بہی کا مربہ اس حوالے سے بہترین غذا ہے جو نہار منہ کھایا جائے تو دل کے عوارض سے بچاجا سکتا ہے۔
بہی کو عربی میں سفر جل کہتے ہیں.اسکی سب سے زیادہ کاشت ترکی میں ہوتی ہے. پاکستان میں بھی پہاڑی علاقوں میں دستیاب ہے.تاہم پاکستان کے سوا دیگر ممالک میں اسکی کاشت تجارتی پیمانے پر ہوتی ہے۔

مردانہ طاقت بڑھانے کے پانچ بہترین نسخے ۔

☜نمبر ایک :دو دیسی انڈے کھانے کے بعد آدھا کلو دودھ پینا عادت بنا لیں کبھی مردانہ کمزوری نہیں ہوگی۔

☜ نمبر دو :گرم دودھ میں دو چمچ شہد ملا کر پینے سے جنسی کمزوری ختم ہوجاتی ہے اور تولیدی مادہ ھاڑہ ہوتا ہے۔

☜نمبر تین :نیم گرم دودھ میں زاعفران ملا کر پینے سے مردانہ طاقت بہترہوجاتی ہے ۔

☜نمبر چار :دس گرام دیسی گھی کے ساتھ ایک کیلا کھانے سے اور بعد میں دودھ پینے سے بھی مردانہ قوت میں اضافہ ہوتا ہے۔

☜نمبر پانچ :چھوارے دودھ میں ملاکر پینے سے جنسی کمزوری دور ہوتی ہے اور ٹائمنگ بہتر ہوتی جاتی ہے ۔

عقر قرحا- اکرکرامختلف نام :مشہور نام عقرقرحا-  ہندی اکرکرا – اکل کرا – سنسکرت آکار کرنبھ ،آکلک – بنگالی آکرکرا – مراٹھی ...
24/02/2025

عقر قرحا- اکرکرا
مختلف نام :مشہور نام عقرقرحا- ہندی اکرکرا – اکل کرا – سنسکرت آکار کرنبھ ،آکلک – بنگالی آکرکرا – مراٹھی اکل کرا – گجراتی اکورکرو – تامل اکرکرس – تیلگو اکرکرم – فارسی بیخ طرفون – عربی عود القرح – انگریزی پیریتھرم روٹ (Pyre Thrum Roof)- لاطینی ایناسائی کلس پائرے تھرم (Anacyclus Pyre Thrum)۔

مقام پیدائش :ہندوستان میں بنگال ،ماونٹ آبو (راجھستان )،مہاراشٹر ،گجرات ،یوپی کے کچھ حصوں کے علاوہ تھوڑا بہت ہندوستان کے ہر صوبہ میں پایا جاتا ہے۔عرب ممالک میں عام ملتا ہے ۔کشمیر میں سری نگر سے 50-60میل دورعقر قرحا ملتا ہے۔ اس کو ایک بار لگا دینے کے بعد ہر سال اُس کی جڑ کو نکال لیا جاتا ہے اور وہ دوبارہ دوسرے سال جڑ بن جاتی ہے اور پھر نکال لی جاتی ہے ۔اس طرح سات آٹھ سال تک اس کی جڑ نکالی جا سکتی ہے۔

شناخت :عاقر قرحا ایک نبات کی جڑ ہے جو خاص قسم کی خوشبودار ہوتی ہے ۔باہر کی سطح بھوری و جھری دار ہوتی ہے ۔اسے ہاتھ میں لے کر جہاں سے بھی توڑیں ،ٹوٹ جاتی ہے ۔ذائقہ تیز چرپرا ہوتا ہے ۔اس کو منہ میں چبانے سے لعاب بہنے لگتا ہے اور گلے میں جھنجھناہٹ اور کانٹے سے چبھتے محسوس ہوتے ہیں ۔

اس کے چھوٹے چھوٹے پودے برسات کے شروع میں پیدا ہو جاتے ہیں ۔اس کے پتے ،ٹہنیاں ،پھول سفید ،بابونہ کی طرح ہوتے ہیں مگر اس کے ڈنٹھل کچھ پیلے ہوتے ہیں ۔تنا و شاخیں روئیں دار ہوتی ہیں ۔جڑ ہی دوا کی صورت میں استعمال کی جاتی ہیں ۔

اصلی عقر قرحا کی پہچان :اصلی عقرقرحا بھورا ،جھری دار ،کچھ خوشبودار ،توڑنے پر درمیان میں سفید (باہر چھلکا والی جگہ سیاہی مائل ،اس کے بعد ہلکا سیاہ درمیان میں سفید ہوتا ہے ۔اس کی لمبائی 2سے 4انچ موٹائی 2/1سے 4/3انچ (تازہ رہنے پر ایک انچ )چھال موٹی ،زبان پر رکھنے سے پہلے کچھ اچھا ذائقہ ،ہلکا ہلکا چنچناہٹ کے ساتھ زبان میں لگانے سے ہلکی سی رال پھر کچھ جلن و تیزی ۔پھر ہلکا چرپراہٹ کے بعد منہ صاف و خوشبودار سا ہو جاتا ہے ۔اس کے بعد کوئی چیز کھائی جائے تو تھوڑی دیر تک اُس کا ذائقہ نہیں معلوم ہوتا ۔

نقلی نقرحا وزن میں ہلکا ،توزنے پر اندر کچھ پیلا اور بھورا ،چنچناہٹ کم اور معمولی دیر تک ۔

ماڈرن تحقیقات :قلمی الکلائیڈ پائری تھرین ،رال ،آئی نیولین (ایک سفید سفوف جو نشاستہ کی طرح ہوتا ہے )،دو قسم کے تیل۔

مزاج :گرم و خشک ۔

خوراک: 2/1سے ایک گرام ۔

فوائد :اس کا استعمال مردانہ کمزوری و سرعت کے لئے کیا جاتا ہے ۔دانت درد ،ادھرنگ، رعشہ ،لقوہ ،مرگی و پٹھوں کی کمزوری کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ۔بلغمی کھانسی کے لئے ہمراہ شہد مفید ہے۔ استرخائے زبان اور لکنت کے لئے بھی اسے استعمال کرایا جاتا ہے ۔

عقرقرحا کے مجربات درج ذیل ہیں :

قوتِ ذائقہ کا زائل ہو جانا :عقرقرحا باریک ایک گرام باریک پیس کر شہد 6گرام میں ملا کر زبان پر ملیں یا عقر قرحا کو پانی میں جوش دے کر اس پانی سے کلیاں کرائیں ۔

دوائے لکنت :عقرقرحا 6گرام ،مرچ سیاہ 6گرام ،باریک پیس کر شہد 20گرام میں ملا کر دن میں تین چار بار زبان پر ملیں ۔

دوائے کھانسی :عقرقرحا 2/1گرام ،شہد 5گرام ملا کر صبح و شام چٹائیں ،بلغمی کھانسی کے لئے مفید ہے ۔

عقرقرحا منجن :عقرقرحا ،تمباکو خوردنی ،سپاری جلی ہوئی ،مرچ سیاہ ،ہر ایک برابر وزن لے کر باریک پیس لیں اور تسکین درد کے لئے دانتوں پر ملیں ،آرام آ جائے گا ۔

ملتانی ٹوتھ پاوڈر :چاک خالص 20گرام ،سوڈابائکارب 20گرام ،بورک ایسڈ 10گرام ،پھٹکری سفید بریاں 10گرام ،مازوسبز 10گرام، مرچ سیاہ 5گرام، عقرقرحا 5گرام ،کافور 3گرام، یوکلپٹس آئل 10بوند ۔

سب ادویہ کو باریک پیس کر یوکلپٹس آئل ملا کر محفوظ رکھیں ۔مسواک یا ٹوتھ برش سے دانتوں پر ملیں ۔دانتوں اور مسوڑھوں کو مضبوط کرتا ہے ۔تمام امراض دندان کا مجرب علاج ہے ۔

منجن دانت :عقرقرحا 5گرام ،سہاگہ بریاں5 گرام ،اچھی طرح پیس کر منجن کرنے سے دانتوں کے درد کو آرام آ جاتا ہے ۔

دیگر :عقرقرحا، پپلی ،کالی مرچ ، مازوپھل ،الائچی چھوٹی کے بیج سب برابر وزن لے کر سفوف بنا لیں ۔دانتوں پر ملنے سے دانتوں کے درد کو آرام آ جاتا ہے۔ اگر داڑھ میں سوراخ ہو تو وہاں بھی یہ سفوف بھر دینے سے دانت درد کو فورا ًآرام آ جاتا ہے ۔

عقرقرحا کے یونانی مجربات

طلائے مشک والا :مشک خالص (کستوری خالص )6رتی ،فرفیون 18گرام ،عقرقرحا 3گرام ۔سفوف بنا لیں اور روغن چنبیلی خالص بقدر ضرورت میں جوش دے کر چھان لیں ،تین چار قطرے عضو کی جڑ اور منہ چھوڑ کر مالش کریں اور اوپر سے پان کا پتہ باندھیں ۔

حبِ سرعت: شنگرف شدھ ،جائفل ،عقرقرحا ،افیون خالص برابر وزن لے کر شہد میں ملا کر بقدر دانہ مونگ گولیاں بنائیں۔ ایک سے دو گولی دودھ سے…. 3گھنٹہ پہلے کھلائیں ۔اس گولی کے استعمال کے بعد نمک و ترشی( لیموں ،چٹنی ،ٹماٹر اور اچار وغیرہ )منع ہیں ۔

معجون برشعشا :عقرقرحا اور دیگر دواؤں سے تیار ہوتی ہے ۔طب یونانی کی مشہور دوا ہے جو زکام ،نزلہ ،پرانی کھانسی و سرعت کے لئے مفید ہے۔ اس کا مکمل نسخہ اسی کتاب کے صفحہ نمبر پر درج ہے ۔

عقرقرحا کے آیورویدک مجربات

عقرقرحا وٹی :عقرقرحا ،جاوتری ،دارچینی ،بیج سمندر سوکھ ،افیون خالص، ہر ایک دس دس گرام ۔تمام ادویات کو سفوف بنا کر 60گرام مصری کوزہ ملا کر شہد کے ہمراہ کھرل کریں اور ایک ایک رتی کی گولیاں بنا لیں اور ہوا میں سکھا کر خشک کر کے شیشی میں رکھ لیں ۔ایک گولی سے دو گولی رات کو دودھ گائے یا بھینس نیم گرم سے دیں اور دودھ میں چینی کی جگہ شہد خالص ڈالیں ۔ویرج کے جملہ نقائص دور کر کے سرعت کے لئے مفید ہے۔ چونکہ اس میں افیم شامل ہے اس لئے اسے لگاتار استعمال نہ کریں ۔

عقرقرحا آدی چورن :عقرقرحا ،سونٹھ ،سردچینی ،کیسر کشمیری ،مگھاں ،جائفل لونگ ،صندل سفید ہر ایک دس دس گرام ،افیون خالص 40گرام ۔سب کا باریک سفوف بنا لیں ،ایک رتی ہمراہ دودھ یا شہد دیں ۔سرعت و مردانہ کمزوری میں مفید ہے ۔چونکہ اس نسخہ میں افیم شامل ہے اس لئے اسے لگاتار استعمال نہ کیا جائے ۔

عرق النساء وٹی :عقرقرحا ،سورنجاں میٹھی ،چھلکا ہرڑ کابلی ،ایلواشدھ، سب برابر لے کر سفوف بنائیں ۔بعد میں کنوار گندل کے رس میں کھرل کر کے گولیاں چھوٹے نخود کے برابر بنائیں ۔ایک سے دو گولی صبح و شام ہمراہ نیم گرم پانی دیں۔ عرق النساء (شیاٹیکا )میں بہت مفید ہے ۔

نوٹ: عقرقرحا کے زیادہ استعمال سے بے ہوشی ،خونی دست ،آبلے وغیرہ پیدا ہو جاتے ہیں اس لئے اسے احتیاط سے استعمال کرنا چاہئے اور مقررہ مقدار سے زیادہ استعمال نہیں کرانا چاہئے ۔

جڑی بوٹیوں کاانسائیکلو پیڈیا

از: حکیم وڈاکٹرہری چند ملتانی

عاقر قرحا” عقر قرحا“

لاطینی میں: (Pyrethrum Radix) انگریزی میں: (Pellitory Root)

دیگر نام : فارسی میں بیخ طرخون‘ بنگلہ میں اکورا اکورا ‘ ہندی میں آرکرہ اور انگریزی میں پیلی ٹوری روٹ‘ لاطینی میں پائری تھرم ری ڈکس۔

ماہیت: اس کے چھوٹے چھوٹے پودے برسات کے شروع میں پیدا ہو جاتے ہیں۔ اس کے پتے شاخیں اور پھول بابونہ کی طرح ہوتے ہیں مگر اس کے ڈنٹھل کچھ پیلے ہوتے ہیں۔ تنا اور شاخیں روئیں دار ہوتی ہیں ۔اس کی جڑ میں ایک طرح کی خوشبو ہوتی ہے۔ جڑ دو انچ سے چار انچ لمبی اور آدھا پون انچ موٹی ہوتی ہے ۔ یہی جڑ بطور دوا استعمال ہوتی ہے ۔ پھول سفیدی مائل زرد ہوتا ہے۔

اعلیٰ اکر کر بھاری‘توڑنے پر اندر سے سفید‘کھانے سے زبان اور منہ میں عجیب سی سنسناہٹ ہوتی ہے اور منہ میں رال زیادہ بنتی ہے اور بہنے لگتی ہے کچھ دیر کے بعد منہ ٹھنڈا اور صاف ہوجاتا ہے ۔

مقام پیدائش: شمالی افریقہ‘ شام (مصر ) الجیریا (افریقہ) یونان وغیرہ ۔

مزاج: گرم خشک—-درجہ سوم ۔

افعال: مخدر خفیف‘مفتح سدو‘ منقی دماغ‘منقی بلغم‘ مقوی باہ اکلاً و طلاً مدر لعاب دہن‘مدر حیض۔

استعمال: منقی فضول دماغ اور منقی بلغم ہونے کی وجہ سے امراض باردہ بلغمیہ مثلاً لقوہ‘ فالج‘ استرخا‘ رعشہ‘ کزاز اور صداع وغیرہ کے علاوہ مقوی باہ معاجین و حبوب میں شامل کیا جاتا ہے لہٰذا مذکورہ امراض میں تنہا بھی شہد کے ساتھ کھلایا جاتا ہے۔ منقی بلغم اور خفیف مخدر ہونے کی وجہ سے بلغمی کھانسی میں ہمراہ شہد استعمال کرتے ہیں۔ شہد کے ہمراہ استرخائے زبان ‘ لکنت و بحۃ الصوت بلغمی میں پیس کر زبان و حلق پر ملتے ہیں اور کم مقدار میں کھلاتے ہیں۔ سرد مزاج والوں کے لئے مقوی باہ ہے۔ حیض کو جاری کرتا ہے۔

بیرونی استعمال: مقوی باہ طلاؤں میں مفرداً و مرکباً مستعمل ہے۔ باہ کو ہیجان میں لاتا اور عضو کو قوی و مستحکم بناتا ہے۔ مخدر ہونے کی وجہ سے امساک پیدا کرتا ہے۔

مدر لعاب دہن اور خفیف مخدر بھی ہے لہٰذا اس کو دانت کے درد ‘ استرخائے لہات اور خناق میں بطور سنون وغیرہ استعمال کرتے ہیں یا ماوف دانت پر عاقر قرحا کا ٹکڑا رکھ کر اس کو دبا لیتے ہیں۔ لعاب بہہ کر تھوڑی دیر میں درد ساکن ہوجاتا ہے۔

ہاتھ پاؤں یا کسی دیگر عضو کو گرمی پہنچانے کے لئے اس کو خشک باریک پیس کر یا روغن میں ملا کر مالش کرتے ہیں۔

نفع خاص: منقی دماغ‘ منقی بلغم ۔ مضر: پھیپھڑے کے لئے۔

مصلح: کتیرا۔ بدل : دار فلفل۔

کیمیادی اجزاء: ایک الکلائیڈ پائری تھرین‘ رال‘ آئی بنولین(سفید سفوف نشاستہ کی طرح) ایک نہ اڑنے والا روغن پیلے رنگ کا۔

مقدار خوراک:ایک گرام (ماشہ)

تاثری عمر: اس کی قوت سات سال تک قائم رہتی ہے۔

خاص بات : عاقر قرحا کا بیان پرانی آیورویدک کتب ششرت اور چرک وغیرہ میں نہیں ۔ بقول حکیم مظفر اعوان صاحب ہندی اطباء نے اس دوا کا ذکر نہیں کیا البتہ متاخرین ہندی اطباء سارنگد ھر (آرنگ دھر) اور مولف بھار پر کاش نے اسلامی اطباء سے نکل کر کے لکھا ہے۔

مشہور مرکب: سنون خاص‘ سنون مجلی دندان‘ برشعشا وغیرہ۔

کسی بھی جڑی بوٹی کے استعمال سے پہلے اپنے معالج سے مشورہ ضرور کریں۔

Address

Khurasan Dawakhana Bahria Enclave Road Chak Shahzad Islamabad
Islamabad
04403

Opening Hours

Monday 09:00 - 18:00
Tuesday 09:00 - 18:00
Wednesday 09:00 - 18:00
Thursday 09:00 - 18:00
Friday 09:00 - 18:00
Saturday 09:00 - 18:00

Telephone

+923454656858

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khurasan Herbals posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Khurasan Herbals:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram