Consultant Clinical Psychologist and Psychotherapist

Consultant Clinical Psychologist and Psychotherapist A Highly Skilled Mental Health Professional.

Book your appointment  0344 1067905
16/10/2023

Book your appointment
0344 1067905

25/07/2023




16/07/2023

People remember emotional pain more than physical pain because emotional pain triggers memories, while physical pain does not. For example, when you remember a time you were physically hurt, you do not typically experience a phantom pain where you were hurt. However, when you remember a time that you were emotionally hurt, you actually re-experience that emotional pain.

There are many ways in which emotional pain affects us such as: Difficulty sleeping, Change in or loss of appetite, Feelings of sadness and/or loneliness, Shame and/or worthlessness, Mood swings, Difficulty concentrating, Aches and pains.

Finally, we need to give our emotional pain the same attention and importance we normally give to our physical pain. The following are some tips that might help:

Exercise regularly and work off your tensions, Treat yourself to self-care and relaxation time, sleep well, eat healthy, Learn to accept what you cannot change, Do things you enjoy, and Build resilience

Most importantly, if symptoms of emotional pain are causing significant distress or interfering with your daily life, talk to your doctor or mental health professional. Don’t self-medicate. So meet your psychotherapist to heel you... Stay Healthy and Happy

16/07/2023

ذہنی طور پر مضبوط لوگوں کیسے ہوتے ہیں؟

ذہنی طور پر مضبوط لوگوں کو اس بات کی پرواہ نہیں ہوتی کہ دوسرے ان کے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔ کیونکہ ذہنی طور پر مضبوط شخص اپنے ارد گرد ایسی باڑ کا حصار کرتا ہے جو منفی چیزوں، سوچوں اور لوگوں کو اندر داخل ہونے سے روک سکتا ہے۔اگر ساری دنیا بھی ان کے خلاف ہوتی ہو تو پھر بھی وہ اپنی مرضی و مطابق کا کام کرتے رہتے ہیں۔

ایسے لوگ خود ہی اپنے اوپر ہنستے ہیں۔ وہ اپنے بارے میں ہنسنا ، مذاق اڑانا ، اور چیزوں کو زیادہ سنجیدگی سے لے کر پریشان نہیں ہوتے۔

وہ ہر بات پر ہاں کہنے کے بجائے ، وہ صرف ان چیزوں کو ہاں کہتے ہیں جو انھیں معلوم ہے کہ وہ کریں گے مطلب کہ وہ جھوٹے وعدے نہیں کرتے۔

ذہنی طور پر مضبوط لوگ غلطیوں کی فکر نہیں کرتے ہیں۔ اگر وہ غلطی کرتے ہیں تو وہ اس سے سبق حاصل کر کے اپنے سفر میں آگے بڑھ جاتے ہیں ۔

وہ اپنے اقدامات اور اس کے نتائج کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ اگر یہ ان کی غلطی ہے تو ، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ یہ کتنا ہی خراب ہو گیا ہے وہ فوری طور پر ذمہ داری قبول کریں گے۔

یہ لوگ عام طور پر بہت سارے سوالات کرتے ہیں اور زیادہ سیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں تاکہ وہ اپنے عقائد میں اور بھی مضبوط ہوسکیں۔

ذہنی طور پر مضبوط لوگ عام طور پر رہنمائی کرتے ہیں یا خود عمل کرتے ہیں۔ زیادہ تر ذہنی طور پر مضبوط لوگ کسی کی پیروی کرنا پسند نہیں کرتے ہیں ...❤️

16/07/2023

سائیکالوجسٹ اگر 2000 لے رہا ہے تو کیا حرج ہے ؟

اکثر لوگوں کو کہتے سنا ہے کہ سائیکالوجسٹ زیادہ ڈیمانڈ کرتے ہیں۔۔

ایک میڈیکل ڈاکٹر کی فیس 1000 روپے ہوتی ہے اس کے بعد ٹیسٹس ۔۔۔اور پھر ۔۔۔ٹریٹمنٹ پلان تک کا خرچہ لگائیں اور سوچیں۔۔۔۔

ایک سائیکاٹرسٹ آپکو میڈیسنز ریکممنڈ کر کے آپکو نہ صرف ان پر لگا دیتا ہے بلکہ انکے سائیڈ ایفکٹس جو ہوتے ہیں وہ لانگ لائف چلتے ہیں۔۔۔وہ بھی آپ برداشت کر لیتے ہیں۔۔۔

ایک ماہر نفسیات آپ کی ہسٹری لیتا ہے آپکی ہسٹری کے مطابق آپ پر ٹیسٹ اپلائی کرتا ہے آپ میں اس بیماری کا لیول دیکھتا ہے اور اس کے مطابق آپکا ٹریٹمنٹ پلان مرتب کرتا ہے سیشنز کی تعداد مقرر کرتا ہے اور اس سارے کام میں ایک گھنٹے سے اوپر کا وقت لگتا ہے ۔۔۔
جبکہ ایک میڈیکل ڈاکٹر اس ایک گھنٹے میں کتنے مریض چیک کر چکا ہوتا ہے اسکا اندازہ آپکو ہوگا۔۔۔۔؟؟؟

میڈیکل میں بخار کی علامات ایک سی ہوتی ہیں انکا ٹریٹمنٹ پلان ایک سا ہوتا ہے۔۔۔مگر سائیکالوجیکلی مسائل فرد ٹو فرد ویری کرتی ہیں۔۔ایک ڈپریشن کا کلائینٹ ہے تو اس کی ٹریٹمنٹ پلان اس پر اپلائی کی گئی تھراپیز یا جتنے سیشنز لگے لازمی نہیں دوسرے کلائینٹ پر وہی چیزیں اپلائی کی جائیں۔۔۔ سائیکالوجی اتنی ہی مشکل ہے جتنا کہ انسانی دماغ یا الجھا ہوا بان۔۔۔۔

مگر ایک سائیکالوجسٹ جانتا ہے کہ اس بان کو کیسے سیدھا کرنا ہے اسکا کونسا گُٹا بنانا ہے اور کونسا گُٹا کس ریک میں رکھنا ہے۔۔۔

ماہر نفسیات ہونے کے ناطے میرا مشورہ ہے کہ اپنی سائیکالوجیکلی پرابلمز کے لیے سائیکاٹرسٹ کی بجائے سائیکالوجسٹ کو اپروچ کیا کریں اگر وہ آپکو سائیکاٹرسٹ پاس ریفر کرتے ہیں تو تب جائیے ۔۔۔

ایک جم میں عام روٹین میں پریکٹس کرنے والا اور ایک میڈیسنز استمال کرکے جم کرنے والے میں فرق ہوتا کیونکہ اگر نارمل بندہ جم چھوڑ دے گا تو اسکی جسامت اس کے مسلز پر اتنا زیادہ اثر نہیں ہوگا. ۔مگر میڈیسنز کھایا شخص جب تک تو جم کرتا رہے گا وہ فٹ رہے گا جیسے ہی جم یا میڈیسزز چھوڑیں سارا جسم لٹک جاتا ہے ماس ہڈیاں چھوڑنا شروع کر دیتا ہے ۔۔کیونکہ آرٹیفشل چیزیں عارضی ہوتی ہیں۔۔۔

اسی طرح ہمارے دماغ کے کیمیکلز کو دواوں کے ذریعے آپ بیلنس بھی کر لیتے ہو اسکو جلد از جلد ٹھیک بھی ہو جاتے ہو ۔۔۔مگر لانگ ٹائم کے لیے کیا ہوتا ہے؟؟؟ آپ ان میڈیسنزز کے ایڈیکٹ ہو چکے ہوتے ہو۔۔۔

اگر وہی کیمکلز قدرتی طور پر پروڈیوز ہوں تو انکا فائدہ نہیں ہے؟؟؟ سائیکاجسٹ کے سیشنز لیں اس کے بتائے ہوئے ٹاسکس پورے کریں انشااللہ آپ بہت جلد ریکور ہو جائیں گے ۔۔۔گو کہ یہ تھوڑا لمبا پراسس ہوتا ہے مگر وہ قدرتی طور پر آپکے امیون سسٹم کی مدد سے آپکو مضبوط کر رہا ہوتا ہے جو کہ آپکے لیے قدرتی عمل ہے۔۔۔۔

اس کے بھی دو فیکٹرز ہیں۔۔۔ ایک وہ بس ایک بار ہی چیک کرواتے ہیں سائیکاٹرسٹ کو اور اسکی لکھی دوا کو استمال کرتے رہتے ہیں۔۔انکو سکون آتا رہتا ہے اور وہ پھر سائیکاٹرسٹ کو اپروچ ہی نہیں کرتے ۔۔۔اور جب بالکل بھٹہ بیٹھ جاتا ہے تو ادھر اُدھر ٹکریں مار رہے ہوتے ہیں۔۔۔
دوسرا وہ نیٹ سے کسی بھی بیماری کا ٹریٹممٹ دیکھتے ہیں اور خود ہی خود کے ڈاکٹر بن جاتے ہیں ۔۔۔اور اپنیذہنی حالت کو صحیح کرنے کی بجائے اپنا مزید خانہ خراب کر لیتے ہیں۔۔۔۔

اپنی سائیکالوجیکلی پرابلمز کے لیے ہمارے پاس آئیں ہم آپکو جینا سیکھائیں گے اپکی مدد سے ۔۔۔۔کیونکہ ہم سائیکالوجسٹ ہیں۔۔۔۔ہم جانتے ہیں۔۔رویوں کو کیسے بدلنا ہے۔۔۔کونسا نیوروٹرانسمیٹر کیا کام سرانجام دیتا ہے اور اسکو کیسے اکیٹیو کرنا ہے۔۔۔

16/07/2023

چار ہارمون ہیں جن کے خارج ہونے سے انسان خوشی محسوس کرتا ہے:
1. *Endorphins*، اینڈورفنس
2. *Dopamine* ڈوپامائین
3. *Serotonin*، سیروٹونائین
and اور
4. *Oxytocin* آکسی ٹوسین
*ہمارے اندر خوشی کا احساس ان چار ہارمونس کی وجہ سے ہوتا ہےاس لئےضروری ہے کہ ہم ان چار ہارمونس کے بارے میں جانیں*۔

▪پہلا ہارمون اینڈورفنس ہے :
جب ہم ورزش کرتے ہیں تو ہمارا جسم درد سے نپٹنے کیلئے اینڈورفنس خارج کرتا ہے تاکہ ہم ورزش سے لطف اٹھا سکیں۔ اسکےعلاوہ جب ہم کامیڈی دیکھتے ہیں، لطیفے پڑھتے ہیں اس وقت بھی یہ ہارمون ہمارے جسم میں پیدا ہوتا۔ اسلئے خوشی پیدا کرنے والے اس ہارمون کی خوراک کیلئے ہمیں روزانہ کم از کم 20منٹ ایکسرسائز کرنا اور کچھ لطیفے اور کامیڈی کے ویڈیوز وغیرہ دیکھنا چاہیئے۔

▪دوسرا ہارمون ڈوپامائین ہے:
زندگی کے سفر میں، ہم بہت سے چھوٹے اور بڑے کاموں کو پورا کرتے ہیں، جب ہم کسی کام کو پورا کرتے تو ہمارا جسم ڈوپامائین کو خارج کرتا ہے. اور اس سے ہمیں خوشی محسوس ہوتی ہے۔
جب آفس یا گھر میں ہمارے کام کے لئے تعریف کی جاتی تو ہم اپنے آپ کو کامیاب اور اچھا محسوس کرتے ہیں، یہ احساس ڈوپامائین کی وجہ سے ہوتا ہے۔
اب آپ سمجھ سکتے ہیں کہ عورتیں عموماً کھر کا کام کرکے خوش کیوں نہیں ہوتی اسکی وجہ یہ ہیکہ گھریلو کاموں کی کوئی تعریف نہیں کرتا۔
جب بھی ہم نیا موبائیل، گاڑی، نیا گھر، نئے کپڑے یا کچھ بھی خریدتے ہیں تب بھی ہمارے جسم سے ڈوپامائین خارج ہوتا ہے۔اور ہم خوش ہوجاتے ہیں.
اب، آپ سمجھ گئے ہوں گے کہ شاپنگ کرنے کے بعد ہم خوشی کیوں محسوس کرتے ہیں۔

▪تیسرا ہارمون سیروٹونائین:
جب ہم دوسروں کے فائدہ کیلئے کوئی کام کرتے ہیں تو ہمارے اندر سے سیروٹونائین خارج ہوتا ہے اور خوشی کا احساس جگاتا ہے۔
انٹرنیٹ پر مفید معلومات فراہم کرنا، اچھی معلومات لوگوں تک پہنچانا، بلاگز، Quora اور فیس بک پر پر عوام کے سوالات کا جواب دینا اسلام یا اپنے اچھے خیالات کی طرف دعوت دینا ان سبھی سے سیروٹونائین پیدا ہوتا ہے اور ہم خوشی محسوس کرتے ہیں۔

▪چوتھا ہارمون آکسی ٹوسین ہے:
جب ہم دوسرے انسانوں کے قریب جاتے ہیں یہ ہمارے جسم سے خارج ہوتا ہے۔
جب ہم اپنے دوستوں کو ہاتھ ملاتے ہیں یا گلے ملتے ہیں تو جسم اکسیٹوسین کو خارج کرتا ہے۔

📌 خوش رہنا بہت آسان ہے:
ہمیں اینڈروفنس حاصل کرنے کے لئے ہر روز ورزش کرنا ہے۔
ہمیں چھوٹے چھوٹے ٹاسک پورا کرکے ڈوپا مائین حاصل کرنا ہے۔
دوسروں کی مدد کرکے سیروٹونائین حاصل کرنا ہے۔
اور
آخر میں اپنے بچوں کو گلے لگاکر، فیملی کے ساتھ وقت گزار کر اور دوستوں سے مل کر آکسی ٹوسین حاصل کرنا ہے۔

اس طرح ہم خوش رہیں گے۔ اور جب ہم خوش رہنے لگیں گے تو ہمیں اپنے مسائل اور چیلنجز سے نمٹنے میں آسانی ہوگی۔

*اب آپ سمجھ گئے ہوں گے کہ بچہ اگر خراب موڈ میں ہو تو اسے فوری گلے لگانا کیوں ضروری ہے؟*

بچوں کیلئے:
1.موبائیل یا ویڈیو گیم کے علاوہ گراونڈ پر جسمانی کھیل کھیلنے کی ہمت افزائی کریں۔ (اینڈروفنس)

2. چھوٹی بڑی کامیابیوں پر بچے کی تعریف کریں، اپریشیئٹ کریں۔(ڈوپامائین)

3. بچے کو اپنی چیزیں شیئر کرنے اور دوسروں کی مدد کرنے کی عادت ڈالیں۔اسکے لئے آپ خود دوسروں کی مدد کرکے بتائیں۔(سیروٹونائین)

4. اپنے بچے کو باہوں میں بھر کر پیار کریں۔(آکسی ٹوسین)

𝐃𝐫. 𝐁𝐈𝐀 Consultant Clinical Psychologist and Psychotherapist- A Highly skilled mental health professional who integrates...
16/07/2023

𝐃𝐫. 𝐁𝐈𝐀 Consultant Clinical Psychologist and Psychotherapist- A Highly skilled mental health professional who integrates psychological theory, assessment, and therapy to provide expert guidance and support to individuals, helping them navigate and overcome various mental and emotional challenges.
Get a 𝐂𝐨𝐧𝐬𝐮𝐥𝐭𝐚𝐭𝐢𝐨𝐧 𝐰𝐢𝐭𝐡 - 𝐃𝐫. 𝐁𝐈𝐀
Consultant Clinical Psychologist and Psychotherapist
call us on :+92 3441067905📲
𝐖𝐡𝐚𝐭𝐬𝐚𝐩𝐩: https://wa.me/03441067905?text=
𝐏𝐫𝐚𝐜𝐭𝐢𝐜𝐞 𝐋𝐨𝐜𝐚𝐭𝐢𝐨𝐧𝐬:
📍Nazeer Begum MemorialHospital Bahria Town Phase 8, Islamabad
For Consultation you can also visit us at:
🔹𝐏𝐫𝐢𝐯𝐚𝐭𝐞 𝐂𝐥𝐢𝐧𝐢𝐜 𝐁𝐚𝐡𝐫𝐢𝐚 𝐓𝐨𝐰𝐧 𝐏𝐡𝐚𝐬𝐞 𝟕, 𝐈𝐬𝐥𝐚𝐦𝐚𝐛𝐚𝐝
🔹𝐎𝐥𝐚𝐝𝐨𝐜
🔹𝐒𝐡𝐢𝐟𝐚𝐚𝐦.𝐩𝐤
🔹𝐌𝐚𝐫𝐡𝐚𝐦.𝐩𝐤

Address

Nazeer Begum Hospital Phase 8 Bahria Town
Islamabad
46220

Opening Hours

Monday 10:00 - 22:00
Tuesday 10:00 - 22:00
Wednesday 10:00 - 22:00
Thursday 10:00 - 22:00
Friday 10:00 - 22:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Consultant Clinical Psychologist and Psychotherapist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram